تبادلۂ خیال صارف:Urdutext
وکی امن
[ترمیم]اسلام علیکم! اس منصوبہ پر نظر ڈالیے اور شمولیت اختیار کیجئے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 15:12, 11 نومبر 2012 (UTC)
- آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 18:11, 23 نومبر 2012 (UTC)
- انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ کافی دنوں بعد آپ دوبارہ متحرک نظر آئے، اب امید ہے کہ آپ غیر حاضر نہیں ہونگے ۔ —خادم— تبادلۂ خیال 18:55, 25 دسمبر 2012 (م ع و)
میری کوشش ہو گی کہ میں یہاں کچھ اصافہ کر سکوں۔
القلم تاج نستعلیق
[ترمیم]السلام علیکم جیسبادی صاحب! آپ کا القلم تاج نستعلیق پر لکھا ہوا مضمون نظر سے گذرا، میں خود کئی دنوں سے اس پر لکھنا چاہ رہا تھا لیکن لکھ نہیں سکا۔ آپ نے شروع کیا تو خیال ہوا کہ تاج نستعلیق کے ترقی دہندگان سے رابطہ کرکے مزید معلومات فراہم کی جائیں۔ اسی سلسلہ میں اردو محفل (جہاں سے یہ نویسہ شائع ہوا ہے) میں اردو ویکی کے مضمون کا ربط دیا تو شاکر بھائی کا یہ پیغام آیا۔ یہ مسئلہ آپ کی توجہ کا طالب ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 01:42, 1 جنوری 2013 (م ع و)
- شعیب بھائی، آپ کو علم ہے کہ وکیپیڈیا کے کسی مضمون میں ترمیم کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شاکر صاحب کی بات درست ہے کہ وہ خود اپنے بارے مضمون میں ترمیم نہیں کرنا چاہ رہے۔ مضمون میں جو دو چار سطریں لکھی گئی ہیں ان کی معلومات فہد صاحب کے مدونہ سے لی گئی ہیں۔ مزید معلومات ڈالی جا سکتی ہیں یہ خیال رکھتے ہوئے کہ مضمون اشتہاری شکل نہ اختیار کر لے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 18:59, 1 جنوری 2013 (م ع و)
- جی، دراصل میں انگریزی ویکی میں اس پر مضمون کا انتظار کررہا ہوں، اگر وہاں تحریر ہوجائے تو معلومات منتقل کی جاسکتی ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 07:06, 2 جنوری 2013 (م ع و)
سلام
[ترمیم]امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے، دیوان عام میں آپ کا پیغام پڑھا، نوازش۔ آپ کے سامنے تو اس دائرۃ المعارف کی تمام تاریخ گذری ہے اور یہ آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا کہ دائرۃ المعارف پر منتظمی اور نامنتظمی کو ہم لوگوں نے کبھی اہمیت ہی نہیں دی۔ اس بات کا بھی افسوس رہتا ہے کہ جو کرنا چاہتے تھے وہ اس دائرۃ المعارف کے لیے کر نہیں سکے، یا شاید اب اس کی ضرورت نہیں، بہرحال دعا ہے کہ آنے والے اس منصوبے کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی فطرت پر نظر ڈال لیں۔ دعاگو، سمرقندی
رائے درکار
[ترمیم]آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 13:32, 4 فروری 2013 (م ع و)
- السلام علیکم، جناب دیگر زبانوں میں تعداد مضامین میں آپ کے جانب سے کی گئی ترمیم کو میں نے استرجع کردیا ہے اور صفحہ حالیہ تبدیلیوں سے بھی اسے ہٹا دیا ہے۔ اس سانچہ کو میں اپنے ذاتی صفحہ پر منتقل کردوں گا۔ امید ہے اب آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اور اگر میری کسی اور چیز سے آپ کو تکلیف ہو تو بلا تکلف عرض کریں میں اپنے ذیلی صفحات میں منتقل کردوں گا۔ —خادم— تبادلۂ خیال 07:07, 13 فروری 2013 (م ع و)
- لیکن ویکیپیڈیا کی قانونی ضرورت ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 15:27, 24 مارچ 2013 (م ع و)
بیہودہ جواب
[ترمیم]ہممم! تو یہ بیہودہ پیغامات ہیں آپ کے نزدیک!! روک دیا ہوں میں نے اپنے سارے روبہ جات، اور میں خود بھی جارہا ہوں۔ اور دیکھوں گا کتنا دم خم ہے آپ کے اندر اردو ویکیپیڈیا کو دیگر ویکیوں کے مقابلہ میں لانے کا، کبھی محبت سے ہی پوچھ لیا ہوتا کہ کیوں کیا جارہا ہے یہ سب اور محبت آمیز مخالفت کی ہوتی۔ ہفتہ میں چند دن آکر محض کچھ وقفہ گذارنا اور اور بیہودہ تبصرے کرکے چلے جانا شاید یہی علامت ہوتی ہے قدیم ہونے کی جس کا غرور آپ کی ناک پر ہمیشہ دھرا رہتا ہے، لیں آپ کی منتظمی آپ کو مبارک آپ کے اختیارات آپ کو مبارک!! سلام! —خادم— تبادلۂ خیال 16:08, 24 مارچ 2013 (م ع و)
گزارش
[ترمیم]آپ نے کافی عرصہ تک اردو ویکیپیڈیا پر ایک منتظم کی حیثیت سے کام کیا ہے، اور ہمیں آپ کی خدمات کا برملا اعتراف ہے۔لیکن اب کم ہی آپ ویکیپیڈیا پر آتے ہیں اگر آپ نے کبھی کبھار ہی ویکیپیڈیا پر آنا ہو تو آپ کو ایک صارف کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے اس لیے آپ اپنی منتطمی سے معزول ہو جائیں معزولی کے لیے یہاں درخواست دیں شکریہ۔
--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 14:58, 25 مارچ 2013 (م ع و)
- آپ کی تجویز معقول ہے۔ بہت سے منتظمین سبکدوش ہونا چاہتے تھے مگر میں نے انھیں ایسا نہ کرنے کی درخواست کی۔ اس کی وجہ پہلے بھی بیان ہو چکی ہے۔ وکیپیڈیا پر حاضر صارفین کی تعداد اگر ایک معقول عدد پر پہنچ جائے تو غیر حاضر منتظمیں سبکدوشی اختیار کر لیں گے۔ وکیپیڈیا پر کئی ایسے ادوار آئے ہیں کہ اکا دکا شخص ہی دن میں یہاں آتا تھا۔ آج جو سرگرم ہیں ممکن ہے کل وقت نہ نکال سکیں۔ اردو وکیپیڈیا پر مختلف قبضہ گروہ قابض ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں، اس لیے میں نے پرانے احباب کو وکیپیڈیا سے تعلق استوار رکھنے کا کہا ہے، جب تک کہ لکھنے والے صارفین کی تعداد ایک حد تک پہنچ جائے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:49, 26 مارچ 2013 (م ع و)
