تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثق 1
یہ صارف ویکی رخصت پر ہے، لہذا اسے کسی بھی پیغام کے بروقت جواب سے قاصر سمجھا جائے۔ |
گھر | تبادلۂ خیال | میرا حصہ | اعزازات | مضامین | ریتخانہ | نگارخانہ | برقی ڈاک |
میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر خوش آمدید
|
سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔ |
اعزاز آپ کے لیے!
اعزاز برائے تحریر | |
ویکیپیڈیا میں ایک بہت بڑی تعداد میں علمی مضامین کا اضافہ کرنے پر جناب محترم طاہر محمود صاحب کو اعزاز برائے تحریر دیا جاتا ہے۔ عثمان خان (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:42, 7 جولائی 2015 (م ع و) |
- شکریہ عثمان بھائی --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:38, 8 جولائی 2015 (م ع و)
میرا مضمون کیوں ختم کیا
اسلام علیکم طاہر بھائی میرا مضمون کیوں ختم کیا
- جیسا کہ آپ کو پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ آپ یہاں ذاتی صفحات نہیں بنا سکتے، البتہ اپنی ذاتی معلومات اپنے صفحہ صارف پر رکھ سکتے ہیں۔ مسلسل ایسی چیزیں کرنے پر آپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ امید ہے اب آپ اس کا خیال رکھیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:00, 8 جولائی 2015 (م ع و)
طاہر بھائی میں اپنے علا قے پر ایک کتاب لکھنا چاہتا ہوں کیا آپ میری مدد فرمائنگے .
- بہت اچھی بات ہے کہ آپ کتاب لکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ یاد رہے کہ اس کے لیے ویکیپیڈیا مناسب فورم نہیں۔
- دیکھیے
- اگر کوئی کتاب شائع ہو چکی ہو اور اس کے جملہ حقوق ختم ہو چکے ہوں یا وہ دائرہ عام میں ہو تو اسے ویکی کتب پر رکھا جا سکتا ہے۔
- نیز اپنے پیغام کے آخر میں اپنے دستخط کرنا نہ بھولیں۔ دیکھیے: ویکیپیڈیا:دستخط
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:26, 8 جولائی 2015 (م ع و)
Article request
Do you know anybody who is interested in starting an Urdu article on en:Dupatta? Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:00, 20 جولائی 2015 (م ع و)
- تکمیل --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:23, 21 جولائی 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:درخواست شدہ مضامین--« عبید رضا » 10:26, 20 جولائی 2015 (م ع و)
- عبید رضا صارف کو مذہبی الہالیت کا اعزاز دیا گیا۔ یہ صارف لفظ قادیانی کو ویکیڈیا پر برداشت ہی نہیں کرتے۔ اگر ایساکر دیا جائے تو فورا یہ اسے حذف کر دیتے ہیں۔ اور قادیانیوں کو فرقہ احمدیہ کہتے ہیں یعنی یہ بھی کوئی مسلمانوں کا فرقہ ہے۔ جبکہ 1973ء کے آئین پاکستان نے واضح طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہے۔ یہ صارف اپنا تعلق پنڈی گھیپ پاکستان سے بتاتے ہیں۔ مذہب کے حوالے سے ایسے صارف کو الہالیت جیسے ایوارڈز سے نوازا جانا عام صارف کی سمجھ سے بالا تر ہے۔
- Thank you so much! WhisperToMe (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:16, 22 جولائی 2015 (م ع و)
Article request: Indira Gandhi International Airport
Hi again! Are you interested in starting an Urdu article on en:Indira Gandhi International Airport, Delhi's main airport? Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:15, 22 جولائی 2015 (م ع و)
سانچہ جات
السلام علیکم طاہر بھائی! کیسے ہیں آپ؟ ۔شعیب بھائی نے سانچہ جات کو بنانے کیلئے اب مزید آسانی پیدا کردی ہے ، جس کیلئے انہوں نے بہترین آلہ بنایا ہے ، شعیب بھائی نے ہمیں فیسبوک پر اطلاع دی تھی لیکن شاید آپ فیسبوک پر متحرک نہیں ہیں اسلئے سوچا آپ کو اطلاع دوں، اس آلے کے استعمال سے آپ کا بہت سارا وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا ۔عموما ہم لوگ ناوبکس (navbox) سانچوں کو انگریزی ویکی سے اردو ویکی میں منتقل کرتے ہیں. گذشتہ سالوں میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ جو صارف ناوبکس سانچہ اردو ویکی پر منتقل کررہا ہے وہ از خود پہلے سے موجود مضامین کو تلاش کرے اور سانچہ میں انگریزی نام حذف کرکے اردو نام تحریر کرے، یہ کام مشکل اور وقت طلب تھا. گذشتہ سال سے اس کام کے لیے روبہ چلایا جارہا ہے جو سانچہ بننے کے بعد خودکار طور پر انگریزی روابط کو اردو روابط سے تبدیل کردیتا ہے.
گوکہ یہ کام اب سہل ہوچکا ہے، لیکن ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اس کام کو سہل تر بنایا جاسکتا ہے، ذیل میں اس کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں:
انگریزی ویکیپیڈیا میں جائیں اور خانہ تلاش (search bar) میں لکھیں: Special:MyPage/common.js
اور انٹر کریں؛ اگر یہ صفحہ آپ نے پہلے سے بنایا ہوگا تو edit کی بٹن پر کلک کریں، اور صفحہ موجود نہ ہو تو create کی بٹن پر کلک کریں. اس کے بعد خانہ ترمیم میں درج ذیل عبارت درج کرکے صفحہ محفوظ کردیں:
importScript( 'User:محمد شعیب/LinkTranslator.js' );
اور cache صاف کرلیں.
