• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm

گداگر کے ساتھ 10 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام، سابق بینک مینجر کی ضمانت منظور

شائع November 21, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

سندھ ہائی کورٹ نے حیدر آباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں نجی بینک کے سابق برانچ مینجر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

حیدرآباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک گداگر کا اکاؤنٹ ہے، اس کو بھی نہیں چھوڑا گیا، گداگر صاحب تو یہ نہیں کہہ رہے کہ اس کا موبائل یا سم کسی نے لی ہے؟ ملزم کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے آئے؟

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آئے، ملزم نے صارف کی معلومات فراہم کیں، رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ کے مطابق بینک صارفین کی تفصیلات انشورنس کمپنی کو فراہم کرتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بینک سے انفارمیشن لیک ہونا کس دفعہ کے تحت آتا ہے؟ انفارمیشن لیک کرنا فراڈ میں تو نہیں آتا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے نجی بینک کے سابق برانچ مینجر کی ضمانت منظور کرلی اور اسے 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024