مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:UsmanKhan/وثق 2

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


User:UsmanKhan
   
User talk:UsmanKhan
   
User:UsmanKhan/Userboxes
   
User:UsmanKhan/Awards
   
user:UsmanKhan
   
User talk:UsmanKhan/وثق 3
   
User:UsmanKhan/Images
   
Special:Emailuser/UsmanKhan
 
صفحہ صارف
   
تبادلہ خیال
   
خانہ جات
   
اعزاز
   
عالمی کھاتہ
   
وثوق
   
نگار خانہ
   
ای میل


☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀




رحمان بابا

محترم!

آپ نے رحمان بابا جو اسی نام سے ساری دنیا میں جانے جاتے ہیں، کو عبدالرحمان بابا کر دیا، کیا، آپ کو اس نام سے اختلاف ہے، مذہب بنیادوں پر؟ یا عبدالرحمان بابا پورا لکھنے کی کوئی اور وجہ ہے؟ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:34, 24 فروری 2015 (م ع و)

ایک وجہ یہ ہے کہ عبدالرحمان بابا اپنی شاعری میں پہلے اپنا تخلص رحمان استعمال کرتے تھے پھر کچھ لوگ آپ کو رحمان رحمان کرکے پکارنے لگے چونکہ آپ ایک صوفی اور اسلامی علم رکھنے والے شخصیت تھے اس لئے آپ نے اپنے نام پر ایک شعر لکھا کہ میں رحمان نہیں بلکہ اپنے رحمان رب کا عبدالرحمان ہوں۔یعنی آپ نے خود ہی اس بات کو مسترد کردیا کہ مجھے رحمان نہ بلایا جائے پر افسوس کی بات یہ ہے کہ آج بھی ان کو جب بھی یاد کیا جاتا ہے تو عبدالرحمان کے بجائے رحمان بابا کے نام سے بلایا جاتا ہے جوکہ درست نہیں۔دوسری وجہ یہ کہ رحمان رب العالمین کا صفت ہے اور اگر ہم کسی انسان کو رحمان کرکے پکارے تو یہ شرک بالصفات ہوگا۔ اور ویسے بھی جو شخص عبدالرحمان بابا کی شاعر پڑھتا ہے ان کی علم میں ہے یہ بات کہ ان کا پورا نام عبدالرحمان مومند تھا۔--
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 10:47, 24 فروری 2015 (م ع و)
محترم!
صرف رحمان کہنا اور بات ہے، اور رحمان بابا کہنا اور بات ہے، جیسے خان رحمان جب شروع یا آخر میں رحمان کے ساتھ کوئی دوسرا لفظ آ رہا ہو تو اس لفظ سے ملا کر جو معنی بنے گے، ان پر حکم لگے گا نا! اور ہاں یہاں پر جائز نام یا نا جائز نام کی بات نہیں ہوتی، وہ جب رحمان بابا کے نام سے مشہور ہیں تو ان کو رحمان بابا ہی کہا جائے گا، اور اگر کسی کو کوئی صرف رحمان کہہ دیا تب بھی شرک کا فتویٰ نہیں بنتا، کیوں کہ شریعت اسلامیہ میں عرف کی بھی ایک حیثیت ہوتی ہے، ورنہ تو ہمارے پنجاب میں ہر عبدالرحمان کو لوگ صرف رحمان کہتے ہیں، عبداللہ کو دلہ، کہہ دیتے ہیں اور کھچڑے کو حلیم، ۔۔۔۔ عنوان ہمیشہ اس نام پر رکھا جائے کآ، جس سے کوئی شخص جانا جاتا ہو، تا کہ پورا مصمون پڑھے بنا ہی بندہ کو پتہ چل جائے کہ ، وہ ہی اس کا مطلوبہ مضمون ہے یا وہ کسی دوسرے ہم نام کے صفحہ پر پہنچ گيا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:54, 24 فروری 2015 (م ع و)
پھر تو ٹھیک ہے جناب واپس منتقل کردیتا ہوں ۔--
فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 11:04, 24 فروری 2015 (م ع و)