اس کے بعد آپ کسی بھی ناوبکس سانچہ کے ترمیمی صفحہ پر جائیں اور اوپر عنوان صفحہ کے دائیں جانب موجود translate پر کلک کیجیے، تمام نام انگریزی سے اردو میں تبدیل ہوجائیں گے زمرہ جات سمیت. خیال رہے کہ اس طریقہ سے محض وہ نام منتقل ہوتے ہیں جو پہلے سے اردو ویکی پر موجود ہوں. بعد ازاں ترجمہ شدہ متن کو اردو ویکی پر پیسٹ کرکے سانچہ بنا سکتے ہیں.
سر دست اس لنک پر جا کر تجربہ کرسکتے ہیں: https://en.wikipedia.org/w/index.php?title=Template%3AKarachi_Circular_Railway&action=edit
- --✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 15:05, 1 اگست 2015 (م ع و)
- زبردست۔ یہ تو بہت اچھا ہے---طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:32, 1 اگست 2015 (م ع و)
Tunisian Arabic
Thank you for your edits about Tunisian Arabic. However, you are kindly invited to adjust your contributions by translating the English Edition of the work. --Csisc (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:30, 10 اگست 2015 (م ع و)
Tahir mq محترم طاہر محمود: میں نے آپکا مضون"خرم سلطان" کو بجانب "حُورم سلطان" منتقل کیا: خرم لفظ غلط ہے۔ اصل ترکی لفظ ( Hürrem ) کا تلفظ "حُورم" بنتا ہے۔ شکریہ --محمد عارف سومرو 07:27, 11 اگست 2015 (م ع و)
- آپ اردو ڈامے پر نہ جائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:39, 11 اگست 2015 (م ع و)
- ویسے آپ مجھ سے ترکی میں بھی بات کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:41, 11 اگست 2015 (م ع و)
حوُرم یا خرم؟
محترم میں نے سوال کچھ اور پوچھا ہے۔برائے مہربانی میرے سوال کا جواب دیں تاکہ میری معلومات میں اضافہ ہو ۔شکریہ۔ آپ کا مخلص دوست--محمد عارف سومرو 10:46, 11 اگست 2015 (م ع و)
- جی جواب یہاں ملاحظہ کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:48, 11 اگست 2015 (م ع و)
میں دیکھ چکا ہوں۔ آپ ترکی لفظ Hürremکو گوگل میں ترکی سے اردو میں ترجمہ کریں وہا ں آواز سن لیں اس لفظ کی۔ --محمد عارف سومرو 10:54, 11 اگست 2015 (م ع و)
- انگریزی مضمون میں عثمانی ترک زبان میں نام ملاحظہ کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:45, 11 اگست 2015 (م ع و)
- اور Han کا تلفظ بھی گوگل سے سن کر بتا دیں۔ اب تک تو خان ہی استعمال ہو رہا تھا۔ خرم سلطان کا سب سے معتبر منبع عثمانی ترک زبان ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:00, 11 اگست 2015 (م ع و)
محمد شعیب کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
Tahir-bot
To run a bot at Wikidata, please file a request at d:Wikidata:Requests for permissions/Bot.--GZWDer (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:19, 20 اگست 2015 (م ع و)
جناب میں نے ابوالعاص کے سارے مواد کو ابو العاص بن الربیع میں شامل کرنے کے بعد منتقل کیا اس کی وجہ بھی لکھ دی جبکہ جب میں نے ابوالعاص بن الربیع تخلیق کرتے وقت پہلے اسے تلاش کیا لیکن ابو اور العاص میں سپیس کی وجہ سے اس وقت نہ ملا آج سامنے آنے پر یہ کام کیا جسے آپ نے استرجع فرما دیا اگر اس میں کوئی خامی ہے تو مطلع کر دیں دوسرا اب یہی صورت حال درپیش ہے ابو سلمہ عبداللہ ابن عبد الاسداور ابوسلمہ عبداللہ میں یہ بھی ایک ہی صحابی ہے اسے درست فرما دیں--ابوالسرمد 11:27, 24 اگست 2015 (م ع و)
- جناب آپ نے ابو العاص بن الربیع تمام مواد حذف کر دیا تھا۔ ملاحظہ فرمایں۔ اور ابوالعاص کو ابو العاص بن الربیع پر رجوع مکرر کر دیا تھا جو کہ خالی صفحہ تھا۔
ابو سلمہ عبداللہ ابن عبد الاسداور ابوسلمہ عبداللہ میں آپ کون سا صفحہ اصل اور دوسرے کو رجوع مکرر کرنا چاہتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:59, 24 اگست 2015 (م ع و)
ابو العاص کو ختم کیا جبکہ اسی کا مواد منتقل کیا جبکہ اب دونوں کانام ابوالعاص بن الربیعہو چکا اور علیحدہ علیحدہ مواد بھی موجود ہے جسے میں نے ختم کیا تھاجو مواد میں نے منتقل کیا وہ اس میں محفوظ ہوچکا یہی مسئلہ آپ کے سامنے رکھا تھا ۔ دوسرا ابو سلمہ عبداللہ کو باقی رکھنا اورابو سلمہ عبداللہ ابن عبد الاسد کا مواد منتقل کرنا ہے--ابوالسرمد 12:44, 24 اگست 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا پر دو صفحے ایک ہی نام سے بنانا نا ممکن ہے۔ ایک اصل صفحہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے صفحہ کو اس کی طرف رجوع مکرر کر دیا جاتا ہے۔
- ابوالعاص بن الربیع اصل صفحہ ہے۔
