مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Arif80s

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Arif80s کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,243 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:29, 21 مئی 2015 (م ع و)

تصاویر بطورحوالہ جات

محترم!

خوشی ہے کہ آپ ایک اچھا اصافہ ثابت ہوئے ہیں۔ آپ نے اپنے مضامین میں انگریزی ویکیپیڈیا کو اور اردو ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کردہ تصاویر کو حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا ہے۔ ویکیپیڈیا پر ویکیپیڈیا کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا۔ اسی طرح جب تصویر مضمون میں موجود ہے تو مزید اس کے لنک کو حوالہ میں شامل نا کرنا مناسب ہو گا۔ آپ کتاب پر لکھے گئے کسی اخباری یا رسالے کے تبھرہ سے مواد اخذ کریں، یا کتاب کے اندر موجود معلومات دیباچہ، ابتدائیہ کو استعمال کریں۔--« عبید رضا » 04:41, 12 اگست 2015 (م ع و)

محترم عبید رضا بہت شکریہ۔ آپ کی آراء سے مجھے مضمون کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ آئندہ آپ کی تجاویز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مضمون کو لکھوں گا۔ اُ مید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں ان خامیوں پر قابو پا لوں گا۔ برائے مہربانی میرے لکھے ہوئے مضموں تاریخ ہنگورجا اورپاکستان کرونیکل پر اپنی آراء کا اظہار اسلوب، زبان، مواد اور حوالوں کو مدِ نطر رکھتے ہوئے کریں۔ شکریہ آپکی بیش قیمت آراء کا منتظر --محمد عارف سومرو 05:04, 12 اگست 2015 (م ع و)

پاکستان کرونیکل پر اگر آپ نا لکھتے تو وہ میری لسٹ میں شامل تھا۔ میں نے خود کچھ اردو دائرۃ المعارف پر لکھا تھا، مگر پھر دوسرے کاموں کی وجہ سے وہ سلسلہ رک گیا۔ بنیای مآخذ جیسے مواد پر مضامین بہت ضروری ہیں۔ میرے ابھی امتحانات ہو رہے ہیں۔ ایم ۔اے کے میں 17 کے بعد فارغ ہو جاؤں گا تو پھر تسلی سے اس پر بات کروں گا۔ فیس بک پر اردو ویکی کا گروپ ہے اس میں شرکت کریں۔یہاں اوپر صفحہ پر ہی فیس

بک کے لوگو پر کلک کریں۔--« عبید رضا » 06:43, 12 اگست 2015 (م ع و)

میرمحمد سومرو

عارف صاحب! میرمحمد سومرو صاحب پر مضمون لکھنے کے لیے شکریہ۔ تاہم عرض گزار ہوں کہ کسی پر مضمون لکھتے وقت اسی نام کے لیے [[]] کا استعمال مت کیجیے۔ اگر آپ حرف کو جلی کرنا چاہتے ہیں تو میرمحمد سومرو اس طرح کرسکتے ہیں۔ مگر یہ بھی مضمون کے شروع میں ایک بار کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:22, 21 اگست 2015 (م ع و)--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:22, 21 اگست 2015 (م ع و)

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ پر اچھا ہے کہ آپ مضمون لکھ رہے ہیں، تاہم حیرت انگیز طور پر چند سطور کے بعد پورا مواد میرمحمد سومرو سے جاملتا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ دو الگ شخصیات ہیں۔ ورنہ اصول یہ ہے کہ ایک حذف کیا جانا پڑے گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:50, 22 اگست 2015 (م ع و)

پطرس بخاری نامزد برائے بہترین مضمون

السلام علیکم محمد عارف صاحب، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔
شاید آپ سے پہلی بار تخاطب کا شرف حاصل ہورہا ہے، عرض مدعا یہ ہے کہ آپ نے مضمون پطرس بخاری کو جس محنت و جانفشانی سے تحریر کیا، وہ اس قابل ہے کہ اسے اردو ویکیپیڈیا کے بہترین مضامین میں شامل کیا جائے۔ چناں چہ عاجز نے مذکورہ مضمون کو بہترین مضمون کے لیے نامزد کردیا ہے، بس ایک درخواست ہے کہ اس مضمون کو ان معیارات کے مطابق مکمل کرلیں، بعد ازاں ویکیپیڈیا برادری کی جانب سے اس مضمون کو منتخب کرلیا جائے گا۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:21, 25 اگست 2015 (م ع و)