اردو سانچہ سازی
[ترمیم]السلام و علیکم جناب جیسبادی صاحب ،
مجھے اردو سانچہ سازی کے سلسلے میں کچھ معاونت درکار تھی ۔ کچھ سانچوں کا اردو ترجمہ میں نے بھی کرنے کی کوشش کی ۔ اور کسی حد تک کامیاب بھی رہا ۔ مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان سانچوں میں محددات / وترات انگلش ہی میں لکھنے پڑتے ہيں ۔ جب کہ میں نے ان محددات کا ترجمہ جب اردو میں کرنے کی کوشش کی تو ناکامی ہوئی ۔ آپ کا بنایا سانچہسانچہ:خانۂ معلومات مصنف دیکھا ۔ جس میں آپ نے محددات بھی اردو میں مقرر کر رکھے ہيں ۔ کیا آپ مجھے دیگر سانچوں کو اردو میں تبدیل کرنے کا طریقہ سمجھا سکتے ہيں ۔ جیسے کہ سانچہ:خانہ معلومات ڈرامہ اس کے علاوہ فلمی و ٹی وی فن کاروں کے بارے میں سانچے ۔
در اصل مجھے ڈراموں اور فلموں کے سانچے اردو محددات کے ساتھ بنانے ہيں ۔ میں ڈراموں اور فلموں کے صفحات پر سانچے کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں مگر چاہتا ہوں کہ ایک بار بناؤں اور اردو محددات کے ساتھ ہی بناؤں ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کبھی اس سانچے میں ان محددات کو اردو میں بدل دیا جائے اور پھر مشکل کام ہوگا کہ وہ سانچے جن جن مضامین میں استعمال ہوئے ہیں وہاں جا جا کر محددات کو ایک ایک کر کے اردو میں ٹائپ کرنا ۔ ۔ وکی طالب علمتبادلہ خیال 11:16, 18 مئی 2013 (م ع و)
- اردو وکیپیڈیا پر متفقہ فیصلہ کے مطابق سانچوں کا ترجمہ نہیں کیا جاتا، صرف ایسے الفاظ کا ترجمہ کیا جاتا ہے جن کو نظر آنا ہو۔ باقی آپ انگریزی وکیپیڈیا سے سانچہ لا کر یہاں محفوظ کر دیں اور نظر آنے والے میدانوں کا ترجمہ کر دیں تو یہ کافی ہو گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:12, 18 مئی 2013 (م ع و)
- Why not answering now?? What's wrong with you? Why you are not allowing the Urdu Wiki to flourish? Because of people like you, which stop our constructive edits, this WIkipedia has only 20,000 articles even today. Please stop this, I already told you that I am not the owner of the tool, if you have a better installer you can replace it with my tool, but please don't adopt a behaviour like this! فیضان 15:23, 30 مئی 2013 (م ع و)
- Brother Please! For God's sake Please restore my revision, we should facilitate others so that Urdu Wiki may grow!! Please brother فیضان 15:44, 30 مئی 2013 (م ع و)
ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ
[ترمیم]ﺟﻨﺎﺏ ﺍﺭﺩﻭ ﭨﻴﮑﺴﭧ ﺻﺎﺣﺐ! ﺑﺮﺍﮦ ﮐﺮﻡ ﺁﭖ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﻧﺌﮯ ﺻﺎﺭﻓﻴﻦ ﮐﻮ ﺗﻮ ﭘﺮﻳﺸﺎﻥ ﻧﮧ ﮐﺮﻳﮟ ﻣﻴﮟ ﻳﮧ ﻧﮩﻴﮟ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻏﻠﻂ ﮨﻴﮟ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻒ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮ ﻟﻴﮑﻦ ﺩﺭﺳﺖ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻳﮏ ﻃﺮﻳﻘﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ. ﺁﭖ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺻﺎﺭﻓﻴﻦ ﮐﻮ ﺷﮑﺎﻳﺘﻴﮟ ﮨﻮﺭﮨﯽ ﮨﻴﮟ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻃﺮﺯ ﻋﻤﻞ ﺳﮯ ﻧﺎﻼﮞ ﮨﻴﮟ ﺑﺮﺍﮦ ﮐﺮﻡ ﺍﮔﺮ ﻭﻳﮑﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﭖ ﺧﻴﺮﺧﻮﺍﮦ ﮨﻴﮟ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﮯ ﺭﻭﻳﮧ ﮐﻮ ﺗﺮﮎ ﮐﺮﻳﮟ ﺑﺼﻮﺭﺕ ﺩﻳﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺑﻴﺶ ﻗﻴﻤﺖ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺨﺖ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﻧﺎﮔﺰﻳﺮ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ. ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺩﺭﺷﺖ ﺭﻭﻳﮧ ﻣﻴﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﺗﮏ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﺗﮭﺎ ﻣﻴﮟ ﻧﮯ ﻭﻳﮑﯽ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﮐﻮ ﺩﺭﻣﻴﺎﻥ ﻣﻴﮟ ﻧﮩﻴﮟ ﮈﺍﻼ ﻟﻴﮑﻦ ﺍﺏ ﺩﻳﮕﺮ ﺻﺎﺭﻓﻴﻦ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﻳﺘﻴﮟ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺭﮨﯽ ﮨﻴﮟ ﺟن ﻣﻴﮟ ﮐﭽﮫ ﻗﺪﻳﻢ ﺍﺣﺒﺎﺏ ﺑﮭﯽ ﮨﻴﮟ ﺍﺱ ﻟﻴﮯ ﮐﺴﯽ ﺭﻋﺎﻳﺖ ﮐﯽ ﮔﻨﺠﺎﺋﺶ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﻴﮟ ﺁﺗﯽ. الصارم (تبادلۂ خیال) 18:13, 30 مئی 2013 (م ع و)
اردو وکی پیڈيا سے ہٹ کر معاونت درکار ہے
[ترمیم]جناب جسیبادی / UrduText صاحب السلام و علیکم کیا آپ اردو وکی پیڈيا سے باہر کے لیے معاونت کر سکتے ہیں ۔ میرے عرض کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں اپنی سائٹ بنانا چاہ رہا تھا فن اداکاری کے شعبے سے متعلق کہ جس کے لیے میں نے میڈیا وکی بھی انسٹال کر لیا ہے ۔ اور ایک دو سانچے بھی بنانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں بن پا رہے ۔ اس کے لیے آپ کی معاونت درکار تھی ۔ شکریہ
- جناب نورالدین صاحب، میرا میڈیاوکی کا کوئی خاص تجربہ نہیں۔ غالباً کاشف عقیل صاحب اس میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:14, 14 جون 2013 (م ع و)
Article request: Centralized Monitoring System
[ترمیم]Hi! Do you do article requests?
