مندرجات کا رخ کریں

کلمہ کی اقسام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلمہ کی تین اقسام ہیں۔ اسمَ: وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ، یا چیز کے لئے استعمال ہو۔ مثلا: پاکستان، کراچی، لاہور،اسلام آباد، فصیح، ثاقب، شاہدہ، منتظر، حنا، پہاڑ، دریا، سمندر، زمین، آسمان، کرسی، میز، قلم، دوات، گھڑی، کمپیوٹر وغیرہ، فعل: وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے۔ مثلا: سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے ، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے، اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ۔ حرف: وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ ہی فعل ہو مگر اسم اور فعل کوآپس میں ملا کر مطلب پورا کرے۔ مثلا: کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے وغیرہ

کلمہ کی اقسام

کلمہ کی تین اقسام ہیں۔

  1. اسم
  2. فعل
  3. حرف

اسم

اسم کا مفہوم

  • اسم اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو کسی جگہ، چیز یا شخص کا نام ہو۔
  • اسم وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ، یا چیز کے لئے استعمال ہو۔
  • کسی چیز، جگہ یا شخص کے نام کو اسم کہا جاتا ہے۔

اسم کی مثالیں

اسم کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

پاکستان، کراچی، لاہور،اسلام آباد، فصیح، ثاقب، شاہدہ، منتظر، حنا، پہاڑ، دریا، سمندر، زمین، آسمان، کرسی، میز، قلم، دوات، گھڑی، کمپیوٹر وغیرہ

فعل

فعل کا مفہوم

  • فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے۔
  • فعل اُس کلمہ کو کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے تعلق سے پایا جائے۔
  • زمانے کے تعلق سے پایا جانے والا ایسا کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا پایا جائے فعل کہلاتا ہے۔

فعل کی مثالیں

فعل کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے ، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے، اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ

حرف

حرف کا مفہوم

  • حرف اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو نہ تو کسی چیز کا نام اسم ہواور نہ فعل (کام) کے معنی دے بلکہ دو اسموں کا آپس میں ملانے اور اسم اور فعل کا آپس میں جوڑنے کے لئے استعمال ہو۔
  • حرف وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ ہی فعل ہو مگر اسم اور فعل کوآپس میں ملا کر مطلب پورا کرے۔
  • ایسا کلمہ جو نہ تو کسی چیز کا نام ہو اور نہ ہی کسی کام کے کرنے کرنے یا ہونے کے معنی دے بلکہ اسم اور فعل کو جوڑنے کے لئے استعمال ہو حرف کہلاتا ہے۔

حرف کی مثالیں

فعل کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے وغیرہ

حوالہ جات

[1]

[2]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو