اکال تخت
اکال تخت The Akal Takht ਅਕਾਲ ਤਖ਼ਤ ਸਾਹਿਬ | |
---|---|
اکال تخت صاحب | |
عمومی معلومات | |
معماری طرز | سکھ فن تعمیر |
ملک | بھارت |
تکمیل | سترہویں صدی |
اکال تخت (Akal Takht) (پنجابی: ਅਕਾਲ ਤਖ਼ਤ) لفظی معنی: ابدی تخت [1] سکھوں كى پانچ تختوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کمپلیکس امرتسر، پنجاب، بھارت میں واقع ہے اور نئی دہلی کے شمال مغرب میں تقریبا 290 میل (470 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔
اکال تخت پانچ تختوں میں سب سے پہلا تخت ہے۔ اسےسکھوں کے چھٹے گرو گرو ہرگوبند [1] نے انصاف اور دنیاوی مسائل پر غور کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔ یہ خالصہ کی دنیاوی اتھارٹی کی اعلی ترین نشست ہے اور جتھے دار سکھوں کے اعلیٰ ترین ترجمان کا مقام ہے۔ موجودہ جتھے دار سنگھ صاحب گیانی گربچن سنگھ خالصہ ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]گرو رام داس نے سب سے پہلے ہرمندر صاحب کے نزدیک بیٹھنے کے لیے مٹی کا ایک چبوترا بنوایا۔ اس کے بعد گرو ارجن دیو نے اسی مقام پر ایک کچی کوٹھری بنوا سی جسے سکھ کوٹھا صاحب کہتے ہیں۔ ایک خاص بات یہ ہے کہ ہرمندر صاحب کی بنیاد مسلمان صوفی میاں میر نے رکھی۔ جبکہ اکال تخت کی بنیاد بابا بڈھا جی، بھئی گرداس جی اور گرو ہرگوبند صاحب جی نے رکھی۔ سب سے پہلے گرو ہرگوبند اس تخت پر بیٹھے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اکال تخت پر بار بار حملے ہوِئے۔
اٹھارویں صدی میں احمد شاہ ابدالی نے اکال تخت اور ہرمندر صاحب پر کئی حملے کیے۔[1] ہری سنگھ نلوہ جس کہ راجہ رنجیت سنگھ کا ایک جنرل تھا اس کی سونے تزین کی۔[2] 4 جون، 1984ء میں آپریشن بلیو سٹار کے تحت اکال تخت اور ہرمندر صاحب کو بہت نقصان پہنچا۔
آپریشن بلیو سٹار
[ترمیم]1984ء میں بھارتی فوج کا اپنے ہی ملک میں امرتسر شہر میں واقع ہرمندر صاحب پر کیا جانے والا آپریشن۔ یہ آپریشر اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم سے 3 سے 8 جون تک ہوا۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ Fahlbusch E. (ed.) "The encyclopedia of Christianity." Eerdmans, Grand Rapids, Michigan, 2008. ISBN 978-0-8028-2417-2
- ↑ Sohan Lal Suri. 19th century. Umdat-ut-tawarikh, Daftar III, Part 2, trans. V.S. Suri, (1961) 2002, Amritsar: Guru Nanak Dev University, f. 260
- ↑ http://www.rediff.com/news/2004/jun/03spec.htm Rediff.com. 6 June 1984. Retrieved 9 August 2009.
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر اکال تخت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- اکال تخت کی تاریخ
- WorldGurudwara.com Akal Takht, Amritsar established in 1606آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ worldgurudwara.com (Error: unknown archive URL)
- Takht Sri Darbar Sahib Akal Takhtآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sgpc.net (Error: unknown archive URL)
- Shri Akaal Takhat images