مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Syedalinaqinaqvi

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 05:41، 24 ستمبر 2015ء از Ahmed Nisar (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (آپ کی رائے درکار ہے)

وثق
1، 2

User talk
  • اگر میں نے آپ کو کوئی پیغام دیا ہے: تو براہ کرم آپ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر اس کا جواب دیں، اس کے بعد {{باز گفتگو|اپنا صارف نام}} کو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردیں۔
  • اگر آپ مجھے کوئی پیغام دیتے ہیں: تو اس کا جواب اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر دوں گا، اس کے بعد {{باز گفتگو|Syedalinaqinaqvi}} کو آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردوں گا۔
  • مجھے پیغام تحریر کرنے کے لیے یہاں طق کریں۔
ویکیپیڈیا میں !     Welcome to Urdu Wikipedia!

آداب! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ ویکیپیڈیا سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے صفحہ معلومات برائے نئے صارفین ضرور دیکھیے۔

For non-Urdu-speakers: You may leave a message in English Here.


  • براہ کرم تصاویر ملف کے تفصیلی نام چنیں۔ حقوق کے لیے یہ سانچہ استعمال کر سکتے ہیں۔

{{دائرہ عام۔صارف|اپنا صارف نام}}
--Urdutext 15:36, 22 مئی 2010 (UTC)


اسلام علیکم برادر محترم،

آپ سے گزارش ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر فرقہ واریت کو ابھارنے والے الفاظ کے استعمال سے پرہیز کریں ، جیسے کہ صفدر حسین نجفی پر لفظ "قوم شیعہ" کا اندراج۔ بہت مہربانی ہوگی۔ --کاشف عقیل 18:33, 30 مئی 2010 (UTC)

کلیدی تختہ

آپ کے پاس درست اردو کلیدی تختہ (keyboard) نہیں ہے بلکہ آپ فارسی یا عربی کا کلیدی تختہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس باعث آپکی تحریریں اکثر درست نظر نہیں آتیں۔ برائے مہربانی درست اردو کلیدی تختہ یہاں سے اتار لیں۔ --کاشف عقیل 17:47, 16 جون 2010 (UTC)

  • آپ کو دیے گئے پیغامات اور مضامین کے تبادلۂ خیال پر چھوڑے گئے پیغامات پر توجہ دیں۔ --کاشف عقیل 03:49, 17 جون 2010 (UTC)
  • برائے مہربانی میری جانب سے حذف کیے گئے مواد کو تبادلۂ خیال کے بغیر دوبارہ داخل نہ کیجیے۔ اگر آپ کی رائے میں یہ مواد مضمون کا حصہ ہونا چاہیے تو پہلے اس کے حق میں تبادلۂ خیال کے صفحے پر دلیل دیجیے۔ انتظامی ہدایات مضمون کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دی جارہی ہیں، ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔ --کاشف عقیل 05:19, 17 جون 2010 (UTC)

دوبارہ آمد پر خوش آمدید

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,377 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:15, 13 اپریل 2015 (م ع و)

سلام Syedalinaqinaqvi!
Obaid Raza کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
سلام Syedalinaqinaqvi!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

آپ کی رائے درکا ہے!

محترم Syedalinaqinaqvi ! مزمل صاحب کو منتظمی کے لئے نامزد کیا گيا ہے، آپ کی قیمتی رائے درکار ہے۔
رائے شماری برائے منتظم صارف مزمل
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:31, 22 اپریل 2015 (م ع و)

درستی املا

محترم! آپ نے چائیے کو چاہئیے اور دیکھیے کو دیکھئے، ان میں صرف پہلی صورت ہی درست ہے چائیے اور دیکھیے والی۔ ایک میں ہ زائد ہے تو دوسرے میں ہمزہ۔ دیکھیں رشید حسن کی کتاب اردو املا اور فیروز الغات د-ی کے ذیل میں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:46, 22 اپریل 2015 (م ع و)

جناب والا!

چاہیئے میں تو ہم رشید حسن سے ہرگز اتفاق نہیں کرتے مگر دیکھیے میں ان کی بات مان لیں گے۔

چاہئے چاہنا سے ہے “چائنا!“ سے نہیں آیا
یا ہم اس کو“چائے!“ سے بھی نہیں مانیں گے۔

جناب والا۔ ویکیپیڈیا کی کوئی املا پالیسی ہو تو علیحدہ بات ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:57, 22 اپریل 2015 (م ع و)

توضیح المسائل

اس مواد کی اس مضمون میں کوئی ضرورت نہیں ہے، فقہ کی ہر کتاب میں انہی مسائل سے بحث کی جاتی ہے، اور فقہ کی کئی کتب پر یہاں مضامین ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 23 اپریل 2015 (م ع و)

شکریہ عبید بھائی !

