مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Ahmed Nisar

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Ahmed Nisar

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 215,223 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم Ahmed Nisar! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔


:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:58, 30 ستمبر 2014 (م ع و)

تبدیلی صارف نام

احمد نثار صاحب، اگر آپ اپنا صارف نام صارف:Ahmadnisar میں ضم کرانا چاہتے ہیں تو میٹا ویکی پر درخواست کردیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:59, 30 ستمبر 2014 (م ع و)

مسرت و شادمانی

احمد نثار صاحب، یقین کریں انتہائی خوشی ہورہی ہے کسی ہندوستانی صارف سے بات کرکے، اردو ویکی میں شروع سے ہی ہندوستانی صارفین کی قلت رہی ہے. میں نے اپنی ریئل لائف میں بالمشافہہ کسی ویکیپیڈین سے اب تک ملاقات نہیں کی. ویکیمیڈیا انڈیا سے جڑ کر مجھے یقینا خوشی ہوگی، مجھے اس میٹ اپ کی رپورٹ کا انتظار تھا. اگر ہوسکے تو اپنا ایمیل عنایت فرمادیں، یا مجھے sb_nadwi@yahoo.in پر ایمیل کریں. کچھ باتیں لائحہ عمل کے تعلق سے کریں گے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  06:59, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

السلام علیکم، اگر ممکن ہو تو اس مضمون کو ملاحظہ فرماکر مزید کچھ معلومات کا اضافہ فرمادیں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:39, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)


املا

محترم آپ کے زمرہ میں املا کی غلطی تھی، اسلئیے اسے حذف کے کے اس نام سے (زمرہ:آندھرا پردیش کے شہر اور گاؤں بلحاظ اضلاع) نیا زمرہ بنا دیا ہے، اب اسے ہی استعمال کریں۔ اگر کسی لفظ کے املا میں شک ہو تو، زمرہ، یا مضمون کا عنوان بنانے سے پہلے اس کی جانچ کرلینا مناسب ہے۔ آپ کا خیرخواہ--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:50, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)

وجہ استرجع

ابھی آپ نے کچھ شہروں کے نام درج کیے تھے منصوبہ صفحہ پر، جنہیں میں نے استرجع (undo) کردیا ہے، کیونہ روبہ پراسیس میں ہے، مضامین بن رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ مضامین مکمل ہونگے آپ کے درج کیے ہوئے نام پر مضمون تیار ہوجائیں گے۔ امید ہے مزید نام بھی ارسال فرماتے رہیں گے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:38, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)

@محمد شعیب: صاحب، شکریہ۔ میں نے بھی Trial & Error کے طور پر کوشش کی تھی، اور یہ امید بھی تھی کہ کوئی نہ کوئی رہنمائی ضرور کریں گے۔ :)۔۔۔۔۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:54, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)
جزاک اللہ، کوشش بالکل درست تھی آپ کی، امید ہے ایسی کوششیں ہوتی رہیں گی --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:16, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)
ایک چیز مزید کہ حالیہ تبدیلیوں والے صفحہ پر اوپر شماریات کے ذیل میں دیکھیں آخری 24 گھنٹوں میں تعداد مضامین لکھا ہوا نظر آئے گا، اس سے یہ پتہ چلتا رہتا ہے کہ ایک دن میں کس ویکی میں کتنے نئے مضامین تحریر ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں اردو کے علاوہ دیگر ویکیاں بھی ہیں، میرا خیال ہے میں اس میں ہندی کے ساتھ تیلگو کا بھی اضافہ کردوں؛ کیا درست رہے گا؟ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:19, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)
@محمد شعیب: -صاحب، جی بالکل درست رہے گا، شماریات آنکھوں کے سامنے، بہت اچھے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:30, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)
جزاک اللہ کسی وقت اس پر کام کرتا ہوں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:35, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)

صفائی

بہت شکریہ نثار احمد بھائی۔ اپنی بساط کے مطابق کوشش کرتا رہتا ہوں۔ دیکھیے ویکیپیڈیاؤں کی مکمل فہرست جس میں اردو چونسٹھویں مقام پر ہے۔ اور دیکھیے کہ اردو ویکیپیڈیا کی گہرائی ۱۵۰ ہے، جس کا مطلب ہے یہاں مضامین کے علاوہ متعلقہ فضاوں مثلا زمرہ جات پر بھی کام ہوا ہے۔ کچھ سعی کی ہے شاید کچھ لوگ اسے کافی نہیں سمجھتے، بہرحال جب تک ممکن ہوا میں اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔ کہ "مجھے ہے حکم اذاں" --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:18, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)

بھارتی سیاسی تنظیموں پر مضامین

محترم! ایک نظر اس سانچہ{{بھارت میں علیحدگی پسند}} پر ڈال لیں، اگر ان میں کسی عنوان پر لکھ پاہیں تو ضرور لکھیں۔ دیگر بھارتی سیاست اور چند اہم سیاسی شخصیات پر بھی دیکھ لیں۔ {{بھارت میں بدعنوانی}}--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:45, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)

مضمون دیوالی آپ کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، دیوالی کے اس موقع پر کیا یہ مضمون منتخب مضمون بن سکے گا؟ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:18, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)
کل دیوالی ہے، میں چاہ رہا تھا کہ مضمون دیوالی کسی طرح آج مکمل ہوجاتا تو کل صبح صفحہ اول کی زینت بنادیتے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:40, 22 اکتوبر 2014 (م ع و)

مبارکباد

دیوالی پر جامع مضمون تحریر کرنے پر مبارکباد۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:29, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

میری جانب سے بھی مبارکباد قبول فرمائیں --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:04, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:00, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

خصوصی اعزاز
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت موجود جملہ متحرک صارفین و منتظمین میں سب سے قدیم اور متقدم صارف نیز نئے موضوعات پر بہترین اور پر از مواد مضامین تحریر کرنے پر ہمارے جانب سے یہ حقیر سا اعزاز قبول فرمائیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:16, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
شکریہ شعیب صاحب۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:28, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

محرم و کربلا

احمد نثار صاحب، ماہ محرم اور واقعہ کربلا کا دن قریب ہے، اس موقع سے میری رائے ہے کہ محرم الحرام کے پہلے ہفتہ میں محرم کے مضمون کو اور دوسرے ہفتہ میں کربلا کے مضمون کو منتخب کیا جائے۔ امیدہے آپ ان مضامین کی طرف توجہ فرمائیں گے۔

آپ نے تو میرے مُنہ کی بات چھین لی۔۔۔۔అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:49, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