I know that you contributed to the article on PRISM. Are you willing to write a stub on en:Centralized Monitoring System, the monitoring system in India? (the Urdu variety of Hindustani is spoken/used in some portions of India) If so, please feel free to write it :)
Thank you WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 13:15, 30 جون 2013 (م ع و)
- Thank you very much! WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 14:41, 7 اگست 2013 (م ع و)
Article request: 2013 Afghanistan–Pakistan floods
[ترمیم]Want to start an article on en:2013 Afghanistan–Pakistan floods ?
Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 14:56, 8 اگست 2013 (م ع و)
مدد درکار
[ترمیم]آپکی مدد اس مضمون اسلام آباد کے ترجمے کیلۓ درکار ہے۔ الکاتب (تبادلۂ خیال) 18:37, 13 اگست 2013 (م ع و)
- معلوم نہیں کس قسم کی مدد درکار ہے۔ اگر الفاظ کے معنی درکار ہیں تو سمرقندی صاحب اس ویکیپیڈیا:مطلوب الفاظ پر مدد کرتے ہیں۔ مضمون کے انگریزی حصہ کو میں حذف کر رہا ہوں۔ آپ انگریزی مواد اپنے شمارندہ پر نقل کر کے ترجمہ کر سکتے ہیں --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:08, 14 اگست 2013 (م ع و)
تاخیر کی معذرت
[ترمیم]السلام علیکم اردو ٹیکسٹ بھائی۔ ویکیپیڈیا:مطلوب الفاظ پر کچھ الفاظ موجود تھے جن پر اپنی رائے کا اظہار کرنے میں خاصی تاخیر ہوگئی؛ اگر آپ نے درج فرمائے تھے تو تاخیر کی معذرت کے ساتھ ایک نظر دیکھ لیجیے گا اور کسی لفظ کے متبادل پر تبدیلی درکار ہو تو ضرور کر لیجیے گا کہ ہو سکتا ہے کوئی پہلو میری نظر میں آنے سے رہ گیا ہو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:11, 23 اگست 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ سمرقندی صاحب، میں مزکورہ مضامین میں اصطلاحاتی ترامیم کر دوں گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:06, 23 اگست 2013 (م ع و)
مسئلہ
[ترمیم]میرے ساتھ کوئی بھی نیا مضمون تحریر کرتے ہوۓ وکی متن اور دیگر سہولیات استعمال کرتے ہوۓ مسئلہ ہوتا ہے ایسا کیوں ہے؟انکو کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ الکاتب (تبادلۂ خیال) 17:19, 23 اگست 2013 (م ع و)
- مجھے صحیح سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کس مسئلہ سے دوچار ہیں۔ غالباً آپ کے متصفح جال میں جاوا سکرپٹ کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ ہو سکتا ہے۔ آپ کونسا browser اور operating systems استعمال کر رہے ہیں۔ ترجیحات میں اپنی Appearance/Skin بدل کر دیکھیں۔ یا تجربہ کے لیے نیا کھاتہ بنا کر دیکھیں کہ اس میں بھی یہی مسئلہ ہوتا ہے یا نہیں۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:55, 24 اگست 2013 (م ع و)
حذف
[ترمیم]اس فٹبال انیسویں عالمی کپ مضمون کو حذف کر دیجئے کیونکہ یہ پہلے سے ہی اس نام 2010 فیفا عالمی کپ سے وکی پر موجود ہے۔الکاتب (تبادلۂ خیال) 14:44, 24 اگست 2013 (م ع و)
- انکو بھی حذف کردیں جمعیت طلباء اسلام (نظریاتی) الکاتب (تبادلۂ خیال) 14:59, 24 اگست 2013 (م ع و)
زمرہ کی منتقلی
[ترمیم]بھائی جی کیا زمرہ کو ہم منتقل کر سکتے ہیں؟؟؟ الکاتب (تبادلۂ خیال) 15:10, 29 اگست 2013 (م ع و)
ۤ٭ مضمون ولنٹائن ڈے کو کیو حزف کیا گیا ہے؟؟؟الکاتب (تبادلۂ خیال) 16:19, 1 ستمبر 2013 (م ع و)
Article request: York Region District School Board
[ترمیم]Hi! Is it okay if you write an article on the en:York Region District School Board?
