مندرجات کا رخ کریں

پاکستان کا معیاری وقت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پاکستان معیاری وقت سے رجوع مکرر)

پاکستان کا معیاری وقت یا پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم (PST) پاکستان کا منطقۂ وقت ہے۔ یہ گرینویچ وقت (GMT) مُتناسق عالمی وقت UTC+5 سے 5 گھنٹے آگے ہے۔ 30 ستمبر 1951ء پاکستان کے معیاری وقت کا تعین کیا گیا۔ پاکستان کا معیاری وقت شکرگڑھ سے لیا جاتا ہے." دین پناہ " وہ مقام ہے جہاں سورج کی پہلی کرن پاکستان پر پڑتی ہے۔ یہ گاؤں دین پناہ بھائی پور اور لالیاں کے وسط میں واقع تھا یہ گاؤں مکمل طور پر ختم ھو چکا ہے وھاں پر اب صرف ایک مسجد ہی باقی ہے۔ اسی مقام سے ھندوستان کا بارڈر ختم ہوتا ہے اور کشمیر کا بارڈر شروع ہوتا ہے۔ پاکستان کا معیاری وقت گرینچ ٹائم سے پورے پانچ گھنٹے آگے ہے۔ اس کاتعین ممتاز ماہر ریاضی پروفیسر محمود انور نے کیا تھا۔حکومت پاکستان نے اسے اختیار کرنے کا اعلان 30 ستمبر 1951ء کو کیا اور یہ یکم اکتوبر 1951ء سے نافذ العمل ہو گیا تھا۔ پروفیسر محمود انور وہ پاکستانی ہیں جنھوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کا معیار ی وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے ہے۔ حکومت ِپاکستان نے ان کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کا معیاری وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے مقرر کیا۔

2011 میں دنیا کا معیاری منطقۂ وقت۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