اردو ویکی کی ضروریات کیا ہیں؟

اردو ویکی ناظرین، صارفین، منتظمین اور مامورین حضرات، آپ کی توجہ طلب ہے۔

  • صفحہ اول خوبصورت اور دلکش نہیں ہے، دلکش بنائیں۔
  • “اس ہفتہ کا مضمون - شروع کریں، ہر ہفتے بلا ناغہ نیا صفحہ سامنے پیش آئے۔
  • اسی طرح منتخبہ تصویر بھی، ہر ہفتہ بدلی جائے۔ اگر انتظام ہو تو منتخبہ تصویر ہر دن کے لیے رکھی جاسکتی ہے۔ تصاویر کا انتخاب اچھا ہو اور تصویر بھی معلومات سے بھری رہنی چاہیے۔
  • ہر مضمون کم سے کم 5 کلو بائٹ کا ہونا چاہیے۔ اس کے لیے کیا کیا جائے؟ سوچئے۔
  • سانچوں میں یا مضامین میں “سرخ لنک“ نہیں ہونا چاہئے۔ بلولنک ہی بہتر خواہ وہ انگریزی ویکی سے جڑی کیوں نہ ہو۔ ناظرین جب کوئی مضمون دیکھتے ہیں تو ان کی تلاش سرخ لنک پر ختم ہوجاتی ہے، ویکی دستور ایسا نہیں ہے۔ بلولنک ہی رکھیں۔ ہاں اگر کوئی صارف حضرات اس صفحہ کی تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو انگریزی لنک رکھتا ہے تو صرو اس لنک کو سرخ بنایئے پھر مضمون کی تخلیق کیجئے۔ واضح یہ ہے کہ سرخ لنک بہت کم ہو یا پھر نہ ہو۔
ان چیزوں کے لیے کیا چاہیے؟
  1. صفحہ اول کی دیکھ بھال کرنے والی ایک اچھی ٹیم
  2. سرخ لنک کم کرنے والی ایک اچھی ٹیم
  3. سانچے بنانے والی ایک اچھی ٹیم
  4. نئے مضامین کم سے کم 5 کلو بائٹ تخلیق کرنے والی اچھی ٹیم
  5. ترجمہ کاروں کی ایک اچھی ٹیم
  6. اردو ویکی کے سارے مضامین ترتیب وار زمرہ بندی میں آجائیں، اس کی جانچ کرنے والی ایک اچھی ٹیم
  7. مضامین کے عنوان اور موضوع کے مطابق تصاویر چسپاں کرنا، خواہ وہ دیگر زبانوں کی ویکی سے کیوں نہ لی گئی ہوں۔
  8. بین ویکی لنک درست ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لیں
  9. ہر کام روبالہ نہیں کرسکتا، روبالہ کا کام روبالہ کرے گا مگر مضامین کو صحتمند بنانے کا کام، صارفین، منتظمین حضرات کا ہے۔
  10. ویکی کی بنیادی طاقت صارفین حضرات ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں، اچھے پروگرام کریں ( اس کے تفصیلات ان شاء اللہ ایک صفحہ تخلیق کرکے اس میں بتاؤگا)۔

؛ بہت پہلے میں نے ایک فہرست بنائی تھی جو کہ اس نام سے ہے ویکی پیڈیا:ویکی پیڈیا میں انتہائی ضروری مقالوں کی فہرست بعد میں دیکھا تو وہ صفحہ رجوع مکرر ہوگیا، وہ خیال چھپ گیا جس کا مقصد “انتہائی ضروری 1000 مضامین“ تھا۔

یہ فہرست بنانے کی وجہ[ https://meta.wikimedia.org/wiki/List_of_articles_every_Wikipedia_should_have/ انگریزی فہرست]

یہی فہرست بعد میں یوں اُبھر آئی : ویکیپیڈیا:فہرست مضامین جنہیں تمام ویکیپیڈیاؤں میں ہونا چاہیے ، ٹھیک ہے۔ لیکن افسوس یہ آج تک نا مکمل ہے۔ خیر، اچھی بات یہ ہے کہ روبالہ اس کی نگہداشت کررہاہے۔

  • اب ضرورت ہے 3 انتہائی متحرک مامورین اور 10 انتہائی متحرک منتظمین ، 5 ترجمہ کار، 10 مضمون نگار صارفین کی سخت ضرورت ہے۔ اگر اس کا انتظام ہوجائے پھر دیکھئے تین ماہ میں اردو ویکی کس مقام پر لاسکتے ہیں۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے؟

اس مشن میں، مشن سے جڑنے والے احباب کی کمی نہیں ہے۔ صرف ایک اندازہ کی ہے اور ویکی شعور کی ہے۔ “ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی“ - అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:26, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

👍پسند --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:47, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

طہ طاہر سے گفتگو

احمد نثار بھائی، صرف تجسس کے طور پر (آپ چاہیں تو جواب یہ دیں) جب آپکا صارف اکاؤنٹ Ahmadnisar پہلے سے موجود تھا، جس پر ایک بڑی تعداد میں ترامیم بھی موجود تھیں تو پھر آپنے دوسرا اکاؤنٹ అహ్మద్ నిసార్ کیوں بنایا؟ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:56, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)
طہ طاہر بھائی، بڑا اچھا سوال آپ کا۔ بات یہ تھی کہ میں اردو اور تیلگو ویکی دونوں میں مصروف تھا۔ تیلگو مامورین سے کہا کہ میں میرا نام تیلگو ویکی میں تیلگو زبان میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ تو انہوں نے یہ حال کردیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اُس وقت گلوبل اکاؤنٹ سسٹم نہیں تھا، جس کی وجہ سے اب دو اکاؤنٹ کی شکل اختیار کرگیے ہیں۔ آج گلوبل اکاؤنٹ سسٹم ہے، ایک اکاؤنٹ کھولا تو وہی اکاؤنٹ ہر ویکی میں رفلیکٹ کرتا ہے۔ :) ۔۔۔۔۔ ایک اور مزے کی بات بتاتا ہوں میرا اکاؤنٹ 2007 سے تھا Ahmadnisar کے نام سے، جب وہی اکاؤنٹ کو అహ్మద్ నిసార్ میں بدلا گیا تو داخلے کی تاریخ 2009 بتانے لگا اور اسی (تیلگو) نام سے گلوبل اکاؤنٹ شروع ہوگیا اور Ahmadnisar اکاؤنٹ الگ ہوگا۔ جوکہ صرف نام بدلے کی تاریخ تھی نہ کہ اکاؤنٹ بدلنے کی اور نہ ہی نیا اکاؤنٹ کھولنے کی۔ خیر اس کو میٹا ویکی میں درخواست دے کر ٹھیک کرلیں گے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)
تفصیلی جواب کے لیے بہت شکریہ احمد نثار بھائی، جی اب تو SUL کی سہولت موجود ہے۔ اور یہ بھی پتا چلا کہ یہ سہولت ہمیشہ سے موجود نہیں تھی۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:22, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)
  • طہ طاہر بھائی کچھ اور عرض کرتا چلوں، آپ یہ بھی سوال کرسکتے ہیں کہ، میں جب تیلگو میں کافی اچھا کام کررہاہوں، اڈمین بھی ہوں، تو پھر دوبارہ اردو کی طرف رُخ کیوں کیا؟؟؟؟ جواب بڑا دلگداز ہے سنئے۔ اکتوبر 4 اور 5 تاریخ 2014 کو شہر بنگلور میں انڈیا کمیونٹی کنسلٹیش میٹ اپ ہوا، جس میں تیلگو ویکی بھائیوں نے مجھے بھی اس میٹ اپ میں تیلگو نمائندے کی حیثیت سے شریک ہونے کو اسرار کیا، تو میں نے کہا ٹھیک ہے، شریک رہا۔ بھارت کے سبھی زبانوں کے ویکی نمائندے حاظر رہے، پروگرام اچھا رہا، لیکن یہ دیکھا کہ اردو کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ چلو خود ہی اردو ویکی نمائندہ بن جاؤں۔ پھر میں اور ہندی ویکی صارف جناب مزمل احمد صاحب موجود تھے وہ ہندی ویکی کی نمائندگی کر رہے تھے۔ میں نے پہل کی اور اردو کے تعلق سے بھی چند پروگرام پیش کیا۔ مزمل صاحب بھی بھر پور تعاون کئے اور اردو کے لیے بھی کچھ پروگرام طئے کیے۔ ان تمام باتوں کی تفصیلات میں ایک پیج بنا کر پیش کروں گا۔ دیکھا کہ اردو کا نمائندہ بھارت سے کوئی ہیں؟ تب یہ سوچا کہ چلو تیلگو کی اچھی خاصی خدمت کیے، آئندہ بھی کریں گے، لیکن اردو کے لیے کچھ ضرور کریں جو کہ میری مادری زبان ہے۔ اس لیے میں نے اردو ویکی کا رُخ کیا، تیلگو ویکی کو تھوڑی مدت کے لیے چھٹی۔ :) ۔ ایک حقیقت سن کے آپ کو خوشی بھی ہوگی اور تعجب بھی ہوگا، کہ تیلگو ویکی میں میں نے کافی مضامین لکھے، کئی عنوانات پر، بالخصوص اسلامی مضامین، اردو زبان کے مضامین، ادیان کے مضامین، سیاسی، سائنسی وغیرہ، میں دعوی تو نہیں کروں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اردو ادب کے تعلق سے اسلامی مضامین کے تعلق سے تیلگو ویکی تھوڑی آگے ہی لگتی ہے۔ :) (اس بات کا برا نہ مانیں) خیر اب کام کرنے کا وقت ہے، تیلگو ویکی میں میرے ذاتی پیج پر میرا ایک شعر ہے سنئے، “عمر میری قلیل لگتی ہے ؛؛؛ اور کرنی ہیں مجھ کو کام بہت “ میں اردو کے لیے اچھے پروگرام لے کے آیا ہوں، آپ تمام دوستوں کے تعاون کا خواستگار ہوں۔ تمام پروگرامز تفصیلاً صفحات تخلیق کرکے بتاتا جاؤں گا ان شاء اللہ۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:20, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)
جی جی۔ لیکن شعیب بھائی کو اردو کی نمائندگی کے لیے جانا چاہیے تھی جبکہ انہوں نے اردو ویکیپیڈیا کے لیے بہت کام بھی کیا ہے۔ احمد بھائی کیا آپ آندھرا پردیش یا تلنگانہ ریاست سے حیدرآباد، دکن کے شہری ہیں (تجسس کسی دن ڈانٹ پڑوائے گا) جو اردو اور تیلگو پر مہارت رکھتے ہیں۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
موجودہ ریاست آندھرا پردیش - - ضلع چتور - - شہر مدنپلی سے ہوں، لیکن اب ریاست مہاراشٹر ، شہر پونہ میں مقیم ہوں۔ جنابِ عالی آپ کہاں سے ہیں۔۔۔۔۔ یعنی کس شہر سے ؟ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:54, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
لاہور سے ہوں۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:17, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کے لیے ایک شعر

عرض کیا ہے:

عمر تیری قلیل ہے لیکن کام تو نے ہے بے حساب کیا

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:59, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

👍پسند - احمد نثار بھائی کی عمر (ویکیپیڈیا عمر) بھی طویل ہے اور کام بھی خوب کیا ہے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:19, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

رائے درکار

  • محترم نثار صاحب!

آپ کی رائے بیج کیوریشن ، توسیع پر درکار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

محترم و مکرم!
آپ کی مخلصانہ رائے ان دو صفحات پر درکار ہے۔ آپ کو بھی نامزد کیا گيا ہے۔ اس لیے سوالات کے جوابات و تبصرہ ضرور کریں۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:05, 5 نومبر 2014 (م ع و)

دعوت رائے دہی

السلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:40، 10 نومبر 2014 (م ع و)

مبارکباد اور چائے کا فنجان آپ کے لیے!

اردو ویکیپیڈیا کے منتظم بننے پر تہ دل سے مبارک باد قبول فرمائیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:10, 16 نومبر 2014 (م ع و)
صرف چائے! چلیے ہماری طرف سے ایک فی البدیہ شعر سنیے ؛ ہم تو بریانی کے آداب سنے ہیں یارو -- اکتفا چائے سے کرتی نہیں عادت اپنی -- (احمد نثار)
--
--
بہت بہت مبارک ہو محترم!

امید ہے آپ ویکی اصولوں کی پاسداری کرتے رہیں گے اور دونوں زبانوں تیلگو اور اردو کے لیے ایک ساتھ مناسب وقت دیتے ہوئے ان کے معیار میں بہتری لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔ لگے ہاتھوں ایک فرمائش بھی سن لیں رابندرناتھ ٹیگور یا امریتا پریتم کا مضمون ترجمہ کر دیں۔ کیونکہ ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم پر فلم بن رہی ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور کو صفحہ اول پر جگہ مل سکتی ہے۔ وہ ایک اہم اور قد آور شخصیت ہے، انگریزی ویکی پر ان پر ایک درجن مقالات ہیں ادھر ایک ادھورا سا۔۔۔۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:33, 16 نومبر 2014 (م ع و)

بہت بہت شکریہ عبید بھائی۔ آپ سب کی محبتیں کافی ہیں۔ ایک اور بات کہوں۔ فی الوقت میں تیلگو میں نہ کے برابر ہوں۔ وہاں پر کام اچھا چل رہاہے۔ اچھے انتظامات کرکے آئے ہیں میں نے۔ دوسری بات یہ ہے کہ حال میں ہندی ویکی کی طرف نظر ڈالا، تو اردو اور اسلامی مضامین نہ کے برابر ہیں۔ بہت تکلیف ہوئی۔ تھوڑا تھوڑا کام شروع کیا ہے۔ مگر زیادہ وقت انشاء اللہ اردو ویکی پر ہی رہے گا۔ میرا جو بھی وقت ویکی کو لگے گا اُس میں 85 فیصد اردو کو لگے گا۔ ہندی کی بات اس لیے کی کہ وہاں پر اسلامی مضامین کو کچھ شکل دینا ضروری ہے۔ وہاں پر بھی کوئی نہیں ہے۔ جو بھی ہیں ہندو بھائی کچھ لکھ رکھا ہے، مگر اچھا لگتا ہے ان کے لکھنے پر۔ کم سے کم لکھا تو ہے۔ وہاں پر اسلامی ضروری مضامین کو مکمل کرنا ہے۔ باقی پر توجہ نہیں۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو منصوبوں کی طرف ذرا دھیان دیجئے۔ اردو ویکی پر ‘‘اردو‘‘ مضمون منتخب مضمون ہونا چاہیے۔ مضامین اسلام، اللہ، محمد ، قرآن، رمضان، مکہ، مدینہ، جیسے مضامین منتخب مضامین ہونا چاہیے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:56, 16 نومبر 2014 (م ع و)
ہمارا کسی بھی دوسرے ویکی سے مقابلہ نہیں، ہندی والے بے شک ہندو مت یا بھارت کے معاملے پر اگر تعصب رکھتے ہیں تو ان کی غلطی ہے۔ ہم کسی خاص مذہب یا ملک کے لیے کام نہیں کرتے۔ ہمارا کام تعصب اور جانبدری سے بچ کر تمام علم کو مفت ہر شخص تک پہنچانا (کوشش کرنا) ہے۔ ہندی ویکی پر ہندو مت اور بھارت ہے اردو ویکی پر اسلام اور پاکستان۔۔۔! اس کی وجہ صرف تعصب یا جانبداری ہرگز نہیں ہے، بڑی وجہ تو کام کرنے والے صارفین کی کمی اور ان زبانوں اردو، ہندی یا تیلگو یا کوئی بھی علاقائی زبان جو صرف ایک دو ممالک تک محدود ہوتی ہے۔ اس کے صارفین اپنے ملک اور اپنے مذہب کے بارے ہی بہتر جانتے ہوتے ہیں۔ اس لیے ان دو موضوعات پر مواد کی کثرت ہوتی ہے۔ اسی لیے ہماری پہلی ترجیح یہ ہونی چائیے کہ جن موضوعات پر اردو میں مواد آسانی سے مل جاتا ہے۔ ان سے زیادہ ان پر توجہ دیں جن پر اردو میں مواد نا ہونے کے برابر ہے۔ تا کہ لوگ تلاش کرتے ہوئے اردو ویکی تک آہیں، جب تک عوام اردو ویکی کو پڑھنے نہیں آئے گی تب تک افرادی قوت کی کمی ہی رئے گی۔ ہم سب کیسے آئے؟ کیوں کام کرنے لگے؟ بس اسی طرح باقی تمام اردو ویکی والوں کو تحریک دینی ہے۔ آؤ پڑھو اور لکھو۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:37, 16 نومبر 2014 (م ع و)
ماشاء اللہ، بالکل بجا فرمایا آپ نے۔ چلیے کچھ کرتے ہیں اردو ویکی کےلیے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:00, 16 نومبر 2014 (م ع و)
مبارک ہو نثار بھائی۔ عبید بھائی، بالکل بجا فرمایا۔ ہم نے بالکل غیر جانبدار ہو کر معلوماتی مضامین لکھنے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:20, 16 نومبر 2014 (م ع و)
ماشاء اللہ، نہایت ہی فخر کی بات ہے، آپ کے لیے دُعائیں اور نیک تمنائیں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:44, 16 نومبر 2014 (م ع و)

مبارکباد

احمد نثار بھائی، اردو ویکیپیڈیا منتظم بننے پر آپکو بہت مبارک ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:22, 17 نومبر 2014 (م ع و)

طاہر محمود بھائی، بہت بہت شکریہ، آپ سب کی دعائیں چاہیے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 17 نومبر 2014 (م ع و)

ترجمہ مضمون

کیا اس مضمون کا ترجمہ ہوسکتا ہے؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:56, 17 نومبر 2014 (م ع و)

شعیب بھائی تیلگو ویکی میں میرے بہترین مقالوں میں سے ایک مقالہ یہ دیکیے

భారతదేశ పేరు పుట్టుపూర్వోత్తరాలు اور انگریزی ویکی میں حوالے کے طور پر (یہ میں نے نہیں لکھا ہے) Names of India دیکھیے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:12, 17 نومبر 2014 (م ع و)

بہت زبردست، اچھا ہوگا اگر دونوں مضامین کے ترجمے ہوجائیں. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:19, 17 نومبر 2014 (م ع و)
یہ دونوں مضامین الگ الگ نہیں ہیں، ہندی میں مختصر سے دو مضامین دو الگ الگ ناموں سے ہیں، انگریزی میں تھوڑا طویل اور تقریباً مکمل ایک مضمون ہے، لیکن تیلگو میں وسیع۔ :) احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:25, 17 نومبر 2014 (م ع و)
باہمی فنڈ گوگل ترجمہ کی مدد سے ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے، اس پر آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:26, 27 نومبر 2014 (م ع و)
شعیب بھائی اس گوگل ٹرانسلیٹر کا ویب اڈریس بتائیے، اس میں مزید کچھ اصطلاحات درج کرکے آئیندہ کے لیے اور درست کیا جاسکتا ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 27 نومبر 2014 (م ع و)
یہ رہا ربط ٹول کٹ ٹرانسلیٹر کا، اس میں کسی بھی ویکیپیڈیا آرٹیکل کا ایڈریس درج کرنے سے مضمون کا ترجمہ سامنے آجاتا ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  04:29, 28 نومبر 2014 (م ع و)

نظرثانی

اسلام علیکم، کل آپ نے باہمی فنڈ کے مضمون کو بہت اچھے سے سیٹ کیا۔ابھی ایک اور مضمونسٹاک کا ترجمہ گوگل ٹول کٹ کی مدد سے ہندی زبان کے ویکی پیڈیا سے کیا ہے۔ جب تک میں ہندی نہیں سیکھ جاتا آپ براہ کرم ان مضامین پر ایک بار نظر ثانی کر کے ہندی الفاظ یا وہ الفاظ جو درست ترجمہ نہ ہوئے ہوں الگ کر دیں۔ اس کے بعد اگر کوئی کمی ہو گی تو میں سیٹ کر دوں گا۔ہندی ویکی پیڈیا پر اکاؤنٹنگ کے مضامین بہت اچھے لکھے ہوئے ہیںَ۔ان کو اردو میں لانے کی کوشش کرتے ہیںَ۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

منصوبہ بھارت میں اسلام

احمد نثار صاحب، آج ایک نئے صارف محمد سعد جو ہمارے قریبی دوستوں میں ہیں اردو ویکیپیڈیا پر تشریف لائے ہیں۔ ماشاء اللہ تحقیقی ذوق وافر رکھتے ہیں، ان کے صفحہ صارف پر دیکھیں انہوں نے ہندوستان میں اسلام کے متعلق تحقیقی مضامین تحریر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شاید یہ منصوبہ اترپردیش میں اسلام کے لیے مفید ہوں، بھارتی شہر ممبئی سے تعلق ہے۔ اس لحاظ سے آپ کے پڑوسی ہیں، اگر رہنمائی فرمائیں تو یقینا ایک اہم محقق اردو ویکیپیڈیا کو ہاتھ آجائے گا۔ مشکور :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:05, 28 نومبر 2014 (م ع و)

بقول علامہ اقبال، ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے -- بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت ہی اچھی بات ہے کہ صارف حضرات کا اضافہ ہورہاہے۔ انشاء اللہ رفتہ رفتہ آگے بڑھیں گے، 2015 دسمبر تک 100000 مضامین مکمل کرنی ہیں۔ اور منتخب مضامین ایک سو، اس ہفتے کے مضامین کی تعداد ایک ہزار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا کی اچھی ٹیم ہے، طاہر بھائی، شعیب بھائی، عبید بھائی، امین بھائی، مزمل بھائی، طہ بھائی، امام قاسم ساقی بھائی، اور ناچیز بھی، یہ ٹیم بہت کچھ کرسکتی ہے، مجھے امید ہے۔ طاہر بھائی، شعیب بھائی اور عبید بھائی سے ایک درخواست ہے، آپ تینوں ٹیکنیکل چیزوں میں ماہر ہیں، نیویگیشن بکس، روابط، اور دیگر چیزوں کو ایک مہینے کے اندر مکمل کرلیں تو آئندہ تین مہینوں میں 10000 مضامین مکمل کرسکتے ہیں۔ امین بھائی، مزمل بھائی، امام قاسم ساقی، اور میں مواد کی فراہمی، مضامین کی توسیع اور مضامین کو ایک صحیح شکل دینے کا کام کریں گے (آپ تینوں حضرات بھی اس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر میں، شعیب بھائی ناگپور بھارت کے بالکل درمیان میں ہے (جغرافیائی اعتبار سے)، یہاں پر اردو ویکی میٹ اپ رکھنا ضروری ہے۔ آپ کی سہولت کے حساب سے تاریخ بتائیے، مثال کے طور پر مارج یا اپریل 2015 میں، اور کسی اچھے مقام کا بھی انتخاب کیجئے۔ آئندہ سال (2015) جون یا جولائی میں بھارت-پاک اردو کمیونٹی کنسلٹیشن بھی انعقاد کرسکتے ہیں (جو مزمل بھائی کی خواہش ہے)۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:06, 28 نومبر 2014 (م ع و)
جزاک اللہ احمد نثار صاحب اس اعتماد کے لیے، ان شاء اللہ اس طرز پر سانچہ جات بنانے میں اپنی سی کوشش شروع کرچکا ہوں۔ جیسے جیسے وقت ملے گا نیویگیشن باکسز بناتا رہوں گا۔ کچھ ابھی بنائے ہیں ملاحظہ فرمائیں اور بھارت میں تعلیم کے عنوان سے انگریزی ویکی میں بہترین مضمون ہے، اگر اس کا ترجمہ ہوجائے تو خاصے کی چیز ہوگی۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:39, 29 نومبر 2014 (م ع و)
شکریہ ہمت افضائی کا۔ Education in India اچھا مقالہ ہے۔ تیلگو ویکی میں میرا مقالہ భారతదేశంలో విద్య بھی دیکھیے۔ :) ۔۔۔۔۔ دسمبر میں انشاء اللہ بھارت کے دیگر مقالات پر کام کرنے کا خیال ہے۔ دعا کیجئے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:51, 29 نومبر 2014 (م ع و)
ارے واہ، بہترین مضمون لگ رہا ہے آپ کا تو، بس اسے ہی منتقل کردیجیے یہاں پر۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  11:00, 29 نومبر 2014 (م ع و)

