مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Obaid Raza/وثق9

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Obaid Raza (تبادلۂ خیال · شراکتیں · پابندی · محفوظ کردہ · حذف کردہ · منتقل کردہ · اختیارات · درخواست منتظم)



  • اگر میں نے آپ کو کوئی پیغام دیا ہے: تو براہ کرم آپ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر اس کا جواب دیں، اس کے بعد {{باز گفتگو|اپنا صارف نام}} کو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردیں۔
  • اگر آپ مجھے کوئی پیغام دیتے ہیں: تو اس کا جواب اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر دوں گا، اس کے بعد {{باز گفتگو|Obaid Raza}} کو آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردوں گا۔
  • مجھے پیغام تحریر کرنے کے لیے یہاں طق کریں۔

وثائق

وثق 1
وثق 2
وثق 3
وثق 4
وثق 5
وثق 6
وثق 7
وثق 8
3 مئی 2015 سے 18 جولائی 2015 تک ہونے والے تبادلہ خیال، دیکھنے کے لیے تبادلۂ خیال مئی تا جولائی 18، 2015ء پر جائیں

یہاں سے شروع کریں

ویکیپیڈیا کسی مخصوص طبقے یا گروہ کیلئے مختص کردہ نہیں ہے بلکہ یہ آزاد دائرۃ المعارف ہے جس میں ہر کوئی تبدیلی کرسکتا ہے۔
محترم کسی بھی مواد کو بلا تحقیق حذف کردینا یہ اخلاقی اعتبار سے گری ہوئی حرکت ہے۔ پاکستان کی ایجنسیوں کے ساتھ طالبان کو دھڑلے سے جوڑنا آپکو زیبا نہیں دیتا۔ اگر ٹی وی چینل طالبان کو پاکستان آرمی سے جوڑتے ہیں یا کوئی ادارہ الزام دیتا ہے تو کیا پاکستان نے اس الزام کا التزام کیا ہے۔۔۔۔۔۔؟
دونوں فریقین کے مابین بات کو دیکھ کو رائے قائم کیا کریں۔ایک طرف طالبان کو پاکستان سے جوڑنا تو آپکو نظر آتا ہے جبکہ ایران کے افغانستان میں ملوث ہونے کی بابت آپ فورا مواد مٹا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر طالبان واقعی پاکستان کے حمایت یافتہ ہیں تو آپرین ضرب عضب کس لیئے شروع کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ دوسری جانب ایران کی پاکستانی سرحد کی ھدود کی خلاف ورزیوں اور روزنامہ ایکسپریکس کی خبر کہ : ایران سے مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے (اسکے بارہ میں آپکا کیا یال ہے۔۔۔۔۔۔؟)

جب آپ کسی ترمیم میں کچھ غلط اور کچھ درست معلومات کے ساتھ اضافہ کرتے ہیں تو، استرجع کرنے سے وہ سب ہی واپس ہو جاتا ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معلومات کو با حوالہ اور مناسب الفاظ (گالیوں اور الزام سے پاک) کا استعمال کریں۔ امریکہ، پاکستان، ایران، طالبان ان کی حقیقت اور طریقہ کار کیا ہے، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔ مجھے غرض ہے تو ویکیپیڈیا طریقہ کار کے تحت ترمیم کرنے سے بس۔ --« عبید رضا » 19:02, 20 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

مضمون عبداللہ ذاکری

عبداللہ ذاکری مضمون کے حوالہ سے اس مضمون سے تصویر کیوں حذف کی گئی۔۔۔۔۔۔؟“

پروپیگنڈہ

محترم تحریک اسلامی طالبان کے استرجع میں آپ نے بلا جھجک وہ مواد جو پاکستان کی ایجنسیوں کے خلاف سرا سر تخریب کاری پر ملوث تھا۔
جب اس میں تبدیلی کر کے مٹاگیا تو محترم موصوف آپ نے فورا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر مبنی مواد ہو بہو دوبارہ واپس لاکر شائع کردیا۔
پہلے ہی اسکی وضاحت کردی گئی تھی پاکستان نے ان الزاموں کا التزام نہیں کیا۔
آپریشن ضرب عضب چوہے بلی کا کھیل تو نہیں۔پاکستان آرمی کے جوان شہید ہوتے جارہے ہیں۔وہ آپکو کیوں نہ نظر آیا۔
محترم آپ خود کو پاکستان کا شہری بتاتے ہیں۔پاک آرمی کی قربانیاں آپ سے ڈھکی چھپی نہیں۔
ساتھ آپ کہتے ہین کہ مجھے پاکستان،امریکہاورایران سے کوئی غرض نہیں اور بس۔
محترم آپکو ایک منتظم کی حیثیت سے ایسا کرنا زیبا دیتا ہے۔۔۔۔۔؟
پروپیگنڈہ کو بند کرنے کی جسارت پر آپ اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ آخر کیوں؟؟؟؟؟؟؟

درخواست

اسلام علیکم:
سواری نبوی ﷺ مضمون کو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مضمون کے اندر جگہ دی جائے۔
اگر سواری نبوی ﷺ مضون میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تو رہنمائی کیجئے۔شکریہ
--رعد براقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:09, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

حوالہ و گزارش

اکا برین علمائے دیوبند کے متعلق

محترم جناب اسلام علیکم!
مضمون مولانا امین صفدر اوکاڑوی میں حوالے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اکابرین علمائے دیوبند کی زندگی ذیادہ تر کتابوں سے ہی ملتی ہے۔
اسلیئے انکے متعلق حولے کتاب سے پیش کیئے جاتے ہیں۔
البتہ ابتر نیٹ پر موجود مواد بہت کم ہے۔ تاہم انٹر نیٹ سے ماد تلاش کرنے کی سعی کر کے جو مل سکا اسے حوالوں میں پیش کیا گیا ہے۔
ذیادہ تر انٹر نیت پر موجود مواد پی ڈی ایف فارمیٹ میں ملتا ہے۔
براہ کرم مزید ضرورت ہو تو رہنمائی کیجئے۔ شکریہ
اسکے علاوہ کابرین علمائے دیوبند کا بہت سارا مواد کتابی شکل میں میرے سامنے ہے۔
اگر اجازت ہو تو اسے پیش کر سکتے ہیں۔ والسلام
--رعد براقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:10, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

کسی بھی جگہ پر اپنے پیغام کے آخر میں اپنے دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () بٹن پر کلک کریں۔
وضاحت کا شکریہ!
کتاب، آن لائن مواد، اخبارات، و رسائل سبھی کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔ بس حوالہ مکمل دینا ہے، جیسے کتاب، مصنف، سن اشاعت، جلد نمبر، صفحہ نمبر، مطبع، وغیرہ آن لائن ہو تو متعلقہ ویب پیج کا لنک کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اخبار یا رسالہ ہو تو اشاعت نمبر، سال، ماہ، دن وغیرہ کی معلومات دیں، حوالہ کی عبارت کو کیسے مضمون کا حصہ بنایا جائے۔ اس کے لیے یہ دیکھیں۔معاونت:تعارف حوالہ جات/5 کو ملاحظہ کریں، امید کریں ہے حوالہ کس طرح درج کرنا ہے۔ اس کی سمجھ آ جائے گی۔اور آپ تدوین کے لیے (ترمیم کرنے کے لیے) خاص:ترجیحات#آلات سے مزید آلات کو منتخب کریں اور معاونت:ترمیم کے صفحہ پر جا کر آلات کا استعمال سمجھیں، اس سے آپ کا کام آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔--« عبید رضا » 11:56, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
شکریہ
عبید بھائی اللہ آپکو جزائے خیر دے۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ--رعد براقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:08, 23 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
کسی بھی تبادلہ خیال صفحہ سے متن کو مٹانے سے گریز کریں، یہ تخریب کاری ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ بھی آپ ہی ہیں۔ جن کا اوپر تبادلہ خیال ہے، لیکن کیونکہ آپ نے اب درست انداز اختیار کر لیا ہے اور سیکھ رہے ہیں تو، قبول کر لیا، آپ اپنے دوسرے یا اور جو بھی کھاتے ہوں ان پر جا کر {{حذف}} کا سانچہ لگا دیں تا کہ ان کو حت مکیا جا سکے۔ سانچہ دیوبند کو بھی مضمون کی طرح ترمیم کے لیے کھول کر متعلقہ نام کے ساتھ مولانا کا لفظ ختم کر دیں۔ تو درست کام کرنے لگے گا۔--« عبید رضا » 10:40, 25 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

سانچہ

سانچہ غیر ارادی طور پر بنا تھا بحر حال اسی وقت (منتقل) کرکے (مرکز) بنا دیا تھا۔ مقصود صرف صفحہ کا عنوان مولانا الیاس کاندھلوی تھا۔ وجہ میں عالم دین کا ہونا بتایا ہے۔
مطلع کرنے پر آپکا بے حد مشکور ہوں۔ --رعد براقی 13:42, 26 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

درخواست

السلام علیکم محترم جناب عبید بھائی! مضمون محمد زکریا کاندھلوی کو سانچہ (دیوبندی) کی اہم شخصیات میں شامل کیا جائے۔ مضمون میں حوالے دینے کی مکمل احتیاط برتی گئی ہے۔ اگر معیاری ہوتو مضمون میں سے تنبیہات ہٹا دیجیئے۔ تاہم کسی چیز کی کمی ہوتو راہ نمائی فرما کر شکریہ کا موقع دیجئے۔ والسلام
--رعد براقی 14:31, 27 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

شکریہ

محترم اصلاح کیلئے شکریہ۔
--رعد براقی 16:55, 28 جولا‎ئی 2015 (م ع و)
پہلے پیغامات میں کی جانے والی گزارشات پر عمل درآمدگی کا منتظر ہوں۔
اللہ آپکو جزائے خیر عنایت کرے۔ آمین

جناب عبیدرضاصاحب  ! آپ جب بھی رخصت سے تشریف لائیں اور وکی پیڈیا کی ڈاک پڑھیں تو ازرہِ کرم سوئٹزرلینڈ سے متعلق میری مجہول سے کوشش پر تبصرہ ضرور فرمائیے گا۔--Rawlica (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:08, 9 اگست 2015 (م ع و)شکیل احمد خان

تصاویر بطورحوالہ جات

محترم عبید رضا بہت شکریہ۔ آپ کی آراء سے مجھے مضمون کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ آئندہ آپ کی تجاویز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مضمون کو لکھوں گا۔ اُ مید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں ان خامیوں پر قابو پا لوں گا۔ برائے مہربانی میرے لکھے ہوئے مضموں تاریخ ہنگورجا اورپاکستان کرونیکل پر اپنی آراء کا اظہار اسلوب، زبان، مواد کو مدِ نطر رکھتے ہوئے کریں۔ شکریہ آپکی بیش قیمت آراء کا منتظر ---محمد عارف سومرو 05:14, 12 اگست 2015 (م ع و)-محمد عارف سومرو 05:04, 12 اگست 2015 (م ع و)

عبید رضا صاحب آپ کے جواب کا شکریہ۔ جب آپ کو فراغت ہو پاکستان کرونیکل کا مطالعہ کیجئے گا۔عقیل عباس جعفری صاحب نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جو میرے لئے اعزاز ہے۔ آپ کی ہدایات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے میں نے دستورالاسلاف فی اصلاح الاخلاف ا ورتاریخ ہنگورجا میں ترمیم کی ہے، اُمید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ اپنی آراء سے نوازتے رہیے گا۔ شکریہ--محمد عارف سومرو 06:52, 12 اگست 2015 (م ع و)

اہم مضامین

اگر آپ کے پاس درجہ ذیل مضامین کے متعلق معلومات ہو تو یہ تین اہم مضامین ہیں ان کو اردو میں تحریر کرنے کی ضرورت ہے:

--عثمان خان||تبادلہ خیال 14:53, 14 اگست 2015 (م ع و)

واہ رے واہ

کیا بات لکھے والے اس بندے کی تم کو اتنا نہیں پتا کیا کہ سارے انسان آدم کی اولاد ہیں.. بے شرم لکھاری تم نے جاٹوں کے آرٹیکل میں ان کو ک کیا کیا نام دیے ہیں ..ان کو کنجر لکھنے والے تم جاہل کسی کنجر کی اولاد لگتے ہیں.. نمک حراام سالے.. آداب سے لکھو ..اگر کوئ جاٹ اس آرٹیکل کو پڑھے گا تو یہی سوچے گا کہ یہ لکھنے والا کسی جاٹ کا ناجائز ہے جس کو اپنے باپ اور اس کی جات پر اتنا غصہ ہے.. جو اس بیہودگی سے لکھ را ہے... shame on you تم جیسے لکھنے والوں ہیں تو اس سادہ سی زبان اردو میں بھی بڑے بڑے گالیوں کے رنگ پھیلیں گے.. تمہاری پاس ایک ایسی زبان ہے یہ اردو جس کا اپنا ایک شبد تک نہیں.. اس کا لہجہ پنجابی اور عربی سے لیا گیا ہے... شاباش میرا بچہ تمہاری ماں نے تم کو نمیز نہیں سکھائ مجھے لگتا ہے.. گھٹیا انسان آرٹیکل میں ان کو کیا کیا نام دیے ہی

پاکستان کرونیکل

عبید رضا صاحب بہت شکریہ۔سرخیاں لگانے سے مضمون بہتر ہو گیا ہے۔ میرے تازہ ترین مضمون ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ --محمد عارف سومرو 06:31, 24 اگست 2015 (م ع و)

اس کا تبادلہ خیال بھی دیکھ لیں، نبی بخش بلوچ کا مضمون بہت ضروری تھا۔ ان کی ایک آدھ تصنیف پر بھی مضمون ہونا چاہیے۔ جنہوں نے اردو کے لیے کام کیا۔ اردو ویکیپیڈیا کو ان کے لیے سب سے پہلے وقت نکالنا چاہیے تھا۔ خیر مزمل، نثار اور آپ یہ کام اب مسلسل کر رہے ہیں۔ اسی لیے میں ادبی موضوعات سے کی جگہ تقابل ادیان پر وقت دے رہا ہوں، کیونکہ اب اسلامی موضوعات پر سرمد اور امین وغیرہ لکھتے رہتے ہیں۔ ذیشان اور ایک اور صارف فلموں اور ناولوں، وڈیو گیمز، روحانیات پر لکھ رہے ہیں۔ طاہر صاحب ہر فن مولا ہیں۔ اس وقت ہم بہتر انداز میں آگے جا رہے ہیں اور اردو ویکیپیڈیا پر توازن کا ماحول قائم ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ کیونکہ ہر صارف کو مد نظر رکھنا ہے۔ ایک فہرست بناتا ہوں، اردو شعرا اور افسانہ نگاروں کی تصانیف پر الگ الگ مضمون بنانا مناسب نہیں لگتا۔ ہم کلیات پر مضامین بنا سکتے ہیں جس سے ان کا سارا کام ایک ہی مضمون میں آ جائے گا۔ آپ اپنے صارف صفحہ پر اس بارے فہرست بنانا شروع کر سکتے ہیں، کتب کی فہرست سے دیکھ کر کہ کن کن کی کلیات شائع ہو چکی ہیں، --« عبید رضا » 06:44, 24 اگست 2015 (م ع و)
کلیات کے بجائے تصانیف سابقہ کے ساتھ مضامین بنائے جاسکتے ہیں، مثلا تصانیف محمد اقبال وغیرہ۔ یا اگر مضمون کا دائرہ مزید وسیع کرنا ہو، مثلا اس میں متعلقہ شخصیت کے متعلق دوسرے کی تصنیف کردہ کتابوں کا بھی ذکر مقصود ہو تو کتابیات سابقہ استعمال کیا جاسکتا ہے، کتابیات محمد اقبال۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:50, 24 اگست 2015 (م ع و)
اردو میں چونکہ کلیات کے نام سے ہی مجموعے شائع ہوتے ہیں اس لیے کلیات کی تجویز دی۔ بہر حال کلیات اور کتابیات، تصانیف، جو بھی مضمون کی مناسبت سے درست لگے۔ اس کے مطابق بنا دیا جائے، نسخہ ہائے وفا فیض احمد فیص کی کلیات ہے لیکن وہ اسی نام سے شائع ہوتی ہے تو اس کے ساتھ کلیات کا سابقہ نہیں، اسی طرح جن کلیات کو شعراء کی زندگی میں ترتیب دیا گيا ہو۔ اور وہ اسی نام سے مشہور ہوں تو ان کا وہی نام دیا جائے، جیسے پروین شاکر کی کلیات ہے (نام یاد نہیں آ رہا) انگریزی ویکی پر ورک کے سابقے سے ایسے مضامین ہیں۔--« عبید رضا » 13
52, 24 اگست 2015 (م ع و)

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ

محترم عبید رضا صاحب ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کی شناخت ہی ڈاکٹر ہے اور وہ ہر کتاب میں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر ضرور لکھتے تھے۔ آپ ان کی چھپی ہوئی کتب ملاحظہ کر سکتے ہیں اور سندھ کا دانشور طبقہ آپ کو ڈاکٹر کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ برائے مہربانی اس مضمون کو ڈاکٹر نبی بخش بلوچ ہی رہنے دیجئے۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 03:47, 26 اگست 2015 (م ع و)

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ

محترم عبید رضا صاحب جہاں تک ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کی تصانیف کے بارے مضامین کی ہے وہ میرےذہن میں ہے اور آپ جلد ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کی تصانیف پر مضمون دیکھیں گے۔ انشاء اللہ۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 03:51, 26 اگست 2015 (م ع و)

پطرس بخاری

محترم عبید رضا مہربانی فرما کر میرے مضمون پطرس بخاری پر اپنی رائے دیں۔ پطرس بخاری پر پہلے سے مضمون تھا میں نے پورا مضمون دوبارہ لکھا ہے اور امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ آپ کی رائے کا منظر ۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 03:54, 26 اگست 2015 (م ع و)