اعزاز

ستارہ صفحہ صارف
خوشنما صفحہ صارف بنانے پر آپ کو یہ ستارہ صفحہ صارف پیش کیا جاتا ہے۔ Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:07, 9 مارچ 2015 (م ع و)


بہت شکریہ طاہر بھائی--
فائل:Animalibrí.gif
عثمان 12:39, 9 مارچ 2015 (م ع و)

یونین کونسل

عثمان بھائی، یونین کونسل کے مضامین بناتےہوئے ”کا“ اور ”کی“ کا خیال کیجیے گا۔ ہم آسان ہے۔ پاکستان کی یونین کونسلیں یاور پاکستانی کی یونین کونسل۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11, 9 مارچ 2015 (م ع و)

دوسری بات یہ کہ یہ مضامین اس صورت میں زیادہ معلوماتی ہونگے جب آپ لوئر دیر کی تمام یونین کونسلوں کے نام نیو باکس یا لسٹ کی صورت میں ہر مضمون میں ڈالیں گے۔ برائے مہربانی پہلے ایک جگہ تمام یونین کونسلوں کے نام ، جن پر مضامین بنانے ہیں، وہ ایک جگہ لکھ لیں، ساتھ کی ساتھ مضامین میں ڈالتے رہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:16, 9 مارچ 2015 (م ع و)
جی ٹھیک ہے۔ ویسے خواہش تھی تمام پاکستانی یونین کونسلوں پر مضمون بنایا جائے پر شاید ایسا نہیں ہو پائے گا۔ اگر ہمارے پاس اردو ویکیپیڈیا پر ہر ضلعے سے ایک نمائندہ ہوتا تو یہ کام ممکن تھا۔--
فائل:Animalibrí.gif
عثمان 19:05, 9 مارچ 2015 (م ع و)

ٹی/20 یا ٹوینٹی/20

سلام UsmanKhan!
ساجد امجد ساجد کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
تاخیر تجاوب پر معذرت، بہرحال، ستارہ کرکٹ دینے کے لئے مشکور ہوں۔ فائل:Smile.PNG --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 08:24, 19 مارچ 2015 (م ع و)

شتر گربہ

عثمان خان شاہ آپ کانی محنت سے کام کر رہے ہیں، جسے اردو ویکیپیڈیا پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میں اپکی توجہ ایک تکنیکی غلطی کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جس کا خیال اپکو اپنی تدریسی معاملات میں بھی رکھنا چاہیے، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر اردو کے مضمون میں اس غلطی پر نمبر بھی کٹ سکتے ہیں۔ شتر گربہ ایسی غلطی ہے جس میں کسی شخص کے بارے میں تحریر میں تعظیم کے مختلف درجات استعمال کیے جائیں۔ مثللا ایک جگہ پر لکھا جائے فرحان علی 1960 میں پیدا ہوئے۔ فرحان علی 1914 میں وزیر داخلہ بنا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:40, 13 مارچ 2015 (م ع و)--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:40, 13 مارچ 2015 (م ع و)

آپ کو چائیے کہ آپ روزانہ اردو کی معیاری کتب کا مطالعہ کیا کریں، اور اردو سنا کریں، آپ کے سبھی مضامین میں کی، کا، کو، اور مذکر اور مونث کے صیغے نادرست ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ اردو گرائمر سے کم واقفیت بھی ہے۔ مضمون نا موجود ہونا، الگ بات ہے، اور اس کا یک سطری، بلا حوالہ یا غلط اردو میں (گرائمر یا املا) میں ہونا، اردو ویکیپیڈیا کے لیے مناسب نہیں، لوگ آتے ہیں اور غلط تاثر لے کے جاتے ہیں اور دوبارہ آنے کی زحمت نہیں کرتے، نا ہی غلطی کو درست کرنے کی۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ صرف ایک دو موضوعات کو پکڑ لیں، اور ان کو بہتر کریں، تا کہ ایک جیسے ہی الفاظ، اصطلاحات کا استعمال بار بار کر کے آپ کی اردو بہتر ہو (اردومیں یا کسی دوسری زبان میں کمزور ہونا میرے نزدیک ذرا بھی عیب نہیں، کیونکہ ہم کو مادری زبان آنی چائیے) لیکن چونکہ آپ غیر مادری زبان میں لکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور سیکھنے کے دور میں ہیں، تو آپ کو یہ احیتاط ملحوظ خاطر رکھنی چائیے کہ آپ کا ہر لفظ دنیا بھر کے اردو دان طبقے تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔) امید ہے آپ کوشش جاری رکھیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:06, 13 مارچ 2015 (م ع و)
آپ دونوں صاحبان نے نصیحت فرمائی ،مجھے خوشی ہوئی۔ طاہر بھائی میرے خیال سے آپ اصحاق ڈار صاحب اور چودھری نثار صاحب پر جو مضامین میں نے لکھے،آپ ان کے طرف اشارہ کررہے ہیں ۔ تھے کے بجائے میں نے تھا یا شاید ہیں کے بجائے ہے لکھا، اصل میں میں غیر جانبدار ہونے کا کوشش کررہاتھا ۔