سانچہ:معاشی بازار

اسلام علیکم، احمد بھائی آپ کا آئیڈیا تو بہت شاندار ہے کہ جس کسی مضمون کا لنک سانچے میں نہ ہو اس انگریزی ویکی کا لنک دے دیا جائے۔ مگر اس میں مجھے نقصان یہ لگتا ہے کہ اردو پر مضمون بنانے کی خواہش ذرا سی دھیمی پڑ جاتی ہے۔ شعیب بھائی کا ایک روبہ ہے جو بہت ہی کام کی چیز ہے۔ یہ روبہ سرخ نظر آنے لنکس کو انگریزی ویکی پیڈیا پر چیک کرتا ہے، اگر انگریزی صفحے کے مساوی اردو ویکی پر صفحہ بن چکا ہوتو اس سرخ لنک کو ختم کر کے اردو صفحے کا لنک ڈال دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہر سانچے میں اور بہت سی جگہوں پر انگریزی نام ویسے ہی سرخ چھوڑ دیتا ہوں، ایک تو اس یہ فوراً اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس پر مضمون بنانا ہے، دوسرامضمون بنانے کی خواہش بھی زیادہ ہوتی ہے کہ اتنے ہم موضوع پر صفحہ نہیں بنایا۔ انگریزی ویکی کا ربط ڈالنے سے ہم کو سانچے میں اردو کے ربط خود ڈالنا پڑے گے۔ جو اضافی محنت ہوگی۔آپ اس حوالےسے مزید کچھ تجاویز دیں۔سٹاک کے حوالے سے مضمون کا حلیہ ہی بدل دیا آپ نے ماشاء اللہ۔ بہت زبردست ہو گیا ہے وہ مضمون۔ میرا خیال ہے اکاؤنٹنگ کا شعبہ آپ سنبھال لیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 29 نومبر 2014 (م ع و)

امین اکبر بھائی وعلیکم اسلام۔ آپ کا منشہ سمجھ گیا۔ اطمینان رکھئے، اور ذیل کی باتوں کی طرف تھوڑا توجہ کرنے کی درخواست ہے؛
  1. روبہ سے تیار کردہ مضامین کمزور ہوتے ہیں۔
  2. روبہ سے تیار کردہ مضامین شہر، گاؤں، دیہات، قصبہ جات کے لیے درست ہیں۔ وہ بھی اہم اور مشہور شہروں کے لیے ٹھیک نہیں ہوتے۔
  3. سٹاک مارکٹ، معاشیات، جیسے مضامین کے لیے روبالہ کام شاید ٹھیک نہیں ہوگا۔
  4. تھوڑے ہی صحیح مگر اچھے مضامین رفتہ رفتہ لکھتے جائیں گے انشاء اللہ۔
  5. ذرا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس سانچے والے مضامین بنانے کے لیے ہمارے پاس وصائل ہیں؟ اگر ہیں تو لکھتے جائیں گے ، اگر نہیں تو انگریزی ربط دیدیں گے۔
  6. مضامین جو ہیں وہ قاری حضرات کے لیے ہوتے ہیں، اگر مضمون میں صرف سرخ روابط نظر آئیں گے تو وہ مضمون دھیمہ نظر آسکتا ہے۔
  7. مگر صارف حضرات جو لکھنا چاہتے ہیں، وہ اس انگریزی لنک کو سرخ لنک میں بدل کر لکھنا شروع کرنا تو بالکل آسان ہے۔
  8. آپ پسپہ مت ہوئیے، اطمینان سے کام کرتے جائیے۔ ماشاء اللہ آپ کافی اچھے مضامین لکھے ہیں معاشیات پر۔
  9. ہمارے پاس فی الوقت کوئی ایسے روبہ جات نہیں ہیں، جو اردو سرخ ربط کو انگریزی ربط دے پائیں۔ ہاں انگریزی سرخ ربط کو انگریزی ویکی سے ربط دینے کے روبہ جات ضرور ہیں۔ یہاں پر میں نے بھی وہی کام کیا ہے جو کہ روبہ کرتا ہے۔ مزید میں نے اردو متن بھی درج کیا ہے، جو کہ پڑھنے میں آسان ہو۔
  10. واللہ آپ معاشیات کے مضامین اچھے لکھتے ہیں۔ جڑے رہیے، ڈٹے رہیے۔
  11. ہاں یہاں ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ یہ ہے کہ معاشیات کے اصطلاحات سے ناواقفیت۔ جو آپ کا مسئلہ ہے میرا بھی وہی مسئلہ ہے :)۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  12. جب تک اردو ویکی سے Subject Experts نہیں جڑ پائیں گے، تب تک یہ مسئلہ رہے گا ہی۔ اس کے لیے بہترین حل یہ ہے کہ آپ کے علاقے کی یونیورسٹیز، کالیجز کے احباب کو اردو ویکی سے جوڑیے، انشاء اللہ سب چیزیں درست ہوتی جائیں گی۔ آپ کالج اور یونیورسٹی میٹ اپس، ورک شاپس انعقاد کیجیے (میں بالکل سنجیدگی اور اعتماد کے ساتھ کہہ رہاہوں) ، ارباب علوم شرکت کرتے جائیں گے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:32, 29 نومبر 2014 (م ع و)
میں آپ کی تجاویز سے متفق ہوں۔ شعیب بھائی کا ایک روبہ ہے، اگر کسی سانچے میں انگریزی میں لنک ہو اور سرخ نظر آ رہا وہں تو وہ روبہ مضمون بننے پر اس انگریزی کے لفظ کو اردو سے بدل کر نیلا کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک دو مضامین میں مزید دیکھیے میں انگریزی میں ہی سٹاک لکھ دیا تھا۔ جب مضمون بن گیا تو روبہ سے خود بخود لفظ بدل دیا۔ شعیب بھائی کے اور بہت سے روبہ ہیں، جو کمال کے ہیںَ۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:39, 29 نومبر 2014 (م ع و)
اچھی بات ہے، ایسا ہی کریں گے، انگریزی لفظ کو ہی رکھ دیں گے، اگر وہ اردو میں نظر آتا ہے تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:51, 29 نومبر 2014 (م ع و)

تخلیق مضامین - شہر - روبہ

محمد شعیب بھائی، ویکی حکمت عملی میں روبہ تخلیقات برائے مضامین شہر، ٹاؤن، قصبہ، گاؤں درست ہی ہے، خواہ وہ Stub مضامین ہی کیوں نہ ہو۔ یہ پالیسی ایک اچھی ہی بات ہے۔ ہم اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے، ذیل کی باتوں کو مد نظر رکھ کر مضامین کی تخلیق کریں تو شاید بہتر ہی ہوگا۔

