مندرجات کا رخ کریں

زَوَر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زور سے رجوع مکرر)
اصطلاح term
زُور
زَوَر
زَوَر
زَوَری (حالت)
اَزور (حامل)
زَوَرانی
زَوَرانيت

force
deform
paranoia
paranoic
paranoic
paranoid
parapoidsm

زَوَر (paranoia) ایک قسم کے اضطراب عقلی کو کہا جاتا ہے اور ایک شدید نفسیاتی کیفیت یا علت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نفسیاتی کیفیت کو ماہرین نفسیات، ذھان (psychosis) میں شمار کرتے ہیں۔ اس علت یا کیفیت کی حامل شخصیت ایسے اوھام (delusions) میں مبتلا ہوتی ہے کہ جو اپنی نوعیت میں منظم اور مربوط ہوتے ہیں یعنی ان اوھام میں ایک تنظیم پائی جاتی ہے، موجودہ علم نفسیات میں زَوَر کی اصطلاح ایسے ہی منظم اوھام کے ليے اختیار کی جاتی ہے۔ یہ اوھام یا تو دوسروں کی جانب سے ایذا، ستم اور تکلیف پہنچائے جانے کے ہوتے ہیں اور یا پھر یہ اوھام اپنی عظمت، توقیر اور جاہ و جلال کے ہوتے ہیں؛ اول الذکر کو اوھامِ اذیت (delusions of persecution) جبکہ بعد الذکر کو اوھامِ عظمت (delusions of grandeur) کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ مذکورہ بالا سطور میں درج ہوا کہ یہ ایک کیفیت یا علت کا نام ہے نا کہ کسی ایک مخصوص مرض یا بیماری کا، یعنی زَوَر ایک ایسی نفسیاتی علامت یا کیفیت ہے کہ جو متعدد مخصوص نفسیاتی امراض میں ظاہر ہو سکتی ہے۔[1]

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

زَوَر کا لفظ، اردو اور عربی میں مستعمل ایک لفظ، زور سے اخذ کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اردو میں زور کے معنی قوت اور طاقت کے آتے ہیں اور ایسی صورت میں زور کے ابتدائییییی ابجد پر پیش کا عرب ادا کیا جاتا ہے اور اسے بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اگر اسی زور کی ترتیبِ ابجد میں ابتدائییییی اور درمیانی ابجد پر زبر کے اعراب استعمال ہوں تو پھر اس لفظ، زور کا ایک مفہوم ؛ ٹیڑھا، ترچھا، خمیدہ اور منحرف کا ہوتا ہے۔[2] اسی کج اور انحراف کے مفاھیم سے paranoia کے ليے زَوَر کا لفظ اخذ کیا جاتا ہے یعنی آگاہی یا عقل کا انحراف کرنا، خمیدہ ہو جانا یا بالفاظ دیگر کج فہمی کی صورت ہی کو زَوَر کہا جاتا ہے۔ گو کہ paranoia کا لفظ para اور noia سے مل کر بنایا جاتا ہے اور یہاں para کا لفظ اپنے متعدد معنوں میں سے باہر، بالا اور مافوق کے معنوں میں آتا ہے۔[3] (دیکھیےpara مفہوم فائل:ADAD.PNG3)۔ اب چونکہ noia کے معنی mind کے ہوتے ہیں اور اس طرح لفظی ترجمہ کیا جائے تو paranoia کو، عقل سے باہر، بالا عقلی، مافوقی عقل اور یا پھر مافوق العقل وغیرہ کہا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ تمام لفظی تراجم یا متبادل خود ساختہ ہیں اور طب کی لغات میں زَوَر کا لفظ موجود ہونے کی وجہ سے خود ساختہ متبادلات کا انتخاب غیر موزوں محسوس ہوتا ہے اس ليے paranoia کے ليے لغت میں دستیاب متبادل زَوَر ہی منتخب کیا گیا ہے[4] زَوَر ہی سے paranoic کے ليے اردو انداز کے مطابق ازور کا لفظ بنتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایک طبی لغت آن لائن میں زَوَر کی تعریف۔
  2. عربی لغت میں زور کے متعدد مفاہیم کا اندراج۔
  3. ایک انگریزی لغت میں paranoia میں para آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bartleby.com (Error: unknown archive URL) کا مفہوم۔
  4. ایک طبی لغت میں paranoia کے متبادل زَوَر آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hmc.org.qa (Error: unknown archive URL) کا اندراج۔