Urdu documents:
- http://www.yrdsb.ca/AboutUs/Departments/ISCS/Documents/ReceptionCentreFlyer-Urdu.pdf - http://www.webcitation.org/6J7xiP6U1
- http://www.yrdsb.edu.on.ca/pdfs/w/mission/Urdu_SURVEY-MissionVisionValues.pdf - http://www.webcitation.org/6J7xypiCm
Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 22:29, 7 ستمبر 2013 (م ع و)
جوابی پیغام
[ترمیم]ویکیپیڈیا:دیوان عام/طرزیات#زبانی ویکیپیڈیا منصوبہ میں جواب ملاحظہ فرمائیں۔ —خادم— 19:30, 17 ستمبر 2013 (م ع و)
- ابتدائی طور پر محض پڑتال کے لیے میں نے عربی علم الاساطیر کا صوتی اخراجہ زبراثقال کیا ہے، اس میں کمی زیادتی کی نشاندہی فرمادیں، اور مزید کیا کیا چیزیں درکار ہے اس جانب بھی رہنمائی فرمادیں۔ کیا حوالہ جات وغیرہ کی بھی تسجیل کی جاتی ہے؟ اگر کی جاتی ہے تو کس انداز میں؟ یہ میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ دیگر ویکیوں کے صوتی مضامین میں سن نہیں پا رہا ہوں میرے براوزر کی فنی خرابی کی وجہ سے، اس لیے اگر آپ انہیں سن کر میری رہنمائی فرمادیں تو مجھے آسانی ہوجائے گی۔ اگر اس مضمون کے بجائے لیونہارڈ اویلر کو صوتیا دیا جائے تو اسے جلد منتخب کیا جاسکتا ہے؟ نیز en:Wikipedia:WikiProject Spoken Wikipedia کو اردو میں ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا کے نام سے بناسکتے ہیں؟ تاکہ کام منضبط ہو۔ —خادم— 20:27, 17 ستمبر 2013 (م ع و)
- بہت خوب شعیب صاحب۔ آپ نے تقریباً تمام کام کر ڈالا ہے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹانا تو مشکل ہو گا، مگر اگر تجرباتی طور پر صرف ایک مضمون ہی صوتیا دیا جائے تو بڑی اچھی ابتدا ہو گی۔ میرا خیال ہے کہ "عربی اساطیر " (جو مختصر ہے) والے مضمون سے ہی شروع کیا جائے۔ قیاس ہے کہ غلطیاں دور کرنے کے لیے کئی دفعہ تسجیل کی تکرار کرنا پڑے گی۔ اس مضمون کو پھر تھوڑے عرصہ کے لیے منتخب مضمون بنایا جا سکتا ہے۔ آپ کے سوال کے جواب میں: حوالہ جات نہیں صوتیائے جاتے، البتہ باب کے نام لیے جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ کسی انگریزی مضمون کی ogg کا ربط نقل کر لیں تو اسے VLC media player میں آسانی سے سُن سکتے ہیں، اس میں براوزر کی خرابی آڑے نہیں آئے گی۔ آپ کی عملی مدد نہ کر سکنے کی معذرت، مگر امید ہے کہ ایک دفعہ ابتدا ہو جائے تو باقی ساتھی بھی اس میں حصہ لیں گے۔
vlc http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/b/ba/Cheese.ogg
--Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:10, 18 ستمبر 2013 (م ع و)
- تجرباتی طور پر میں نے ایک مضمون بنام عربی علم الاساطیر کی صوت بندی کی تھی اور اس کو زبراثقال کرکے آپ کو اس کا ربط بھی دیا تھا، دوبارہ پھر دے رہا ہوں صوتی اخراجہ۔ یہ ogg میں ہی ہے، براؤزر کی فنی خرابی کا حل اسی وقت کرلیا تھا۔ میں نے دیگر ویکیوں کے مضمون زیراثقال کرکے سنا ہے۔ اس سے کافی رہنمائی ملی ہے۔ آپ میرے صوتیائے ہوئے مضمون کو ایک مرتبہ سن لیں اور جو اغلاط ہوں اس کی نشاندہی فرمادیں تو مزید تحسین میں آسانی رہے گی۔ ogg املاف تو اب بہت سے players میں چل جاتی ہیں۔ —خادم— 09:52, 18 ستمبر 2013 (م ع و)
- مضمون میں نے سنا۔ کچھ فنی پہلو پر بہتری ہو سکتی ہے۔ ایک آواز دھیمی تھی۔ دوسرا کچھ پس منظر شور۔ یہ طرزیاتی مسائل ہیں جو تجربہ یا شمارندہ سے بہتر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سُر کے لحاظ سے درست محسوس ہوا۔ مضمون کی منتخبی سے پہلے شاید طاہر صاحب کچھ مواد میں اضافہ کریں (چونکہ مضمون بہت مختصر ہے)، اسلئے یہ آخری تسجیل غالباً نہیں ہو گی۔ حب مضمون مکمل ہونے کے قریب پہنچ جائے تو پھر باریک بینی سے تسجیل کی پڑتال کی جا سکتی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:49, 18 ستمبر 2013 (م ع و)
نستعلیق نویسہ
[ترمیم]میرے خیال میں اب اردو ویکیپیڈیا پر ڈیفالٹ نستعلیق نویسہ نافذ کردیا جانا چاہیے۔ مزید تاخیر بہتر نہیں۔ کیونکہ بہت سے صارفین صرف اس لیے واپس جارہے ہیں کہ یہاں نستعلیق میں نظر نہیں آتا اور انہیں نستعلیق میں کیسے کیا جائے اس کا طریقہ نہیں معلوم ہوتا۔ —خادم— 17:54, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- اس طرح کی تبدیلی کرنے سے پہلے نستعلیق کو دوسرے متصفح جال اور اشتغالی نظامات میں جانچنا ضروری ہے، جس میں ایپل سفاری، اینڈرائد، آئی او ایس، وغیرہ شامل ہیں۔ میرے علم میں ہے کہ KDE/Konqueror میں کوئی نستعلیق نویسہ کام نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ تمام عربی خط ویکیپیڈیا سادہ نسخ نویسہ ہی متعین کرے ہیں۔ جہاں تک صارفین کی واپسی کا ڈر ہے تو یہ صحیح معلوم نہیں ہوتا کیونکہ یہ تمام صارفین بی بی سی موقع کا چکر روزانہ لگاتے ہیں جہاں نسخ نویسہ ہی لاگو ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:31, 25 ستمبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈیا جیسے موقع "عامگیر رسائی" (universal access) کے اصول پر بنائے جاتے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:18, 26 ستمبر 2013 (م ع و)
ایک پرانا قصہ دوبارہ