بھارتی شہر کے مضامین کی تخلیق کے دوران یہ بات اہم ہوجاتی ہے ۔ یہاں پر صرف بھارت کے شہر کی بات ہورہی ہے، نہ کہ دنیا کے۔ اس صورتحال میں روبہ کی چار الگ الگ ساختیں ضروری ہیں۔
  • (1) ملکی سطح : ایسے شہر جو بھارت میں مشہور ہیں (موجودہ روبہ کی ساخت میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، صرف جغرافیہ قطعہ میں سطح سمندر لکھ دیں یعنی MSL- Mean Sea Level)
  • (2) بھارت کے اضلاع (یاد دہانی - یہ مضامین اضلاع کے ہیں نہ کہ شہر کے - روبہ کی ساخت میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جس میں ضلع کا ذکر ہو)
  • (3) ریاستی سطح : ایسے شہر جو بھارت میں مشہور نہیں بلکہ ریاستی سطح پر مشہور ہیں (روبہ کی ساخت میں تبدیلی ضروری ہے، جیسے کہ ---- فلاں ریاست کا اہم شہر)
  • (4) ضلعی سطح : ایسے شہر، ٹاؤن، قصبہ جات اور گاؤن (روبہ کی ساخت میں تبدیلی ضروری ہے - جیسے کہ ---- فلاں ضلع کا شہر یا گاؤں ہے)
  • * تمام شہروں کے لیے روبہ کی ساخت یوں ہو تو شاید اور بہتر ہوگا :
  1. Info box
  2. تعارف
  3. تاریخ
  4. جغرافیہ (محل وقوع کی جگہ پر -سطح سمندر- لکھیں نہ دریا کی سطح)
  5. سانچہ -- فلاں ریاست کا -- فلاں ضلع کا - شہر / گاؤں ہے۔

یعنی روبالہ کی چار الگ الگ ساخت بنالیں تو بھارت کے سارے شہروں کے مضامین تخلیق کر سکتے ہیں۔ ریاست {PAGE NAME}, ضلع {PAGE NAME} دے دیں تو کافی آسانی ہوجائیگی۔ ذرا سوچیں، اور اپنی رائے پیش فرمائیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کے پاس معاون روبہ کیا ہیں اور کتے ہیں۔ ویسے گوگل میں ایسے ٹولز اور کٹس موجود ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ آپ کونسا ٹول استعمال کر رہے ہیں۔ بحر کیف آپ روبہ استعمال کرنے میں ماہر ہیں، آپ بخوبی ان ساختوں کی تشکیل دے سکتے ہیں۔ ذرا غور فرمائیں۔ کام اور آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:16, 29 نومبر 2014 (م ع و)

یہاں اس روبہ کی ساخت موجود ہے، آپ اس سے متعلق تمام گفتگو اسی کے تبادلہ خیال پر کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ تاکہ آئندہ دیکھنے والوں کو بھی بآسانی مربوط گفتگو مل جائے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:37, 30 نومبر 2014 (م ع و)

نامکمل مضامین

آپ شہروں اور اضلاع کے لیے جن مضامین کو درج کررہے ہیں روبہ سے بنانے کے لیے، ابھی میں نے دیکھا کہ ان مضامین میں بکثرت نامکمل بھی ہیں یعنی ان پر مضمون نہیں بنا۔ لیکن اب ان پر مضمون بن جائے گا۔ آپ ایسا کریں کہ اس صفحہ میں بلحاظ تاریخ ان کا مکمل لاگ موجود ہے، آپ کے درج کردہ بھارتی شہروں اور اضلاع کے جن ناموں کے سامنے لکھا ہو اس ملک کا نام مشخص نہیں ان ناموں کو دوبارہ درج کردیں، مضامین بن جائیں گے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:53, 3 دسمبر 2014 (م ع و)

آپ کی نظر ثانی کی ضرورت

صارف:అహ్మద్ నిసార్ آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ جہاں تک زرتشت اور پارسی مت کا تعلق ہے، تو میرے مطابق یہ الگ الگ مضامین ہونی چاہیے۔ جس طرح حضرت محمّد صلی اللھ علیھ وآلہ وسلّم اور اسلام دو الگ الگ مضامین ہیں اسی طرح زرتشت اور پارسی مت بھی دو علیحدہ علیحدہ مضامین ہونی چاہیے۔ عبدالرحمن مہدی 111 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:56, 7 جنوری 2015 (م ع و)

بہت شکریہ احمد نثار بھائی۔ بحوالہ (Ecozone) --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:23, 1 فروری 2015 (م ع و)

Museam

میوزیم کیلئے متحف کا نام تو عربی میںاستعمال کیا جاتا ہے اس کا اردو لفظ عجائب گھر ہے۔--

فائل:Animalibrí.gif

عثمان 10:10, 8 مارچ 2015 (م ع و)

عثمان خان ، اردو ویکی پر ایک صفحہ متحف کے نام سے تھا۔ جس میں مواد تو کچھ نہیں تھا مگر صرف Museum لکھاتھا۔ یہاں پر دیکھئے۔ میں نے اس کو تھوڑا مواد چڑھایا اور میوزیم سے رجوع مکرر کیا ۔ اگر اس صفحہ کی ضرورت نہیں تو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 8 مارچ 2015 (م ع و)

تاریخ ہند کے مصادر

السلام علیکم احمد نثار صاحب، کیسے مزاج ہیں؟ ایک مضمون بنام تاریخ ہند کے مصادر تحریر کیا ہے، یہ مضمون ابھی تشنہ ہے، اگر ممکن ہو تو اس کی تکمیل میں معاونت کی درخواست ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:42, 30 مارچ 2015 (م ع و)

شعیب بھائی وعلیکم اسلام۔۔۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ مضمون ہے۔۔۔۔ ساتھ ساتھ بڑا سمندر بھی۔ تاریخ پر انشاء اللہ کام کروں گا۔۔۔۔ مگر تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:53, 1 اپریل 2015 (م ع و)

رائے درکار

اسلام علیکم۔ آپ کی رائے ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر درکار ہے۔ امید ہے کہ جلد از جلد تھوڑا ٹآئم نکالیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:22, 9 اپریل 2015 (م ع و)


رائے درکار

السلام علیکم۔ آپ کی رائے انعامی مقابلہ 2015 پر درکار ہے۔--فائل:Animalibrí.gifعثمان 14:28, 15 اپریل 2015 (م ع و)

آپ کا پیام

عالی جناب، السلام علیکم۔ ہیاں پر وثائق اور تبادلہ کلام کو لے کر پتہ نہیں کیا پالیسی ہے اور کیوں ایک انفرادی صارف کے تبادلہ کلام کے کن کن گفتگوکو رکھا جائے یا وثق بھیجا جائے، اس سے منتظم حضرات گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ کل میں نے ایک رواں گفتگو کو چھوڑکر تمام سابقہ بات چیت وثق ۲ میں کیا تو ایک صاحب نے استرجع فرماکر تمام کو تبادلہ کلام پر کردیا۔ اب کیا دیکھتا ہوں کہ میری کوشش کے بغیر ہی تمام مکالمے نوتشکیل شدہ وثق ۳ میں شامل کیے گئے۔ اغلب تھا کہ آپ کا تازہ پیام ہی میں دیکھ نہیں پاتا۔ کیا اردو ویکی پیڈیا پر ایک صارف اپنی مرضی کے مطابق صفحہ صارف یا تبادلہ کلام کے مواد کو نہیں رکھ سکتا؟ منتظمین ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں مداخلت کریں گے تو اولاً ان کے فرائض میں غیرضروری اضافہ ہوگا۔ ثانیًا صارف کی آزادی متاثر ہوگی کیونکہ صارف کا صفحہ یا تبادلہ خیال کی دیکھ ریکھ اس کی مرضی پر ہے، جب تک کہ کسی تدوین سے کسی دوسرے صارف کی غلط نمائندگی یا نازیبا سب وشتم کی کیفیت نہ ہو۔ اس کے علاوہ سے کنفیوژن یا اصل پیام کے miss ہونے کا بھی امکان ہوسکتا ہے جیساکہ شاید ابھی ہوسکتا تھا۔ خیر، میری کسی سے کوئ شکایت نہیں۔ اور آپ کی رائے میرے لیے مقدم ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:55, 21 اپریل 2015 (م ع و)

آپ کی رائے درکا ہے!

