مندرجات کا رخ کریں

برنابے

متناسقات: 49°16′N 122°58′W / 49.267°N 122.967°W / 49.267; -122.967
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہر
City of Burnaby
Metrotown area, seen from Burnaby's Deer Lake
Metrotown area, seen from Burnaby's Deer Lake
برنابے
پرچم
برنابے
قومی نشان
برنابے
لوگو
نعرہ: By River and Sea Rise Burnaby
متناسقات: 49°16′N 122°58′W / 49.267°N 122.967°W / 49.267; -122.967
ملککینیڈا
صوبہبرٹش کولمبیا
علاقائی ضلعمیٹرو وانکوور
قائم شدہ1892 (بلدیہ کی حیثیت)
1992 (شہر کی حیثیت)
حکومت
 • میئرDerek Corrigan
 • ایم پی
ایم پی کی فہرست
 • ایم ایل اے
رقبہ
 • کل98.60 کلومیٹر2 (38.07 میل مربع)
بلندیSea level to 370 میل (0–1,214 فٹ)
آبادی (2016)[1]
 • کل232,755 (22واں درجہ)
 • کثافت2,568.7/کلومیٹر2 (6,653/میل مربع)
منطقۂ وقتPacific Standard (PST) (UTC-8)
 • گرما (گرمائی وقت)Pacific Daylight (PDT) (UTC-7)
Forward sortation areaV3N, V5A – V5J
ٹیلی فون کوڈ604, 778
ویب سائٹwww.burnaby.ca

برنابے (انگریزی: Burnaby) کینیڈا کا ایک شہر جو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ہے۔ یہ شہر وینکوور کے ساتھ مشرق میں ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ شہر صوبے بھر میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔

1892ء میں آباد ہونے والے اس گاؤں کو 1992ء میں یعنی سو سال بعد شہر کا درجہ ملا۔

تاریخ

[ترمیم]

قیام کے 30 تا 40 سال تک شہر کی بڑھوتری پر وینکوور اور نیو ویسٹ منسٹر جیسے بڑے اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کے درمیان موجودگی کا اثر رہا۔ پہلے پہل اسے زرعی مارکیٹوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسے وینکوور، فریزر دریا کی وادی اور اندرونی علاقوں کے درمیان میں نقل و حمل کے لیے اہم حیثیت حاصل رہی۔

بلدیہ کا درجہ ملنے کے وقت سارے شہریوں نے متفقہ طور پر قانون ساز، سپیکر، فری میسن اور مہم جو رابرٹ برنا بے کے نام پر شہر کا نام چنا جو 19ویں صدی کے وسط میں برٹش کولمبیا کی نو آبادی کے لینڈ کمیشنر کے سیکریٹری تھے۔ [2]

مذہبی رحجان

[ترمیم]

شہر میں آباد لوگوں میں سے بیاسی فیصد سے زیادہ افراد مسیحی العقیدہ ہیں۔ دیگر مذاہب میں بدھ مت، مسلمان، سکھ مت، ہندو، دیگر مشرقی مذاہب اور یہودی اہم ہیں۔[3]

کھیل

[ترمیم]

برنابے میں ایک برنابے ویلاڈروم نامی ویلاڈروم ہے۔ شہر کا مرکزی اسٹیڈیم، ”سوانگارڈ اسٹیڈیم“ ہے جو سینٹرل پارک میں واقع ہے۔

تعلیم

[ترمیم]
برنابے سینٹرل سیکنڈری اسکول، برنابے کے آٹھ عوامی ثانوی اسکولوں میں سے ایک۔

برنابے میں اسکولی ضلع 41 عوامی اسکولوں کی دیکھ ریکھ کا ذمے دار ہوتا ہے۔ اس میں ایک کمیونٹی اور شعبہ تعلیم بالغان اور انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس پروگرام بھی ہے۔ اہم پوسٹ-سیکنڈری اداروں میں سائمن فریزر یونیورسٹی (برنابے پہاڑ کے اوپر) اور برٹش کولمبیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کیمپس شامل ہیں۔

صنعت اور معیشت

[ترمیم]

ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنیاں جیسا کہ الیکٹرونک آرٹس، کریو، بیلارڈ پاور سسٹم اور ٹیلس وغیرہ کے کاروباری صدر مقام یہاں واقع ہیں۔ دیگر بڑی کمپنیاں جیسا کہ ای بے، فیوچر شاپ اور نوکیا وغیرہ بھی یہاں اہم کاروباری دفاتر کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں۔

جڑواں شہر

[ترمیم]

برنا بے کے تین جڑواں شہر ہیں:

  • گیٹنیاؤ، کینیڈا
  • کوشیرو، جاپان
  • میسا، امریکا

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Census Profile, 2016 Census – Burnaby, City
  2. سانچہ:Cite bcgnis
  3. "Burnaby Religions, 2011 Census"۔ Statistics Canada۔ 11 ستمبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2016 

بیرونی روابط

[ترمیم]