اولبرز پیراڈاکس
Appearance
اولبرز پیراڈاکس (انگریزی: Olbers' paradox) سترہویں صدی کے ایک جرمن سائینسدان heinrich olber نے پیش کیا۔ آسان الفاظ میں اولبرز کا کہنا تھا ’’رات کا اندھیرا ، ایک لامحدود کائینات کے نظریے سے ٹکراتا ہے‘‘ یعنی ، اگر یہ کائینات واقعی لامحدود ہے اور اس کا کوئی کنارہ نہیں اور اس میں ان گنت ستارے موجود ہیں تو رات کے آسمان میں ہم جس طرف بھی دیکھیں ہماری نگاہ ایک ستارے پر ہی پڑنی چاہیے تھی اور رات کا آسمان بہت زیادہ روشن ہونا چاہیے تھا ۔ یا پھر اس سے بھی زیادہ آسان الفاظ میں وہ یہ کہ رہا تھا کہ لگتا یوں ہے کہ جیسے اندھیرا نام کی کوئی فزیکل چیز واقعی موجود ہے ، جو روشنی کو ہم سے چھپا رہی ہے۔