- ابوالعاص کوئی صفحہ نہیں بلکہ یہ ابوالعاص بن الربیع کی طرف رجوع مکرر ہے۔ آپ دونوں میں سے کسی بھی نام پر کلک کریں گے تو ابوالعاص بن الربیع صفحہ ہی سامنے آئے گا۔
- ابوسلمہ عبداللہ اب اصل صفحہ ہے اور اس کا بین الویکی ربط بھی بنا دیا گیا ہے۔ میں نے ابو سلمہ عبداللہ ابن عبد الاسد کا سارا مواد ابوسلمہ عبداللہ پر نیچے نقل کر دیا ہے۔ آپ اس میں سے مناسب کو اوپر عبارت میں جگہ دے دیں اور باقی جو غیر ضروری ہو اسے نکال دیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:01, 24 اگست 2015 (م ع و)
ابو سلمہ والا میں درست کر دیتا ہوں https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%A7%D8%B5_%D8%A8%D9%86_%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%A8%DB%8C%D8%B9
https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%A8%D9%88_%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%A7%D8%B5_%D8%A8%D9%86_%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%A8%DB%8C%D8%B9 یہ دونوں لنک بھیج رہا ہوں دونوں علیحدہ علیحدہ موجود ہیں یہ کیسے ممکن ہوا--ابوالسرمد 13:24, 24 اگست 2015 (م ع و)
- یہ دو الگ صفحات ہیں۔ اگر آپ غور کریں تو صفحہ ابو العاص بن الربیع میں ابو کے بعد ایک اسپیس ہے جبکہ ابوالعاص بن الربیع میں نہیں۔ ان میں سے جس صفحہ کو مٹانا مقصود ہو اس کا متن اصل صفحہ پر منتقل کر کے دوسرے صفحہ کو اس کا رجوع مکرر بنا دیں۔
- میں اول الذکر صفحہ سے دوسرے صفحہ پر معلومات منتقل کر کہ اسے رجوع مکرر بنا دیا ہے۔ آپ کی توجہ دلانے کا شکریہ۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:37, 24 اگست 2015 (م ع و)
- ابو اور العاص کے درمیان سپیس ضروری ہے، ابوالعاص کو رجوع مکرر کیا جانا چاہیے.
:)
—خادم— 13:50, 24 اگست 2015 (م ع و)- تبدیلی معکوس- --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:56, 24 اگست 2015 (م ع و)
- ابو اور العاص کے درمیان سپیس ضروری ہے، ابوالعاص کو رجوع مکرر کیا جانا چاہیے.
پطرس بخاری
محترم طاہر محمود صاحب اسلام وعلیکم، پطرس بخاری پر مضمون حاضر ہے۔ میں نے پطرس بخاری بہت محنت کی ہے۔ یہ مضمون پہلے سے موجود تھا، میں نے پورا مضمون دوبارہ لکھا ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ آپکی قیمتی آراءاور تجاویز کا انتظار رہے گا۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 06:11, 27 اگست 2015 (م ع و)
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ
محترم طاہر محمود صاحب اسلام وعلیکم، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ پر مضمون مکمل ہو گیا ہے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس مضمون پر آپکی قیمتی آراءاور تجاویز کا منتظر رہوں گا ۔ نیازمند --محمد عارف سومرو 06:15, 27 اگست 2015 (م ع و)
سانچہ:اقوام وشخصیات قرآن
جناب میں نے کچھ انگریزی الفاظ کو درست کیا جسے آپ نے استرجع فرما دیا بالخصوص Sodom and Gomorrah جو کہ میں نے دوسری دفعہ درست کرنے کی کوشش کی جبکہ یہ لفظ اگر کسی نے غلط لکھ دیا تو تصحیح میں کیا حرج ہےدر اصل یہ لفظ سدوم و عمورا یا عمورہ ہے غمورہ جب ہے نہیں تو کیا کیا جائےعربی وکیپیڈیا پر دیکھ لیں https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D8%AF%D9%88%D9%85_%D9%88%D8%B9%D9%85%D9%88%D8%B1%D8%A9 اس کے علاوہ اگر میرے طریقہ کار میں کوئی خرابی ہے تو آپ اسے درست فرما دیں شاید ان باتوں کو میں نہیں جانتا--ابوالسرمد 09:02, 27 اگست 2015 (م ع و)
- جناب آپ نے سانچے کا یہ حال کر دیا تھا۔ سانچہ:اقوام وشخصیات قرآن۔ میں نے اپنی کی ہوئی ترامیم واپس کر دی ہیں۔ برائے مہربانی سانچے کو صحیح حالت میں لے کر آئیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:21, 27 اگست 2015 (م ع و)
- نیز اپنی ترامیم کے بعد اس بات کا خاص خیال رکھا کریں کہ آپ کی ترامیم کوئی بگاڑ تو پیدا نہیں کر رہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:24, 27 اگست 2015 (م ع و)
- اس کا مجھے نہیں علم کہ کیسے ہو گیا؟ اور یہ بھی نہیں معلوم کہ کیسے درست ہوگا کچھ آپ ہی درست فرما دیں--ابوالسرمد 09:48, 27 اگست 2015 (م ع و)
- سانچوں میں ترامیم کے وقت خاص خیال رکھیں۔ ایک بھی ] یا | کے ہیر پھیر سے سانچہ خراب ہو جائے گا۔ اسی لیے میں نے آپ کی ترامیم واپس کی تھیں کہ سانچہ صحیح حالت میں آ جاَئے۔ آپ خاص کر سانچوں میں تبدیلی کے بعد تاکید کر لیا کریں کہ سانچہ خراب تو نہیں ہو گیا۔ میں اسے واپس اسی حالت پر لا رہا ہوں۔ اس کے بعد آپ اپنی ترامیم کر لیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:47, 27 اگست 2015 (م ع و)
منصوبہ املاء پڑتالگر
منصوبہ املاء پڑتالگر کا ابتدائی صفحہ ملاحظہ فرمائیے۔ --:)
—خادم— 09:58, 27 اگست 2015 (م ع و)
- ا بہت اچھے!--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:52, 27 اگست 2015 (م ع و)
پطرس بخاری
آپکابہت شکریہ کہ آپ نے پطرس بخاری کو منتخب مقالہ بنانے کے لئے تائید کی۔مجھے امید ہے کہ اس ہمت افزائی سے مستقبل میں میرے مضامین کا معیار اور بہتر ہو گا۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 09:59, 28 اگست 2015 (م ع و)
تمغا
محترم طاہر محمودبھائی ، آپکی تصحیح کا شکریہ۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔ نیازمند--محمد عارف سومرو 12:57, 28 اگست 2015 (م ع و)
- جی تمغہ غلط العام ہے۔ میں خود کچھ عرصہ قبل اسے تمغہ ہی لکھتا تھا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:01, 28 اگست 2015 (م ع و)
اولمپکس خانہ معلومات
آپ نے صرف انگریزی سمر کی جگہ، گرمائی لکھنا ہے شروع میں--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:08, 29 اگست 2015 (م ع و)
- اس سے نام صحیح نہیں آ رہا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:10, 29 اگست 2015 (م ع و)
- کون سا نام، عنوان والا، اصل میں یہ خانہ معلومات دیگر کچھ سانچوں سے کام کرتا ہے، جن میں تمام اولمپکس کی معلومات ڈالی گیئں ہیں، آپ وہاں ان میں دیکھیں جو مسئلہ ہے وہ وہاں سے درست ہو گا۔ یہاں پر صرف سمر کو گرمائی کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:56, 29 اگست 2015 (م ع و)
- Games of the IV Olympiad کھیلوں کا رسمی نام ہے۔ اگر تو یہ سانچے سے مکمل طور پر اردو میں تبدیل ہو جائے تو ٹھیک ہے۔ لیکن میں نے اسے دیکھا ہے وہ آسان نہیں ہے۔ رومن اعداد کی جگہ اردو متن میں مثلا چہارم یا چوتھے کرنا ذرا مشکل ہے۔ IV اولمپکس سے بہتر ہے کہ رسمی نام Games of the IV Olympiad ہی رہنے دیا جائے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:14, 29 اگست 2015 (م ع و)
- زمرہ:اولمپکس خانہ معلومات، سانچہ جات میں ، سارے سانچہ کر دیئے ہیں۔ ان سانچوں میں جا کر آپ ساتھ میں <br /> لگا کر اردو نام یا مزید جو نام دینا چاہتے ہیں، وہ سب شامل کر دیں، پہلے 1896 والا کر کے دیکھ لیں، اگر درست کام تو ایک ایک کر کے ہم سبھی کو اسی طرح کر دیں گے۔ میرا اس وقت من نہیں کر رہا۔ اس موضوع کو وقت دینے کا۔ میں نے اس کو جنوری 2016 پر ڈال دیا تھا۔ ابھی مسیحیت کے مضامین دسمبر تک مکمل کرنے کا ارادا ہے۔ لیکن کام بھی کرنا ضروری ہے۔ اگلے سال اولمپکس ہونے ہیں۔ ابھی بھی 2، 3 سو سانچے مزید ممالک کے ناموں اور پرچموں کے بنانے ہیں۔ جس وجہ سے میں نے اسے ترک کیا۔ وہ تو شکر ہے کہ خانہ معلومات کا مسئلہ شروع میں ہی ایک ساتھ قریب قریب نبٹ گیا تھا۔ بس یہی ایک اردو نام دینے والہ مسئلہ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:31, 29 اگست 2015 (م ع و)
- 1896 والا میں نے دیکھ لیا ہے کیا آپ نے بھی دیکھا ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:05, 30 اگست 2015 (م ع و)
- زمرہ:اولمپکس خانہ معلومات، سانچہ جات میں ، سارے سانچہ کر دیئے ہیں۔ ان سانچوں میں جا کر آپ ساتھ میں <br /> لگا کر اردو نام یا مزید جو نام دینا چاہتے ہیں، وہ سب شامل کر دیں، پہلے 1896 والا کر کے دیکھ لیں، اگر درست کام تو ایک ایک کر کے ہم سبھی کو اسی طرح کر دیں گے۔ میرا اس وقت من نہیں کر رہا۔ اس موضوع کو وقت دینے کا۔ میں نے اس کو جنوری 2016 پر ڈال دیا تھا۔ ابھی مسیحیت کے مضامین دسمبر تک مکمل کرنے کا ارادا ہے۔ لیکن کام بھی کرنا ضروری ہے۔ اگلے سال اولمپکس ہونے ہیں۔ ابھی بھی 2، 3 سو سانچے مزید ممالک کے ناموں اور پرچموں کے بنانے ہیں۔ جس وجہ سے میں نے اسے ترک کیا۔ وہ تو شکر ہے کہ خانہ معلومات کا مسئلہ شروع میں ہی ایک ساتھ قریب قریب نبٹ گیا تھا۔ بس یہی ایک اردو نام دینے والہ مسئلہ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:31, 29 اگست 2015 (م ع و)
- Games of the IV Olympiad کھیلوں کا رسمی نام ہے۔ اگر تو یہ سانچے سے مکمل طور پر اردو میں تبدیل ہو جائے تو ٹھیک ہے۔ لیکن میں نے اسے دیکھا ہے وہ آسان نہیں ہے۔ رومن اعداد کی جگہ اردو متن میں مثلا چہارم یا چوتھے کرنا ذرا مشکل ہے۔ IV اولمپکس سے بہتر ہے کہ رسمی نام Games of the IV Olympiad ہی رہنے دیا جائے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:14, 29 اگست 2015 (م ع و)
