الیسیا دیاس
الیسیا دیاس | |
---|---|
پیدائشی نام | الیسیا دیاس Alycia Dias |
پیدائش | میرپور، آزاد کشمیر، پاکستان | 4 نومبر 1992
اصناف | پاکستانی کلاسیکی موسیقی |
پیشے | پس پردہ گلوکارہ |
آلات | ووکلز |
سالہائے فعالیت | 2013–تاحال |
ایلیسیا ڈیاس ایک پاکستانی پس پردوہ گلوکار ہے ، جو اردو زبان کے ڈراما سیریلز کے او ایس ٹی گانوں کے لیے مشہور ہے۔ ان کے کیرئیر کا آغاز ای رئیلٹی شو "ایل جی آواز بنائے سٹار" سے ہوا جس میں اس نے گلوکاری کے مقابلے میں شرکت کی اور 17 سال کی عمر میں سیمی فائنل میں پہنچی۔ اس نے 2013 میں ترکی کے سیریل نور کا ٹائٹل سونگ اردو زبان میں گاتے ہوئے بطور لیڈ گلوکار کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ اس نے 2013 میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے رومانوی ڈراما سیریل "دل مضطر" کے ٹائٹل گانے "دل مضطر" گا کر ہم ایوارڈز برائے بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا اعزاز جیتا۔
کیریئر
[ترمیم]ڈیاس نے اپنے کیریئر کا آغاز ایل جی آواز بنے اسٹار سے کیااور یہ مقابلہ انھوں نے 17 سال کی عمر میں جیت لیا۔ انھوں نے اپنے پس پردہ گلوکاری کے کیریئر کی شروعات " تم ہی ہو " اور "آگ" کے گانوں سے کی تھی ، جسے انھوں نے دی مائیل اسٹونز بینڈ کے ساتھ گایا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ترکی کے ڈراما سیریل نور کا اردو زبان میں گانا گایا۔ [1] اس کے بعد انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے داغ کا تھیم سانگ گایا۔ انھوں نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے سیریل فاریاب گانے کے لیے "یہاں زندگی بھی فریب ہے" گانا گایا۔ اس کا اگلا گانا جیو ٹی وی سیریز ننھی کے لیے تھا۔انھوں نے ہم ٹی وی کے رومانوی سیریل دل مضطر کے گیت گا کر ہم ایوارڈز میں بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا اعزاز جیتا [2] اور بعد میں جیو کہانی پر نشر ہونے والے سیریل 'انتقام' کا ٹائٹل سونگ بھی گایا ۔ اس کے بعد انھوں نے ایک گانا نبیل شوکت علی کے ساتھ گایا اوراس سیریل کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا۔ انھوں نے نبیل شوکت علی کے ساتھ سیریل 'پچھتاوا' کا ساؤنڈ ٹریک بھی گایا۔
رئیلٹی شو
[ترمیم]- 2007 ایل جی آواز بنائے اسٹار مقابلہ سیمی فائنلسٹ (سیمی فائنل میں ہار گئیں)
ڈسکوگرافی
[ترمیم]- 2012 " تم ہی ہو " اور "آگ" - دی مائیلسٹونز کے ساتھ مل کر
ساؤنڈ ٹریک
[ترمیم]سال | نغمہ | سیریل | چینل | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2012 | "نور" | نور | جیو ٹی وی | |
2012 | "یہ تمام زندگی داغ ہے" | داغ | اے آر وائی ڈیجیٹل | |
2013 | "یہاں زندگی بھی فریب ہے" | فریب | ایکسپریس انٹرٹینمنٹ | |
2013 | "چھوٹی سی ننھی سی" | ننھی | جیو ٹی وی | |
2013 | "دل مضطر" | دل مضطر | ہم ٹی وی | بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ہم ایوارڈ |
2013 | "کنکر" | کنکر | ہم ٹی وی | |
2013 | "انتقام" | انتقام | جیو کہانی | |
2013 | "رشتے کچھ ادھورے سے" | رشتے کچھ ادھورے سے | ہم ٹی وی | |
2013 | "پچھتاوا" | پچھتاوا | اے آر وائی ڈیجیٹل | |
2014 | "اگر شوق دل میں آ جائے" | شوق | اے آر وائی ڈیجیٹل | |
2014 | "ساری بھول ہماری تھی" | ساری بھول ہماری تھی | جیو ٹی وی | |
2014 | "کیا ہوا جو چھوٹا تیرا پیار" | عفت | جیو کہانی [3] | |
2014 | "جہاں آرا" | جہاں آرا | اے آر وائی زندگی | |
2014 | "شہرِ اجنبی" | شہرِ اجنبی | A-Plus تفریح | |
2014 | "ہستی ہستی صبح" | مارننگ شو | اے آر وائی نیوز | |
2014 | "کھولو" | ماسٹر شیف پاکستان | اردو 1 | |
2014 | "عشق بے ایمان ہے" | عشق | اردو 1 | |
2014 | "وہ بھی بس چپ رہتی تھی" | چپ رہو | اے آر وائی ڈیجیٹل | |
2015 | "ہم تیرے نکاح میں ہیں" | نکاح | ہم ٹی وی | |
2015 | "وفا نا آشنا" [4] | وفا نا آشنا | پی ٹی وی ہوم [5] | |
2015 | " سوہنی دھرتی " | کوک اسٹوڈیو (سیزن 8) | کوک اسٹوڈیو چینلز | |
2015 | "ارمان" | |||
2015 | "صبح کی کہانی" | صبح کی کہانی | جیو ٹی وی | |
2017 | "دل نواز" | دل نواز | اپلس | |
2018 | "ماہِ تمام" | ماہ تمام | ہم ٹی وی |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Raatib Ahmed (2013-03-31)۔ "Alycia Dias – Biography/Profile – Pakistani Singer (Bio + Pictures) | Watch Pakistani Dramas"۔ Drama.fazeem.com۔ 27 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013
- ↑ "Alycia Dias – 'An Emerging Star'"۔ Reviewit.pk۔ 2013-04-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2015
- ↑ "Watch "Iffet" Ost Drama Full Title Song"۔ Nationpk۔ 2014-04-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2015
- ↑ https://soundcloud.com/alycia-dias/wafa-na-ashna
- ↑ https://web.archive.org/web/20150315005323/http://home.ptv.com.pk/profile.asp