مندرجات کا رخ کریں

عوامی صحت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پولیو ٹیکے کے امتحانات کے متعلق اخبارات میں دنیا بھر سے جمع سرخیاں (13 اپریل 1955ء)

عوامی صحت سے مراد "سائنس اور فنون کی وہ شاخ ہے جو امراض کے ازالے، صحت کی طوالت اور منظم طریقوں سے اور سماج، تنظمیموں، عوامی، نجی اور انفرادی معاملات میں معلومات فراہم کردہ اختیارات کے ذریعے صحت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے"۔ یہ آبادی کی صحت کے تجزیے پر صحت کے خطرات کا جائزہ لیتی ہے۔ زیرغور آبادی مٹھی بھر افراد جتنی کم تعداد پر مشتمل ہو سکتی ہے یا کئی براعظموں پر پھیلی آبادیوں جتنی وسیع ہو سکتی ہے (مثلاً معتدی امراض کے معاملے میں)۔ صحت کا دائرہ "مکمل جسمانی، دماغی اور سماجی بہبودگی کی کیفیت پر مشتمل ہو سکتی ہے، جو بیماری کے فقدان یا کسی طرح کے عدم توازن سے کہیں جامع ہو"، جیساکہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعریف پیش کی گئی ہے۔[1]

عوامی صحت بین شعبہ جاتی طرز عمل جس میں عم انسداد امرض (epidemiology)، حیاتیاتی شماریات (biostatistics) اور صحت سے جڑی خدمات شامل ہیں۔ ماحولیاتی صحت، سماجی صحت (community health)، مزاجی صحت (behavioral health)، صحت پر مبنی معاشیات، عوامی پالیسی، بیمہ جاتی ادویہ (insurance medicine)، دماغی صحت اور پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت اسی کی ذیلی شاخیں ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Frequently asked questions آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ who.int (Error: unknown archive URL) from the "Preamble to the Constitution of the World Health Organization" as adopted by the International Health Conference, 1946