مندرجات کا رخ کریں

سعیدہ فیض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سعیدہ فیض
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 جون 1925ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گورکھپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 14 ستمبر 2010ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ تاریخ دان ،  آپ بیتی نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مرحومہ مسز سعیدہ فیض ایک ماہر تعلیم اور سماجی اصلاح کار تھی جو اترپردیش کے شہر غازی پور سے تعلق رکھتی تھی۔[1][2][3] ان کی شادی مرحوم شاہ عبد الفیض سے ہوئی۔ وہ تعلیمی اصلاحات کے پروگراموں میں بہت فعال رہی خاص طور پر غازی پور میں خواتین کی تعلیم کے لیے اس کا بہت اہم کردار ہے۔ مسز سعیدہ فیض اپنی پانچ بہنوں اور دو بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس کے والد سلیمان ادھمی اور ماں مریم ادھمی گورکھ پور اترپردیش کے باشندے تھے اور آزادی کی لڑائی کے رکن تھے۔ ان کی حب الوطنی آزاد انڈیا میں ان کی مقبولیت کی وجہ بنی۔ مسز سعیدہ ایک ایسے معاشرے میں پروان چڑھی جہاں عورت کی تعلیم اور آزادی کے معاملات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔ لیکن خواتین کی تعلیم کے خلاف بڑے پیمانے پر تعصب کے باوجود اس کے والدین نے اسے بہترین تعلیم دلوانے کا فیصلہ کیا۔ مسز سعیدہ فیض نے اپنی اعلیٰ تعلیم علی گڑھ یونیورسٹی، علی گڑھ اترپردیش سے حاصل کی اور ایم اے بی ٹی جو گورنمنٹ گرلز اسکول بستی میں پڑھانے کے بعد حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے لیکچرار کے طور پر خدمات سر انجام دیں اور پھر اترپردیش کے کئی گورنمنٹ گرلز اور انٹر کالجوں میں پرنسپل اور سب سے آخر میں گونمنٹ گرلز انٹر کالج غازی پور کی پرنسپل کی حیثیت سے 1985ء میں ریٹائر ہوئی۔ اس نے بہترین ماہر تعلیم کا ایوارڈ 2009ء میں نیشنل سولڈری کونسل نئی دہلی میں غازی پور میں تعلیم کو فروغ دینے اور معاشرے میں پروان چڑھانے پر حاصل کیا۔ سعیدہ کی شادی 1962ء میں شاہ عبدالفیض سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد مسز سعیدہ فیض نے غازی پور کے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج میں پرنسپل کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ مسٹر شاہ عبد الفیض غازی پور سے تعلق رکھتے تھے اور شہر کی بہت معزز شخصیت تھے اور 1974ء میں انھوں نے ایم ایل اے کی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا شہر میں ایکاسکول کھولنے کا خواب تھا وہ غازی پور کو ترقی یافتہ اور خوش حال دیکھنا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے وہ 1984ء میں خرابی صحت کے باعث انتقال کر گئے۔ مسز سعیدہ فیض نے اپنے شوہر کی خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Indian women educational theorists[مردہ ربط]
  2. "MOTHER MARIAM GLOBAL SCHOOL"۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2018 
  3. Zakia A. Siddiqi