مندرجات کا رخ کریں

گور گووند رائے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گور گووند رائے
(بنگالی میں: গৌরগোবিন্দ রায় ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 1841
Ghorachoba, Pabna (موجودہ بنگلہ دیش)
وفات 1912
کلکتہ، ہندوستان
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مذہبی مصلح
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گور گووند رائے اپادھیائے (1841ء – 1912ء) ہندو مت کے عالم و محقق اور برہمو سماج کے مبلغ تھے۔ انھوں نے برہمو سماج کے رسالہ "دھم تتو" کی چالیس برس ادارت کی اور متفرق ادیان و مذاہب کی مذہبی کتابوں کے منتخب اقتباسات یکجا کرنے میں انھوں نے کیشب چندر سین کی مدد کی۔ اقتباسات کا یہ مجموعہ "شلوک سنگرہ" کے نام سے شائع ہوا۔[1]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

گور گووند کے والد کا نام گور موہن رائے تھا۔ ان کی پرورش چچا کے ہاتھوں ہوئی۔ گور گووند کی ابتدائی تعلیم رنگ پور ہائی اسکول میں ہوئی، ساتھ ہی انھوں نے سنسکرت اور فارسی زبانیں بھی سیکھیں اور کچھ عرصہ ایک مسلمان درویش سے درس بھی لیا۔[2] 1863ء سے 1866ء تک وہ پولیس میں سب انسپکٹر رہے۔ پچیس برس کی عمر میں انھوں نے ملازمت ترک کردی اور کیشب چندر سین کے ساتھ ہو گئے اور جلد ہی برہمو سماج کے مبلغ بن گئے۔[2]

محقق ہندو مت

[ترمیم]

سنہ 1869ء میں کیشب چندر سین نے انھیں ہندو مت کی تحقیق پر مامور کیا۔ اس کے بعد برسوں وہ ہندومت کا مطالعہ اور اپنے مطالعے کا نچوڑ کتابوں اور مضامین کی شکل میں شائع کرتے رہے۔ ہندومت پر ان کی وسیع و عمیق معلومات کی بنا پر کیشب چندر سین نے انھیں "اپادھیائے" کے خطاب سے نوازا۔[3]

ذاتی خصوصیات

[ترمیم]

ایک عظیم محقق کی حیثیت سے گور گووند نے پوری زندگی زہد و قناعت کے ساتھ بسر کی اور اپنا سارا وقت مطالعہ کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی دنیوی ضرورتوں کی کفالت پرچار آشرم کے صدر کانتی چندر متر نے اپنے ذمہ لے لی تھی، چنانچہ انھوں نے ہی گور گووند کے دونوں بچوں کو تعلیم دلوائی۔ پرچار آشرم پاتوٹولہ، کلکتہ میں واقع برہمو سماج کا ایک چھوٹا سا ادارہ تھا جس کا مقصد مبلغین اور ان کے اہل و عیال کی نگہداشت اور پڑوس کی عمارت میں قیام پزیر طلبہ اور چھاپہ خانے کی دیکھ بھال تھا۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Kopf, David, The Brahmo Samaj and the Shaping of the Modern Indian Mind, 1979, pp. 235-6, Princeton University Press, آئی ایس بی این 0-691-03125-8
  2. ^ ا ب Sengupta, Subodh Chandra and Bose, Anjali (editors), 1976/1998, Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) Vol I, (بنگالی میں), p. 146, آئی ایس بی این 81-85626-65-0
  3. Sastri, Sivanath, History of the Brahmo Samaj, 1911-12/1993, p. 208, Sadharan Brahmo Samaj.
  4. Niyogi, Niranjan, Smritir Gourab Smritir Sourav (The scent of glorious memories), 1969, (بنگالی میں), pp. 104-111.