نائیجیریا (یا مکمل طور پر وفاقی جمہوریۂِ نائیجیریا) مغربی افریقہ میں واقع ایک اسلامی ملک ہے او اس کا دارالحکومتابوجا ہے اور بڑا شہر لاگوس ہے۔ صحارا کے آرپار، قافلوں کے لیے موجود راستوں نے نائیجیریا کو شمال کی تاریخی تہذیبوں سے منسلک رکھا تجارت کے علاوہ یہ راستے شمال میں موجود مسلم تہذیب سے نظریات، مذہب اور ثقافت بھی لے کر آئے اس طرح اسلام 8 ویں صدی میں شمالی نائیجیریا میں داخل ہوا۔ 486ء میں پرتگیزیوں کے ایک دورے کے بعد بینن، یورپ اور یوروبلاند کے مابین تجارت کے لیے ذخیرہ گاہ بن گیا۔ 1804ء میں ایک فولانی مسلم مفکر اور ولی اللہ، مشہور کتاب ”احیائالسناة“ کے مصنف عثمان دان فودیو سلطان بنے اور ان کا عَلم اٹھانے والے فولانی ریاستوں کے سربراہ بن گئے جن کی نسلیں آج بھی موجود ہیں۔