[ترمیم]السلام علیکم جناب اردو ٹیکسٹ بھائی۔ اگر میں یہ بات آپ سے دوسری یا تیسری بار پوچھ رہا ہوں تو پیشگی معذرت چاہوں گا۔ ویکیپیڈیا اردو کا شارہ بنانے کی کوشش میں ہوں؛ پہلے تو یہ مندرجہ ذیل ربط پر تصویر زبراثقال کرنے سے تبدیل ہو جایا کرتا تھا۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D9%84%D9%81:Wiki.png
کیا اب بھی اسی جگہ پر تبدیل کرنا ہوگا۔ مکمل کرنے کے بعد پہلے دیوان عام میں پیش کردوں گا۔ موجودہ شارہ مناسب نہیں ہے۔ کیا SVG بنانا پڑے گا یا PNG میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔ آپ کا وقت لینے کی ایک بار پھر معذرت۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 05:15, 4 اکتوبر 2013 (م ع و)
- السلام علیکم، سمرقندی صاحب، بڑی دیر بعد آپ کو ویکیپیڈیا پر دیکھ کر مسرت ہوئی۔ شارہ میرا خیال ہے کامنز سے استعمال ہو رہا ہے:
https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Wikipedia-logo-v2-ur.svg
تبدیلی سے پہلے کامنز پر کسی اہل رائے سے رائے لے لیں کہ غیرآزاد نفیسہ کے استعمال پر ویکیپیڈیا کی کیا حکمت عملی ہے۔ غالباً وہ یہ بھی بتا سکیں گے کہ تصویر کی راہ (path) تبدیل کرنے کا کیا صحیح طریقہ ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:27, 4 اکتوبر 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ اردو ٹیکسٹ بھائی۔ میں اس ربط پر معلومات کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو آپ نے مرحمت فرمایا ہے۔ فی الحال تو پرانے اہم صفحات کو درست کرنے کی طرف توجہ دینا ضروری ہے جو کہ تمام کے تمام جائے نام ، ویکیپیڈیا سے منصوبہ ہونے کے بعد سے ناکارہ پڑے ہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 04:02, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
برطانوی پاکستانی
[ترمیم]Hi sir, can you please an Urdu article on British Pakistanis. There is no article on the Urdu Wikipedia about this important community https://en.wikipedia.org/wiki/British_Pakistani. Regards, Mar4d (تبادلۂ خیال) 10:06, 9 اکتوبر 2013 (م ع و)
نستعلیق کا استعمال
[ترمیم]السلام علیکم! نیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سے یہ دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ اردو ویکی پیڈیا پہ نستعلیق کے استعمال میں کوئی قباحت تو نہیں؟ انگریزی ویکی پیڈیا پہ ایک گفت گو چل رہی ہے جس میں مجھے اس بات کا علم ہونا ضروری ہے۔ آپ کی بڑی نوازش ہو گی۔ سید وامق احمد ہاشمی (گفتگو) 14:50, 7 نومبر 2013 (م ع و)
آپ کی توجہ کے منتظر
[ترمیم]- Bonn
- تبادلۂ خیال:Bonn
- تبادلۂ خیال سانچہ:Infobox document
- تبادلۂ خیال سانچہ:Infobox central bank
- تبادلۂ خیال:Nickel
- تبادلۂ خیال:Lydia
- تبادلۂ خیال:Hungarian pengő
- تبادلۂ خیال زمرہ:پاکستان میں فیلڈ ہاکی
- تبادلۂ خیال:Zimbabwe dollar
- تبادلۂ خیال:German Papiermark
- تبادلۂ خیال:فہرست کرنسی
- تبادلۂ خیال:Sperm whale
- تبادلۂ خیال:National Security Agency
- تبادلۂ خیال:Attawapiskat First Nation
- تبادلۂ خیال:Abbottabad Commission Report
- تبادلۂ خیال:Secret Intelligence Service
- تبادلۂ خیال:Digital object identifier
- تبادلۂ خیال:PRISM (surveillance program)
- تبادلۂ خیال:Cyclops
- تبادلۂ خیال:Prime Obsession
- تبادلۂ خیال:Bibcode
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:06, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈِیا پر اکثر مضامین انگریزی عنوان سے بنائے جاتے ہیں، پھر انھیں اردو عنوان پر رجوع کر دیا جاتا ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ان میں سے کچھ زیر تکمیل ہیں، اس لیے کئی خامیاں موجود ہیں۔ خامیاں کوئی بھی صارف دور کر سکتا ہے، کوئی مضمون کسی کی ملکیت نہیں ہوتی۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:48, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- جی بہت مناسب، ان خامیوں کو کوئی نہ کوئی دور کر دے گا۔ ہم چلتے ہیں دوسروں کی طرف۔--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:08, 13 نومبر 2013 (م ع و)
امین اکبر کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:13, 13 نومبر 2013 (م ع و)
السلام علیکم
[ترمیم]السلام علیکم جناب اردو ٹیکسٹ بھائی۔ آپ کا پیغام آج صبح برقی ڈاک میں پڑھا اور نہایت تشویش رہی تمام دن، حاضر ہیں۔ دائرۃ المعارف پر سائنسی اور ریاضیاتی مضامین کی حفاظت کے لیے تو شاید ہم قبر سے بھی نکل آئیں گے؛ اور ابھی تو سانس چل رہی ہے۔
باقی ہے ابھی رنگ مرے خونِ جگر میں
برائے مہربانی خادم کی جس طرح کی بھی خدمت کی ضرورت ہے آگاہ فرمایئے یا ان صفحات کی جانب اشارہ فرما دیجیے جہاں توجہ درکار ہو۔ خوش رہیں۔ دعا گو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:27, 29 نومبر 2013 (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]آپ کا از حد شکریہ اردو ٹیکسٹ بھائی کہ صفحات کی جانب راہنمائی فرمائی۔ مضمون جناتی اردو کو تو احقر نے حذف کر دیا ہے؛ وجوہات وہی ہیں جو مضمون اردو غیر اردو کو حذف کرتے وقت تھیں؛ جب حوالہ جات سے بھرپور اردو غیر اردو جیسے مضمون کو حذف کر دیا گیا تو اس بے تکے جناتی اردو والے مضمون کو حذف نا کرنے کی کوئی وجہ مجھے نظر نہیں آتی۔ رہی بات دوسرے صفحے والی بحث کی، تو تجربے سے ناچیز نے یہ سیکھا ہے کے بحث کے بجائے عملی کام کر کے ڈالا جاتا رہے بحث خود مٹتی جائے گی۔ کوشش کروں گا کے دوبارہ سے اصل اردو میں ایک آدھ مضمون لکھنا شروع کر سکوں۔ دعاگو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 08:14, 30 نومبر 2013 (م ع و)
