تبادلۂ خیال صارف:Mjadil/وثق 1
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Mjadil/وثق 1 کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:57, 15 نومبر 2014 (م ع و)
بچوں کی سائنس
محمد جہانزیب عادل صاحب، آپ باب:بچوں کی سائنس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:46, 26 نومبر 2014 (م ع و)
خوش آمدید
السلام علیکم جہانزیب عادل صاحب، اردو ویکیپیڈیا میں آپ اچھا کام کررہے ہیں۔ اور خوشی ہوئی کہ آپ املاء کی درستگی کا ارادہ رکھتے ہیں، بالکل کیجیے بس خیال یہ رکھیں کہ پہلے سے موجود گفتگو میں املاء درست نہ کریں جیسے آپ نے تبادلۂ خیال:اسلام پر کی ہے۔ اس کے علاوہ مضامین میں جہاں غلطی پائیں بلا تکلف درست فرمادیں۔ امید ہے آپ اردو زبان کے اس عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا کے لیے گرانقدر اضافہ ثابت ہونگے۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ --:)
—خادم— 13:48, 26 نومبر 2014 (م ع و)
تحریر میں یونی کوڈ حروف کے استعمال کیلئےتجاویز
صارف:محمد شعیب آپکا پیغام پڑھکر بہت خوشی ہوئی۔ میں ابھی اس پر نیا ہوں، اسلئے آپکی راہنمائی میرے لیئے مشعل راہ ہو گی۔ اسلام کے زمرہ میں لکھائی نستعلیق میں نظر نہیں ا رہی تھی جسکی وجہ “ء“ اور “ے“ کو جوڑ کر لکھنے کی بجائے“ۓ“ کا استعمال تھا۔ اگر “ئے“ سے “ۓ“ کو تبدیل کر دیں تو صفحہ کو پرھنے میں اور تحریر کے نستعلیق انداز کے اظہار میں جو مسائل ہیں، وہ دور ہو سکتے ہیں۔ اگر مناسب سمجھیں تو آپ خود کر دیں۔ بصورت دیگر مجھے پیغام دیں تاکہ میں یہ تبدیلی کر دوں اور تحریر سکرین پر اچھے طریقے سے ظاہر ہو سکے۔ جزاک اللہ۔--M j adil (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:13, 28 نومبر 2014 (م ع و)
- مضامین میں آپ جہاں بھی املا کی غلطی پائیں اسے درست کردیا کریں، نہ صرف املا کی بلکہ معلومات کے حوالے سے یا کسی بھی حوالے سے کوئی غلطی پائیں تو درست کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ایسی بات ہے جس سے پورا مضمون متاثر ہوتو پھر مشورہ کر لیا کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:00, 28 نومبر 2014 (م ع و)
- جی دراصل صارفین کی آپسی گفتگو ویکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہوتی ہے اس کیے اس میں موجود کسی بھی قسم کی غلطی کو دور نہیں کیا جاتا ہے، باقی رہے مضامین تو ان میں موجود غلطیاں درست کرنے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، بلا تکلف آپ کرسکتے ہیں. یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم رہے ہیں. کیا مزید معلومات مل سکے گی آپ کی فیلڈز سے متعلق تاکہ اس دائرة المعارف کی ترقی اور بالخصوص تکنیکی ترقی میں آپ زیادہ بہتر طور پر حصہ لے سکیں.
:)
—خادم— 13:07, 28 نومبر 2014 (م ع و)- اب دیکھیے اسلام کے مضمون کے تحفظ میں کچھ تبدیلی کی ہے، کیا اب ترمیم کی آپشن آ رہی ہے آپ کے پاس؟ اگر ہاں تو جلد از جلد املا کی غلطیوں کو درست کر کے شکریہ کا موقع دیں، کیونکہ تحفظ میں ایک دو دن کے کے لیے تبدیلی کی ہے۔۔ اگر آپشن نہیں آ رہا تو بھی مطلع فرمائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:11, 28 نومبر 2014 (م ع و)
- جی دراصل صارفین کی آپسی گفتگو ویکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہوتی ہے اس کیے اس میں موجود کسی بھی قسم کی غلطی کو دور نہیں کیا جاتا ہے، باقی رہے مضامین تو ان میں موجود غلطیاں درست کرنے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، بلا تکلف آپ کرسکتے ہیں. یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم رہے ہیں. کیا مزید معلومات مل سکے گی آپ کی فیلڈز سے متعلق تاکہ اس دائرة المعارف کی ترقی اور بالخصوص تکنیکی ترقی میں آپ زیادہ بہتر طور پر حصہ لے سکیں.
عنوان میں القابات
محترم!
عنوان میں القابات کے استعمال سے گریز کرنا چائیے، کیونکہ اس طرح تلاش کرنے میں صارف کو مشکل پیش آتی ہے اور القابات مضمون کو جانبداری کی طرف لے جاتے ہیں، ہاں اگر کوئی لقب، تخلص، یا عرفی نام اصل نام کا حصہ یا اصل نام کے متبادل کے طور پر ہر دو طرف سے (اپنے اور پرائے) استعمال ہونے لگے تو اسے عنوان کا جزو بنانے میں ہرج نہیں بلکہ اسی سے عنوان بنایا جا سکتا ہے، جیسے احمد خان کون تھے کوئی نہیں جانتا مگر اسی شخصیت کو جب سر سید احمد خان لکھا جائے تو ہر کوئی سمجھ جائے گا۔
پورامضمون کاپی پیسٹ (دوسری زبان میں ) نا کریں، بلکہ ایک ایک، دو دو سطور کا یا ایک ایک کر کے پیروں کا ترجمہ شامل کریں۔ یہ مناسب طریقہ نہیں، (ہاں اگر کوئی فہرست ہو تو اس کی کچھ حد تک اجازت ہوتی ہے، کیوں کہ اس طرح روبہ جات انگریزی سرخ روابط کو، اردو میں بدل دیتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:59, 6 اپریل 2015 (م ع و)
محترم عبید رضا صاحب! توجہ دلانے کا شکریہ بھیا۔ سانچہ کیلئے انگریزی زبان کی تحریر بمع کوڈ نقل کی گئی تھی۔ زبان کی درستگی کر دی گئی ہے۔ نیز اس بہانے آپ سے تعارف اور بہت سی نئی معلومات حاصل ہوئیں۔ جزاک اللہ۔--M j adil (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:18, 10 اپریل 2015 (م ع و)
سہ ماہی منصوبہ برائے منتخب موضوعات
محترم، Mjadil/وثق 1!
ویکیپیڈیا پر مضامین کی اچھی خاصی تعداد تو ہے، لیکن یہ غیر متوازن ہو چکا ہے۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے اب آدھے مضامین شہروں کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد ہے)۔
ذیل کے موضوعات پر مواد بہت کم، کمزور، بے حوالہ، یک سطری یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
سائنس و آئی ٹی، اسلام کے دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب، پرچم، قومی ترانے، قومی تعطیلات، کھیل سیاسی جماعتیں، آئین، حقوق وغیرہ کے موضوعات) اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ) اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں) ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم، اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، جو ہے، اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو اہم مصامین ہیں ان ذکر کردہ عنوانات کے، انہیں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔
اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہو کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات بنانا، رجوع مکرر بنانا، ضد ابہام صفحات کی تخلیق کرلنا۔
ہر سہ ماہی میں کئی بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے یوم آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ اسی پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاط ملک، یا آئین بلحاظ ملک نکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد بھی نا ہو۔ ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں۔
مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ اکتوبر تا دسمبر 2015ء
- کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
- کیا آپ اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
- گیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موصوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
- آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
- کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟
محترم Mjadil/وثق 1!
آپ کی آراء و تجاویز فرقہ واریت کا مقابلہ کیسے کریں؟ صفحہ پر درکار ہیں
موضوع:فرقہ وارنہ تبادلۂ خیال، مضامین میں القابات و دعائیہ کلمات، اور فرقہ وارانہ تبادلۂ خیال میں ملوث صارفین سے اردو ویکیپیڈیا کی صرف سے اظہار لاتعلقی اور معذرت کا سانچہ؛ ماضی کے تبادلۂ خیال صفحات کے لیے جن میں ایسی گفتگو موجود ہے۔
آپ کی رائے درکار ہے
محترمی، انڈیویجول اینگیج مینٹ گرانٹس (IEG) کے تحت ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/آندھراپردیش میں اسلام. اس منصوبے کا موضوع "آندھرا پردیش میں اسلام" ہے۔ لہٰذہ صارفین سے گذارش ہے کہ اس صفحہ پر اپنی رائے پیش کریں۔ مزید یہ کہ میٹا پر اس صفحہ پر بھی جائیںپراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنی رائے پیش فرمائیں. جس کے لیے Endorse بٹن پر جائیں یا پھر Endorsements قطعہ پر اپنی رائے اور تائید ضرور دیں۔ اور اگر صارفین میں سے کوئی اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو (Join) پر جاکر اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:00, 24 ستمبر 2015 (م ع و)