صرف پانچ منٹ کا مدرسہ (کتاب)
Appearance
صرف پانچ منٹ کا مدرسہ - قرآن و حدیث کی روشنی میں (اسلامی مہینوں کی ترتیب پر) ایک نصابی کتاب ہے جو بھارت کے سیکڑوں مساجد میں پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے۔ اس کتاب میں دین اسلام کے پانچ اہم شعبوں:؛ ایمانیات، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات سے متعلق باتوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں دس عناوین کے تحت جمع کیا گیا ہے۔ وہ دس عناوین یہ ہیں:
اسلامی تاریخ
[ترمیم]- اللہ کی قدرت / رسول اللہ ﷺ کا معجزہ
- ایک فرض کے بارے میں
- ایک سنت کے بارے میں
- ایک اہم عمل کی فضیلت
- ایک گناہ کے بارے میں
- دنیا کے بارے میں
- آخرت کے بارے میں
- قرآن طب نبوی سے علاج
- قرآن کی نصیحت/ نبی ﷺ کی نصیحت[1]
اس کتاب کو تیار کرنے میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ مختصر وقت میں ایک مسلمان کے سامنے دین اسلام کی اہم اور ضروری باتیں آ جائیں۔ اس کتاب کو اسلامی مہینوں اور دنوں کے اعتبار سے تیار کیا گیا ہے۔ اور ہر روز کا سبق دو صفحہ پر مشتمل ہے۔ کتاب کے مجموعی صفحات 820 ہیں۔[2]