تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage
وثق |
---|
سانچہ:Archive list/display25سانچہ:Archive list/display25
51، 52، 53، 54، 55، 56، 57، 58، 59، 60 61، 62، 63، 64، 65، 66، 67، 68
|
TUSC token 7f9fb706344b316541a06f35f184f875
I am now proud owner of a TUSC account!
نور الدین صاحب کا شکایتی پیام
مزمل بھائی ، السلام و علیکم،
ایک اختلاف کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں وہ بھی صرف آپ سے ہی نہيں بلکہ پوری اردو برادری سے ۔ آپ کا یہ مضمون ما شا اللہ بہت محنت سے لکھا گیا ہے ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ مضمون صرف ان صارفین کے لیے ہے جو صوتی کی بورڈ استمعال کرنا چاہتے ہوں۔ میں ذاتی طور پر طرز تحریر کے معاملے میں نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ کےمعاملے میں صوتی یا فونیٹک کی بورڈ کا مخالف ہوں۔ کی بورڈ کے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ کی بورڈ لے آؤٹ ترتیب کا انتخاب کرنے میں اہم حصہ کی بورڈ کی رفتار کا ہوتا ے ۔ یعنی اس زبان میں استعمال ہونے والے جو حروف زیادہ ضرورت پڑتی ہے ان کو ہوم کی یعنی کہ asdfg;lkjh کی لائنوں میں زیادہ رکھا جاتا ہے ۔
مزید واضح کرنے کے لیے ایک مثال بتا دوں کہ موجودہ مروجہ انگریزی کی بورڈqwerty کی ترتیب جوکہ ٹائپ رائٹر کی ایجاد کے وقت سے ہی لوگوں کو ازبرہے ۔ اس کی بورڈ کی ہوم لائن سے سو تک الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ Dvorkکی بورڈ کے ہوم لائن سے چارسو سے زیادہ الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہيں جس سے آپ نہ صرف Dvorkکی بہتری کا اندازء لگا سکتے ہیں بلکہ کی بورڈ کے انتخاب کابہتر معیار بھی وضع کر سکتے ہیں۔
اب آتے واپس اردو کی بورڈ کی طرف ۔ ہمارے ہاں صوتی کی بورڈ صرف اس معیار پر تخلیق کیا گیا کہ اس کے اردو حرف انگریز کے ہم آہنگ ہیں۔ خواہ اس میں کثرت سے ٹائپ ہونے والے الفاظ ہوم لائن پر نہ آئیں۔ اس معیار کےتحت تو صوتی کی بورڈ ایک سست کی بورڈ لے آؤٹ ہے ۔ اگر آپ اس کے ضرورت کی بات کرتے ہيں تو وہ صرف یہ ہے کہ اس کی بٹن کی ترتیب کو ذہن نشین کرنا آسان لگتا ہے ۔
جب کہ ونڈو کی بورڈ اس مذکورہ بالا معیار پر بہتر اترتا ہے ۔ نیز مقتدرہ کی بورڈ اس سے بھی بہترین ہے ۔ کہ جس میں کی بورڈ کے شفٹ کا بٹن بھی دبانے کی ضرورت انتہائی کم پڑتی ہے۔ تو ایسے میںکہہ سکتا ہوں کہ ہمیں لکیر کے فقیر بن کر صوتی کی بورڈ جیسے لے آؤٹ کو فروغ دینے سے بہتر ہے کہ رفتار میں تیز ٹائپ کرنے والے کی بورڈ جیسے ونڈوز یا مقتدرہ کی بورڈ کو بھی صارفین میں فروغ دیں ۔ تا کہ وہ بہتر سے بہتر ٹائپنگ کر سکیں ۔
امید ہے میری تجویزکو اہمیت دیں گے ۔ شکریہ _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 14:37, 18 ستمبر 2015 (م ع و)
نور بھائی، میں ماضی میں ان پیج استعمال کر چکا ہوں اور جب ویکی اسکرین پر ویکیپیڈیا کا متن دیکھتا ہوں تو یہ اس کا عشرعشیر بھی خوبصورتی کے معاملے میں نہیں ہے۔ میں بھارت میں ہوں اور یہاں اردو تو اپنی بقا کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ ایسے میں آپ ہی بتایئے کہ شدومد سے کوئی ایک کلیدی تختے کا نفاذ درست ہوگا؟ کیا جب مضامین میں آپ داءمی، بھت، مدینت الکویت جیسی املا دیکھیں تو آپ کو اچھا لگے گا؟--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:01, 18 ستمبر 2015 (م ع و)
امیدوار برائے منتخب مضمون
ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:24, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
محترم Hindustanilanguage!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔
آپ کی رائے درکار
محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:29, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبارک
بہت بہت شکریہ مزمل بھائی۔ میری جانب سے بھی آپ کو اور اہل خانہ کو عید کی دلی مبارک باد!
شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:21, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبارک
میری طرف سے آپ کو اور آپکی تمام ویکیپیڈیا کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو ! --علی معاویہ بھائی بھائی 19:27, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
مبارک باد، شکریہ اور داد
مبارک باد تو ہے ہی ساتھ میں شکریہ کے علاوہ دادِ تحسین بھی قبول فرمائیں۔ مبارک بادعید کی ہوئی۔ شکریہ مضامین میں اضافہ/ترمیم کے لیے پیش ہے۔ دادِ تحسین پیش کرنا اخلاقی فرض ہے ۔ آپ جیسے جیالے جو کیا عید کیا برات، کیا دن اور کیا رات بس لگ ہوئے ہیں لگے ہوئے ہیں اردو ویکی پیڈیا کو خوب سے خوب تر بلکہ خوب ترین بنانے میں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:07, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبارک
محترم! مزم بھائي، عید مبارک، امید ہے خیریت سے ہوں سے گے۔ وثق بنانے کے لیے کچھ مواد کو یا سارے مواد کو کاپی پیسٹ نہیں کیا، جاتا، کویں کہ اس طرح وثق میۂ سارا مواد آپ کے نما سے محفوظ وہ گا، وج ظاہر ہے، قابل حوالہ ماود نہیں رہے گا، اسے منتقل کریں جیسے صفحہ منتقل کرتے ہیں، منتقل کرتے وقت جو نیچے خانہ ہوتا کہ کہ رجوع مکرر بنائیں، اسے ان چیک کر دیا کریء، اس طرح صفحہ منتقل وہ جائے گا، اور تاریحچہ بھی ضائع نہیں ہو گا، اب آپ دوبارہ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ کو نئے سرے سے تخلیق کریں گے، اس پر سانچہ {{باز تبادلۂ خیال}} رکھ دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:15, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
جناب میرا تبادلہ خیال کیسا ہو گا، اس کا فیصلہ صرف مجھے کرنا چاہیے۔ آپ اس کے متعلق سوچ کر زحمت مت فرمایئے۔ اگر میرے کسی اقدام سے کوئی ویکی اصول کی نفی ہو رہی ہو، تو بے شک با حوالہ انداز میں مجھے اطلاع دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:45, 25 ستمبر 2015 (م ع و)--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:45, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
مزمل بھائی آپ کو بھی دلی عید طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:15, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
- عید مبار ہو جناب۔۔۔ تاخیر کے لیے معافی۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:17, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
مدد
مضمون روح اللہ خمینی میں مواد میرے شامل کیئے گئے مواد کو فرقہ واریت قرار دے کر منتظم عبید رضا کی جانب سے حذف کرنے کے بعد مقفل کر دیا گیا ہے۔
- محترم میرے مواد کو پرکھا جائے جو باحوالہ، بلا الزام و با التزام لکھا گیا یعنی امام خمینی کے اقوال و فتویٰ کو نقل کیا گیا ہے اسمیں تخریب کار، فرقہ واریت تلاش کی جائے؟
--ترویج اردو 16:27, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
- میں جب فاتح بن کر مکہ اور مدینہ داخل ہونگا تو سب سے پہلے میرا کام یہ ہوگا کہ حضور صلی اللہ علہ وسلم کے روضہ پر پڑے دو بتوں (ابوبکر و عمر کو نکال باہر کردونگا۔<ref>خطاب بہ نوجوانان اسلام، امام خمینیؒ کی فرانس جلا وطنی کے دوران فرانس سے فارسی زبان میں میں شائع ہونے والا انکی تقریر مشتمل</ref> (حوالہ دیکھیں ذرا کتنا شاندار ہے)
- عمر کی بے ہودہ کلام سے اسکا کفر اور زندقہ ظاہر ہوگیا۔
نوٹ" واضح رہے یہ روایت کسی ثقہ محدث سے ثابت نہیں ایک غیر مستند روایت کی بنیاد پر فاروقِ اعظم پر کفر کا فتویٰ امام خمینیؒ کی جانب سے اسلامی انقلاب میں لگایا گیا (اگر آپ صرف اقتباس کر رہے ہیں تو ساتھ میں حضرت عمر کا وکیل بننے کی کیا ضرورت ہے)
- امید ہے آپ ان کی وضاحت کرنا پسند کریں گے کہ یہ کتنے ہیں، ہمارا کام اقتباسات پر اقتباسات پیش کر کے کچھ خاص شخصیات کو برا ثابت کرنا نہیں ہے، علماء (ہر ایک مکتب فکر) کیا کچھ لکھ گئے، اس سے بھی متنازع مواد موجود ہے، وت صرف خمینی کے مضمون کو ہی کیوں آپ نواز رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:38, 25 ستمبر 2015 (م ع و)
معاویہ بھائی، میں یہ نہیں جانتا کہ آپ کا نام ہی معاویہ ہے یا آپ شیعہ حضرات سے معاندانہ رویے کے طور پر خود کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مگر آپ سے گزارش ہے کہ حتی المقدور تنازع والی باتوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
دوسری بات خمینی صاحب کے بیانات ہیں۔ اگر ان بیانات کو عبید صاحب مستند ذرائع سے صحیح پائیں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں یوں ہی ہٹا دینا چاہیے۔ مثال کے طور پر انگریزی ویکیپیڈیا سے لیے گئے ہمارے مضمون انصار عباسی کو لیجیے۔ اسمیں آپ کو ایک عبارت یوں ملے گی:" 2008 میں عباسی نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی کہ کس طرح جمیعت علمائے اسلام کے رہنما فضل الرحمٰن اور ان کے اہل خانہ کو کروڑوں کی زمین پرویز مشرف حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔ عباسی کا دعوٰی ہے کہ اس وقت کے فوجی حکمران مولانا کو اپنے دو عہدوں پر فائز ہونے پر اعتراضات سے روکنے کے لیے، رشوت کے طور پردی گئی تھی۔" اس کے لیے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ حقیقت معاملہ پر تو مجھے واللہ اعلم کہنا ہوگا۔ مگر صرف ایک سنی رہنما پر الزام تراشی کو خود اپنے سنی ہونے پر الزام تراشی میں نہیں مانتا۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:06, 25 ستمبر 2015 (م ع و)