فوزیہ سومرو
فوزیہ سومرو انگریزی: Fozia Soomro | |
---|---|
پیدائشی نام | حکیماں |
پیدائش | 1966 |
تعلق | سندھ |
وفات | 4 ستمبر 2002 | (عمر 36 سال)
اصناف | لوک |
پیشے | گلوکار |
سالہائے فعالیت | 1990–2002 |
فوزیہ سومرو ((سندھی: فوزيه سومرو)) سندھی زبان کی لوک فنکارہ تھیں۔ ان کا پئدائشی نام حکیمان تھا، جو نعت خوان حاجی نتھو خان سومرو کی بیٹی تھیں۔ فوزیہ سومرو کا جنم 1969ء کو سندھ کے صحرا تھر کے گاؤں ویرواہ میں ہوا تھا۔ ان کے آبا و اجداد ٹنڈومحمدخان میں نقل مکانی کر کے آئے تھے۔ فوزیہ سومرو کا بچپن ٹنڈو محمد خان میں ہی گذرا۔ فوزیہ سومرو نے مئٹرک تک تعلیم حاصل کی اور پھر ریڈیو پاکستان حیدرآباد پر اپنے فن کی شروعات کی۔ انھوں نے فن موسیقی کی تربیت و تعلیم استاد نیاز حسین، استاد مجید خان اور غلام حسین کلیری سے حاصل کی۔ انھوں نے سندھی زبان کے شاعر مصری سٹھیو سے شادی کی جن سے انھیں ایک دختر ”کرن“ ہے۔ فوزیہ سومرو نے سندھی زبان کے علاوہ بلوچی، اردو، مارواڑی اور پنجابی میں بھی فن پیش کیا۔ فوزیہ سومرو کو شاہ لطیف ایوارڈ، سچل سرمست اوارڈ کے علاوہ دیگر اوارڈ بھی ملے۔
فوزیہ سومرو کا 4 ستمبر 2002ء کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا۔[1]