سانچہ:نویسہ
[ترمیم]سانچہ:نویسہ میں تصاویر کے سائز ذرا چھوٹا کر دیں اور جہاں پر ”ویلکم ٹو وکی پیڈیا“ لکھتے ہیں ہیں وہاں پر یہ سانچہ بھی ڈال دیا کریں۔ کلمہ نویسی جان بوجھ کر استعمال کی ہے اس سانچے میں کہ وکی پیڈیا پر نئے آنے والوں کو ”اردو“ نہیں آتی، میں خود بھی یہیں آ کر سیکھ رہا ہوں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:19, 2 دسمبر 2013 (م ع و)
- محترم جس صفحے کا آپ نے حوالہ دیا ہے نیا صارف ایسی اردو کو ہضم نہیں کر سکے گا ، فارہ سے طق والی اصطلاحات کے لیے وہ لغت تلاش نہیں کرے گا۔ اسی لیے میں نے صارف کے لیے آسان اردو یا اخباری اردو میں ٹٹوریل بنایا ہے تاکہ اسے سمجھ آ جائے۔خوش آمدید سے ایسی معاونت پر کوئی نہیں جاتا۔ میں بھی نہیں گیا تھا۔ اور بہت سے لوگ بھی خوش آمدید کے صفحے کے ہوتے ہوئے بھی نستعلیق کے متعلق دریافت کرتے ہیں۔آپ خوش آمدید کے نیچے سانچہ:نویسہ کو لکھ دیا کریں۔ میں چند ٹٹوریل اور بھی بناؤں گا اسی طرح جس میں اپنے تبادلہ خیال سے ان کو حذف کرنے کا طریقہ کار بھی لکھا ہو گا۔ پھر جو صارف حذف کرنا چاہے گا وہ حذف کر دے گا۔ میرے تبادلہ خیال پر اردو وکی پیڈیا پر فونٹ کی تبدیلی کی سرخی دیکھیں کہ کس طرح میں نے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کوڈ میں نستعلیق استعمال کی تھی۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:19, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈیا کا طریقہ یہ ہی ہے کہ صارف کے صفحہ پر لمبا چوڑا پیغام نہ لگایا جائے بلکہ معاونت کی طرف ربط دے دیا جائے۔ اگر خوش آمدیدی میں ربط موجود نہیں تو ڈال دیں۔ تبادلہ خیال پر مواد حذف کرنا بھی درست نہیں سمجھا جاتا (حتی کہ تخریب کاری وغیرہ ہو)۔ اب تو ULS کی سہولت بھی وکیپیڈِیا پر موجود ہے اس لیے نویسہ/کلیدیتختہ کا کوئی مسئلہ نہیں رہ گیا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:40, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
- جو مناسب سمجھیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:10, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
امین اکبر کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:35, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
- السلام علیکم اردو ٹیکسٹ بھائی۔ برائے مہربانی اپنے ذاتی برقی ڈاک سے مجھے samarqandi57@yahoo.com پر ایک پیغام کر دیجیے جس پر میں آپ سے رابطہ کرسکوں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:53, 7 دسمبر 2013 (م ع و)
- السلام علیکم سمرقندی صاحب، برقی پتہ وہی پرانے والا ہے urdu.text@gmail.com مگر شاذ و نادر ہی اسے دیکھتا ہوں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:11, 7 دسمبر 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ اردو ٹیکسٹ بھائی۔ میں نے ایک ربط بھیجا ہے اس پتے پر، وقت ہو تو دیکھ لیجیے گا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:42, 9 دسمبر 2013 (م ع و)
صفحہ تخلیق نھیں ہو پا رہا
[ترمیم]جیسا کہ عنوان بتا رہا ہے،میں نے نیا صفحہ تخلیق کرنے کی کوشش کی تو ایرر آگیا کہ اس میں اعراب ہیں جس بنا پر اس کو شائع نھیں کیا جا سکتا۔ میں نے اسے اپنی ریتخانے میں محفوظ کر لیا ہے۔براہ مہربانی اس بارے میں کچھ کریں۔یہ رہا میرا ریتخانہ۔ --عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 09:31, 15 دسمبر 2013 (م ع و)
- عنوان بغیر اعراب کے لکھیں اور پھر مضمون میں لفظ اعراب کے ساتھ لکھ دیں۔ ویکیپیڈیا حکمت عملی کے تحت عنوانات میں اعراب ڈالنے سے گریز کیا جاتا ہے تاکہ گوگل وغیرہ سے تلاش میں دقت نہ ہو (اگرچہ گوگل اعراب سے واقف ہے اور اعراب کو تلاش میں خاطر میں نہیں لاتا)۔ جہاں تک غلطی پیغام کا تعلق ہے تو یہ غالباً شعیب صاحب نے تبدیلی کی ہے (جاوا سکرپٹ بند کر کے دیکھیں، شاید کامیابی ہو)۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 17:56, 15 دسمبر 2013 (م ع و)
سانحہ راولپنڈی میں پہلے مدرسے سے فائرنگ کی گئی