محترم Ahmed Nisar ! مزمل صاحب کو منتظمی کے لئے نامزد کیا گيا ہے، آپ کی قیمتی رائے درکار ہے۔
یہاں رائے دیں، رائے شماری برائے منتظم صارف مزمل
--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:37, 22 اپریل 2015 (م ع و)

Translating the interface in your language, we need your help

Hello అహ్మద్ నిసార్, thanks for working on this wiki in your language. We updated the list of priority translations and I write you to let you know. The language used by this wiki (or by you in your preferences) needs about 100 translations or less in the priority list. You're almost done!
تمام ویکیوں میں تراجم کو تبدیل یا شامل کرنے کے لیے میڈیاویکی کے دار الترجمہ translatewiki.net کو استعمال کریں۔

Please register on translatewiki.net if you didn't yet and then help complete priority translations (make sure to select your language in the language selector). With a couple hours' work or less, you can make sure that nearly all visitors see the wiki interface fully translated. Nemo 14:06, 26 اپریل 2015 (م ع و)

معروف صورت

  • ٹیکنالوجی = ٹیکنولوجی
  • انفارمیشن = انفورمیشن

کیا بھارت میں ان کہ یہ بھی ایک املا ہے؟ اگر ہے تو پھر ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سے رجوع مکرر کر دیں۔ (بہتر ہو گا کہ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی) سے اصل عنوان اور ٹیکنولوجی/انفورمیشن سے رجوع مکرر کریں۔--« عبید رضا » 20:00, 1 مئی 2015 (م ع و)

ووٹ نہیں دے پا رہا

جب ووٹ کے لنک, پر جاتا ہوں یہ پیغام ملتا ہے۔
We apologize, but you do not appear to be on the eligible voter list. Please visit the voter help page for more information on voter eligibility and information on how to be added to the voter list if you are eligible: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Foundation_elections_2015/Vote_Questions


حالانکہ میں اہل ہوں۔ دیکھیں

--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:33, 30 مئی 2015 (م ع و)

سلام Ahmed Nisar!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:04, 31 مئی 2015 (م ع و)

کاشف الہدی صاحب

احمد بھائ، السلام علیکم۔ امید کہ بخیر ہوں گے۔ ویکی بوزڈ انتخابات کے نتائج عن قریب آتے ہی ہوں گے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انتخابات میں امیدواری کے معلومات فراہم کرنے کے بعد پتہ چلا کہ آپ بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ میں نے حتی المقدور low profile رکھنے کی کوشش کی اور یہاں کسی صفحہ صارف یا دیوان عام وغیرہ میں بھی اپنے بارے میں کچھ کہنے کی پہل نہیں کی۔ فیس بک پر بھی اپنے بارے میں کچھ نہ کہا۔ دراصل میں آپ کا احترام کرتا ہوں اور مقابلتًا کھڑے ہونے سے اجتناب کرنا چاہتا ہوں۔

خوشی ہوئ کہ ٹو سرکلز پر آپ مضمون لکھ چکے ہیں۔ غالبًا کاشف الہدی صاحب ہر بھی آپ عن قریب لکھیں گے۔ ان کا تعلق بہار سے ہے۔ وہ سین ڈیگو نام کے مقام پر بس گئے تھے۔ اردوستان ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کو وہ چلاتے تھے جو انٹرنیٹ پر پہلی اردو سائٹ تھی۔ اس ویب سائٹ کے لیے میں بھی مضامین لکھ چکا ہوں۔ سائٹ پر کئ نگارشات فیصل خالد نامی ایک بندے کے تھے۔ کاشف صاحب کا ای میل شاید اب بدل چکا ہے۔ تاہم ان ٹوئٹر ربط ہے: https://twitter.com/kaaashif

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:34, 4 جون 2015 (م ع و)

مزمل بھائی وعلیکم اسلام، خیریت مزاج گرامی۔ آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بورڈ انتخابات کے تعلق سے بر صغیر بی الخصوص بھارت میں بیداری پیدا کرنا اول مقصد رہا۔۔۔ میں بخوبی واقف ہوں کہ میں اس کا نا اہل ہوں۔۔ ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا چلوں کہ میرے پروفائل کے بنسبت آپ کا پروفائل سٹرانگ ہے۔ مگر بر صغیر میں جن زبانوں پر ہم کام کر رہے ہیں ان میں صارفین حضرات کی تعداد کم ہے۔ اور ان کے ووٹس کے بل پر مقابلہ بھی مایوس کن ہی رہے گا۔ دیگر زبانیں اور مقامات، جیسے انگریزی، جرمن، فرانسیسی اور سپانش زبانوں میں اور امریکہ یورپ میں صارفین حضرات کی تعداد کافی زیادہ ہے، اور وہ متحرک اور انتخابات کے تعلق باشعور اور تقابل بھی۔

مزید یہ کہ آپ نازک مزاج اور کم گو ہیں لیکن میٹا پر فعال ہی نہیں بلکہ عبور بھی رکھتے ہیں۔ اسی لئے میں نے فیس بک کے اردو ویکیپیڈیا صفحہ پر جب ذکر کیا تو چار ناموں کا جن میں عبید بھائی، امین اکبر بھائی، آپ کانام اور آخر میں میرا نام تجویز کیا۔ ویسے ہم اس مقابلے میں اس مرتبہ کامیاب تو نہیں ہوسکتے۔۔۔ مگر آئندہ انتخابات کے لئے راستہ ہموار کرنا اور بیداری پیدا کرنا اہم مقصد تھا۔۔۔۔۔ مقابلہ ٹکر کا ہے۔۔ ہم ٹاپ ٹین میں بھی رہ نہیں پائیں گے۔۔۔ :) خیر۔۔۔۔ میرے دل میں بھی آپ کے لئے احترام ہے۔۔۔۔ مزید تمنا کرتاہوں کہ آپ کھل کر میٹا پر کام کریں اور ہم سب کی رہنمائی کریں۔۔۔ میں تکنیکی معاملات میں زیرو ہوں۔۔۔۔ ٹو سرکلز پر مضمون لکھاہے۔ امید کہ آپ اس کی توسیع فرمائیں گے۔۔ کاشف صاحب کو مئیل بھی کیا کہ ان کے بارے میں تفصیلات ارسال فرمائیں۔۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:42, 5 جون 2015 (م ع و)

شاید آپ کو ان روابط سے فائدہ ہو:

http://mrzine.monthlyreview.org/2009/sikand070209.html

http://www.openthemagazine.com/article/international/do-not-let-others-define-you

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16, 5 جون 2015 (م ع و)

آمدِ کیرلا

آداب و تسلیمات، مجھے پتہ ہے کہ آپ بہت ہی مصروف شخص ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی بار آئیں تو ضرور اطلاع دیجئے۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:06, 12 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

عید مبارک

دلی عید مبارک احمد نثار بھائی --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:24, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

تشکر طہ طاہر بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام دوستوں کی خدمت میں عید سعید کی تمام سعادتیں مبارک ہو۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

ای میل

Ahmed Nisar کی خدمت میں آداب عرض ہے! براہ کرم اپنی برقی ڈاک ملاحظہ فرمالیں، آپ کو برقی ڈاک روانہ کی گئی ہے۔
اس پیغام کو اپنے تبادلۂ خیال صفحہ سے مٹانے کے لیے {{ڈاک ارسال}} کو حذف کر دیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:45, 11 اگست 2015 (م ع و)

