تبادلۂ خیال صارف:IMAM QASIM SAQI
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم IMAM QASIM SAQI! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 18:06, 16 اکتوبر 2014 (م ع و)
خوش آمدید
ساقی صاحب خوش آمدید۔ آپ نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اردو ویکی میں اپنا کھاتا کھولا۔ آپ جیسے حضرات کی سخت ضرورت ہے اردو ویکی میں۔ آپ اردو ویکیپیڈیا میں ایک دو دن سیروتفریح کیجئے اردو ویکی سمجھ میں آجائے گا۔ اور ویکی پالیسیوں کو بھی ذرا غور سے جان لیجئے۔ پھر اُس کے بعد آپ ہیں اور اردو ویکیپیڈیا ہے۔ آپ کے اگر کچھ سوالات ہیں، یا کچھ جانکاری چاہیے تور آپ اردو ویکی منتظمین حضرات سے رجوع کرسکتے ہیں۔ وہ ہر وقت آپ کی مدد اور رہنمائی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ آپ اپنے سوالات اسی صفحہ پر لکھئے یا دیوان عام میں لکھئے۔ :) అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:35, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:معاونت میز اور ویکیپیڈیا:چائے خانہ/سوالات انہی سوالات کے لیے ہے۔ --
:)
—خادم— 14:25, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
ساقی
- تیرےشیشے میں مئے باقی نہیں ہے -- بتا کیا تو میرا ساقی نہیں ہے
- سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم -- |بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے
اللہ نے آپ کو اتنا علم دیا ہے، فنون دیے ہیں، ذرا دوسروں کو بھی بانٹئے جناب۔ کیوں خزانے کو دفن کیے بیٹھے ہیں۔ ادبی مضامین آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کا پورا ادبی مضامین کا میدان آپ کا ہے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:05, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
آپ کی دلچسپی کے سائٹس
ساقی صاحب اسلامُ علیکم! ذیل کے سائٹس آپ کی نظروں سے گذرے ہونگے، لیکن پھر بھی آپ کی خدمت میں،
مضامین لکھنے میں ان کے حوالہ جات کافی فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:48, 30 نومبر 2014 (م ع و)
سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات
محترم، IMAM QASIM SAQI!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔
ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔
اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔
ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔
مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء
- کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
- کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
- گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
- آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
- کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟
آپ کے لیے اعزاز
غیرمعمولی اہمیت کے حامل مضامین کی تحریر پر آپ کو دلی مبارکباد!!' | |
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا پر تعاون کر رہے ہیں وہ یقینًا قابل تعریف ہے! ان علامتی گلدستوں کو ہماری جانب سے حقیرسا تحفہ سمجھ کر قبول کرتے ہوئے ہمیں ممنون ہونے کا موقع فراہم کیجیے!!!--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:13, 11 ستمبر 2015 (م ع و) |
محترم IMAM QASIM SAQI!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