پہلی گذارش تو یہ ہے کہ یہ صرف فقہی کتاب نہیں اس نام کی اس وقت علیحدہ علیحدہ مجتہدین کی 4000 کتب ہیں جو عام طور پر علماء کے کسی بھی کام کی نہیں ہیں یہ صرف عوامی کتاب ہے یعنی فقہ جو عوام کے لئے لکھی گئی ہے۔ وہ ویکیپیڈیا پر اس کو تلاش کرتے ہیں۔
دوسری گذارش ہے۔ براہ مہربانی۔ شیعہ فقہ کی کوئی ایک مکمل فقہی مسائل والا مضمون اور اسی طرح صرف ایک شیعہ فقہ کے ابواب کی لیسٹ والا مضمون بتا دیں۔اسی طرح حنبلی شافعی اور مالکی فقہ کے ابواب کی بھی لیسٹ مجھے نہیں مل سکی --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:09, 23 اپریل 2015 (م ع و)

سانچہ میں تبدیلی

سانچہ میں تبدیلی سانچہ کے اندر جا کر کرنی ہو گی، جسے کسی وجہ سے میں نے ابھی محفوظ کر دیا ہے رات کو اس پر بات کرون گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:57, 25 اپریل 2015 (م ع و)

میرے پاس ابھی وقت ہی نہیں کہ میں آپ کے آج کے کام کو دیکھوں اور قینچی کا استعمال کروں، بس خیال رئے کہ جو بھی سانچہ فارسی وکی سے لیں اگر وہی سانچہ اردو میں موجود ہو (ہر ویکی پر بائیں یا دائیں طرف وہ تمام زبانوں کے ربط ڑبانوں کے نام سے آ رئے ہوتے ہیں جن جن میر وہ سانچہ یا مضمون ہوتا ہے) تو اسے (اردو والے) کو صرف اپ ڈیٹ کیا کریں، نا کہ نیا سانچہ بنایا کریں۔ (میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف والی بات یہی ہوتی ہے کہ صارف محنت کرے تو ہم اسے حذف کر دیں، اسی لئے فوری طور پر جو بھی کرنا ہوتا ہے وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تا کہ کم سے کم محنت ضائع ہو نا کہ پورے دن کی۔ اسماعیلی اور آغا خانی پر بے شک بنائیں، بس خیال رئے کہ آغا خانی میں بلا ضرورت اسماعیلی اور اسماعیلی میں بلا ضرورت آغا خانی کو گڈ مڈ نا کریں۔ فارسی؛ یا انگریزی جس سے بھی مواد لے رئے ہیں وہان اس مضمون کے ساتھ یہ دیکھ کر یقین کر لیا کریں کہ وہ مضمون پہلے سے تو موجود نہیں۔ آغاخانی یا اسماعیلی اماموں پر ابھی کوئی مصمون مت لکھیے گا، کیونکہ ایک صارف نے بہت سے مضامین لکھے ہیں، اس موضوع پر مگر اسے ویکی ڈیٹا کرنا نہیں آتا تو وہ صرف لکھتا گیا ہے میں تاریخ وار اس کے کام کو درست کر رہا ہوں، اور ساتھ میں ویکی ڈیٹا بھی۔ صارف:Abdul Moin Ansri کی شراکتیں دیکھ لیں جن جن اماموں پر مضمون نہیں ان پر بنا لیں۔ یا انتظار کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:44, 26 اپریل 2015 (م ع و)

الفاظ کا استعمال

محترم! آپ کے مضامین میں دعوں اور مشکوک الفاظ کا استعمال نظر آ رہا ہے، برائے مہربانی ویکیپیڈیا:کتابچہ انداز/زیر نظر الفاظ ‏ آپ اس صفحہ کو بھی دیکھ لیں اور ویکیپیڈیا:ذاتی تحقیق نہیں کو بھی۔ آپ نے امامت (اہل تشیع) میں ذیل کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