عبید بھائی نے درست کہا ، چونکہ اردو مادری زبان نہیں اسلئے اکثر مجھ سے خطائیں ہوتی ہیں،بہرحال میں پورا کوشش کروں گا کہ ایسے خطائیں دوبارہ نہ ہو۔اور اگر اس ناچیز سے کوئی غلطی ہو بھی جائے تو امید ہے آپ لوگ رہنمائی فرمائیں گے۔ :) --

فائل:Animalibrí.gif

عثمان 22:12, 13 مارچ 2015 (م ع و)

  • لہجہ کا تعلق الفاظ کی ادائیگی سے (آواز و انداز) سے ہے اور بولی زبان کی ایک چھوٹی شاخ کو کہتے ہیں جو الگ زبان تو نہیں ہوتی، مگر اس میں کچھ چیزیں اپنی اصل سے جدا ہوتی ہیں۔ جیسے ہندکو اور سرائیکی پہلے لہجہ، پھر بولی اور اب الگ زبان مانی جاتی ہیں۔ لہجہ کی تبدیلی نئی زبان کی جڑ ہوتی ہے۔ اردو کے بیسیوں لہجے ہیں مگر بولیاں چند ہی ہیں۔ اسی طرح پنجابی کے لہجے کثیر مگر بولیاں 7، 8 ہی ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:02, 14 مارچ 2015 (م ع و)

منتقلی کی وجوہات

محترم!

منتقلی کی وجوہات ذکر کرتے ہوئے، مناسب تر انداز استعمال کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 2 اپریل 2015 (م ع و)

