امبریا
امبریا | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | پیروجیہ (پیروجا) |
صدر علاقہ | ماریا ریتا لورینزیتی (Maria Rita Lorenzetti) |
صوبوں کی تعداد | 2 |
کمونے کی تعداد | 92 |
رقبہ | 8,456 مربع کلومیٹر (سولہواں ۔ 2.8 فیصد) |
آبادی | 867,878 (سترھواں ۔ 1.5 فیصد) |
علامت | |
فائل:Umbria-Stemma.png |
امبریا (انگریزی، اطالوی: Umbria) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جو مرکزی اٹلی میں واقع ہے۔ علاقائي صدر مقام پیروجیہ ہے اور علاقہ کی کل آبادی لگ بھگ نو لاکھ ہے۔ علاقہ کے مغرب میں اٹلی کا علاقہ تسکانہ، مشرق میں مارچے اور جنوب میں لازیو واقع ہے۔
علاقہ کو دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | پیروجیہ (پیروجا) | 606,413 (2001ء) | 6,334 | 59 |
2 | تیرنی (Terni) | 184,325 (2006ء) | 2,122 | 33 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔ )
علاقہ کی زرعی پیداوار میں زیتون، انگور، گندم اور تمباکو شامل ہے۔ صنعتوں میں صوبہ تیرنی کی سٹیل فیکٹریاں، پیروجیہ کی کھانے پینے کا سامان بنانے والی فیکٹریاں اور زیتون کا تیل اور شراب بنانے والے کارخانے قابل ذکر ہیں۔
اطالوی قومی ادراہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 53,470 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 6.2 فیصد ہے۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | پیروجیہ (پیروجا) | 161,390 | صوبہ |
2 | تیرنی (Terni) | 109,569 | صوبہ |
3 | فولینیو (فولنگو) | 54,381 | کمونے |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔ )
مزید پڑھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- علاقہ امبریاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ regione.umbria.it (Error: unknown archive URL)۔ باضابطہ ویب گاہ
- Umbria.org
- IGM (Istituto Geografico Militare) امبریا نقشہ جاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cidoc.iuav.it (Error: unknown archive URL)
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا| لازیو| لیگوریا| لومباردیہ| مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا| سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ| امبریا| وینیتو
ویکی ذخائر پر امبریا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |