ابراہیم بن ادہم
ابراہیم بن ادہم | |
---|---|
جامع مسجد و مزار ابو بن ادہم، امریکا | |
صوفی | |
پیدائش | 718ء بلخ |
وفات | 781ء |
مزار | سلطان ابراہیم بن ادہم مسجد، مغربی کنارہ، یروشلم |
خواجہ ابراہیم بن ادہم بادشاہ بلخ جنہوں نے اللہ کی خاطر سلطنت کو خیرباد کہہ دیا
نام
پورا نام: خواجہ ابو اسحاق ابراہیم بن ادہم بن سلیمان بن منصور بن یزید بن جابر
کنیت: ابو اسحق
ولادت
ولادت با سعادت 159ھ مطابق 795ء میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔
القابات
امام الارض،مرشدِ خلق،مقتدائے قوم،پیشوائے امت اور منبعِ فیوض وبرکات،سیدالاصفیاء ،سرخیل صوفیا،سلطان التارکین،ب رہان السالکین ،مقرب بارگاہِ رب العلمین،حضرت سیدناابو اسحاق ابراہیم بن ادہم جودولتِ علم سے مالا مال ،معرفت وطریقت میں باکمال، آسمانِ ولایت کے گوہرِ تابدار، حقائق وکمالات میں بے نظیر ،تقوی میں بے مثال تھے جنید بغدادی آپ کو مفاتیح العلوم فرماتے ،امام اعظم آپ کو سید العرفاء’’سیدنا ‘‘کہہ کر پکارتے ہیں۔
حالاتِ زندگی
صوفی بزرگ، پورا نام ابراہیم بن ادہم بن منصور بن یزید بلخ کے بادشاہ تھے مگر انھوں نے تمام عیش و عشرت کو چھوڑ کر مسکینی اور خدا طلبی کی راہ اپنا لی تھی اور تارک الدنیا ہو گئے اور صحرا نوردی کرتے ہوئے نیشا پور کے نواح میں پہنچ گئے وہاں ایک غار میں نو سال تک مصروف ریاضت رہے پھر مکہ معظمہ چلے گئے اور کچھ عرصہ تک وہیں عبادت و ریاضت میں مشغول رہے۔ آپ کو بہت سے بزرگان دین سے شرف نیاز حاصل رہا سفیان ثوری، امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف سے آپ کی ملاقاتیں رہیں
بیعت و خلافت
بیعت و خلافت آپ نے فضیل بن عیاض سے پائی۔ اسی کے ساتھ امام باقر ،خواجہ عمران بن موسی بن زید الراعی،شیخ منصور السلمی اورخواجہ اویس قرنی سے بھی خرقہ خلافت پایا تھا۔ جنید بغدادی کے بقول آپ فقراء کے تمام علوم و اسرار کی کنجی ہیں۔ آپ کا مشہور قول ہے کہ جب گناہ کا ارادہ کرو تو خدا کی بادشاہت سے باہر نکل جاؤ۔ http://www.elmedeen.com/read-book-5168&&page=174&viewer=text#page-145&viewer-text
وصال
آپ کے سال وفات کے بارے میں اختلاف ہے بہرحال مختلف روایات کی روشنی میں آپ کی وفات (160ھ / 876ء اور 166ھ/894ء) کے عرصہ کے دوران قرار پاتی ہے۔ ایک روایت کے مطابق26 جمادی الاولی 161ھ کو وصال فرمایا، آپ کے مزار کے متعلق بھی اختلاف ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ شام میں مدفون ہیں۔ بعض روایات کے مطابق آپ کو بلاد روم کے ایک بحری جزیرہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ ایک روایت کے مطابق آپ کا مزار بغداد ( عراق) میں ہے ایک خیال یہ بھی ہے کہ آپ بلاد روم کے ایک قلعہ’’ سوقین‘‘ میں مدفون ہیں۔ شہزادہ دارا شکوہ قادری نے آپ کا شام میں مدفون ہونا زیادہ درست تسلیم کیا ہے۔ ایک جگہ آپ کا مزار مبارک شام میں حضرت لوط علیہ السلام کے مزارپرانوارکے قریب زیارت گاہِ خواص وعوام ہے۔[1][2][3]