عبید بھائی میں سمجھا نہیں ،وضاحت فرمادیجئے :) --
فائل:Animalibrí.gif
عثمان 17:13, 2 اپریل 2015 (م ع و)
آپ نے صفحہ منتقل کرتے ہوئے ، وجوہات منتقلی کے خانے میں لکھا "سمرقندی کا خودتراشہ ہوا لفظ جس کا اردو سے تعلق نہیں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21, 2 اپریل 2015 (م ع و)
سمرقندی صاحب نے ویکیپیڈیا کے اکثر صفحات میں جناتی اردو کا استعمال کیا ہے خاص طور پہ سائنس کے شعبے میں تو انہوں نے ہر حیاتیاتی لفظ کا ترجمہ اردو میں خود سے بنائے ہوئے الفاظ سے کیا ہے۔ایسے الفاظ جن کا اردو سے کوئی تعلق ہی نہیں بنتا۔ یوں پھر جو بھی کسی لفظ کو تلاش کرے گا تو وہ ہو ہی نہیں پائے مثال کے طور پر رائبوسوم (Ribosome) کیلئے انہوں نے لفظ خلمائع استعمال کیا ہے جو انہوں نے خود سے ہی بنایا ہے اور پھر خود سے ہی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خلمائع کا لفظ خلیہ سے خل کو مائع سے جوڑ کر بنایا گیا ہے یعنی خلوی مائع کو مختصر کر کہ یک لفظی بنانے کی خاطر اسے خلمائع لکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح بے شمار مثالیں ہیں جہاں پر وہ خود سے بنائے ہوا نام استعمال کررہے ہیں۔ یوں تو اگر کوئی کسی لفظ کیلئے تلاش بھی کرے گا پھر بھی کسی پتہ نہیں چلے کیونکہ یہ الفاظ جو سمرقندی صاحب نے استعمال کئے ہیں ان کا لغت میں کوئی وجود نہیں۔اسلئے مجھے لکھنا پڑا کہ خودتراشے ہوئے الفاظ ہیں--
فائل:Animalibrí.gif
عثمان 17:31, 2 اپریل 2015 (م ع و)
مجھے صفحہ منتقل کرنے، اس کے نام کی درستی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، خود تراشیدہ کہنے پر بھی نہیں، بیچ میں سمرقندی کا نام لے کر لکھنا، یہ میرا اعتراض تھا کہ نام لے کر کسی کی غلطی کو ویکیپیڈیا پر بیان نا کریں (بلا وجہ) ہاں فیس بک یا تبادلہ خیال میں ایسی بات الگ بات ہے، مگر وجوہات میں ہم صفحہ کو صرف نامناسب یا زیادہ بہتر عنوان کی طرف منتقل کرتے ہیں، کسی صارف کا ذکر کرنا کہ اس نے غلط نام دیا تھا، یہ منتقلی کو متنازع بنانے والی بات ہے، اگر کسی صفحہ کو شعیب یا طاہر یا میں نے خود ساختہ اردو میں دیا ہوتا تو کیا تب بھی آپ ایسا لکھنے کی ہمت کریں گے :) ہمیں وہی دلیل استعمال کرنی ہو گی جو ہم سب پر لاگو کریں،--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:32, 2 اپریل 2015 (م ع و)
ٹھیک ہے جناب آئندہ خیال رکھوں گا۔کسی کا نام تو نہیں لوں گا پر وجہ اگر یہی ہوئی تو لکھنا یہیں پڑے گا کہ خودتراشہ ہوا لفظ ہے :) ۔ویسے یہ بات تو آپ نے درست فرمائی ، سمرقندی صاحب غیرمتحرک ہیں اسلئے ان پر کھل کر تنقید کرنے کا موقع ملا ہے ورنہ اتنی مجال کہاں کہ آپ صاحبان پہ تنقید کی جائے :) --فائل:Animalibrí.gifعثمان 18:52, 2 اپریل 2015 (م ع و)

پشتو ویکیپیڈیا

عثمان آپ کی پشتو کیسی ہے۔ کیا آپ نے پشتو ویکیپیڈیا پر منتظم بننے کی کوشش کی ہے؟ اس وقت تو چاروں منتظمین افغانستان سے ہیں --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:52, 3 اپریل 2015 (م ع و)

پشتو ویکیپیڈیا پر میں کچھ عرصے کام کرتا رہا ہوں پر کبھی وہاں منتظم بننے کے بارے میں سوچا نہیں ہے کیونکہ شروع سے ہی اردو ویکیپیڈیا سے واسطہ رہا ہے ،پشتو ویکیپیڈیا پر محض ایک دو مہینے سے متحرک ہوں ۔ -فائل:Animalibrí.gifعثمان 17:08, 3 اپریل 2015 (م ع و)
وہاں پر منتظم نہ بننے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ابتدائی دور سے پشتو ویکیپیڈیا میں افغانیوں نے خیمے لگا رکھے ہیں وہ افغانی پشتو بولی میں لکھتے ہیں جو تھوڑی پاکستانی پشتو بولی سے مختلف ہے، جیسے ماجھی پنجابی اور پواڑھی پنجابی میں فرق ہے۔--فائل:Animalibrí.gifعثمان 17:46, 3 اپریل 2015 (م ع و)
اب سے آپ پشتو ویکیپیڈیا کو بھی کچھ وقت دیا کریں، وجہ میں عنقریب بتاتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:23, 4 اپریل 2015 (م ع و)
آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہے پشتو ویکیپیڈیا کو بھی کچھ دوں گا۔ پر ہاں مجھے وہ وجہ بھی کبھی ضرور بتائیے گا :) --فائل:Animalibrí.gifعثمان 11:35, 4 اپریل 2015 (م ع و)

