مندرجات کا رخ کریں

ارباب غلام رحیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارباب غلام رحیم (پیدائش:1957ء) ارباب غلام رحیم پاکستان تحریک انصاف کی صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی قد آور شخصیت ہیں جنہیں عمران خان نے سندھ کے معاملات پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے ان کی شخصیت کئی لحاظ سے متنازع رہی ہے خصوصا بار بار جماعتیں بدلنے کی وجہ سے انھیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان کا تعلق مسلم لیگ ق سے تھا تاہم بعد میں وہ پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) میں شامل ہوئے وہ 2004ء سے 2007ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔
ارباب غلام رحیم کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے۔

سیاست کا آغاز

[ترمیم]

ارباب غلام رحیم نے 1985ء میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ ضلع تھرپارکر میں ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے اور پھر آگے بڑھتے رہے۔ اسمبلی کے انتخابات میں 1988ء میں ناکامی کے بعد انھوں نے انتخابات میں کامیاب ہونے کا گر سیکھا اور پھر 1990، 1993، 1998ء اور 2000ءمیں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوتے چلے آئے۔ کبھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تو کبھی نواز شریف کے ہمنوا بن کر سیاست کرتے رہے۔ جب 2002ء میں سابق سرکاری ملازم امتیاز شیخ نے سندھ ڈیموکریٹک الائنس کھڑا کیا تو ارباب غلام رحیم بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ عام انتخابات میں امتیاز شیخ تو شکست کھا گئے لیکن پورے ضلع تھرپارکر کی قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستیں ارباب غلام رحیم سمیت ان کے بھائیوں اور حامیوں نے حاصل کر لیں۔

پی ٹی آئی میں شمولیت

[ترمیم]

2 جولائی 2021ء کو انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور انھیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سندھ کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا

{s-start}}
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر اعلیٰ سندھ
2004 – 2007
مابعد 
سیاسی عہدے

{{succession box |title=وزیراعظم پاکستان کے معاون خاص years=2021 –2022|

حوالہ جات

[ترمیم]