خان محمد خان اس کو سرخیوں میں بانٹنے اور حوالہ جات کی ضرورت ہے۔ خانہ معلومات اور تصاویر میں کر دوں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:00, 28 اگست 2015 (م ع و)

تمغا

تمغا درست املا ہے۔ آپ مضامین کے نام تمغہ پر تبدیل نہ کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:31, 28 اگست 2015 (م ع و)

آپ کی ترامیم

غیرمعمولی اہمیت کے حامل مضامین کی تحریر پر آپ کو دلی مبارکباد!!'
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا پر تعاون کر رہے ہیں وہ یقینًا قابل تعریف ہے! ان علامتی گلدستوں کو ہماری جانب سے حقیرسا تحفہ سمجھ کر قبول کرتے ہوئے ہمیں ممنون ہونے کا موقع فراہم کیجیے!!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:27, 29 اگست 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات

محترم، Arif80s!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

آپ نے جو موضوعات بتائے ہیں میں اس سے پوری طرح متفق ہوں اور انشا اللہ اپنی بساط مطابق اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا۔ نیاز مند--محمد عارف سومرو 08:58, 31 اگست 2015 (م ع و)

الیگزیندر پشکن

محترم عبید رضا بھائی، الیگزیندر پشکن میں میری ترمیم ملاحطہ کیجئے۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 07:10, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

سلام

السلام علیکم عارف بھائی جان--محمد مجیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:40, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

وعلیکم اسلام محترم محمد مجیب بھائی۔--محمد عارف سومرو 09:01, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

ہنگورجا

محترم محمد مجیب بھائی میرا تازہ ترین مضمونہنگورجا ملاحظہ کریں اور رائے دیں۔ نیاز مند --محمد عارف سومرو 09:27, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

ماشاء اللہ زبردست مضمون ہے برادر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی لنک مجھے میرے تبادلہ خیال صفحہ پر تو بھیجیے گا آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی لنک.--محمد مجیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:00, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

رائے

محمد مجیب بھائی یہ میرا فیس بک کا یہ لنک ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 10:14, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

مجیب بھائی شکریہ آپ کا۔ میں فیس بک پر آپ کا پیج وزٹ کرتا ہوں میرے پاس ابھی فیس بک نہیں ہے۔ انشا اللہ آپ سے ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔ اپنی رائے اور مشورے دیتے رہیے گا۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 10:43, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

تھری

محمد مجیب بھائی ایک تھری، ماتلی ضلع بدین میں بھی واقع ہے۔ جو سومروں کا پایۂ تخت رہ چکا ہے۔ مجیب بھائیتھری ضلع بدین اور تھری ضلع لاڑکانہ میں وضاحت کردیں۔تاکہ میں یا آپ تھری بدین پر مضموں لکھ سکیں۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 11:06, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ فیس بک پر آئیے آپ سے کام ہے--محمد مجیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

خواجہ غلام فریدکوٹ

آداب، خواجہ غلام فرید مضون میں کچھ اصلاح کی ضرورت معلوم ہوتی ہے۔ اس کا پہلا جملہ یوں ہے: خواجہ غلام فریدکوٹ مٹھن شاعر ہفت زبان --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:43, 2 ستمبر 2015 (م ع و)

مزمل بھائی میں نے ضروری ترمیم کردی ہے۔ ملاحظہ کریں خواجہ غلام فرید۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 07:11, 2 ستمبر 2015 (م ع و)

شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:07, 2 ستمبر 2015 (م ع و)

