سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا
سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا | |
---|---|
سریانی: ܥܺܕܬܳܐ ܣܽܘ̣ܪܝܳܝܬܳܐ ܬܪܺܝܨܰܬ ܫܽܘ̣ܒ̥ܚܳܐ عربی: الكنيسة السريانية الأرثوذكسية | |
زمرہ بندی | اورینٹل راسخ الاعتقادی |
صحیفہ | پشیطتا |
الٰہیات | میافیزیت |
سیاسی نظام | اسقفی |
اعلیٰ اسقف | پیٹری آرک اگناتیوس افرام دوم |
جاثلیق برائے بھارت | مالنکارا راسخ الاعتقاد یعقوبی سریانی کلیسیا |
علاقہ | سرزمین شام، عراق، ترکی، بھارت انتشار: مخصوص طور پہ سویڈن، جرمنی، مملکت متحدہ، نیدرلینڈز، آسٹریا، فرانس، ریاستہائے متحدہ امریکا، کینیڈا، گواتیمالا، برازیل، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں |
زبان | سریانی |
صدر دفاتر | مُقدس جارج کیتھیڈرل، دمشق، سوریہ (1959ء سے) تاریخی طور پر: انطاکیہ دار الحکومتِ سوریہ کبریٰ۔ |
بانی | اس کلیسیا کی روایات کے مطابق مقدس پطرس اور مقدس پولس |
ابتدا | 37ء انطاکیہ، بازنطینی سلطنت جس کے متعلق ایمان ہے کہ یسوع مسیح کو یروشلم کے باہر پہلا مسیحی کہا گیا بمطابق اعمال عہد نامہ جدید۔ |
اراکین | 5 ملین سے زائد[حوالہ درکار] |
باضابطہ ویب سائٹ | سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا سریانی راسخ الاعتقاد بطریق |
سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا برائے انطاکیہ (سریانی: ܥܺܕܬܳܐ ܣܽܘ̣ܪܝܳܝܬܳܐ ܬܪܺܝܨܰܬ ܫܽܘ̣ܒ̥ܚܳܐ؛ عربی: الكنيسة السريانية الأرثوذكسية)، اورینٹل راسخ الاعتقاد کا ایک کلیسیا ہے۔
اسے یعقوبی فرقہ یا یعقوبی کلیسیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فرقہ چھٹی صدی عیسوی میں نمودار ہوا جس کے اثرات اب تک شام اور عراق میں باقی ہیں، ان کا قائد یعقوب برادعی تھا، اس کا نظریہ آریوس اور نسطور دونوں کے بالکل برعکس تھا۔ نسطور نے یسوع مسیح کے وجود میں ”دو حقیقتوں“ کے ساتھ ”دو شخصیتں“ ثابت کی تھیں، یعقوب برادعی کے بقول یسوع نہ صرف ایک شخصیت تھے بلکہ ان میں ”حقیقت“ بھی صرف ایک پائی جاتی تھی، ”اور وہ تھی خدا یعنی وہ صرف خدا تھے۔ گو وہ ہمیں انسان کی شکل میں نظر آتے ہوں۔“[1] یہ پہلے مقدس یعقوب برادعی کے نام پر یعقوبی کلیسیا کے نام سے جانا جاتا تھا مگر بعد میں رسولی مبدا (مقدس پطرس اور مقدس پولس) کی وجہ سے اس کا نام تبدیل کر کے سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا رکھ دیا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ دی ورلڈ فیملی انسائکلوپیڈیا ص 2638، ج 10، مطبوعہ نیویارک 1957ء
ویکی ذخائر پر سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |