بیرونی احتراقی انجن
بیرونی احتراقی انجن (انگریزی: External combustion engine) یا بروں احتراقی انجن؛ وہ انجن ہے جسے سلنڈر کے باہر ایندھن کے احتراق سے حرارت ملتی ہے۔
ایک بیرونی احتراقی انجن ایک باہمی (reciprocating) حرارتی انجن ہے جہاں ایک کام کرنے والا سیال (بھاپ انجن میں پانی) نظام کے اندر ہوتا ہے۔ مگر کام کرنے والے سیال کو گرم کرکے بھاپ میں تبدیل کرنے کے لیے ایندھن (کوئلہ، لکڑی یا تیل) نظام کے باہر جلایا جاتا ہے اور اس سے پیدا شدہ حرارت انجن کی دیوار یا حرارتی ترسیل (convection) کے ذریعے اندرونی سیال کے درجہ حرارت کو بڑھانے کے کام آتی ہے۔ زیادہ حرارت پر پانی بھاپ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور پھیل جاتا ہے۔ اس کے بعد سیال (جواب بھاپ کی شکل میں ہوتا ہے)، انجن کے میکانزم کو پھیلانے اور اس پر عمل کرتے ہوئے، حرکت اور قابل استعمال کام پیدا کرتا ہے۔[1] اوپن سائیکل میں، اس کے بعد سیال کو پھینک دیا جاتا ہے جبکہ بند سائیکل میں استعمال شدہ بھاپ کو ٹھنڈا اور کمپریسڈ کرکے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس قسم کے انجنوں میں ایندھن کو بنیادی طور پر حرارت کے منبع کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور انجن حرارت کے دیگر ذرائع کے ساتھ یکساں طور پر کام کر سکتا ہے۔ ریل کا بھاپ انجن اور بھاپ سے چلنے والے ٹربائن اس کی عملی مثال ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بھاپ کا انجن
بھاپ کا انجن ایک حرارتی انجن ہے جو بھاپ کو اپنے کام کرنے والے سیال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مکینیکل کام کرتا ہے۔ بھاپ کا انجن ایک پسٹن کو سلنڈر کے اندر آگے پیچھے کرنے کے لیے بھاپ کے دباؤ سے پیدا ہونے والی قوت کا استعمال کرتا ہے۔ اس متحرک پسٹن کو سلاخ اور کرینک کے ذریعے پہیوں سے جوڑ دیا جاتا ہے اور کام کے لیے گردشی قوت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اصطلاح "بھاپ کے انجن" کا اطلاق عام طور پر صرف نقل و حمل کے لیے استمال ہونے والے انجنوں پر ہوتا ہے۔ بھاپ کے ٹربائن پر نہیں۔ بھاپ کے انجن بیرونی دہن کے انجن ہیں، جہاں کام کرنے والے سیال کو حرارت پیدا کرنے والے ایندھن سے الگ رکھا جاتا ہے۔ اس عمل کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مثالی حر حرکیاتی چکر کو رینکائن چکر کہا جاتا ہے۔ عام استعمال میں سٹیم انجن کی اصطلاح یا تو مکمل سٹیم پلانٹس (بشمول بوائلر وغیرہ) کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے کہ ریلوے سٹیم انجن اور چھوٹے انجن یا صرف پسٹن یا ٹربائن مشینری کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسا کہ ساکت دخانی انجن۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ External Combustion - Definition from the Merriam-Webster Online Dictionary