سندھی زبان کا با اختیار ادارہ

محترم عبید رضا بھائی "سندھی زبان کابااختیار ادارہ" پر مکمل مضموں حاضر ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 06:13, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم مزمل بھائی "سندھی زبان کابااختیار ادارہ" پر مکمل مضموں حاضر ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 06:18, 3 ستمبر 2015 (م ع و)--

سندھی زبان کابااختیار ادارہ

بہت ہی عمدہ مضمون ہے۔ اگر آپ سندھی زبان اور تہذیب پر ہی مضامین لکھنا چاہیں تو بھی آپ کا خیرمقدم ہے۔ http://sindhiwiki.org//index.php?title=Main_Page ایک سائٹ ہے جہاں سے شاید آپ کو کچھ رہنمائی ملے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:55, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

نیز اگر آپ کہیں تو اس سلسلہ کے ایسے تمام مضامین جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہے، لیکن انگریزی ویکی پر ہیں، ان کی فہرست بنا دوں گا تاکہ توجہ برقرار رہے اور آسانی ہو. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:03, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
فائل:Shaamosahar.PNG
 اعزاز؛ برائے محمد عارف سومرو
اردو ویکیپیڈیا پر اردو ادب و تحقیق کی نامور شخصیات کے سوانحی مضامین مکمل کرنے پر، یہ ایک ہدیہ تبریک ہے، قبول فرمائیں!

اردو ویکیپیڈیا کا ایک اہم کام اردو زبان کی حفاظت کرنا بھی ہے۔ ویکیپیڈیا کا علاقائی زبانوں کو موقع دینا اسی وجہ سے ہے کہ ہم اپنی زبان کی قدر کریں، اور اسے باقی رکھیں، کسی چیز کو باقی رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ، جنہوں نے وہ چیز بنائی اور سنواری ان کا ذکر عام کیا جائے۔ ہم امید کرتے ہین آپ آئندہ بھی اردو ادب اور اس کے متعلقہ موضوعات کو خصوصی وقت دیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:04, 5 ستمبر 2015 (م ع و)

اعزاز

بہت شکریہ شعیب بھائی۔ آپ نے خاکسار کو اس قابل سمجھا اور ہوصلہ افزائی فرمائی۔ آپ مجھے فہرست دے دیں میں یقیناً ان میں سے جتنے ہو سکے مضامین بنا دوں گا۔ انشا اللہ۔--محمد عارف سومرو 03:46, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

روسی ادیب

محترم عبید رضا بھائی اسلام و علیکم، روسی ادیبوں پر میری شراکتیں آپ کو کیسی لگیں؟ آپ اپنی آراء سے آگاہ کرتے رہیں۔ ابھی میری لسٹ میں کم از کم 20 سے زائد روسی ادیبوں کے نام ہیں انشاءاللہ وہ بھی میں بہت جلد مکمل کرلوں گا۔ اور ہاں انصاری کمیشن رپورٹ آپ کو کیسا لگا۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 10:52, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ صرف کلیات اور مجموعات کے عنوان سے ہی شعراء و مصنفین کی جملہ کتب پر مضمون لکھیں، فیض احمد فیض کی کتب پر الگ الگ مضمون بنانے کی حاجت نہیں، ان کی کلیات نسخہ ہائے وفا پر مضمون موجود ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:36, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

ادبی سانچہ جات

عبید بھائی کوشش تو میری یہی ہے کہ میں علیحدہ کتب پر مضمون لکھوں۔ اگر کسی مصنف کی کتاب کلیات کی شکل میں موجود ہے تو میں انفرادی کتب پر مضمون نہیں لکھوں گا لیکن ٍ"فیض کی نثری کتب" اور "فیض پر کتب" پر علیحدہ مضمون لکھنا مجبوری ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ بانو قدسیہ، شفیق الرحمٰن، کرنل محمد خان، مشتاق احمد یوسفی اور خاص کر روسی ادب پر سانچے بناؤں۔ دعا کریں میں اپنے مقاصد میں کامیاب رہوں ۔ آپکی آرا کا منتظر رہوں گا۔ ابھی آپ روسی ادب کا سانچہ دیکھیں‌گے۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 06:59, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

گزارش

السلام علیکم عارف صاحب، امید ہے مزاج بخیر ہونگے.