[ترمیم]محترم کیا یہ آزاد اور غیر جانب دار دائرۃ العارف وکیپیڈیا ہے جس میں آپ نے میرے اخبارات کے حوالے کاٹ کر اپنے من کی بات کو من و عن رہنے دیا؟ فسادات راولپنڈی، 15 نومبر 2013ء والے صفحہ پر جو میں نے لکھا جب اس کے حوالہ جات موجود ہیں تو اعتراض نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ چنانچہ میں سکین کروا کے انقلاب اخبار کی خبر بھی نشر کرتا ہوں۔ بس تھوڑا سا انتظار فرمائیں۔ "روزنامہ نوائے وقت کی رپورت کے مطابق "پولیس کے حکام کے ساتھ کمشنر آفس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی، شہر بھر میں فوج نے گشت شروع کردیا۔ یوم عاشور پر راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے۔ ہیلی کاپٹروں سے جلوس کی فضائی نگرانی کی جارہی تھی، جب جلوس فوارہ چوک پہنچا تو دن اڑھائی بجے کے قریب اچانک بعض نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی۔ پتھرائو اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے ساتھ علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس سے کئی افراد نے سرکاری بندوقیں چھین لیں اور ان سے فائرنگ شروع کردی، بعد میں دو سرکاری بندوقیں پولیس نے واگذار کرالیں۔ مشتعل افراد نے راجہ بازار میں کپڑے کے مرکز مدینہ مارکیٹ میں آگ لگا دی جس سے بیسیوںدکانیں جل گئیں، پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آگ قریبی مسجد اور مدرسے تک پھیل گئی۔ 150 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، نقصان کا مجموعی اندازہ ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ راولپنڈی میں اس سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے" راولپنڈی ۔ جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم 10 افراد جاں بحق 90 زخمی۔ کرفیو جاری جبکہ روزنامہ انقلاب 16 نومبر کی خبر کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں شیعہ حضرات کے جلوس پر مدرسہ تعلیم القرآن والوں نے فائرنگ کا آغاز کیا چنانچہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیعوں نے مدرسے والوں پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ مدرسہ کے حمایتی اپنی یک طرفہ راگنی الاپ رہے ہیں " عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیال) 13:15, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
- اول بات کہ ویکیپیڈیا پر کسی اخبار کی خبر من و عن نقل نہیں کی جاتی، صرف اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ اوپر آپ نے جو خبر نقل کی ہے اس سے میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آیا کہ کیا واقعہ پیش آیا۔ سرکاری اطلاعات اور اکثر اخبار وں میں شائع مواد میں یہی ذکر ہے جو مضمون میں لکھا گیا ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 01:49, 22 دسمبر 2013 (م ع و)
تصویر مسوخ کرنے سے متعلق معلومات
[ترمیم]السلام علیکم، شکریہ بھائی! میں کوشش کر رہا ہوں کہ تصاویر کے سلسلہ میں حقوق اشاعت کو مد نظر رکھوں اور کم از کم اور انتہائی ضرورت کی صورت میں تصاویر استعمال کروں۔
مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ اس سے قبل میں کئی غیر اہم تصاویر اپلوڈ کرچکا ہوں انہیں کیسے ختم کرسکتا ہوں۔
دوسری بات یہ کہ خانۂ معلومات بنانے کا کیا طریقۂ کار ہے۔ --محمد ذیشان خان 15:16, 26 دسمبر 2013 (م ع و)
- السلام علیکم، ذیشان صاحب، جو تصاویر حذف کروانی مقصود ہوں، ان کے صفحہ پر حذف سانچہ لگا دیں۔ بہت سی تصاویر آپ کو کامنز پر مل جائیں گی، مثلاً
لارا کرافٹ ان کا ربط دینے سے تصویر یہاں ظاہر ہو جائے گی (زبر اثقال کرنے کی ضرورت نہیں)۔
بہت سے 'خانہ معلومات' انگریزی وکیپیڈیا سے نقل کیے جاتے ہیں۔ خانہ معلومات ایک وکی جدول ہوتا ہے۔ نیا خانہ معلومات بنانے کا یہ آموختار موجود ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:14, 26 دسمبر 2013 (م ع و)
عین نوازش ہوگی
[ترمیم]اسلام علیکم، میں ویکیپیڈیا میں ابھی نیا ہوں مینے دو مضامین ’’نجمی شفائی توائی‘‘ اور ’’ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی ‘‘کے عنوان سے تحریر کئے تھے جس پر آپ کی جانب سے مخالف انتظامی سانچہ لگا دیا گیا ہے یہ دونوں مضامین معتبر ہیں میں ایک ادنا سا شاعر ہوں اور تحریک نفاذ اردو کا تاحیات رکن ہو ں اور ماہنامہ نفاذ اردو میں مضامین بھی لکھتا ہوں برائے مہربانی میرے دونوں مضامین کو ویکیپیڈیا میں شامل کرکے میری مدد فرمائیں عین نوازش ہوگی --Mhetab Aalam Mhetab (تبادلۂ خیال) 17:21, 10 جنوری 2014 (م ع و)
آپ سے مودبانہ گزارش ہے
[ترمیم]اسلام علیکم
جناب آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ اگر مضمون ’’نجمی شفائی توانائی‘‘ آپ کو کہیں سے اشتہاری یا غیر مناسب معلوم ہوتا ہے تو آپ خود اس میں تبدیلی کرکے اس کو بہتر بنادیں تاکہ یہ وکیپیڈیا کے لئے قابل قبول ہو جائے اور آپ تو ویسے بھی ویکیپیڈیا کے ماہر ہیں شکریہ. --مہتاب عالم مہتاب 09:34, 11 جنوری 2014 (م ع و)
رائے شماری برائے تنصیب نستعلیق
[ترمیم]آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:34, 30 جنوری 2014 (م ع و)
ادخال سانچہ جات در صفحہ فہرست اموات بلحاظ سال
[ترمیم]سلام Urdutext! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ صفحہ فہرست اموات بلحاظ سال کی پڑتال کے بعد جسے آپ نے تحریر کیا ہے، مجھے پتہ چلا کہ:
- اس میں حوالہ جات موجود نہیں ہیں۔ حوالہ جات کی فراہمی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مضمون لکھنے اور اس میں اضافہ کرنے والے صارفین پر ہے۔ بسااوقات بغیر حوالہ معلومات سے بہتر ہوتا ہے معلومات ہی نہ ہوں۔ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ مضمون سے متعلق مناسب حوالہ جات فراہم کریں۔