- کون سا نام، عنوان والا، اصل میں یہ خانہ معلومات دیگر کچھ سانچوں سے کام کرتا ہے، جن میں تمام اولمپکس کی معلومات ڈالی گیئں ہیں، آپ وہاں ان میں دیکھیں جو مسئلہ ہے وہ وہاں سے درست ہو گا۔ یہاں پر صرف سمر کو گرمائی کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:56, 29 اگست 2015 (م ع و)
- اس سے نام صحیح نہیں آ رہا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:10, 29 اگست 2015 (م ع و)
سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات
محترم، Tahir mq/وثق 1!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔
ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔
اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔
ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔
مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء
- کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
- کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
- گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
- آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
- کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟
شہروں کے مضامین
طاہر بھائی، شہروں کے منصوبہ کے لیے نام مقامات کے صفحے میں نام مقامات زیڈ برائے منصوبہ شہر کی طرح کے صفحات بناتا رہوں گا۔ سوفٹ وئیر سے انگریزی کو یونی کوڈ میں بدل دیا ہے مگر سینکڑوں مضامین کے نام ابھی بھی غلط ہیں۔ ان میں سے جسے درست سمجھیں شہروں کے مضامین بنانے والے صفحے میں ڈالتے رہا کریں، یا غلط کو درست کر دیا کریں۔ ان شاء اللہ اسی ماہ میں ایک لاکھ کا ہدف پورا کر لیں گے۔ یہ 6 ہزار سے زیادہ شہر ہیں۔ جو آپ کر سکتے ہیں وہ کاپی پیسٹ کر دیں۔ ایک دو دنوں میں باقی 4لاکھ ناموں کو بھی اس طرح مطلوبہ فارمیٹ میں منتقل کر کے نام مقامات میں ہی دوسرے صفحات بناتا رہوں گا۔ جیسے ہی مضامین مکمل ہونگے صفحہ ڈیلیٹ کر دیں گے۔ کل میں نے تجربے کے طور پر ایک ہزار نام ڈالے تھے، وہ مضامین بن تو گئے مگر اُن میں سے بہت سے دوہرے ہیں۔ ان نئے ناموں میں سے اردو ویکیپیڈیاپر کوئی مضمون نہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:36, 31 اگست 2015 (م ع و)
- امین بھائی، شہروں کے ناموں کا آلاتی ترجمہ ممکن نہیں۔ کیونکہ اس فہرست میں مختلف ممالک کے شہر ہیں جن کے نام ان کی مقامی زبانوں میں ہیں۔ اگرچہ یہ زبانیں لاطینی حروف استعمال کر رہی ہیں، لیکن ان حروف کی آواز مختلف زبانوں میں مختلف ہے۔ ان سب کی ایک ہی آلہ سے نقل حرفی نہیں کی جا سکتی۔
- مثلا J: انگریزی میں ج۔ سلاو زبانوں میں ی۔ ہسپانوی میں خ
- X: انگریزی کس کی طرح۔ چینی میں ش۔ یونانی میں خ۔
- H: انگریزی میں ح۔ ترکی میں خ۔ فرانسیس میں ا۔ مالٹی میں ساقط۔
- میں بھی روبہ سے مضمون بنانے کے لیے درخواست دیتا رہتا ہوں، میں آپکو نام لکھنے کا اپنا طریقہ کار بتاتا ہوں۔
- مضمون میں اگر صوتی تلفظ ہے تو اسے سننا۔ یا بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کے ذریعہ تلفظ معلوم کرنا۔
- فوروو پر تلفظ سننا
- ہاو سے پر تلفظ سننا
- پرونانس نیمز پر تلفظ سننا
- انٹرنیٹ پر حروف کی آواز سننا۔ مثلا حال ہی میں مالٹا کی مضامین بنائے تھے۔
- مالٹی حروف تحجی- 1
- مالٹی حروف تحجی- 2
- مالٹی حروف تحجی- 3
- یہ بھی معلوم ہوا کہ Għ (جسے عین کہا جاتا ہے) اور H یہاں ساقط ہیں۔
- اپنا ترجمہ اخذ کرنے کے بعد اس کا عربی اور فارسی سے تقابلہ کرنا
- کل بہت سے دہرے اور عجیب حروف پر مشتمل مضامین بنے ہیں، جنہیں درست یا حذف ہونا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:40, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- جی، کل والے صفحات واقعی غلط تھے، اس لیے دوبارہ نہیں بنائے۔ آپ کو نظر آئیں تو اڑا دیجیے گا۔ میں بھی ڈیلیٹ کر دوں گا۔ کیا ایک ساتھ حذف کیے جا سکتے ہیں؟ میں آلاتی ترجمہ کر دیتا ہوں۔ ان میں سے کچھ ہزار تو ایسے نام نکل ہی آئیں گے، جن کے نام کا تلفظ ہمیں معلوم ہوگا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:44, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- اس کا ایک حل یہ ہے کہ ہر ملک کے شہروں کے نام مقامات اخذ کرکے ان کو ممالک کے حساب سے الگ فہرست میں رکھا جائے! |امین اکبر بھائی کیا ایسا ممکن یے؟ اس طرح جس ملک کے شہروں پر مضمون بنانا مقصود ہوگا صارف وہاں کی مقامی زبان کی صوتیات، تلفظ اور حروف کو سمجھ کر ان کا ترجمہ کرسکتا ہے اور شاید اسی طرح ٹول کو بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے.--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:11, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- عرفان ارشد کی آلہ کو سیٹ کرنے والی بات تو درست ہے، مگر الگ الگ فہرست بنانے اور تلفظ طے کر کے اس فہرست میں ڈالنے سے پھر بہتر ہے کہ تلفظ طے کر کے تھوڑے تھوڑے صفحات کے نام ہی تخلیق شہر میں ڈالے جائیں، جیسے پہلے ہو رہا ہے کہ روز چند مضامین بن رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:18, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- نہیں عرفان بھائی، میرے پاس بس سوا چار لاکھ ناموں کی فہرست ہے، انگریزی ویکیپیڈیا کے عنوانات کے حساب سے۔ اسی فہرست کواپنے حساب سے توڑتا مڑورتا رہتا ہوں۔ ملکوں کے لحاظ سے فہرست بھی انگریزی ویکیپیڈیا سے مل جائیں گی،مگر وہ تھوڑا لمبا کام ہے۔ فی الحال تو تقریباً 20 ہزار ایسے نام نکالنے ہیں، جن کے تلفظ کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پوری فہرست سے اس سے زیادہ ہی نام نکل آئیں گے، پاکستان، بھارت وغیرہ کے بہت سے مقامات ایسے ہیں، جن کے صفحات نہیں۔ انہیں دیکھتے ہیں پتہ چل جائے گا کہ ترجمہ صحیح ہے یا نہیں۔ اصل میں، میں اس مہینے ایک لاکھ صفحات کی خبر لگانا چاہتا ہوں۔ائیر پورٹ کے مضامین ایک ماہ میں نہیں ہونگے، اُن میں بھی بہت سے ناموں کا مسئلہ ہوگا،خیروہاں سانچہ اور زمرہ ڈال دوں گا، اُس سے درست کرنے میں آسانی ہوگی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:30, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا پر ممالک کے شہروں کی فہرستیں بھی مل جاتی ہیں۔ ہمیں ایک ملک کی فہرستوں پر کام کرنا چاہیے۔ لیکن ہمیں ایک دفعہ انگریزی صفحہ کو کھول کر ضرور دیکھنا چاہیے۔ ایک ہی مرتبہ بڑی فہرست دینے کی بجائے چار پانچ لوگ اگر چھوٹی فہرستیں (50 نام) بھی دیں تو کام چل سکتا ہے۔ لیکن نام درست ہونا چاہیے۔ جیسے میں نے اوپر لکھا تھا کہ میں فارسی اور عربی کو بھی دیکھتا ہوں۔ میں پنجابی کو دیکھنے کی زحمت نہیں کرتا کیونکہ اب میں جانتا ہوں کہ وہاں سب زبانوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:14, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- وہاں پر تو بحریہ احمر ، لال سمندر ہے - --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:31, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا پر ممالک کے شہروں کی فہرستیں بھی مل جاتی ہیں۔ ہمیں ایک ملک کی فہرستوں پر کام کرنا چاہیے۔ لیکن ہمیں ایک دفعہ انگریزی صفحہ کو کھول کر ضرور دیکھنا چاہیے۔ ایک ہی مرتبہ بڑی فہرست دینے کی بجائے چار پانچ لوگ اگر چھوٹی فہرستیں (50 نام) بھی دیں تو کام چل سکتا ہے۔ لیکن نام درست ہونا چاہیے۔ جیسے میں نے اوپر لکھا تھا کہ میں فارسی اور عربی کو بھی دیکھتا ہوں۔ میں پنجابی کو دیکھنے کی زحمت نہیں کرتا کیونکہ اب میں جانتا ہوں کہ وہاں سب زبانوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:14, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- نہیں عرفان بھائی، میرے پاس بس سوا چار لاکھ ناموں کی فہرست ہے، انگریزی ویکیپیڈیا کے عنوانات کے حساب سے۔ اسی فہرست کواپنے حساب سے توڑتا مڑورتا رہتا ہوں۔ ملکوں کے لحاظ سے فہرست بھی انگریزی ویکیپیڈیا سے مل جائیں گی،مگر وہ تھوڑا لمبا کام ہے۔ فی الحال تو تقریباً 20 ہزار ایسے نام نکالنے ہیں، جن کے تلفظ کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پوری فہرست سے اس سے زیادہ ہی نام نکل آئیں گے، پاکستان، بھارت وغیرہ کے بہت سے مقامات ایسے ہیں، جن کے صفحات نہیں۔ انہیں دیکھتے ہیں پتہ چل جائے گا کہ ترجمہ صحیح ہے یا نہیں۔ اصل میں، میں اس مہینے ایک لاکھ صفحات کی خبر لگانا چاہتا ہوں۔ائیر پورٹ کے مضامین ایک ماہ میں نہیں ہونگے، اُن میں بھی بہت سے ناموں کا مسئلہ ہوگا،خیروہاں سانچہ اور زمرہ ڈال دوں گا، اُس سے درست کرنے میں آسانی ہوگی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:30, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- عرفان ارشد کی آلہ کو سیٹ کرنے والی بات تو درست ہے، مگر الگ الگ فہرست بنانے اور تلفظ طے کر کے اس فہرست میں ڈالنے سے پھر بہتر ہے کہ تلفظ طے کر کے تھوڑے تھوڑے صفحات کے نام ہی تخلیق شہر میں ڈالے جائیں، جیسے پہلے ہو رہا ہے کہ روز چند مضامین بن رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:18, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- اس کا ایک حل یہ ہے کہ ہر ملک کے شہروں کے نام مقامات اخذ کرکے ان کو ممالک کے حساب سے الگ فہرست میں رکھا جائے! |امین اکبر بھائی کیا ایسا ممکن یے؟ اس طرح جس ملک کے شہروں پر مضمون بنانا مقصود ہوگا صارف وہاں کی مقامی زبان کی صوتیات، تلفظ اور حروف کو سمجھ کر ان کا ترجمہ کرسکتا ہے اور شاید اسی طرح ٹول کو بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے.--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:11, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- جی، کل والے صفحات واقعی غلط تھے، اس لیے دوبارہ نہیں بنائے۔ آپ کو نظر آئیں تو اڑا دیجیے گا۔ میں بھی ڈیلیٹ کر دوں گا۔ کیا ایک ساتھ حذف کیے جا سکتے ہیں؟ میں آلاتی ترجمہ کر دیتا ہوں۔ ان میں سے کچھ ہزار تو ایسے نام نکل ہی آئیں گے، جن کے نام کا تلفظ ہمیں معلوم ہوگا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:44, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
شماریات
اس شماریات کی تجدید ہوگئی ہے۔ --:)
—خادم— 05:24, 2 ستمبر 2015 (م ع و)
- بہت اچھے! --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:32, 2 ستمبر 2015 (م ع و)
وپ:شهر
طاهر بهائی، شهروں والا روبه تو شروع هوگیا هے، البته بهت سے ناموں پر وه مضامین نهیں بنا رها هے مثلا Mykolaiv، اور انهی ناموں کی وجه سے وه بار بار رک جارها هے، ان مضامین میں پته نهیں کیا پرابلم هے۔ --:)
—خادم— 08:55, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
- جی میں چهوٹی چهوٹی فهرست ڈالتا هوں۔--طاهر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:58, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
- کیا ضد ابہام والے صفحات بناتا ہے؟ Mykolaiv ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔اور اس میں وہ مواد نہیں ہے جس کو روبہ ترجمہ کرتا ہے۔ اور مضمون بناتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:25, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
- Mykolaiv ضد ابہام صفحہ نہیں۔ Mykolaiv (disambiguation) ضد ابہام صفحہ ہے۔ ضد ابہام یا ہم نام صفحات تو بنتے ہیں کیونکہ اصل میں ویکیپیڈیا پر ان کا نام الگ ہوتا ہے۔ ایسا ایک دو دفعہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ شاید نام میں کوئی حرف ایسا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو جاتا ہے۔ میں نے یوکرین کے نام نکال دیے ہیں۔ شعیب بھائی کیا آپ اب روبہ چلا سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:34, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
حذف
طاہر بھائی! اس زمرے میں موجود Ż سے شروع ہونے والے تمام مضامین حذف کردیجیے یہ سب دوہرے مضامین ہیں--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:42, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
- میں کرتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:45, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
سائنسی مضامین
صارف:امین اکبر/سائنس پرکچھ ایسے ضروری سائنسی مضامین کےنام چاہیں جن میں مواد کافی کم یا بالکل نہ ہو۔اس طرح کا کوئی زمرہ ہے؟ عرفان ارشد بھائی آپ بھی دیکھیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:03, 4 ستمبر 2015 (م ع و)--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:03, 4 ستمبر 2015 (م ع و)
- شاید سائنس کے نامکمل مضامین جیسا کوئی زمرہ یہاں موجود نہیں ہے.... لیکن زمرہ سائنس اور اس کے ذیلی زمرہ جات میں مضامین دیکھ کر ان پر یہ زمرہ لگایا جاسکتا ہے اس سے تمام مضامین ایک زمرے میں یکجا ہوجائیں گے اور ان کی فہرست بنانا آسان رہے گا--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:58, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
- سائنس ایک وسیع موضوع ہے آپ خود پہلے ان کے الگ الگ زمرے بنائیں۔ پھر سائنسی موضوعات کے صفحات پر جا کر ان کو لگائیں۔ تب ہی آپ یہ فہرست حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں میرا ارادہ بنیاھی مصامین پر توجہ دینے کا ہے۔ جیسے حیاتایات، طبیعیات، کیمیا، فلکیات سب سے پہلے ہم کو بنیادی مضامین پر توجہ دینی ہو گی۔ کیونکہ کسی خاصل عنوان سے زیادہ لوگ بنیادی عناون کو تلاش کرتے ہیں۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں ہم ہر سہ ماہی میں کسی ایک سائنس کی شاخ کو لے کر اسے وقت دیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:01, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