عربک وکی پیڈیا مے سنی پیج

عربک وکی پیڈیا مے اگر ہو سکے تو بریلوی پیج کو سہی کر دیجئے اور وہاں جتنے ہو سکیں آرٹیکل بنا دیجئے کسی کی مدد سے ! اور انگریجی مے میرے ایڈیٹس کو فالو کیجئے اور وہاں سنی مواد کو بہتر کرنے مے مدد کیجئے ScholarM (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 28 اگست 2015 (م ع و)

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ

محترم عبید رضا بھائی۔
آپکا شکریہ کہ آپ نے ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کو امیدوار برائےبہترین مقالہ منتخب کیا اور امید ہے کہ یہ مقالہ منتخب ہو جائے گا۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 09:54, 28 اگست 2015 (م ع و)

آپ متعلقہ صفحہ ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون پر رائے دے سکتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:03, 28 اگست 2015 (م ع و)

ڈاکٹر نبی بخش بلوچ

محترم و مکرمی، سندھی میں اس ادارے کا نام "سندھی بولی جو با اختیار ادارو" ہے ۔ "بولی" کا مطلب "زبان" اور "جو" کا مطلب "کا"۔ ادارہ صرف انگریزی اور سندھی میں نام استعمال کرتا ہے۔ ملاحظ کریں http://sl.sindhila.org/۔ میں نے یہ اردو نام "ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ:شخصیت اور فن" مصنف محمد راشد شیخ، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد،2007، ص-71 سے لیا ہے۔ آپ یہ کتاب ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ یہ کتاب 2007 میں پاکستان کے سرکاری و معتبر ادبی ادارے نے چھاپی ہے اور "سندھی بولی جو با اختیار ادارو" نے اپنے اردو کے نام پر اعتراض نہیں کیا۔ اسلئے آپ حضرات بے فکر رہیں۔ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے مضمون میں تمام حوالہ جات معتبر اور تصدیق شدہ ہیں۔ --محمد عارف سومرو 05:39, 29 اگست 2015 (م ع و)

شکریہ!
آپ بے شک اس نام سے مضمون بنا دیں، اور سندھی لینگویچ اتھارٹی یا جو بھی انگریزی نام ہے اس سے اسے رجوع مکرر کر دیں۔ (اردو حروف تہجی میں لکھ کر)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:43, 29 اگست 2015 (م ع و)

جنڈ

ایک گزارش کہ وکی پیڈیا پر جنڈ اور جنڈ، اٹک نام کے دو صفحے موجود ہیں انکو یکجاکردیں اگرتو اچھاہوگا ! --Surkhuroo Awan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:33, 30 اگست 2015 (م ع و)ساجدالرحمٰن

YesY تکمیل- --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:49, 30 اگست 2015 (م ع و)

انگریزی وکیپیڈیا مے شاید آپکی ضرورت ہے

شاید اپکا یہاں دھیان دینا اور ایک لائن مے گلت ایڈیٹنگ کرنے والے سکومنک کے بارے مے لکھنا ضروری ہے ! نزدی سب ایک ہیں! [1]. ScholarM (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:43, 30 اگست 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات

محترم، Obaid Raza/وثق9!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

الیگزیندر پشکن

محترم عبید رضا بھائی، الیگزیندر پشکن میں میری ترمیم ملاحطہ کیجئے۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 07:10, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

کیا یہ نام درست ہے، کیا روسی میں الیگزینڈر کا تلفظ الیگزیندر ہے؟ باقی مصمون کی حالت بہت بہتر ہو گئی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:28, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

سندھی زبان کا با اختیار ادارہ

محترم عبید رضا بھائی "سندھی زبان کا با اختیار ادارہ" پر مکمل مضموں حاضر ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 06:13, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

شاندار، اردو مترادف نام کا حوالہ پہلی سطر میں شامل کر دیں۔ اور انگریزی ویکی پر عہدہ داران کی دو فہارست ہیں وہ بھی ترجمہ دیں۔ باقی آپ ٹالسٹائی کے مضمون کو دیکھیں اور باقی روسی ادب روسی مصنیفن کو، جو آپ کہہ رہے تھے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:26, 3 ستمبر 2015 (م ع و)
عبید رضا بھائی سندھی میں ادارے کا نام سہی کردیں ورنہ اردو کے ساتھ انگریزی میںSindhi Language Authority تبدیل کردیں۔ نیاز مند--محمد عارف سومرو 08:56, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

OTRS application

Hi. Please see my note at your application as it is currently incomplete. Thank you. Rjd0060 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:31, 6 ستمبر 2015 (م ع و)

شماریات

ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت/بدون روبہ جات --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:05, 6 ستمبر 2015 (م ع و) شکریہ!--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:50, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

چچ نامہ

تاریخ معصومی اور تحفۃ الکرام اسی دور کی دو مسلم تاریخیں ہیں، جن کا بیان چچ نامہ میں بھی ہے، مگر وہ کچھ واقعات کی مختلف تفصیلات دیتی ہیں۔

عبید بھائی چچ نامہ نویں صدی عیسوی کی تالیف و ترجمہ ہے۔ جبکہ تحفتہ الکرام اٹھارویں صدی عیسوی جبکہ تاریخ معصومی سولہویں صدی کی تصنیف ہے۔ اسی لئے دونوں تواریخ چچ نامہ کے دور کی تصنیف نہیں ہو سکتی۔ براہ کرم مضمون میں تصحیح کردیجئے۔ نیاز مند--محمد عارف سومرو 04:11, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

YesY تکمیل - --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:50, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

مدد درکار

Obaid Raza! السلام علیکم ! بهائی میں نیا ویکیپیڈین ہوں اس میں بہت دلچسپی رکهتا ہوں دو دن پہلے جائن کرلیا اور اب تک چار 4 آرٹیکل بناۓ لیکن آپ سے کچه سوالات ہے بعض طریقے سمجه نہیں آتے آپکی مہربانی ہوگی مجه سے رابطہ کرلیں

اعزاز

بہت شکریہ عبید بھائی ۔ آپ نے خاکسار کو اس قابل سمجھا اور ہوصلہ افزائی فرمائیے۔ نیاز مند--محمد عارف سومرو 04:28, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

توجہ دیں

Imjandarwal (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:39, 7 ستمبر 2015 (م ع و)--

خاتمہ القابات

مجھے شعیب بھائی نے مشورہ دیا کہ عنوان میں خواجہ وغیرہ کا لقب استعمال نہ کروں میں نے کوشش کی کہ انہیں تبدیل کروں پہلے تو یہ بتائیں یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ دوسرا کئی عنوانات ذراالفاظ کی تبدیلی کے ساتھ ایک ہوتے ہیں انہیں ختم کیسے کیا جانا ہے؟ مثلاً ابراہیم بن ادہم کو مکمل کیا تو پتہ چلا کہ خواجہ ابراہیم بن ادھم بھی ایک اور عنوان موجود ہےاس کے مواد کو تو ابراہیم بن ادہم میں شامل کردیا اسے حذف کیسے کرنا ہے؟--ابوالسرمد 05:18, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

اس کا طریقہ کار یہی ہے کہ آپ اوپر موجود منتقل کریں پر کلک کر کے مضمون کو نئے عنوان کی طرف منتقل کر دیتے ہیں، جیسے آپ نے کیا ہے، اگر دو ہم نام مضامین موجود ہوں، جن کے صرف عنوان کا املا مختلف ہو، تو وہاں معروف ترین املا کو باقی رکھا جائے گا۔ لیکن، اگر درست عنوان والے میں مواد نا ہونے کے برابر ہو، اور دوسرے عنوان والے میں مواد موجود ہو تو، منتظم کو چاہیے کہ پہلے درست والے مضمون کو حذف کرے، پھر، غلط عنوان کو اس درست عنوان کی طرف منتقل کرے۔ تا کہ مضمون میں جن لوگوں نے محنت کی، وہ ان کے نام سے ہی باقی رہے، ایسے کسی مضمون پر نظر پڑے تو آپ {{سا|ضم|عنوان}} لگا دیں، یا {{سا|حذف|دوہرا مضمون}} کا سانچہ لگا دیا کریں۔

لکھنے سے پہلے تلاش کرنے کے لیے آپ معروف اور کم معروف، یا اصل نام یا عرفی نام سے بھی تلاش کر سکتے ہیں، انتہائی مشہور شخصیات پر مضامین کو آپ اس طرح پہلے تلاش کر لیں تو امید ہے کہ وہ مل جائے گا، اگر لکھا ہوا ہے تو، باقی عنوانات پر آپ صرف کوشش کر سکتے ہیں کہ تلاش کریں، لیکن بعض دفعہ پھر بھی مضمون کسی عجیب سے عنوان یا املا پر نکل آتا ہے۔ بہر حال ایک مضمون کا مواد دوسرے میں اٹھا کر چسپاں کرنا منع ہے۔ پہلے اصل عنوان سے مضمون لکھیں، جس میں القابات وغیرہ نا ہوں، اور پھر لقب والے عنوان بنا کر اسے رجوع مکرر کر دیں، لقب،عرف، یا کوئی اور سابقہ تب ہی استعمال کیا جا سکتا ہے جب وہ نام کا حصہ بن چکا ہو کہ بغیر سابقہ کے کوئی بھی نام نا لکھتا ہو نا بولتا ہو، جیسے سر سید احمد خان، اس کو اگر احمد خان کیا جائے تو ہر قاری ہی دھوکا کھا جائے گا کہ پتہ نہیں احمد خان کون ہے۔ اولیاء کا معاملہ یہ ہے کہ ان کو ماننے والے خواجہ یا شیخ یا پیر تو ہر صورت کہتے ہیں، مگر نا ماننے والے بہت سے لوگ صرف اصل نام استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے وہ اس تخصیص میں شامل نہیں ہوتے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:47, 7 ستمبر 2015 (م ع و) یہی صورتحال خواجہ سیف الدین فاروقی اور خواجہ سیف الدین میں موجود ہے--ابوالسرمد 06:18, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

ضیاء الافاضل

سلام عزیز جناب آخر اس عنوان کو حذف کرنے کی وجہ کیا ھے؟ آپ نے سبب بیان نہیں کیا. آپ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ سکتے ھیں موصوف کے کارناموں کو بس گوگل پر ضیاء الافاضل لکھ کر سرچ کیجئے. ضیاء الافاضل

وہان آپ میرا نام لکھ کر تلاش کریں تو اس سے زیادہ نتائج نکل آئیں گے۔ گوگل ایک سرچ انجن ہے جو ہر طرح کی ویب سائٹ سے اس لفظ کو تلاش کرتا ہے جو آپ نے لکھا ہوتا ہے۔ اس سے کوئی شخصیت معروفیت کے زمرے میں نہیں آ جاتی، آپ کو تب بھی کہا تھا کہ پہلے شخصیت کی معروفیت ثابت کریں اور با حوالہ لکھیں، مکر آپ نے ایک ہی شخصیت پر الگ الگ صفحات اور اب الگ الگ کھاتے بنا کر لکھنا شروع کر دیا ہے۔ آپ برائے مہربانی اسے ترک کریں اور دیگن بہت سی اہم شخصیات ہیں،بہت سے شیعہ موضوعات ہیں جن پر اردو ویکیپیڈیا پر موہد درکار ہے۔ زمرہ:شیعہ عالم دیکھیں، اس میں جن شیعہ علماء پر آپ اضافہ کر سکتے ہیں ان کے مضامین میں ترمیم کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:30, 7 ستمبر 2015 (م ع و)

یک سطری مضامین

آپ نے تو جناب مشکل ہی آسان کردی- اب یاد آیا کے لکھنا کیوں چھوڑا تھا- آپ لوگوں کی زمینی حقائق کا منکر ہونا ہی پہلے بھی بدمزگی کا باعث بنا تھا- بالخصوص دو فیصلے جو اس وقت موضوع بحث تھے ایک مضمون کی لمبائی اور دوسرا انگریزی نام- بہرحال آپ لوگوں نے ضرور بہت ساری رائےشماری کراکر فیصلہ کیا ہوگا کے یک سطری مضمون سے بہتر مضمون نہ ہونا ہے تو یہی صحیح میری رایے مختلف ہے اور لمبے مضامین کا وقت نہیں ارادہ تھا کے روزانہ کی بنیاد پر انگریزی وکیپیڈیا کے فیچرڈ مضمون کا اردو میں لنک بنادوں گا تاکہ پرھنے والے اضافہ کرتے جائیں گے- ساتھ ضروری اصطلاحات اگر پہلے سے نہیں موجود تو انکے بھی مضامین اور لنک چھوڑ جائیں گے- پر تفصیل لکھنے کا وقت نہیں، ہاں بینالزبان رابطے چھوڑ دیتا ہوں تاکہ آسانی ہو آگے والوں کو- پر آپ کا وکیپیڈیا آپ کو مبارک ہو- Stubs کی پابندی انگریزی وکیپیڈیا کے لیے تو صحیح ہے اردو کے لیے نہیں جہاں پر زیادہ تر چیزوں کا مضمون ہی نہیں- دوسری بات انگریزی حروف کا ٹائٹل میں نہ ہونا بھی ایک غلط قدم ہے اسکے برعکس ہر مضمون کے انگریزی حروف میں نام لکھ رجوع مکرر کرنا چاہیے تھا کیونکہ آج بھی پاکستان کے بیشتر لوگ اردو ٹائیپنگ کے طریقےکار سے ناواقف ہیں- میں یہاں بحث کرنے نہیں آیا تو آپ کی درخواست کے مطابق مضامین لکھنے سے اجتناب ہی کرلیتے-پولیسی تبدیل کریں تو بتائیں گا واپس آجاؤں گا لکھنے Kalamkaar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:54, 8 ستمبر 2015 (م ع و)--Kalamkaar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53, 8 ستمبر 2015 (م ع و)

Obaid-bot

ہیلو. اس کی طرف رجوع کریں:[https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF_%D9%81%D8%B6%D9%88%D9%84%DB%8C&type=revision&diff=1446609&oldid=1446592 ہرگز نہیں.] اس طرح نیک تمنائیں،--Cekli829 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:03, 9 ستمبر 2015 (م ع و)

YesY تکمیل- in eng wiki--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:09, 9 ستمبر 2015 (م ع و)
شکریہ! --Cekli829 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:55, 9 ستمبر 2015 (م ع و)

سانچہ عالم دین

{{عالم دین}} کام نہیں کر رہا ہے، جیسے صفحہ عنایت رسول عباسی دیکھیں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:05, 12 ستمبر 2015 (م ع و)

میں نے اسے تازہ کیا تھا، جس وجہ سے یہ ہوا۔ اس وقت آدھے مضامین کو درست کر دیا تھا، باقی یہ رہے گئے تھے۔ میں رک گیا، ارادہ تھا کہ عربی ویکی کی طرح ہم بھی اردو اور انگریزی کا ایک ساتھ کر دیں۔ تا کہ نئے صارفین اردو اواتر لے کر خود معلومات ڈال سکیں۔ بس وقت ملتے ہی یہ کام کرتا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:39, 12 ستمبر 2015 (م ع و)
جزاک اللہ! --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:27, 12 ستمبر 2015 (م ع و)

ضرورت مدد

عبید بھائی میں اس مضمون کو منتخب مضمون بنانا چاہ رہا تھا لیکن اسمیں موجود تعارفی سانچہ کام نہی کر رہا۔--الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:01, 13 ستمبر 2015 (م ع و)

YesY تکمیل- بہت شکریہ توجہ دلانے کا، کیا اس نام کو محاصرہ مالاکنڈ نا کر دیا جائے؟ یا اس سے بھی اسے رجوع مکرر کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:56, 13 ستمبر 2015 (م ع و)
میں نے اس مضمون کو بہتر کر لیا ہے اور میرے خیال میں اس مضمون منتخب مضمون کا درجہ دیا جانا چاہئے۔--الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:14, 13 ستمبر 2015 (م ع و)
اس پر سانچہ:امیدوار برائے منتخب مقالہ لگا دیں اور اور پھر ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون پر جا کر اس کا ربط رکھ دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:19, 13 ستمبر 2015 (م ع و)

روسی ادیب

محترم عبید رضا بھائی اسلام و علیکم، روسی ادیبوں پر میری شراکتیں آپ کو کیسی لگیں؟ آپ اپنی آراء سے آگاہ کرتے رہیں۔ ابھی میری لسٹ میں کم از کم 20 سے زائد روسی ادیبوں کے نام ہیں انشاءاللہ وہ بھی میں بہت جلد مکمل کرلوں گا۔ اور ہاں انصاری کمیشن رپورٹ آپ کو کیسا لگا۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 10:52, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

میں بہت شرمندہ ہوں، کہ میں وقت نہیں پا رہا کہ آپ کے سارے مضامین کو جانچ کر رائے دوں، میں ان دنوں حج کے موضوعات پر مصروف ہوں، جس وجہ سے حالیہ تبدیلیوں پر نظر ہٹ جاتی ہے۔ روسی ادب کا اہم موضوع ہے۔ کیا پہلے اسے نہیں لکھ دیتے۔ اس سے آگے خود بخود عنوانات طے ہوتے جائیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:17, 16 ستمبر 2015 (م ع و)

سانچے میں زمرہ جات

سلام Obaid Raza!
ساجد امجد ساجد کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
سلام Obaid Raza!
Imjandarwal کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

ادبی سانچہ جات

عبید بھائی کوشش تو میری یہی ہے کہ میں علیحدہ کتب پر مضمون لکھوں۔ اگر کسی مصنف کی کتاب کلیات کی شکل میں موجود ہے تو میں انفرادی کتب پر مضمون نہیں لکھوں گا لیکن ٍ"فیض کی نثری کتب" اور "فیض پر کتب" پر علیحدہ مضمون لکھنا مجبوری ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ بانو قدسیہ، شفیق الرحمٰن، کرنل محمد خان، مشتاق احمد یوسفی اور خاص کر روسی ادب پر سانچے بناؤں۔ دعا کریں میں اپنے مقاصد میں کامیاب رہوں ۔ آپکی آرا کا منتظر رہوں گا۔ ابھی آپ روسی ادب کا سانچہ دیکھیں‌گے۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 06:59, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

