مندرجات کا رخ کریں

الحاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اِلحاد دراصل عربی زبان کے لفظ لحد سے اِسمِ صفت ہے جس کے لغوی معنی ایک طرف ہو جانے کے ہیں۔ انگریزی زبان میں اِسے Unorthodoxy سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ یہ اُردو زبان میں عام استعمال ہونے والے روز مرہ " سائیڈ پر ہو جانا " کے عین مترادف ہے جبکہ اسلامی اصطلاح میں اِلحاد کسی شخص یا گروہ کے معروف اور مروّج مذہبی روش سے کنارہ کر لینے کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ معروف اور مروّج مذہبی روش سے مراد وہ مسالکِ اسلامیہ ہیں جو عام مسلّمات کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں جیسا کہ اہلِ سنت، اثنا عشریہ، خارجیت،، سلفیت اور ظاہریت وغیرہ۔ اِلحاد کو لغوی یا اصطلاحی اعتبار سے انگریزی زبان کی اصطلاح Atheism سے نہیں جوڑا جا سکتا چنانچہ اِس کے لیے ایک الگ سے اسلامی اصطلاح دہریت موجود ہے۔ پس اِلحاد اور دہریت میں جوہری فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور انھیں باہم متبادَل یا مخلوط نہیں کرنا چاہیے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. نعمان نیئر کلاچوی (2023)۔ مقالاتِ کلاچوی۔ مرشد پبلی کیشنز کلاچی ،ڈیرہ اسماعیل خان۔ صفحہ: 24