مندرجات کا رخ کریں

عصبی امراضیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عصبی امراضیات (neuropathology) ؛ اعصابیات، علم الاعصاب اور امراضیات (pathology) کے کسی قدر اشتراک سے وجود پانے والا ایک شعبۂ طب ہے جو عصبی نظام کی امراضیات سے تعلق رکھتا ہے۔ عصبی امراضیات اور اعصابیات (neurology) میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ عصبی امراضیات کی توجہ مرض کی سببیات (aetiology)، اس کی نمو اور اس کے دیگر نظامات جسم پر اثرات کی جانب زیادہ ہوتی ہے جبکہ اعصابیات کا تعلق طبی علاج و معالجہ سے زیادہ ہوتا ہے یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ عصبی امراضیات کا شمار کسی حد تک اساسی طب (basic medicine) میں کیا جا سکتا ہے جبکہ اعصابیات ایک خالص سریری طب (clinical medicine) سے متعلق شعبۂ علم ہے۔