  • شیعہ کے سب سے بڑے گروہ[کون سا؟] کا نظریہ ہے؟ (کون سا گروہ مراد ہے؟)
  • شیعہ بارہ منصوص آئمہ کو مانتے ہیں۔ (منصوص کے الفاظ)
  • بعض لوگوں کا دعوی ہے (یہ بعض لوگوں کے الفاظ)
  • بعض لوگ کہتے ہیں کہ بارہ امام معاذ اللہ امام ہی نہيں ہیں (بعض لوگ، معاذ اللہ کے الفاظ)
  • چار فقہوں کے بانی سمجھے جاتے ہیں (سمجھے جاتے سے کیا مراد ہے؟)
  • صرف احترام کی خاطر ہے جو ایک نادرست اور بےبنیاد دعوی ہے۔ (نادرست اور بےبنیاد دعوی ، کے الفاظ)
  • اس قول کی سبکی اور خفت بخوبی واضح ہوگی بشرطیکہ فریقین کے منابع و مصادر کا اجمالی سا جائزہ لیا جائے۔ (سبکی، خفت، جائزہ لیا جائے، ہمارا کام مشورے دینا، فیصلہ سنانا، ثابت کرنا، نہیں ہے)
  • جنہيں ہم تین قسموں میں تقسیم کرتے ہیں۔ (یہ کسی رسالہ کا مضمون نہیں ہے، یہاں پر ہم، میں کے الفاظ استعمال نا کریں)
  • اور اس کے بعد کی ساری احادیث اور ان سے نتائج اخذ کرنے اور ان کو صحیح کہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دیکھیں یہ پیرا:
  • علاوہ بریں یہ اعتراض خود اہل سنت پر بھی وارد ہے کیونکہ سنیوں کے بھی مختلف فرقے ہیں جیسے: اشعریہ، معتزلہ، ماتریدیہ، اور آج کل کے زمانے میں سلفیہ، تکفیریہ، وہابیہ، اخوانیہ، دیوبندیہ، بریلویہ وغیرہ جو اگرچہ نام "سنی" میں سب شریک ہیں تاہم ان میں سے ہر ایک کے اپنے خاص عقائد و نظریات ہیں اور بہت سے ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں جن میں تکفیری ـ وہابی فرقہ خاص طور پر قابل ذکر ہے جو تقریبا تمام مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:31, 28 اپریل 2015 (م ع و)

جی بہتر یہ عبارتیں پہلے سے ہیں میرے اضافہ شدہ مواد میں اگر خامی ہے تو دور کر دوں گا۔ ابھی خام مضمون ہے اس کی صفائی باقی ہے۔ بجلی کی نا رسائی کی وجہ سے محفوظ کرنا مجبوری تھا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:06, 28 اپریل 2015 (م ع و)

بین اللسانی روابط

علی نقی صاحب، آپ جب بھی کوئی نیا صفحہ بنائیں تو اسے اس طریقہ سے بین اللسانی ربط دیا کریں، یہ ضروری ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:09, 30 اپریل 2015 (م ع و)

جناب طاہر صاحب مجھ سے بوبی فشر انگریزی نام Bobby Fischer لنک نہیں ہو رہا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:25, 2 مئی 2015 (م ع و)

اسے عبید بھائی نے مربوط کر دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ مضمون کافی پرانا ہے، اگر کسی مضمون کو لنک نہ کیا جائے تو اس کا ویکیڈیٹا پر اپنا الگ سے ربط بن جاتا ہے، جب ہم اسے اکسی انگریزی مضمون سے مربوط کرنا چاہیں تو ویکیڈیٹا پر یہ پیغام ملتا ہے کہ یہ مضمون پہلے ہی سے ربط شدہ ہے، اس کے لیے اس کے اپنے (اکیلے) ربط کو حذف کرنا ہوتا ہے اس کے بعد ربط کیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:01, 3 مئی 2015 (م ع و)

علی نقی صاحب، آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ نئے مضامین کے لیے بین اللسانی ربظ ضروری ہے، امید ہے آپ اس کا خیال رکھیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00, 16 مئی 2015 (م ع و)

جی بہتر سر!--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:23, 16 مئی 2015 (م ع و)

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات

محترم علی نقی بھائی اسلام علیکم!

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات ہونے والے ہیں، جن میں تین عدد اراکین کا انتخاب ہوگا۔ اس انتخابات میں 21 امید وار اپنا نام پیش کر چکے ہیں۔

میں نے بھی بحیثیت امید وار برائے بورڈ ممبر اپنا نام درج کیا ہے۔ اگر آپ مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں تو ضرور اپنا ووٹ میرے حق میں دیں۔

  • آپ رائے دہی کے اہل ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے (ووٹ) ضرور دیں۔
  • اس انتخابات کا سلسلہ 00:00 مئی 17 تا 23:59 مئی 31 تک رہے گا۔
  • رائے دہندگان (ووٹرس) رائے پیش کرنے (ووٹ دینے) کے اہل ہیں یا نہیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • رائے دہی کے لئے یہاں پر جائیں رائے دہی۔

اگر آپ مجھ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہیں تو ضرور میرے تبادلہ خیال صفحہ پر پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ -- احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:58, 13 مئی 2015 (م ع و)

وعلیکم السلام احمد نثار بھائی !

امیدوارں کی لیسٹ نہیں مل سکی۔ اردو ویکی سے کتنے افراد امیدوار ہیں؟ اور میں تو عام صارف ہوں میری رائے (ووٹ) کیسے شمار ہو گی؟--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:55, 14 مئی 2015 (م ع و)

ع - سانچہ

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57, 16 مئی 2015 (م ع و)

لیکن سینکڑوں صفحات پر اس کا دوسرا طریقہ استعمال ہؤا ہے جو کام نہیں کر رہا ہے
اس کا کوئی حل نکالیں--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:30, 16 مئی 2015 (م ع و)

آپ یہاں پر شکایت درج کریں

یہاں پر آپ اپنی شکایت درج کریں، امید ہے کہ ووٹر لسٹ میں آپ کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔۔۔۔ یہ صفحہ ووٹ سوالات کا ہے، اس کے تبادلہ خیال صفحہ پر شکایت درج کریں۔۔۔۔۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:17, 30 مئی 2015 (م ع و)

درج کی ہے مگر کچھ نہیں ہوا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:09, 30 مئی 2015 (م ع و)
سلام Syedalinaqinaqvi!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:06, 31 مئی 2015 (م ع و)

سانچہ قرآنی اسماء

محترم! سانچہ:اسماء وشخصیات قرآن آپ نے سانچہ بنایا، کافی محنت کی، مگر، اس کا نام محدود ہے اور مواد موضوع سے ہٹ کر ہے، اس میں، جو نام قرآن میں نہیں وہ بھی یہاں شامل ہیں، جب کہ پہلے سے ہی اس موضوع پر دو تین سانچے موجود ہیں، دیکھیں {{اقوام وشخصیات قرآن}} ناؤ سانچہ میں وہی نام رکھیں، جس سے مضمون موجود ہو، رجوع مکرر یا غیر موجود نام (مضمون تو موجود ہے مگر نیا نام) نا دیں۔ --« عبید رضا » 18:11, 7 جون 2015 (م ع و)

جناب والا اس سانچے میں مکمل تمام اسماء یکجا موجود ہیں جن کے بارے قرآن میں لفظ یا یقینی اشارہ موجود ہے اور میرا سانچہ اس نام کے انگریزی، عربی اور فارسی سانچوں کے مطابق بھی ہے اور بقیہ موجود سانچے محدود مواد کے ہیں۔ میرے سانچے کا نام اگر آپ کو محدود لگتا ہے تو وسیع لفظ فرما دیں۔براہ مہربانی حذف سے پہلے موازنہ فرما لیں کہ کون سا سانچہ عالمی معیار کا ہے۔ نیز میرے سانچے کے تمام الفاظ یا خود قرآن میں ہیں یا ان کے بارے مسلمہ اشارہ قرآن میں موجود ہے یہ میری ذمہ داری ہے آپ جس لفظ کا کہیں حوالہ دوں گا--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:26, 7 جون 2015 (م ع و)
میں نے حذف کرنے کا کب کہا؟ میں نے تو خود اس میں ترمیم کی، اور یہ بھی بتایا کہ ناؤ سانچوں میں ہمیشہ اصل مضمون کا عنوان رکھیں، نیا نام یا رجوع مکرر نا دیں۔ آپ غصہ میں تو ایسے آ جاتے ہیں جیسے گالی دی ہو کسی نے، محدود کا مطلب کیا لیا آپ نے، محدود کا مطلب تھا کہ قرآن میں مذکور نام، اب ظاہر ہے اسماء اور شخصیات جن عین نام کے ساتھ ہیں، ان کو اس سانچہ میں ہونا چاہیے، نا کی تفاسیر کی شخصیات کو آپ قرآنی اسماء قرار دیں، آصف کا نام قرآن میں نہیں، بائبل میں ہے، اور اسرائیلی روایت کے طور پر تفاسیر میں آیا ہے، اسے اگر آپ مسلمہ اشارہ کہتے ہیں تو ، وہ آپ کی رائے ہو سکتی ہے۔مضامین کو تلاش کر اصل عنوان سے اسے مکمل کریں، اور تمام متعلقہ صفحات پر لگا دیں، عالمی معیار کیا ہوتا ہے؟ --« عبید رضا » 06:02, 8 جون 2015 (م ع و)
آپ کی خدمت میں عرض ہے ہم کبھی غصہ نہیں کرتے بس آپ جیسے صاحبان اقتدار سے دبتے ہوئے کچھ گذارش کر دیں تو ظاہر ہے آپ کو لگے گا عوام غصہ کر رہی ہے!۔ اور دیگر یہ کہ آپ کی قینچی سے سہمے رہتے ہیں۔ مذکور کا لفظ عنوان میں نہیں ہے اور سانچے میں واضح ہے کہ کس کا نام مذکور ہے اور کس کی طرف قرآن میں اشارہ کیا گیا ہے اور آصف اشارہ شدہ شخص ہے اور اس کے بارے ہرگز کسی کو اختلاف نہیں تخت لانے والا شخص جس کے بارے سورہ نمل کی آیت ۴۰ میں ایک علم والا جس کو کہا گیا ہے وہ آسف برخیا یا آصف برخیا ہی ہے۔ جس کا ذکر عہدین میں آیا ہے۔ عالمی معیار سے بندہ ناچیز کی مراد تھی جن صفحات کو بین الویکی روابط دیئے جاتے ان کا یکساں مواد ہو تو ربط دیا جائے۔ سانچہ:اقوام وشخصیات قرآن کا موضوع اور مواد میرے سانچے کے موضوع اور مواد سے مختلف ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:00, 8 جون 2015 (م ع و)

رکن یمانی

سلام Syedalinaqinaqvi!
Obaid Raza کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

رکن یمانی پر الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں، اور چیزوں کو ثابت کرنے کی کوشش نا کریں، بیان کرنے کی کوشش کریں، معجزہ، کرامت، فضیلت وغیرہ کو ہمیشہ فلاں مکاتب فکر، فلاں مذہب کے ماننے والوں فلاں مکاتب فکر کے کچھ یا اکثر عوام، یا علماء، یا محدثین، یا مورخین کے مطابق، کا عقیدہ ہے، کا نظریہ ہے، کا ماننا ہے، کہتے ہیں، سمجھتے ہیں، اس طرح کے الفاظ سے بیان کریں، حقیقت اور دو ٹوک بنا کر پیش کرنے سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں، زیادہ کتب کا حوالا پہلی بار ہی شامل کیا ہوتا تو میں اسے شیعہ مکاتب فکر کے مطابق۔۔۔۔۔۔ کا سابقہ لگا کر رہنے دیتا، مگر تب یہ بے حوالہ تھا۔جتنے حوالے آپ نے اس پر دیئے اتنے میں شیعہ کی کتب سے مولود کعبہ کے انکار پر بھی دے سکتا ہوں، اختلافی چیزون پر اتنا غصہ بھرا انداز نا اپنائیں۔ آپ نے کچھ بے احتیاطی کے الفاظ استعمال کیے ہیں، ان کوخود درست کریں،

  • اس جگہ پر دیوار بالکل بقیہ دیوار سے یکسر مختلف اور بے ڈھنگی ہے۔
  • ہر سال لاکھوں ریال اس کونے کے بھدے پن کو بھرنے کے لئے

کوئی گستاخی کا حکم لگا کر اردو ویکیپیڈیا ہی بند کرا دے گا، جناب، اور آپ نے اس مضمون میں جو بہت سارے علماء کا نام لکھ کر ایک بات کی جگہ دو باتیں سب سے منسوب کر دیں کہ وہ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں اور ساتھ میں وہ سب اس کے قائل ہیں علی کعبہ میں پیدا ہوئے اور یہ بھی کہ ان کے علاوہ کسی کویہ فضیلت حاصل نہیں۔ اسے کیا کہا جائے۔--« عبید رضا » 04:09, 12 جون 2015 (م ع و)