جناب عبید رضا صاحب کے تبادلۂ خیال پر ابھی آپ کا پیغام دیکھا تو بہت رنج ہوا. سب سے پہلے تو آپ کو یہاں جو بھی تکلیف ہوئی ہو، اس پر آپ سے معافی کا خواستگار ہوں. دوسری بات، اگر یہاں کچھ بدمزگی ہوجاتی ہے تو جانے، ویکیپیڈیا چھوڑنے اور کام نہ کرنے کی تو بات نہ کریں. ہم سب یہاں نہ اپنی انا کے لیے آتے ہیں، نہ اپنی قومیت و وطنیت کے لیے. ہم سب یہاں اردو زبان کی وجہ سے یکجا ہیں اور اسی کی ترویج، ترقی و اشاعت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور واقعی کر رہے ہیں. یاد رکھیں کہ جہاں کام ہوتا ہے وہاں تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے. اس کو ہم لوگ آپس میں مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں، ہر ایک بشر ہے اور بشریت ہم سب کا جزو ہے اس لیے غلطیاں ہوتی ہیں.

آخر میں پھر آپ سے معافی چاہتا ہوں ہر اس تکلیف پر جو یہاں آپ کو ہوئی، آپ ویکی اصول کے مطابق بلا تکلف اور مکمل جرات کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں. ہاں اپنی ترجیحات بنا لیں کہ پہلے جو اہم کتابیں ہیں، ان پر مضامین تحریر کریں. مثلاً بیشتر اسلامی، علمی و تحقیقی کتب پر یکسطری مضامین تک یہاں موجود نہیں ہیں. ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان سے اردو زبان کا قد بلند ہوگا اور بین الاقوامی علمی زبانوں میں ہماری زبان بھی صف اول میں نظر آئے گی. ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:06, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

بہت شکریہ شعیب بھائی مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں۔ عبید رضا بھائی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں وکیپیڈیا چھوڑ کر نہیں جا رہا۔ لیکن آپ سب منتظمین سے میری گذارش ہے کہ مضامین لکھنے سے منع مت کریں۔ متن اور حوالہ جات پر بحث و تمحیض ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ کہنا کہ ہم انفرادی کتب پر مضامین کی کی اجازت نہیں دے سکتے یہ وکیپیڈیا کی پالیسی کے سراسر خلاف ہے۔اور 81000 ہزار مضامیں میں سے بہت سے مضامیں یک سطری اور بغیر حوالہ جات کے ہیں آپ سب سے گذارش ہے کہ اس طرف توجہ دیں اور اردو وکیپیڈیا کا معیار برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ جو منتظم وقت نہیں دے پا رہا اسے رائے شماری کے ذریعے منتظم کے عہدہ سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ دوسرے نئے لکھنے والے صارفین کو منتظم بننے کا موقع دیا جائے۔ میری طرف سے آپ تمام حضرات سے غیر مشروط معافی خواستگار ہوں۔ نیازمند --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Arif80s!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔

توجہ درکار

آپکی توجہ درکار ہے۔

انتظار حسین کا یہ ناول ان کے طالب علمی کے دنوں کی یاد سے وابستھ ہے۔ انہوں نے دلی کی یادوں کو قلم بند کیا ہے۔

دلی تھا جس کا نام انتظار حسین کی کتاب کا نام ہے جو دلی کی تاریخ پر فصیح و بلیغ اردو میں لکھی گئی ہے۔ راقم نے ایسی تحریر خال خال ہی پڑھی ہے۔ یہ کتاب ناول نہیں تاریخ پر مبنی ہے۔ اس کتاب میں انتظار حسین کی کسی یاداشت سے تعلق نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس مضمون پر از سر نو لکھائی کا سانچہ لگا دیں یا حذف کردیں۔ ایسے مضامین اردو وکیپیڈیا کے ماتھے پر داغ ہیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:52, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کی رائے درکار ہے


محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:00, 24 ستمبر 2015 (م ع و)