حیدر بخش جتوئی
Appearance
حیدر بخش جتوئی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 اکتوبر 1901ء لاڑکانہ |
وفات | 21 مئی 1970ء (69 سال) حیدرآباد |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، مصنف |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
کسان رہنما۔ موضع باخو ڈیرو ضلع لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ 1922ء میں بمبئی یونیورسٹی سے سندھی فائنل کا امتحان پاس کیا۔ 1923ء میں بی۔ اے آنرز کرکے سرکاری ملازمت سے وابستہ ہو گئے۔ اور ڈپٹی کلکٹر کے عہدے تک پہنچے۔ 1945ء میں ملازمت سے مستعفی ہو کر کسان ’’ہاریوں‘‘ کی تحریک میں شامل ہو گئے۔ 1946ء میں سندھ ہاری کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے اور تادم واپسیں اسی تحریک سے منسلک رہے۔ مجموعی طور پر سات برس جیل میں گزارے۔ سندھی کے اعلی پائے کے شاعر تھے۔ برصغیر کی آزادی پر ان کی ایک نظم’’ آزادئ قوم ‘‘ جو دنیا کی طویل ترین نظموں میں شمار ہوتی ہے۔ 1946ء میں شائع ہوئی۔