جیا بچن
جیا بچن | |
---|---|
(ہندی میں: जया बच्चन) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 اپریل 1948ء (76 سال) جبل پور |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
جماعت | سماج وادی پارٹی |
شریک حیات | امتابھ بچن (3 جون 1973–) |
اولاد | ابھیشیک بچن ، شاویتا بچن نندا |
مناصب | |
رکن راجیہ سبھا [1][2] | |
رکنیت سنہ 2004 |
|
حلقہ انتخاب | اتر پردیش |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا |
پیشہ | ادکارہ ، سیاست دان ، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
کارہائے نمایاں | گڈی (1971ء فلم) ، ابھیمان ، شعلے ، نوکر ، کبھی خوشی کبھی غم ، کل ہو نہ ہو |
اعزازات | |
فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2007) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:کل ہو نہ ہو ) (2004) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:کبھی خوشی کبھی غم ) (2002) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:فضا ) (2001) فنون میں پدم شری (1992) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:نوکر ) (1980) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:کورا کاغذ ) (1975) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ابھیمان ) (1974) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جیا بہادری بچن (ولادت: 10 اپریل 1948ء) (بنگالی: জয়া ভাদুড়ী বচ্চন، ہندی: जया बच्चन)، بھاری اداکارہ، سیاست دان اور سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے 2004ء کے بعد سے خاص طور پر چار بار خدمت انجام دیں۔[3][4] وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونا کی سابق طالبہ ہیں۔ جیا ہندی سنیما کے اداکار امیتابھ بچن سے رشیہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کامیاب بھارتی اداکار ہیں۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انھوں نے نو فلم فیئر ایوارڈ جیتے: جن میں بہترین اداکارہ کے لیے تین اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے تین شامل ہیں۔ انھیں 2007ء میں فلم فیئر حاصل زیست اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ 1992ء میں، حکومت ہند نے جیا بچن کو فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز سے نوازا۔[5]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]جیا بچن کا تعلق بنگالی گھرانے سے ہے۔ ان کے والدین کا نام اندرا اور ترن کمار بہادری ہے جو جبل پور میں مصنف، صحافی اور اسٹیج کے اداکار تھے۔ جیا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھوپال کے سینٹ جوزف کونونٹ اسکول سے حاسل کی۔
اداکاری
[ترمیم]جیا بہادری نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ستیاجیت رائے کی بنگالی فلم مہانگر سے 15 سال کی عمر میں کیا۔ 1971 میں بنگالی مزاحیہ فلم دھنی میے جیا بچن کے ابتدائی کامیاب فلم فلموں میں سے ایک ہے۔
اپنے علاقہ مغربی بنگال میں ابتدائی کامیابی کے بعد فلم گڈی جس میں انھوں نے ایک اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلم اداکار دھرمیندر کی دیوانی تھی جس کے بعد وہ ممبئی چلی آئیں اور کئی کامیاب ہندی فلموں جیسے جوانی دیوانی، کوشش، انامیکا، پیا کا گھر اور باورچی میں اداکاری کی۔ اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ انھوں نے کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں زنجیر (1973)، ابھیمان (1973)، چپکے چپکے (1975) اور شعلے (1975) شامل ہیں۔
ان کی بیٹی شویتا کی پیدائش اس وقت ہوئی جب امیتابھ اور جیا فلم شعلے میں کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد جیا بچن نے اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے بچوں کی پرورش میں لگ گئیں۔ ان کی اداکارہ کے طور پر آخری فلم سلسلہ (1981) تھی جس میں انھوں نے امیتابھ کے ساتھ اداکاری کی (حیرت انگیز طور پر سلسلہ ایک ناکام فلم ثابت ہوئی)۔ اس کے بعد انھوں نے فلموں میں اداکاری چھوڑ دی۔
سیاسی سفر
[ترمیم]جیا بچن پہلی بار مارچ 2006ء تک راجیہ سبھا میں اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں تھیں۔[6] انھوں نے جون 2006ء سے جولائی 2010ء تک دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔[7]جیا بچن 2012ء میں تیسری مدت کے لیے اور پھر 2018ء میں سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا میں اپنی چوتھی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]جیا بہادری بچن، ایک صحافی، مصنف اور شاعر اور کی ترون کمار بہادری اور اندرا کی بیٹی ہیں۔
3 جون 1973ء کو جیا بہادرینے امیتابھ بچن سے شادی کی۔
اعزازات
[ترمیم]شہری اعزاز
[ترمیم]- 1992ء - فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز
فلم فیئر ایوارڈ
[ترمیم]فاتح