اسلام علیکم جناب۔ معزز جنابعالی مجھے سکردو بلتستان کے بارے میں آپ کا تحریر کردہ پیج بھت پسند آیا۔ براہ مہربانہ مجھے mhhashmi.mani@gmail.com پے کوئی میسج کر دیجئے میں آپ سے مزید گلگت بلتستان کے ح جوالے سے معلومات لینا چاہتا ہوں کیونکہ میں oxford university میں آئی آر میں ماسٹرز کر رہا ہوں۔ شکریہ

وعلیکم السلام! جناب جس مضمون کے متعلق آپ کہہ رہے ہیں اس مضمون میں صرف میرا حصہ نہیں بلکہ ویکیپیڈیا پر موجود بہت سے اراکین نے حصہ ڈالا ہے اور میں گلگت بلتستان کا رہائشی بھی نہیں اسلئے میرے پاس گلگت بلتستان کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات بھی نہیں۔--فائل:Animalibrí.gifعثمان 17:16, 6 اپریل 2015 (م ع و)

Translating the interface in your language, we need your help

Hello UsmanKhan, thanks for working on this wiki in your language. We updated the list of priority translations and I write you to let you know. The language used by this wiki (or by you in your preferences) needs about 100 translations or less in the priority list. You're almost done!
تمام ویکیوں میں تراجم کو تبدیل یا شامل کرنے کے لیے میڈیاویکی کے دار الترجمہ translatewiki.net کو استعمال کریں۔

Please register on translatewiki.net if you didn't yet and then help complete priority translations (make sure to select your language in the language selector). With a couple hours' work or less, you can make sure that nearly all visitors see the wiki interface fully translated. Nemo 14:06, 26 اپریل 2015 (م ع و)

دستخط کیسے بنائیں؟

دستخط کیسے بنائیں ہیں آپ نے، میں نے بنانے ہیں اپنے۔۔ کون سی، سی ایس ایس یا جے ایس فائل ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56, 28 اپریل 2015 (م ع و)

دستخط بنانا انتہائی آسان کام ہے،ایک صفحے پر دستخط بنائیے جیسے بھی بنانا چاہتے ہیں (اگر میرے دستخط جیسا ہی بنانا چاہتے ہیں تو اس صفحے سے ٹکسٹ کاپی کرکے ، ایک نیا صفحہ بنائے اور اس میں چسپان کردیجئے ،پھر میرے نام کو ہٹا کر اپنا نام لکھ لے ) ، پھر ترجیحات میں جاکر لقب خانے میں اس صفحے کا ربط ڈال دیجئے جس پر آپ نے دستخط بنایا ہے۔جیسے بائیں جانب تصویر میں نظر آرہاہے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:41, 28 اپریل 2015 (م ع و)

شکریہ!--«منتظم عبید رضا » 18:47, 28 اپریل 2015 (م ع و)

--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:51, 28 اپریل 2015 (م ع و)

استرجع کنندہ

عثمان آپ کو اردو ویکیپیڈیا کے لیے تسلسل کے ساتھ کاوشوں پر استرجع کنندہ بنا دیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:01, 30 اپریل 2015 (م ع و)

طاہر بھائی بہت شکریہ--عثمان خان||تبادلہ خیال 12:00, 30 اپریل 2015 (م ع و)

عثمان خان آپ کيون همارا ترميمات ريورټ کر رهې هين؟

عثمان خان آپ سې به خوبي گزارش هين که آپ همارا ترميم شده مقالې ريورټ نه کرلين۔ يه اس ليې که مين اپنا ټايم گزار کر کې بهت زحمت سې معلومات کي اضافگي کي کوشش کرتا هون اور آپ پهر ميرا سارا کام پاني کې ساتهـ ملا رهې هين۔ برای مهرباني اسطرح نه کرلين--Khangul (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52, 9 مئی 2015 (م ع و)

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات

محترم عثمان خان بھائی اسلام علیکم!