عرض ہے میں نے “پیدائش علی کعبہ میں ہوئی“ کے تمام حوالے صرف اہل سنت کی کتب سے دیئے ہیں اہل تشیع میں اس سلسلے میں اتفاق نظر پایا جاتا ہے انکار کا ایک بھی مستند حوالہ نہیں دیا جا سکتا۔ اور “وجہ دراڑ علی کی پیدائش ہے“ کا صرف ایک اہم حوالہ پیش کیا ہے۔
باقی الفاظ کا معاملہ اگرچہ سادہ اردو ہی تھے مگر آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بدل دئیے ہیں۔
شیعہ نقطہء نظر میں علی کے علاوہ خانہ کعبہ میں اور کسی شخص کی پیدائش نہیں ہوئی اور اگر فرض کر بھی لیں کہ کوئی شخص خانہ کعبہ میں پیدا ہوا ہے تو شیعہ کہتے ہیں وہ علی کی طرح معجزہ سے دیوار کے شق ہونے سے نہیں ہوا۔
مکرر عرض کرتا ہوں بندہ غصہ نہیں کرتا۔ --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:38, 12 جون 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات

محترم، Syedalinaqinaqvi!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

Message sent by User:Obaid Raza@urwiki using the list at

حج اور شیعہ نقطہ نظر

حج کے مضمون کو آج یا کل ہم صفحہ اول پر لگانے والے ہیں اس میں ایک سرخی حج#مناسک حج شیعی تناظر میں میں موجود ہے۔ ذرا اسے تو دیکھ کر تسلی کر لیں، کیوں کہ یہ حصہ براہ راست عربی ویکی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ اگر کوئی کمی پیشی ہو تو اسے درست فرما دیں۔ ایک دوسری بات اردو ویکی پر انتظامیہ نے طے کیا ہے کہ سوائے انبیاء کے ناموں کے باقی شخصیات کے ناموں کے ساتھ حضرت، حضور، علیہ اسلام، رحمۃ اللہ علیہ، رضی اللہ عنہ جیسے دعائیہ الفاظ یا تعظیمی الفاظ منع ہیں۔ بلا تکلف جہاں کہیں ایسے القابات یا دعائيہ جملے ملیں ان کو حذف کر دیا جائےس، بعض جگہ اس کا استشنا ہو سکتا ہے، وہ سیاق و سباق سے واضع ہو گآ، جیسے اگر بطور اقتباس اگر کسی آیا ہے تو رہنے دیں۔ اگر القابات ختم کرنے سے نام عجیب لگے تو اسے عربی صورت میں کنیت کے ساتھ کر دیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اگر عمر کیا جائے تو عجیب ہو جائے گا، یا حضرت علی علیہ السلام کو علی کر دیں تو وہ عجیب لگے گا، اسے علی بن ابی طالب کر دیں، اور عمر کو عمر بن خطاب کر دیں۔ عائشہ بنت ابوبکر اور فاطمہ بنت محمد ہو جائے گا۔ امید ہے آپ کا تعارف جاری رہے گا، ویسے عربی ویکی پر الگ سے مضمون بھی موجود ہے شیعہ مکتب فکر کے مطابق حج کا، اگر آپ عربی جانتے ہیں تو وہاں سے اسے ترجمہ کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:59, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Syedalinaqinaqvi!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔

غدیر ضیاء سے متعلق

السلام علیکم جناب علی نقی نقوی صاحب امید ہے بخیروعافیت ہونگے۔ آپ کا تعارف عبیدرضا صاحب نےکرایا کہ میں آپ سے تبادلہ خیال کروں محترم گڈو علی صاحب کی ترمیم کے ذریعہ اس مضمون (غدیر ضیاء) سے غیرویکی مواد کو حذف کیا گیا ہے، اس کے بعد میرے خیال سے اس صفحہ کو حذف نہیں ہونا چاہئے۔ یہ مضمون نوجوان طبقے کے لئے نہایت مفید اور کارآمد ثابت ہو گا۔ اس مضمون میں نئے نئے گوشے سمونے کی کوشش کی گئی ہے اور اب میں بھی کچھ ترمیم کرونگا تاکہ کسی قسم کی فرقہ واریت کا شائبہ نہ ہو اور تمام مطالب عمومی حیثیت کے حامل ہوں، کسی کو مخاطب قرار دیئے بغیر بیان ہو۔ آپ سے دست بستہ التماس ہے کہ اس مضمون کو حذف کرنے سے صرف نظر کیا جائے، آپ کا ممنون رہوں گا۔ والسلام قمر رضا

حلال اور حرام جانور

کو بھی دیکھ لیں، آپ کو مدد ملے گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:02, 23 ستمبر 2015 (م ع و)


آپ کی رائے درکار ہے


محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 24 ستمبر 2015 (م ع و)