[ترمیم]- 1972ء - فلم فیئر خصوصی اعزاز ، فلم اپہار کے لیے
- 1974ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ، فلم ابھیمان کے لیے
- 1975ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم کورا کاغذ کے لیے
- 1980ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ، فلم نوکر کے لیے
- 1998ء - فلم فیئر خصوصی اعزاز ، فلم ہزارہ چوراسی کی ماں کے لیے
- 2001ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ ،فلم فضا کے لیے
- 2002ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ ،فلم کبھی خوشی کبھی غم کے لیے
- 2004ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ ،فلم کے کل ہو نہ ہو لیے
- 2007ء - فلم فیئر حاصل زیست اعزاز
نامزد
[ترمیم]- 1972ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم گڈدی کے لیے
- 1972ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم اپہار کے لیے
- 1974ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم کوشش کے لیے
- 1976ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم ملی کے لیے
- 1982ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ،فلم سلسلہ کے لیے
آئیفا ایوارڈ
[ترمیم]فاتح
[ترمیم]- 2001ء - آئیفا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ، فلم فضا کے لیے
- 2002ء - آئیفا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ، فلم کبھی خوشی کبھی غم کے لیے
- 2004ء - آئیفا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ، فلم کے کل ہو نہ ہو لیے
دیگر فلمی اعزازات
[ترمیم]فاتح
[ترمیم]- 1972ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز - خصوصی ایوارڈ (ہندی فلم)،فلم گڈدی کے لیے[8]
- 1999ء -آنندلوک پورسکر،خصوصی ایڈیٹرز ایوارڈ،
- 2001ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز ،بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لیے[9]
- 2001ء -زی سین اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لیے
- 2002ء -سنسوئی ناظرین چوائس ایوارڈ - بہترین معاون اداکارہ، فلم کبھی خوشی کبھی غم کے لیے[10]
دیگر اعزازات
[ترمیم]- 2004ء - سنسوئی حاصل زیست اعزاز[11]
حوالہ جات
[ترمیم]َ
- ↑ http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
- ↑ http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
- ↑ Gulzar, p. 457
- ↑ Somaaya, Bhaawana (22 December 2000)۔ "His humility appears misplaced"۔ دی ہندو۔ 27 مارچ 2002 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2011۔
Probably the only actress to make a virtue out of simplicity, Jaya was the first whiff of realistic acting in an era when showbiz was bursting with mannequins
- ↑ "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2015
- ↑ "Jaya Bachchan loses Rajya Sabha seat"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017
- ↑ "Jaya Bachchan back in Rajya Sabha"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017
- ↑ "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos"۔ STL.News۔ 22 اپریل 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019
- ↑ "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos"۔ STL.News۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019
- ↑ "dharma-production.com"۔ dharma-production.com۔ 09 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2011
- ↑ "mid-day.com"۔ 15 مئی 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019
ویکی ذخائر پر جیا بچن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1948ء کی پیدائشیں
- 9 اپریل کی پیدائشیں
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- بین الاقوامی بھارتی فلم اکیڈمی ایوارڈ سانچے
- اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے ارکان
- اترپردیش کے سیاستدان
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- امیتابھ بچن
- بچن خاندان
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی سنیما کی اداکارائیں
- بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی اداکار سیاست دان
- بھارتی سیاست دان
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- پدم شری وصول کنندگان
- سماج وادی پارٹی کے سیاست دان
- فلم فیئر فاتحین
- کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا
- کولکاتا کی اداکارائیں
- کولکاتا کی شخصیات
- کولکاتا کے سیاست دان
- مغربی بنگال کی شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- راجیہ سبھا کی خواتین ارکان
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- بیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- اکیسویں صدی کی بنگالی شخصیات