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن مجلس عاملہ کے انتخابات ہونے والے ہیں، جن میں تین عدد اراکین کا انتخاب ہوگا۔ اس انتخابات میں 21 امید وار اپنا نام پیش کر چکے ہیں۔

میں نے بھی بحیثیت امید وار برائے بورڈ ممبر اپنا نام درج کیا ہے۔ اگر آپ مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں تو ضرور اپنا ووٹ میرے حق میں دیں۔

  • آپ رائے دہی کے اہل ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے (ووٹ) ضرور دیں۔
  • اس انتخابات کا سلسلہ 00:00 مئی 17 تا 23:59 مئی 31 تک رہے گا۔
  • رائے دہندگان (ووٹرس) رائے پیش کرنے (ووٹ دینے) کے اہل ہیں یا نہیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • رائے دہی کے لئے یہاں پر جائیں رائے دہی۔

اگر آپ مجھ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہیں تو ضرور میرے تبادلہ خیال صفحہ پر پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ -- احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:56, 13 مئی 2015 (م ع و)

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ ،احمد نثار بھائی جیسے ہی 17 مئی کے بعد انتخابی عمل شروع ہوگا ، انشاءاللہ آپ کی حق رائے دینگے ، یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ ہماری برادری میں سے کوئی اس منصب کیلئے منتخب ہوگا--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:59, 14 مئی 2015 (م ع و)

پشتو ویکی

پشتو ویکی پر کیا ابھی تک کوئی منتظم نہیں بنایا گیا؟--« عبید رضا » 12:19, 24 مئی 2015 (م ع و)

نہیں عبید بھائی، فی الحال تو کوئی منتظم نہیں بنایا گیا ہے ۔ہم نے تا حال کوئی نامزد ہی نہیں کیا ہے کیونکہ جس وقت سابقہ منتظمین کو معزول کیا جارہا تھا اس وقت پروپوزل میں یہ بات بھی کہی گئی تھی کہ چند مہینے تک نئے منتظمین منتخب نہیں ہونگے، اس مدت کے بعد پھر رائے شماری سے نئے منتظمین منتخب کئے جائے گے --عثمان خان||تبادلہ خیال 21:49, 24 مئی 2015 (م ع و)
سلام UsmanKhan!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:03, 31 مئی 2015 (م ع و)


جناب کی راہنمائی کا بہت شکریہ دراصل مجھے اس کا پتہ ہی نہیں تھا امید ہے مزید راہنمائی فرمائیں گے--ابوالسرمد 01:54, 21 جون 2015 (م ع و)

ابوالسرمد صاحب ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اردو ویکیپیڈیا میں آپ جیسے نئے متحرک صارفین کا اضافہ ہورہاہے،امید ہے آپ اسی طرح اردو ویکیپیڈیا میں مضامین لکھتے رہیں گے، کسی بھی قسم کی معاونت درکار ہو تو مجھ سے یا یہاں پر موجود انتہائی اچھے منتظمین سے رابطہ کیا کریں۔ابتدائی طور پر رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، انشاء اللہ دھیرے دھیرے آپ ویکیپیڈیا کے ہر شاخ کو سمجھ لیں گے۔ اگر فیسبوک پر آپ کی آئی ڈی ہے تو ہمارے ساتھ ویکیپیڈیا گروپ میں شامل ہوجائے۔گروپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کیجئے--عثمان خان||تبادلہ خیال 02:14, 21 جون 2015 (م ع و)

تبدیلی نام

Khangul@global --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:01, 28 جون 2015 (م ع و)

YesYیہ پیغام دیکھا گیا ہے--عثمان خان||تبادلہ خیال 03:06, 2 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

آپ کی ترامیم

عثمان بھائی، السلام علیکم۔ میں آپ کے کئی زبانوں کی واقفیت کی داد دینا چاہوں گا۔ ماشاء اللہ آپ پشتو، اردو، ہندی اور انگریزی سبھی زبانوں پر اچھا خاصا عبور رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل میں ہندی ویکیپیڈیا کے معاونین پر ایک بلاگ لکھ رہا تھا جو ہندوستان سے باہر مقیم ہیں۔ حالانکہ میرا مطالعہ اتنا وسیع نہیں کہ کسی کے تعاون کو کماحقہ بیان کردوں، تاہم آپ کا بھی میں نے ایک پیرا میں تذکرہ کیا تھا۔ اسے آپ کے عظیم الشان تعاون کا معمولی سا اعتراف ہی سمجھیے۔ بلاگ آپ کو یہاں پر ملے گا:

http://www.wikinut.com/hindi-wikipedia-an-encyclopedia-bridging-new-bonds-of-friendship-across-borders/7zmqsyj9/j7zxnu_3/

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:10, 7 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

وعلیکم السلام، مزمل بھائی آپ نے اپنے بلاگ میں ناچیز کا ذکر فرمایا،یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس کیلئے میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں --عثمان خان||تبادلہ خیال 23:19, 7 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

عید مبارک

دلی عید مبارک عثمان بھائی--طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:26, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

طہ طاہر بھائی! آپ کو بھی اور ویکیپیڈیا پر موجود تمام ساتھیوں کو عید مبارک ہو--عثمان خان||تبادلہ خیال 04:46, 19 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

فوری توجہ دیں

[1] --« عبید رضا » 05:23, 14 اگست 2015 (م ع و)

سرود ملی افغانستان

السلام علیکم، آپ صدہا تعریفوں کے مستحق ہیں کہ آپ نے افغان قومی ترانے اصل پشتو کے علاوہ فارسی اور اردو ترجمے فراہم کیے۔ چونکہ اردو میں کچھ تشنگی باقی تھی، انگریزی الفاظ پائے گئے، اس لیے جو مجھ سے سمجھ پایا، میں نے سدھارا۔ اگر آپ ایک بار نظرثانی کرلیں تو ہم اسے اور بھی پختہ تسلیم کر سکتے ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:14, 20 اگست 2015 (م ع و)

بہت خوب مزمل بھائی،ماشاءاللہ آپ نے بالکل درست ترجمہ کیا ہے --عثمان خان||تبادلہ خیال 19:58, 20 اگست 2015 (م ع و)

سندھ میں سرائیکی زبان

آپ نے سندھ اور بلوچستان میں سرائیکی زبان کے علاقے کا نقشہ مٹایا ہے حالانکہ یہ درست علاقے ہین انہیں دوبارہ شامل کریں http://o4hr.weebly.com/naushehro-feroz.html 182.186.103.239 11:42, 27 اگست 2015 (م ع و)

سلام UsmanKhan!
مکہ کرین حادثہ کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

سرایا نبوی

السلام علیکم عثمان بھائی، سرایا نبوی میں سے بیشتر سرایا کے مضامین خالی ہیں، سانچوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ دوسری بات سرایا کے بیشتر مضامین ویکی ڈیٹا میں غلط طور پر مربوط تھے جنھیں ابھی میں نے درست کر دیا ہے، اب تمام مضامین میں انگریزی/عربی ویکیوں سے مضامین ترجمہ کر کے درج کیا جا سکتا ہے۔ نیز {{سرایا نبوی}} کو بھی عربی ویکیپیڈیا سے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بعد سانچہ میں تمام روابط سنہ وار نظر آئیں گے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:22, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ،شعیب بھائی جو سرایا مضامین نامکمل یا خالی ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ ان میں مواد کا اضافہ کروں ، اس کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت پڑی ہم محترم ابو السرمد صاحب سے بھی مدد لے سکتے ہیں ماشاءاللہ وہ اسلامی موضوعات پر کافی عرصے سے علمی مضامین لکھ رہے ہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:39, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
اگر ان تک پیغام پہونچ جائے تو نوازش ہوگی۔ ممنون! --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:59, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
ابولسرمد صاحب کو پیغام پہنچا دیا--عثمان خان||تبادلہ خیال 19:29, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

YesY تکمیل--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:34, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

شکریہ --عثمان خان||تبادلہ خیال 14:31, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