انگریزی سے اردو میں ترجمہ

اسلام علیکم جناب احمد نثار صاحب ۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ جناب اگر کوئی صفحہ انگریزی میں پہلے سے موجود ہو تو اسے اردو میں کیسے کرینگے Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:56, 28 اگست 2015 (م ع و)جنید احمد نور

وعلیکم اسلام جنید۔۔۔۔۔ ماشاء اللہ آپ کا کام خوب ہے۔ پہلے مبارکبادی قبول فرمائیں۔ دوسری بات آپ کا سوال
سوال : انگریزی ویکی پرصفحہ پہلے سے موجود ہو تو اُسے اردو ویکی پر کیسے لکھیں؟
جواب : انگریزی ویکی پر موجود صفحے کے ترمیم (Edit) حصے کو کلک کریں تو آپ ویکی مارک اپ یعنی ایڈٹ پیج میں جائیں گے، وہاں سے مواد کو کاپی کرلیں، اور اس مواد کو اپنے ریت خانے میں پیسٹ یعنی چسپاں کرلیں۔ اس مواد کو پھر ترجمہ کرلیں۔ باقی کا کام تو آپ کو آتا ہی ہے۔۔۔۔۔۔ --احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:15, 28 اگست 2015 (م ع و)

سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات

محترم، Ahmed Nisar!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔ ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔

ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

توجہ درکار

السلام علیکم! سانچہ:تلنگانہ پر کچھ اصطلاحات کے تلفظ کا مجھے ٹھیک سے علم نہیں،اگر ہوسکے تو اس سانچے میں موجود انگریزی ناموں کو اردو میں تحریر فرمادیجئے--عثمان خان||تبادلہ خیال 10:03, 5 ستمبر 2015 (م ع و)

صارف:UsmanKhan عسمان بھائی لیجے۔۔۔۔ علاقائی نام، علاقائی زبان و تلفظ کے لحاظ سے ترجمہ کیا ہے۔۔ تشکر۔--احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:19, 5 ستمبر 2015 (م ع و)
شکریہ --عثمان خان||تبادلہ خیال 10:29, 5 ستمبر 2015 (م ع و)

نیا اسم صارف مبارک

نئے اسم صارف کی آپ کو دلی مبارکباد!! یہ نام پہلے کے نام کے مقابلے عام اہل اردو کے آسان اور ربط وتعلق میں سہولت بخش ہے!!! '
ان علامتی گلدستوں کو ہماری جانب سے حقیرسا تحفہ سمجھ کر قبول کرتے ہوئے ہمیں ممنون ہونے کا موقع فراہم کیجیے¡¡¡ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:21, 11 ستمبر 2015 (م ع و)
مزمل بھائی تشکر۔۔۔۔۔ ویسے میرے اس اکاؤنٹ کے پرانے نام سے لے کر فکر مند ہوں جو Ahmadnisar کے نام سے ہے۔۔۔۔ وہ بھی اگر ضم کردیا جاتا تو اچھی بات تھی۔۔۔ شاید اس کو دیر لگے گا۔۔ مرجنگ ٹولز ابھی مکمل طور سے کام کرنے والے شاید نہیں بنے ہیں۔ تب تک انتظاری ہی درست ہے۔ آپ کے نیک تمناؤں کا تشکر۔۔۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:42, 11 ستمبر 2015 (م ع و)


ویکیپیڈیا 2015ء اور ذرائع ابلاغ

محترم آپ کی مدد ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا#ذرائع ابلاغ اور اردو ویکیپیڈیا پر درکار ہے، آپ نے خود یا کسی دوسرے نے جو کچھ ذرائع ابلاغ میں اردو ویکیپیڈیا سے متعلق چھاپا ہو یا چھاپا جائے (کالم، بلاگ، خبر، انٹرویو، رپورٹ) اس کا ربط اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اجلاس یا تربیتی اجتماع کیا جائے تو اس کی بھی خبر اور ربط یا تصاویر یا سب آپ اس صفحہ پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبہ کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ کو سال وار ترتیب دینا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:37, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

عبید رضا بھائی۔۔۔ بہت ہی اچھی بات ہے اور عمدہ کام بھی۔۔۔ انشا اللہ شامل کروں گا۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:47, 15 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Ahmed Nisar!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔

عید مبارک

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:10, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

تمام احباب کو دلی عید مبارک۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:52, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

درخواست

مضمون روح اللہ خمینی کے عنوان میں سے لقب “روح اللہ“ مٹایا جائے۔ اسلام میں صرف حضرت عیسیٰ ع کیلئے یہ لقب مختص کیا گیا۔ --ترویج اردو 05:49, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

توکیا آیت اللہ خمینی کر دیا جائے یا امام خمینی؟ کیوں کہ وہ انہی تین ناموں سے ہی جانے جاتے ہی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:52, 26 ستمبر 2015 (م ع و)
ترویج اردو صاحب۔۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ اچھا لکھتے ہیں۔ آپ جیسوں کی ضرورت اردو ویکی کو ہے۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ معتدل ہو کر لکھ سکیں؟ جسے ویکی اصولوں میں نیوٹرل پوانٹ آف ویو کہتے ہیں۔ خمینی صاحب کی ہم بھی قدر کرتے ہیں، یوں کہیے کہ میں بھی اُن لوگوں میں شامل ہوں جو اُن کو چاہتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نیوٹرل پوانٹ آف ویو سے باہر آجاؤں۔ آپ انگریزی ویکی پر دیکھئے، ان کے صفحہ کا نام روح اللہ خمینی ہے۔ یہاں تک کہ فارسی ویکی پر بھی روح اللہ خمینی ہے۔ اردو ویکی پر روح اللہ کیوں مٹایا جائے؟ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ بلا وجہ زد کررہے ہیں؟ آپ کے کہے کے مطابق کئی ایسے جملے لکھے جائیں جو کہ تنازعہ سے بھرے ہیں۔ کوئی اور آکر لکھے گا یزید کو کسی لقب کے ساتھ۔ امام حسین کی گستاقی کوئی کرے گا۔ کیا ہمیں ان سب کو درج کر کسی فتنہ کو جنم دینا چاہئے؟ اور اردو ویکی کو فتنہ گری کا پلاٹ فارم بنا دینا چاہئے؟ میں یہاں پر یہ نہیں کہتا کہ کسی منتظم نے ٹھیک کیا یا ٹھیک نہیں کیا۔ میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ کیا آپ اپنی اسی ضد کو لے کر آپ بھی ذہنی طور پر منتشر اور اردو ویکی پر دیگر احباب کو خلفشاریوں میں مبتلا نہیں کر رہے ہیں؟ میرے بنائے کئی صفحات پر بھی حذف کے ٹیگ لگے ہیں، کیا میں چلینج کرتا پھروں کہ ایسا کیوں ہے؟ اگر ویکی اصولوں پر کھرے نہیں اترتے تو مجھے بھی (سینیئر ویکی پیڈین اور منتظم ہونے کے باوجود) رائے عامہ سے اکتفا کرنا پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہار گیا۔ حال ہی میں میں نے اردو پورٹلز کے سلسلے کو اردو ویکی پر لکھنے کا کام شروع کیا، مگر چند احباب کو اعتراز ہے، اور اُس اعتراز کو کیا میں اُن کی ضد کہوں؟ تو سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا میں بھی ضد کروں؟۔۔۔ ایسا نہیں چلے گا۔ آپ تنازعہ سے بھرے جملوں سے اجتناب کریں۔ اور اردو ویکی پر خوشگوار ماحول پیدا کریں، جس سے اچھے مضامین بن سکیں۔ اور آخر میں، خمینی صاحب ایرانی تحریک میں امریکی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے پر خوش ہونے والوں میں مَیں بھی ایک ہوں۔احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:47, 26 ستمبر 2015 (م ع و)