- یہ مختصر مضمون ہے، اس لیے اس میں {{نامکمل}} کا اضافہ کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ اس میں مزید متعلقہ معلومات کا اضافہ کریں گے۔ اگر فی الحال آپ اس میں اضافہ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو براہ کرم اس سانچہ کو نہ نکالیں۔
روابط برائے معاون صفحات: آسان · انداز مقالات · ہدایات برائے تحریر · زمرہ جات · ترمیم
اس گذارش پر عمل درآمد کے بعد آپ ان سانچوں کو صفحہ سے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اطلاع غلط ہے تو میرے منتظم سے رابطہ کریں۔
--عرفان روبہ (تبادلۂ خیال) 16:02, 4 فروری 2014 (م ع و)
ادخال سانچہ جات در صفحہ Deaths in December 2012
[ترمیم]سلام Urdutext! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ صفحہ Deaths in December 2012 کی پڑتال کے بعد جسے آپ نے تحریر کیا ہے، مجھے پتہ چلا کہ:
- اس میں حوالہ جات موجود نہیں ہیں۔ حوالہ جات کی فراہمی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مضمون لکھنے اور اس میں اضافہ کرنے والے صارفین پر ہے۔ بسااوقات بغیر حوالہ معلومات سے بہتر ہوتا ہے معلومات ہی نہ ہوں۔ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ مضمون سے متعلق مناسب حوالہ جات فراہم کریں۔
- یہ مختصر مضمون ہے، اس لیے اس میں {{نامکمل}} کا اضافہ کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ اس میں مزید متعلقہ معلومات کا اضافہ کریں گے۔ اگر فی الحال آپ اس میں اضافہ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو براہ کرم اس سانچہ کو نہ نکالیں۔
روابط برائے معاون صفحات: آسان · انداز مقالات · ہدایات برائے تحریر · زمرہ جات · ترمیم
اس گذارش پر عمل درآمد کے بعد آپ ان سانچوں کو صفحہ سے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اطلاع غلط ہے تو میرے منتظم سے رابطہ کریں۔
--عرفان روبہ (تبادلۂ خیال) 16:05, 4 فروری 2014 (م ع و)
آپکی فوری توجہ مطلوب ہے
[ترمیم]محترم اردو ٹکسٹ صاحب!
اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔
۔
دن | تاریخ | تعداد مضامین | فی صد | آج کا اضافہ | مزید درکار مضامین |
---|---|---|---|---|---|
1 | 1 اکتوبر | 81641 | 81.64% | 025 | 18334 |
2 | 2 اکتوبر | 81666 | % 81.66 | 027 | 18307 |
3 | 3 اکتوبر | 81693 | % 81.69 | 025 | 18282 |
4 | 4 اکتوبر | 81718 | % 81.71 | 029 | 18253 |
5 | 5 اکتوبر | 81747 | % 81.74 | 034 | 18219 |
6 | 6 اکتوبر | 81781 | % 81.78 | 013 | 18206 |
7 | 7 اکتوبر | 81794 | جاری | جاری | جاری |
100 | 30 دسمبر | 100000 | % 100 | ۔ | ۔ |
نوٹ: یومیہ 212 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:53, 6 اکتوبر 2015 (م ع و) یومیہ 215 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:30, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:21, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
مضامین بدون داخلی روابط
[ترمیم]محترم Urdutext صاحب!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ براہ مہربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 50 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:32, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
درخواست
[ترمیم]سلام اردو ٹیکسٹ صاحب۔
شاید آپ کو معلوم ہو کہ پنجابی ویکی کے ایڈمن خالد صاحب کا کچھ دن پہلے انتقال ہو گیا ہے ، آپ کا بھی پنجابی ویکی سے کافی تعلق رہا ہے ۔
مہربانی کر کے آپ اس ربط :pnb:ویونت:بیٹھک#Adminship پر آ کر ایڈمن شپ کے لئے میری حمایت کریں تاکہ پنجابی ویکی کے معاملات کو بہتر چلایا جا سکے ،اور آپ سے ایک اور گذارش بھی ہے کہ آپ بھی کبھی کبھی کچھ وقت نکال کر پنجابی ویکی کے لۓ کام کریں (تکنیکی کام) ۔ شکریہ --Abbas dhothar (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:57, 7 نومبر 2015 (م ع و)۔----Abbas dhothar (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:57, 7 نومبر 2015 (م ع و)
ہیلو
[ترمیم]ہیلو، آپ کو اس کے ساتھ میری مدد کر سکتے ہیں، شکریہ: اسلامی تنظیموں کینری جزائر.--88.9.97.179 14:06, 2 مئی 2016 (م ع و)
Imaginary number نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ Imaginary number نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔
دوران گفتگو میں صارفین مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کر سکتے ہیں تاکہ وجوہات حذف ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہے۔ تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:38، 9 مارچ 2020ء (م ع و)
حذف
[ترمیم]آپ سے گزارش ہے کہ وکیپیڈیا اردو پر شیخیاں محلہ اور شیخاں محلہ کے دو اضافی صفحات ہیں. جبکہ درست نام شیخان محلہ کے نام سے اس بارے میں تفصیلی صفحہ موجود ہے. اس لیے شیخیاں محلہ اور شیخاں محلہ کے صفحات کو حذف کرنا ضروری ہے. NKFJKFIFFF (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:50، 19 جولائی 2021ء (م ع و)
آداب؛ توزیعیت نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:54، 15 ستمبر 2021ء (م ع و)
فراز حسین اختر نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ فراز حسین اختر نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:26، 5 اپریل 2024ء (م ع و)