درخواست

  1. محترم منتظم! ملا عمر مضمون میں میں نے جہاں کہیں بھی ملا عمر کا نام آیا تو صرف "ملا محمد عمر" کا استعمال ہی کیا۔ آپ کیسے کہتے ہیں لفظ مجاہد کا اضافہ میں نے کیا؟
  2. محترم! حوالہ کے متعلق آپکی راہنمائی لیکر ایسا کیا۔
  3. کتاب کا نام، صفحہ نمبر اور مصنف کا نام حوالہ میں لکھنا کیا کافی نہیں۔
  4. شخص کی کتاب اور مصنف کے نام کے استعمال میں فرق ہے۔
  5. اتنی وسیع تر پھیلی ہوئی معلومات کو اگر کوئی مصنف یکجا کرتا ہے تو اسکی محنت کا حوالہ تو لکھا جاسکتا ہے۔
  6. آپکا لہجہ ان دو باتوں پر جارح ہونا آپکی شفقت سے محرومی کا باعث بن رہا ہے جبکہ تیسری بات درست اور بجا ہے۔
  7. سابقہ کھاتوں پر حذف شدگی کی درخواست آپکی راہنمائی میں لگائی۔ جبکہ یہ کھاتہ سابقہ کے بغیر کسی وجہ کے نہ کھلنے کے بعد کھولا گیا۔
  8. اسے بھی بند کروانے کی درخواست چسپاں کر دونگا۔ سابقہ کھاتہ کھولا جائے۔
  9. ملا محمد عمر مضمون کو بہتر اور مواد میں اضافہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی بار بار استرجع کردیتا ہے۔ جبکہ میرا مواد کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی و تخریب کاری سے پاک تھا تو کم از کم اسے تبادلہ خیال پر ظاہر کرنے کے بعد استرجع و حذف کیا جاتا اصولی طور پر ہونا تو ایسا ہی چاہیے تھا۔


براہ کرم میری راہنمائی کیجئے؟ آپکی دعاؤں کا طالب --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:50, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

تحریک اسلامی طالبان مضمون میں تخریب کاری والا مواد حذف کر کے دوبارہ آپکی جانب سے استرجع کیا جانے پر کافی بحث ہوچکی ہے۔
محترم! آپ نے اس مضمون کو لاک کیا اور کافی دنوں کے بعد کسی نے دوبارہ لاک کیئے ہوئے مضمون میں دوبارہ وہی تبدیلیاں کر دی ہیں جو صراحتاً موزوں و مناسب نہیں بلکہ الزام پر الزام ہی ہے۔
سوال یہ ہے آپکے اختیار میں ہونے کے باوجود ایسا کیونکر ممکن ہوا؟
پاکستانی ایجنسیوں اور فوج کو طالبان سے جوڑنا اس مضمون میں صاف طور پر موجود ہے۔ آخر آپ مجاہد کا ڈنڈھورا پیٹتے ہیں جبکہ دوسری جانب کیا آپکی نظر سے کبھی وہ مضمون نہیں گزرا۔۔۔۔۔۔؟“

اسی صفحہ پر اپنے ایک پرانے صارف نام کا تبادلۂ خیال دیکھیں، سب سے اوپر والا سرخی، یہاں سے شروع کریں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:41, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

خاتمہ القابات

جب سے القابات کا ٹیگ لگا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس سے بچ سکوں لیکن شاید ممکن نہیں اسی لئے تقریبا میرے ہرعنوان کے گلےمیں القاب کا ہار لٹک رہا ہوتا ہے اس سے پہلے آپ سے بھی ذکر کر چکا،امین اکبر صاحب سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ کام جاری رکھیں شاید کچھ خرابی کا ذکر کیا۔ میں کافی حد تک القابات کو جہاں کہیں ہوں حذف کرتا ہوں مجھے یہ بتائیں کیا یہ القابات کا حذف کرنا میرا طریقہ درست ہے یا نہیں؟ اور جو القابات حذف کئے جاتے ہیں انہیں استرجع کرنے کی صورت میں غلط اور درست کا فیصلہ کون کرتا ہے؟--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:27, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

کسی بھی شخصیت کے نام کے ساتھ حضرت کا لفظ نا لگائیں، اس ٹیگ کا مقصد ان القابات والے صفحات کو نظر میں لانا ہے تا کہ ایسے صفحات میں سے جانبدارنا مواد نکالا جا سکے، کیوں کہ جو لوگ کثرت سے القابات استعمال کرتے ہیں، ظاہر ہے وہ جانبداری برت رہے ہوتے ہیں۔ باقی اگر ٹیگ کا نام پھر بھی ساتھ میں آتا ہے تو اس کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ بلا تکلف کام کرتے رہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:21, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

میرے سوال کا مقصد تھا کہ کل میں نےعلی بن ابی طالب میں سے القابات نکالے تو ایک بھائی نے استرجع کر دیا ایک ٹیگ لگایا جواب کی بجائے حذف کر دیا اس کا بھی کوئی چیک ہے ؟--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:45, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

اگر ایسی صورت ہو تو فوری طور پر منتظم کو بتا دیا کریں، میں نے ان کی ترامیم کو واپس آپ کی آخری ترمیم کی طرف لٹا دیا ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:48, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

ھالۃ البدر فی تحقیق احکام السفر

محترم عبید رضا صاحب آپ جس مصنف کو غیر معروف کہ رہے ہیں اس مصنف نے اندازاً دو سو کتب و مضامین لکھ چکے ہیں ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد طبع نہیں کرا سکتے۔میر محمد سومرو مفسر ہیں۔ مذکورہ کتاب عربی کی ہے۔ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ پاکستان میں عربی علم و ادب کی کتنی شخصیات ہیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ مصنف فارسی کی بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ اگر میں ادب وکتب پر مضامین لکھ رہا ہوں تو اس میں مضائقہ کیا ہے؟ پہلے تمام یک سطری مضامین جو بغیر حوالہ جات کے موجود ہیں انھیں ختم کیا جائے۔ میں رضاکارانہ طور پر کام کر رہا ہوں اور روزانہ تین سے چار گھنٹے کام کر رہا ہوں مذکورہ کتاب جو پاکستان میں چھپ چکی ہے ۔ مصنف کا حوالہ بھی موجو د ہے۔۔ میں نے جن مضامین پر کام کیا ہے ان کے حوالے مستند و مطبوعہ ہیں یہی وکیپیڈیا کی پالیسی ہے۔ اگر آپ اس مضمون کو ختم کریں گے بے شک کریں لیکن میں پھر وکیپیڈیا پر کام نہیں کروں گا کیوں کہ میرا مستقبل کا منصوبہ ہی یہ ہے کہ اردو کے مصنفین کے سانچے بنا کر ان کی کتابوں کے مضامین لکھوں۔ نیاز مند--محمد عارف سومرو 06:03, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

ملاحظہ کریں...کیا ویکیپیڈیا پر عام غیر معروف کتابچوں پر مضمون لکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ .....عبید رضا صاحب جن علماء کرام کا آپ ذکر کر رہیں ان کی کتب پر مضامین لکھنے کی کسی کی ہمت نہیں ہو رہی اور کوئی ہمت کر لے تو آپ اسے نہیں روک سکتے۔ وکیپیڈیا کتب پر مضامین کی اجازت دیتا ہے بشرط وہ مطبوعہ ہو۔ میں نے جس کتاب یا کتابچے پر مضمون لکھا ہے وہ عربی میں ہے یہ ایک خاص بات ہے۔ کوئی پاکستانی مصنف عربی میں لکھ رہا ہے۔ یہ کسی پیر فقیر کی کتاب نہیں ہے بلکہ دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی سے عربی خطیب کا کورس یافتہ اور ڈبل ایم اے پاس ہے۔ 1985 سے 2006 تک سندھی یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیں ہیں۔ ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ سندھی زبان کے مفسر ہیں ۔ فارسی میں بھی کتب لکھیں ہیں ۔ اور کچھ حوالہ درکار ہے آپ کو؟ آپ کتاب پر مضمون سے منع نہیں کر سکتے۔ انگریزی میں ہزاروں مضامین ہیں کتابوں پر۔ اردو وکیپیڈیا پر ابھی زیادہ کام نہیں ہوا۔ میں زیادہ بحث میں نہیں جانا چاہتا۔ آپ صرف متن پر اعتراض کرسکتے ہیں لیکن کتب پر مضامین لکھنے سے منع نہیں کرسکتے۔اور ہاں میں نے آپ کو چچ نامہ میں غلط متن کی نشان دہی کی لیکن آپ نے اس کو درگزر کر دیا ۔کیا آپ مجھے مطلع کرسکتے ہیں کہ آپ نے حوالہ دینے کی بجائے مضمون کی غلط عبارت کو جاری کیوں رہنے دیا؟--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:45, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