آیتوں کے سانچے

عثمان بھائی، سانچہ {{قرآن-سورہ توبہ آیت 7}} اور اس جیسے دیگر سانچے جو آپ نے ابھی بنائے ہیں، ان میں سورہ کا نام دینے کے بجائے نمبر دیا جانا چاہیے، یعنی سورہ توبہ لکھنے کے بجائے سورہ 9 لکھا جائے گا۔ امید ہے ان سانچوں کو منتقل کردیں گے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:46, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

نمونہ کا {{قرآن-سورہ 36 آیت 38}}۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:47, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
YesY مجوزہ ناموں کی طرف منتقل کردیے--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:02, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
زمرہ:سانچہ جات برائے آیات سورہ توبہ لگائیں اور مثال کے لیے دیکھیں کہ کیسے لگانا ہے۔سانچہ:قرآن-سورہ 9 آیت 17--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:44, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
ساتھ میں ایک سانچہ کو بطور مثال دیا تھا مگر آپ نے توجہ نہیں دی، اب یہ زمرہ جن صفحات پر آپ آپ یہ سانچے لگائیں گے ان پر بھی ظاہر ہوں گے، زمرہ سے پہلے اور آخر پر<noinclude>زمرہ</noinclude> تھا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:05, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
معذرت چاہتا ہوں میں نے <noinclude> والے الفاظ دیکھے نہیں تھے، میں ابھی درست کردیتا ہوں--عثمان خان||تبادلہ خیال 21:23, 20 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ کی رائے درکار

محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:36, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:07, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

بہت بہت شکریہ مزمل بھائی ۔ میری طرف سے بھی آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید مبارک!!! --عثمان خان||تبادلہ خیال 18:20, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبار ہو عثمان بھائی بھائی احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:22, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

مدد

مضمون روح اللہ خمینی میں مواد میرے شامل کیئے گئے مواد کو فرقہ واریت قرار دے کر منتظم عبید رضا کی جانب سے حذف کرنے کے بعد مقفل کر دیا گیا ہے۔

  • محترم میرے مواد کو پرکھا جائے جو باحوالہ، بلا الزام و با التزام لکھا گیا یعنی امام خمینی کے اقوال و فتویٰ کو نقل کیا گیا ہے اسمیں تخریب کار، فرقہ واریت تلاش کی جائے؟

--ترویج اردو 16:28, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم اردو رائج صاحب ، ویکیپیڈیا پر ہماری پوری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم بالکل غیر جانبدار ہو کر لکھے ، چاہے بات ہمارے ذاتی سوچ کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ اگر کوئی ہمارا مخالفت کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم صحیح ہیں اور وہ غلط ،بلکہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جو ہمارا مخالف ہے اس کی ہی بات درست ہو ۔ اگر کوئی آپ سے اتفاق نہیں کرتا تو غور کریں اور یقینی بنائیں کہ ایسا کیوں ہے۔
محترم عبید رضا صاحب کی یہ بات تو بالکل درست ہے کہ جن شخصیات سے آپ کو اختلاف ہے، ان کے صفحات پر ترمیم کرنے سے گریز کریں، آپ انصاف نہیں کر پائیں گے۔
میں آپ سے یہ گزارش کروں گا کہ مذہبی موضوعات (خاص کر فرقہ وارانہ موضوعات) پر لکھنا ایک حساس معاملہ ہے، ان میں ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے ایمان کو صحیح اور دوسروں کو غلط ثابت کریں۔ آپ مزید ان صفحات میں ترامیم نہ کریں جن میں فرقہ واریت محسوس ہورہی ہو۔فرقہ واریت،لسانیت اور قوم پرستی ان تین موضوعات پر نہ لکھے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اچھے اچھے موضوعات ہیں (جیسے تاریخ،جغرافیہ،صنعت و تجارت،اقتصاد،قدرتی خطے،درخت،مختلف پودے،مختلف جانور،مختلف پہاڑ،مختلف دریا، سائنس،وغیرہ) جن پر لکھ کر آپ لوگوں کو ان چیزوں کے بارے میں آگاہ بھی کرسکتے ہیں اور آپ لوگوں کو ایک اچھا اور مثبت (positive) پیغام بھی دے سکتے ہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 17:55, 25 ستمبر 2015 (م ع و)