کلائیومڈانڈے
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | 12 اپریل 2000 |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
واحد ایک روزہ (کیپ 152) | 10 اگست 2022 بمقابلہ بنگلہ دیش |
واحد ٹی20(کیپ 70) | 14 جون 2022 بمقابلہ افغانستان |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 10 اگست 2022ء |
کلائیو مڈانڈے (پیدائش: 12 اپریل 2000ء) زمبابوے کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ اس نے جون 2022ء میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [1]
کیریئر
اس نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو 30 مارچ 2021ء کو ٹسکرز کے لیے 2020–21ء لوگن کپ میں کیا۔ [2] اس نے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو 11 اپریل 2021ء کو ٹسکرز کے لیے 2020–21ء زمبابوے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 مقابلے میں کیا۔ [3] اس نے 18 اپریل 2021ء کو 2020ء-21ء پرو50 چیمپئن شپ میں ٹسکرز کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ [4] جنوری 2022ء میں مداندے کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] جون 2022 ءمیں انھیں افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈز میں شامل کیا گیا۔ [6] [7] اس نے اپنا ٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 14 جون 2022ء کو زمبابوے کے لیے افغانستان کے خلاف کیا۔ [8] اگست 2022ء میں انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کی ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 10 اگست 2022ء کو زمبابوے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔ [10]
حوالہ جات
- ↑ "Clive Madande"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021
- ↑ "Harare, Mar 30 - Apr 2 2021, Logan Cup"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021
- ↑ "2nd Match, Harare, Apr 11 2021, Zimbabwe Domestic Twenty20 Competition"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2021
- ↑ "1st Match, Harare, Apr 18 2021, Pro50 Championship"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021
- ↑ "Tino Mutombodzi returns for Sri Lanka ODIs"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2022
- ↑ "Muzarabani back to lead Zimbabwe attack against Afghanistan"۔ Zimbabwe Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2022
- ↑ "Marumani in, duo out as Zimbabwe name T20I squad"۔ Zimbabwe Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2022
- ↑ "3rd T20I, Harare, June 14, 2022, Afghanistan tour of Zimbabwe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2022
- ↑ "Chakabva to captain Zimbabwe in ODI series against Bangladesh"۔ Zimbabwe Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2022
- ↑ "3rd ODI, Harare, August 10, 2022, Bangladesh tour of Zimbabwe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2022