شماریات تازہ کریں
ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت/بدون روبہ جات کی شماریات 9 اگست کے بعد سے تازہ نہیں ہوئیں۔اگر ممکن ہو تو انہیں تازہ کیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:01, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
- تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:03, 6 ستمبر 2015 (م ع و)
آئین ساز ملک
محترم طاہر محمود صاحب آپ کامضمون آئین ساز ملک کوامیدوار برائے منتخب مقالہ نامزد کیا ہے۔ --محمد عارف سومرو 08:48, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
کوشش کرونگا شکریہ
ویکیپیڈیا:دیوان_عام/طرزیات#خودکار درستی املا پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
تسلمات! خاکسار اردو وکی پیڈیا کے لیے نیا ہے۔ چوں کہ یہ معاملہ نہایت ہی تکنکی نوعیت کا ہے۔ آپ جیسے لوگوں کی ۔۔جوپہلے ہی سے ویکی پیڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔۔ معاونت لازمی اور ناگزیر ہے۔ تھوڑی دیر پہلے دوران مطالعہ ایک صفحہ جس کا عنوان تھا وکی پیڈیا : جو ہر کو ئی مرتب کر سکتا ہے میں معمولی سے ترمیم کی گئ تھی (لیے کی بجائے جہاں کہیں لیئے لکھا گیا تھا اسے راقم نے لیے کر دیا تھا ) اسے سسٹم نے قبول نہیں کیا ہے یا پھر ایسی ہی کو ئی اور بات ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ کھل کر ہدایات دیں تا کہ معاملہ سمجھ میں آ سکے۔ راقم کو اس بات کا اعتراف کرنے میں ذرہ برابر بھی تامل نہیں ہے کہ آ پ اور آپ جیسے اور لوگ کی مساعی جو اردو وکی پیڈیا کو مضبوط بنانے میں کام آ رہی ہیں کسی یونیورسٹی کی خدمات سے کم نہیں ہیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:06, 9 ستمبر 2015 (م ع و)
- ڈاکٹر سنجری صاحب، آپ نے جس صفحہ پر ترامیم کی تھیں وہ ایک رجوع مکرر صفحہ تھا، یعنی وہ اصل صفحہ نہیں۔ رجوع مکرر صفحات کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے اگر کوئی اس صفحہ کے نام پر کلک کرے تو اسے اصل صفحہ پر لے جایا جا سکے۔
دیکھیے ترامیم رجوع مکرر صفحہ رجوع مکرر کمانڈ اور ٹارگٹ صفحہ کا نام ہوتا ہے۔ اس پر کچھ اور درج نہیں کیا جاتا۔ امید ہے میں صحیح سے وضاحت کر پایا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:19, 9 ستمبر 2015 (م ع و)
- سانچہ {{دنیا کی بڑی مسجدیں}} میں کچھ پرچم ظاہر نہیں ہو رہے ہیں، دیکھ سکتے ہیں؟ --
:)
—خادم— 12:30, 13 ستمبر 2015 (م ع و)
- تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:50, 13 ستمبر 2015 (م ع و)
منتخب مضمون
- حج کے موضوعات دیکھیں کسی ایک کو اگلے 48 گھنٹوں میں منتخب مضمون بنانا ہے، عید تک کے لیے، کعبہ، حج، مسجد الحرام، عید الاضحی، قربانی--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:48, 14 ستمبر 2015 (م ع و)
- حج کے موقع کی مناسبت سے حج مناسب رہے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:57, 14 ستمبر 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:13, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
- صفحہ اول منتخب فہرست کے لیے کسی فہرست کا انتخاب کر دیں، جس کے ساتھ کم از کم ایک پیرا کا مواد بھی ہو، ابتدائیہ کے لیے--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:43, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
- پاکستان کی نوابی ریاستیں منتخب کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:57, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
- صفحہ اول منتخب فہرست کے لیے کسی فہرست کا انتخاب کر دیں، جس کے ساتھ کم از کم ایک پیرا کا مواد بھی ہو، ابتدائیہ کے لیے--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:43, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/حج رائے درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:13, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
- حج کے موقع کی مناسبت سے حج مناسب رہے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:57, 14 ستمبر 2015 (م ع و)
محترم Tahir mq/وثق 1!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔
آپ کی رائے درکار ہے
محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:55, 24 ستمبر 2015 (م ع و)
عید مبارک
آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:17, 24 ستمبر 2015 (م ع و) |}
- عید مبار ہو طاہر بھائی احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:28, 25 ستمبر 2015 (م ع و)