توجہ

  1. تخریب کاری والے مواد میں سانچہ “{{غیر متوازن}}“ کیسے لگایا جائے جبکہ مضمون مکمل طور پر لاک ہوچکا ہے۔
  2. ملا عمر 2013ء تک گوریلا جنگ کی سربراہی کرتے رہے۔ اس جملہ میں آخر کون سا اعزاز اور کون سی ایسی تخریب کاری ہے جسے آپ بدل کر فورا 2015ء میں ان کے مرنے کی تصدیق ہوئی۔ محترم تھوڑا تہذیبی انداز اختیار کریں۔ اردو زبان تو ویسے ہی انتہائی مہذب زبانوں میں شمار کی جاتی ہے۔ آپ وفات بھی تو لکھ سکتے ہیں۔ آپ ہیں بین الاقوامی شہرت کے حامل اردو ویکیپیڈیا کے منتظم۔ جبکہ دوسری جانب آپ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے مجھے سخت تنبیہ کرتے ہیں جسکا میرے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں اور اسکی وضاحت میں پہلے بھی کر چکا ہوں۔ آپکا لہجہ ملاحظہ ہو “آپ کو ملا عمر نام سے کیا تکلیف ہے، کیا وہ اس نام سے مشہور نہیں، کیا ان کو اس نام سے چڑ تھی؟ آپ ان کو مجاہد یا دہشتگرد ثابت کرنے سے گریز کریں“

محترم! اتنی کرم نوازی تو کردیں کہ میرے مواد کی خامی بتائیں پھر تبدیل کیجئے۔ آپ کہتے ہیں میں اپنی محنت ضائع مت کروں۔ اب آپ ہی بتائیں بار بار آپ ملامحمد عمر مضمون میں سے مواد ضائع کردیتے ہیں۔

  1. کھاتہ پہ کھاتہ کھولنا جرم ہی ہے۔ اس کا عذر بیان کیا گیا۔ سابقہ اکاؤنٹ نہ کھلنے کی وجہ سے بلاک کردیں


براہ کرم مجھے مضامین میں مواد شائع کرنے کا موقع دیں۔ مضمون کو شائع کرلوں پھر متنبہ کریں غیر ضروری مواد پر اگر اسے حذف نہ کیا جائے تو کہیں۔ --بقائے اردو 18:43, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

سلام Obaid Raza!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

میری سمجھ سے باہر ہے کہ تم مسلسل میرے صفحہ کو حذف کرتے ہو، برائے کرم ہمیں سمجھا دے کہ کیا مسئلہ ہے؟؟؟؟

IrfaniMediaCellpcr (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:08, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

شکریہ

اگر طالبان کے خلاف لڑنا فرقہ ورانہ اقدام ہے تو برائے مہربانی مجھے بتا دے کہ کیا پاکستانی فوج طالبان کیخلاف لڑ کر کسی ایک فرقے کیخلاف لڑ رہے ہیں.؟؟؟

2007ء سے لے کر 2010ء تک پاراچنار کے شیعہ طالبان ملک دشمن کے خلاف لڑ چکے ہیں ، جن کے ثبوت گوگل اور میڈیا میں موجود ہے

IrfaniMediaCellpcr (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:23, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم! ویکیپیڈیا کا کام کسی کو حق یا باطل ثابت کرنا نہیں، اگر اس مضمون میں سپاہ صحابہ اور شیعہ کی ایک دوسرے کے خلاف کاروائیوں کا ذکر نا گزیر ہے تو، آپ تب بھی ویکیپیڈیا پر دو ٹوک الفاظ میں کسی کو باطل یا حق پر نہیں کہہ سکتے ہیں، آپ یہ لکھیں کہ سپاہ صحابہ پر الزام ہے کہ انوں نے انہیں قتل کیا، اگر سپاہ کا کوئی بندہ پکڑا گيا اس نے اقرار کیا تو اس طرح لکھ دیں کہ فلاں تاریخ کو، فلاں کو کرفتار کیا گيا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا، اسے عدالت سے ۔۔۔ حوالہ لازم ہے، اسی طرح جو الزام سپاہ والے ان کی شخصیت پر لگاتےرہے (اگر ایسا تھا) تو ان کو بھی بطور الزام اقتباس کریں، اب آپ یہاں پر سپاہ والوں کو دو ٹوک دہشتکرد لکھیں گے تو کوئی ان کا آ کر اس مضمون میں ان کو دہشتگرد لکھ دے گا، یہاں پر سچ لکھا جاتا ہے، اس سے اغماض نہیں برتا جاتا مگر اس کا انداز جانبدارنہ نہیں ہوتا، نا ہی تعصب پر مبنی، با حوالہ، بلا تعصب لکھیں، اس مضمون میں ہر کوئی ترمیم کا حق رکھتا ہے، یہ بات یاد رکھیں، یہ ویکی اصول ہے، ہاں اگر کوئی دوسرا بھی بغیر حوالہ اور غیر مناسب الفاظ سے کچھ لکھے گا تو اس کا وہ بیان قابل حذف ہو گا۔ یہ فرقہ وارنہ لڑائی ہی کہلائے گی، چاہیے طالبان اور شیعہ ہوں یہ شیعہ اور سنی، یا ہندو اور مسلمان، یہ اسلا مکا ، سنیوں کا شیعوں کا یا پاکستان کا نہیں، بل کہ ایک بین الاقوامی آزاد منصوبہ ہے جس کا کسی ملک، رنگ نسل گروہ، مذہب سے تعلق نہیں یا ان کے لیے خاص کام نہیں کرتا--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:36, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

ویکی اسلام

محترم، آپ نے ویکی اسلام کو میڈیا ویکی کے زمرے میں کیا ہے۔ یہ فی الواقع صحیح ہے۔ تاہم میڈیا ویکی اور ویکی میڈیا دو الگ الگ نوعیت کے ہیں، کیا یہ ہمارے عام صارفین کے سمجھ میں آئے گا؟ اس کے علاوہ مسلم ویکی جو کہ اس نام نہاد مخالف اسلام ویب سائٹ کی ضد پر ہے اور اسلام کی علمبردار ہے، وہ بھی میڈیا ویکی سافٹ ویر پر چلتی ہے مگر دونوں کا ویکی میڈیا فاؤنڈیشن سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:41, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم وہ تو ایک زمرہ ہے، جو ان تمام صفحات پر لگایا جاتا ہے جو میڈیاویکی سافٹ ویئر پر چلتی ہیں۔ انگریزی ویکی پر یہ زمرہ 98 ویکیوں پر لگا ہوا ہے اور عربی میں 20 سے زائد۔ جیسے باقی صفحات کو زمرہ بند کیا جاتا ہے اسی طرح یہ بھی کیا گیا ہے۔ صارف جب زمرے میں جائے گا تو اسے سمجھ آ جائے گی کہ میڈیاویکی سافٹویئر کی بنیاد پر چلنے والی ویبسائٹ ہیں یہ--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:44, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
میں اس بات سے بحث نہیں کررہا ہوں کہ آپ کا اقدام غلط ہے۔ بے شک صحیح ہے۔ مگر کہیں اس سے ہماری ویب سائٹ ہی پر لوگ شبہ نہ کرنے لگیں۔ کیونکہ ہم یہاں پر کبھی بھی اسلام مخالف متن تو نہیں جوڑتے۔ ہاں لوگوں کا لب و لہجہ معتدل ہو، فرقہ واریت یا مسلکی شدت پسندی نہ ہو، نیز ایک غیرجانب دار آؤٹ لک ہو، اس کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Obaid Raza/وثق9!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔ Message sent by User:Obaid Raza@urwiki

محترم عبید رضا کرنل محمد خان مکمل ہو گیا ہے آپ ملاحظ کریں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:13, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

آلہ کی معلومات

اندرونی ربط کیلئے جب آلہ استعمال کرتاہو ں تو اس میں کو ربط تو شامل ہو جاتا ہے لیکں اس کا متبادل تلاش کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اس کی وجہ--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:09, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

میں سمجھا نہیں، اندرونی ربط کے لیے کون سا آلہ؟ [[ ]] کیا اس کی بات کر رہے ہیں؟ یا کچھ--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:25, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

جی ہاں پہلے جب اسے کلک کرتا یہ آلہ اختیار دیتا مثلا شبلی پر جب ربط ڈالتا تو ایک سانچہ کھل جا تا تو اس طرح ربط ڈالا جاسکتا تھاشبلی اب کلک کرو تو شبلی کو شبلی بنا دیتا ہے یہ اختیار نہیں دیتا--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:55, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

توجہ درکار

آپکی توجہ درکار ہے۔

انتظار حسین کا یہ ناول ان کے طالب علمی کے دنوں کی یاد سے وابستھ ہے۔ انہوں نے دلی کی یادوں کو قلم بند کیا ہے۔

دلی تھا جس کا نام انتظار حسین کی کتاب کا نام ہے جو دلی کی تاریخ پر فصیح و بلیغ اردو میں لکھی گئی ہے۔ راقم نے ایسی تحریر خال خال ہی پڑھی ہے۔ یہ کتاب ناول نہیں تاریخ پر مبنی ہے۔ اس کتاب میں انتظار حسین کی کسی یاداشت سے تعلق نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس مضمون پر از سر نو لکھائی کا سانچہ لگا دیں یا حذف کردیں۔ ایسے مضامین اردو وکیپیڈیا کے ماتھے پر داغ ہیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:52, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کی رائے درکار ہے

محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:30, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

جانبداری؟

آپ کا پیغام میرے نام

محترم! تبادلۂ خیال صفحات پر آپ صرف اپنے لکھے ہوئے الفاظ ہوئے کی املا درست کر سکتے ہیں نا کہ کسی دوسرے کی، اور آپ نے تو باقاعدہ میرے الفاظ کو ہی بدل دیا تھا، شیعہ کو شیعوں کرنے کی وجہ کیا ہے؟ شیعہ میں کوئی تعظیم کا پہلو نکل آیا تھا جو اتنا خشک لفظ استعمال کیا آپ نے؟


  • محترم منتظم! کسی کی تحقیر کرنا اخلاقی جرم ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے اردو ویکیپیڈیا کی خدمت کر رہا ہوں۔
  • “شیعہ کو“ بدل کر “شیعوں کو“ مفعول کی اصلی شکل دینا مراد ہے جو جملہ کی مناسبت سے بالکل درست تھی۔
  • رہا مسئلہ خشکی کا تو وہ آپ بھی اپنی لفاظی میں مد نظر رکھ سکتے ہیں۔مثلا

مضمون ملا عمر میں ملاحظہ ہو

  1. 2015ء میں ان کے مرنے کی تصدیق ہوئی۔


  • لفظ “مرنے“ میں کون سی چاشنی مل گئی ہے جسے “وفات“ میں تبدیل کرنے پر آپ فورا “مرنے“ کر دیتے ہیں؟
  • لفظ “وفات“ میں کوئی تعظیمی پہلو ہے؟


  • کیا “خشکی“ والا سوال میں آپ سے دہرا سکتا ہوں؟

--بقائے اردو 16:30, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

اس کا جواب اسی صفحہ پر سب سے اوپر اپنے ایک پرانے کھاتے (اس صفحہ پر آپ کے معتدد کھاتوں سے تبادلۂ خیال موجود ہے، آپ بہت خدمت کر رہے ہیں) کی سرخ یہاں سے شروع کریں میں ملاحظہ کریں، مفید اور غیر مفید کا ملغوبہ پیش کرنے پر استرجع کرنے سے اگر کوئی لفظ مفید شامل کیا گیا تو وہ گھن کے ساتھ پس جائے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:43, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

مخالفت ضد

جو احتیاط آپ نے سکھائی پچھلے پیغام میں اسکو سترجع کرنا تو یک بار سمجھ آتا ہے مگر بار بار استرجع کرلینا آپکی جانب سے “استرجع“ صرف بہانہ ہے اور آپ نے متنبہ کرنے کے باوجود ملاعمر مضمون کا استرجع واپس نہیں لیا ابھی تک۔

کم از کم استرجع کرلینے سے پہلے مضمون کو دیکھ لیا کریں۔ کیا پتا اس کا معیار ویکائیائی ہو؟
اپنے معیار پر مت پرکھا کریں کسی کی محنت کو جو ویکی کیلئے کی گئی ہو نا کہ آپکے لیئے۔ --بقائے اردو 16:59, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

میرا تو کوئی معیار نہیں ہے، میں تو ویکی کے مطابق جو ٹھیک ہے اسے ٹھیک کہہ سکتا ہوں، آپ نے مجاہد کا لفظ بڑھایا، آپ نے دوہرے تہرے کھاتہ سے ایسے کیا، آپ نے معلومات کو اس طرح پیش کرنے کی کوشش کی جیسے آپ ملا عمر کے پڑوسی ہوں
2001 سے 2013 تک گوریلہ جنگ کے سربراہ رہے، (غائب رہے یہ کہہ سکتے ہیں)
ملا محمد عمر مجاہد
ملا عمر کا خاندان آبائی طور پر ہی علمی اور روحانی خاندان سمجھا جاتا ہے۔ جسکے فرزندوں سے ماضی میں بھی لاکھوں بندگانِ خدا نے ہدایت پائی۔
۔ ۔ ۔ ان کی اسلامی طرز پر قائم کی گئی خلافت۔ ۔ ۔
ان کی قائم کردہ اسلامی خلافت کے شرعی نظام حکومت کا خاتمہ کر دیا
یہ ویکیپیڈیا کا انداز نہیں ہے کہ نا ملا عمر کوئی عام مولوی ہے کہ ہم غیر معروف مصنف کی غیر مشہور کتاب جس کے پبلشر کا کوئی پتہ نہیں، جس کے مآخذ ذاتی مشاہدے پر مبنی ہیں، جو ان کی تعریف میں لکھی گئ ہے۔ اس سے آپ ان کو جہاد، اسلامی شرعی ریاست کا امیر، مجاہد جیسی اصطلاحات اوپر سے پورے خاندان سے لوگ ماضی میں بھی ہدایت پاتے رہے، اس سب کا مطلب ملا کر دیکھیں، یہ کسی مذہبی رسالے کا مضمون بن جاتا ہے، جس میں ملا عمر کو حق کی علامت دیکھایا جا رہا ہو۔

آپ اسے عربی ویکی یا انگریزی ویکی سے ترجمہ کریں، لفظ بہ لفظ یا مفہوم کے ساتھ حوالہ جات وہاں سے اٹھا کر لگائیں، تو یہی مضمون صفحہ اول پر لگ سکتا ہے، مگر آپ پاک فوج، اور اسلام، اور حق اور باطل، اور کفر کے چکر میں پڑ کر معلومات کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:25, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

غور طلب

پاک فوج کو طالبان سے جوڑے جانے پر آپ سے وضاحت مانگی گئی تو آپ “استرجع“ کا نام لیتے ہیں۔ تین مرتبہ بالترتیب آپ سے اسی انداز میں مضمون کو واپس اسی حالت میں لانے پر “استرجع“ کا نام لیا۔ اب آپ بتائیں کہ “استرجع“ یہ ہوتا ہے کہ تخریب کاری کو منظر سے نہ ہٹنے دینا؟
اوپر سے اس وضاحتوں کی طلب میں منتظم محترم کی جانب سے کھاتوں پہ کھاتے بلاک ہوتے جا رہے ہیں۔
ساتھ میں آپ اسے میرے مقاصد قرار دیتے ہیں۔ ذرا اعظم طارق مضمون کا مطالعہ کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس شخصیت کو باریک بینی کے تمغے ملتے ہوں ابھی تک اسکی نظر اس مضمون پر نہیں پڑسکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطالعہ کے بعد ذرا وضاحت کیساتھ فرما دیجئے کہ آپ کو اعظم طارق مضمون میں تخریب کاری کیوں نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • 2001ء تا 2013ء گوریلا جنگ کی سربراہی خود ان کے مد مقابل مانتے ہیں۔ اس بات تلقی بالقبول نصیب ہو گیا ہے۔ غائب کو شامل رکھیں کم از کم گوریلا لیڈر تو مانیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • ان کا خاندان علمی تھا،
  • اسلامی طرز نظام جسے (خلافت) کہتے ہیں۔ اسی لیئے اسے طرز نظام سے جوڑا گیا۔ نماز، روزہ، شرعی حدود یہی چیزیں خلافت لفظ کیلئے کافی نہیں؟ کیا مسلمانوں کے پیغمبر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز زندگی کا نفاظ نہیں تھا ملا عمر کے دور میں۔۔۔۔۔؟؟؟
  • آپ کیسے ثابت کرتے ہیں کہ یہ اسلامی طرز خلافت نہیں تھا؟

--علی معاویہ بھائی بھائی 17:57, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کے کون کون سے کھاتے بلاک کیے گئے، یا بھی بتا دیں کہ ان کو بلاک کرنے کے لیے آپ نے خود پیش کیا تھا یا نہیں، اسی صفحہ پر اپنے سارے کھاتوں اور ان سے متعلق میری باتوں اور ان کھاتوں کے تبادلۂ خیال صفحات پر جا کر وہاں میری باتوں کو پڑھ لیں، تسلی نا ہو تو میں وضاحت کرنے کا کافی شوق رکھتا ہوں، ایک ایک کھاتے کی تاریخ نکال کر دوں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

معتدلی

محترم! آپکا قیمتی وقت خراب نہیں کیا جاتا۔

  • بلاک کھاتہ کھولنے پر نہ کھلتا تو میری جانب سے دوسرا کھاتہ بنایا جاتا۔
  • آپ متنبہ فرماتے کہ “اوئے تو وہی نہیں ہے؟ جو پہلے تھا“۔
  • پھر آپ نے راہنمائی کہ پہلے کھاتوں پر بلاک ہونے کی درخواست ظاہر کردو۔
  • میں نے ایسا کرنے کیلئے کھاتہ کچھ دن بعد کھولنی کوشش کی تو کھل گیا پھر آپکی ہدایات پر عمل پیرا ہوا۔
  • ان سطور کو مد نظر رکھتے ہوئے کھاتہ بلاک کرنے والا کون ہوا۔ سادہ سی بات ہے۔

مختصر سوال راہنمائی

  1. لفظ “شیعہ“ کو جملہ کی مناسبت سے مفعول “شیعوں“ بنانے پر آپکی اظہار برہمی پر درخواست ہے کہ آپ راہنمائی کردیجئے کہ لفظ “شیعہ“ کی جمع، فاعل، مفعول کیا ہو گی تاکہ آئیندہ کبھی کبھار ان الفاظ کو استعمال کرنا پڑ گیا تو “خشکی“ کا طعنہ تو نہ سننا پڑے ناں۔
  2. جن مضامین میں آپ کو خدشہ ہو جیسے ملا عمر وغیرہ ان میں تبدیلی و مواد کی اضافت سے پہلے میں آپ کو بھیج دیا کروں تاکہ آپ اسے پرکھ لیا کریں۔
  3. اعظم طارق مضمون میں تخریب کاری آپ خود نکال دیں گے یا میری ضرورت پڑے گی (یعنی نشاندہی کی)کیونکہ مضمون لاک ہے۔

آخر میں مجھے خود افسوس ہے کہ میرے کھاتے بلاک پر بلاک کیئے جانے پر میرا ترامیمی ہدف و اضافگی مواد انتہائی کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ --علی معاویہ بھائی بھائی 18:40, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

تبادلۂ خیال صارف:راہ اعتدال و اعتماد، تبادلۂ خیال صارف:دنیا ظالم اور تبادلۂ خیال صارف:رعد براقی کو دیکھیں، اور ہاں خاص:پابندی کو دیکھیں آپ کے صرف یہی دو کھاتے بلاک ہوئے وہ بھی آپ نے سانچے لگائے، میرا تبادلۂ خیال دیکھیں اور ان دونوں صفحات کا تبادلۂ خیال بھی، کیوں تب ان کھاتوں پر عارضی اور اور بعد میں آپ کے اقرار کرنے پر ان کو بطور دوہرا کھاتہ کے مسدود کیا گیا، ان تبادلۂ خیال میں میرے اعتراضات کو غور سے پڑھیں، بار بار تا کہ آپ کویاد ہو جائے کہ ویکیپیڈیا کسی عامیانہ طرز کے اسلامی رسالے کا نام نہیں، کہ آپ یہاں پر ایک کو گالیاں اور حرامزادہ لکھیں دوسرے کو خلیفہ وقت اور امیر اور مجاہد قرار دیں۔ آپ کے لیے مشورہ یہی ہے کہ پہلے چند دن پڑھیں، کسی مضمون کو مکمل ٹھیک کرنے سے بہتر ہے اس میں ابتدائی طور پر صرف املا وغیرہ کی درستی کریں، دوسرے ویکی پر اسی مضمون کو دیکھیں، حوالہ جات کو چیک کریں، سانچوں اور زمروں سے واقفیت حاصل کریں، سب سے بڑھ کر معاونت اور ویکیپیڈیا نام فضا کے صفحات کا مطالعہ کریں، دوسرے منتظمین کے تبادلۂ خیال صفحات کا مطالعہ بھی طریقہ کار اور اصول و ضوابط کے لیے کار آمد ہو سکتا ہے۔ جن شخصیات سے نفرت ہوں یا یاشدید محبت ان کے صفحات کے تبادلۂ خیال پر گفتگو کریں ان کو مشق ستم نا بنائیں، اس سے آپ کا وقت اور محنت دونوں ضائع ہونے کا خطرہ ہے، جب ایک کھاتے پر کسی وجہ سے پابندی لگائی جائے، عارضی تو اس کے متبادل دوسرا، کھاتہ نہیں بنایا جاتا، تبادلۂ خیال صارف:رعد براقی اس کھاتے پر نا کوئی پابندی تھی نا ہی اعتراص، اور آپ کام بھی درست کرنے لگے تھے ، مگر اب آپ نے پھر بغیر وجہ کے نیا کھاتہ بنا لیا، اس کا الزام ب کس کے سر ڈالیں گے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

رعد براقی

  • رعد براقی کھاتہ کی معلومات مہیا ہوجائیں تو میری خوش قسمتی۔۔۔۔۔۔۔ اس کا ڈیٹا ترویج اردو میرے تبادلہ خیال پر مل جائے تو میرے اوپر احسان ہوگا۔ اگر مجھے اس کا پرسنل ڈیٹا نہیں مل سکتا تو براہ کرم اسے فورا بلاک کردیجئے۔
  • آپکے جذبات و احساسات اور قیمتی وقت کی قدر ہے۔ میں ایک طالب علم ہوں چاہے سارے ویکیپیڈیاز کے استعمالات پر دسترس حاصل کرلوں تو پھر بھی خود کو ادنیٰ درجہ کا طالب علم ہی سمجھوں گا۔
  • مضمون اعظم طارق کو پڑھ کر کون سا اسلامی رسالہ معلوم ہوتا ہے؟ اس میں تخریب کاری کی طرف آپکی توجہ دلائی مگر پیش رفت نہ ہوئی۔
  • میرے مواد کو آپ پڑھ کر شائع کر دیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تجویز آپ کو قبول ہے؟ اگر نہیں تو پہلے مجھے غلطی بتائیں پھر اسے حذف کریں۔
  • مشق ستم اصطلاح سے مکمل اتفاق ہے۔ اعظم طارق کا بغور مطالعہ کیجئے۔
  • آپ بھی ذرا “خشکی“ والی اصطلاحات پر نظر ثانی کیجئے۔

--علی معاویہ بھائی بھائی 14:40, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 24 ستمبر 2015 ([[UTC|م

عید کی مبارک باد اور تکنکی مدد کی التماس

سب سے پہلے عید کی مبارک قبول فرمائیں بعد ازاں رہنمائی فرمائیں کہ صفحہ کیسے ضم کیا جائے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:54, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

خیر مبارک، آپ کو بھی ، آپ دیکھیں جو مواد اس میں ہے اور پہلے سے موجود مضمون میں موجود نہیں اسے کاپی پیسٹ کر دیں، (کیوں کہ یہ صرف آپ نے ہی لکھا ہے اس لیے آپ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں)، معروف ترین شخصیات (خاص کر اسلامی) کو پہلے احتیاط تلاش کر لیا کریں، ممکن ہے مصمون مل جائے، یا انگریزی ویکی پر جا کر دیکھ لیں کہ کون کون سی زبان مضمون ہے، شکریہ!

شکریہ! خیال تھا کہ کاپی پیسٹ سے ہٹ کر بھی کو ئی طریقہ ہو گا ۔ خیر۔ فی الحال جو تازہ صفحہ بنا ہے اس کا کیا ہو گا۔ کیا اس کے ساتھ رجوعِ مکرر کا سلوک برتا جا سکتا ہے؟ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:02, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

عید الاضحیٰ

تمام مسلمان بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔! --علی معاویہ بھائی بھائی 14:21, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

امام خمینی

آپکا پیغام میرے نام

محترم!

فرقہ وارنہ مواد شامل کرنے سے گریز کریں، یہاں پر فرقہ واریت کی بال برابر جگہ نہیں ہے، اگر آپ کو کفر اور کافر بنانے کا شوق ہے تو فیس بک پر جائیں، جہاں پر ایسے اقتباسات موجود ہیں، اور جن شخصیات سے آپ کو اختلاف ہے، براہ مہربانی ان کے صفحات پر ترمیم کرنے سے گریز کریں، آپ انصاف نہین کر پائیں گے، خطاب با عنوان نواجوانان، کو خمینی صاحب کے مضمون میں بار بار شامل کرنے کی کوئی تک نہیں، صحابہ سے متعلق ان کے نظریات کو اگر آپ بیان کرتے ہیں تو کوئی شیعہ آ کر آپ کے علماء کے صفحات پر صحابہ و اہل بیت، اور انبیاء، و اولیاء کے متعلق بیانات کو اقتباس کرنے لگے گا۔ اور ہم اسے روک نہیں پائیں گے


  • باحوالہ مواد جسکا التزام کیا گیا ہو وہ فرقہ واریت میں شمار نہیں کیا جاتا۔
  • ہاں البتہ وہ مواد جو الزام تو ہو مگر ملزم اس کا اقرار نہ کر کے ملتزم نہ ہو تو وہ الزام (تفرقہ، تخریب کاری) کہلائے گا۔
  • مضمون امام خمینیؒ میں التزامی باتیں باحوالہ کہی گئی ہیں اس پر اعتراض بجا نہیں ہوسکتا۔
  • آپکے اعتراض میں جملہ “آپکے علماء“ سے آپ کیا اخذ کرتے ہیں کہ میں ویکیپیڈیا پر کسی خاص گروہ وغیرہ کیلئے کام کررہا ہوں۔۔۔۔۔؟
  • جبکہ میرا الزام تب ہوتا جب بنا ثبوت التزامی بات کہی گئی ہوتی۔۔۔۔ ثبوت کے بارہ میں تو آپ ہی زار دیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ان باتوں پر غور کیجئے اور کسی کو کسی عالم سے کوئی اعتراض ہو وہ جانے اس سے میرا کیا تعلق ۔ وہ جانے اس کا کام جانے۔

--علی معاویہ بھائی بھائی 15:58, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

عبید بھائی عید مبار ہو۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:19, 25 ستمبر 2015 (م ع و)