تورنیو
قصبہ | |
فن لینڈ میں تورنیو کا محل وقوع | |
ملک | فن لینڈ |
علاقہ | لاپلند |
ذیلی علاقے | Kemi-Tornio sub-region |
منشور | 1621 |
حکومت | |
• Town manager | Raimo Ronkainen |
• کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
ویب سائٹ | www.tornio.fi |
تورنیو (انگریزی: Tornio) فن لینڈ کا ایک بلدیہ اور قصبہ جو لاپلنڈ میں واقع ہے۔ یہ شہر دریا کے پار سوئیڈن کے شہر ہاپارنڈا کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس طرح یہ جڑواں شہر سرحد کے دونوں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کا رقبہ 1,348.39 مربع کلومیٹر ہے جس میں سے آبی رقبہ 161,59 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 18.48 افراد فی مربع کلومیٹر ہے اور کل آبادی 21٫939 ہے۔ سوئیڈن کی سرحد پر ہونے کے باوجود اس کی زبان صرف فِنّش ہے اور بہت کم تعداد میں سوئیڈش بولنے والے افراد آباد ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]دریائے تورنیو کا ڈیلٹا آخری برفانی دور کے بعد سے آباد ہے اور 1995 میں یہاں 16 آبادیاں قائم تھیں جو 6٫000 سے 5٫000 قبل مسیح کی آباد جگہوں پر واقع ہیں۔ سوئیڈش جانب آبادی سکینڈے نیویا میں قدیم ترین مستقل انسانی آبادی کے پاس ہی ہے۔ کسی زمانے میں سمجھا جاتا تھا کہ وائکنگ دور میں یہ جگہ باقاعدہ آباد کی گئی تھی مگر یہ نظریہ اب دم توڑ چکا ہے۔
یہاں کا چرچ 1686 میں مَتّی یوسیپِن پوئیکا ہرما نے تعمیر کیا تھا۔
19ویں صدی تک یہاں فِنّش اور کیمی سامی بولی جاتی تھیں جبکہ شہری آبادی میں سوئیڈش بولتے تھے۔ کیمی سامی مشرقی سامی گروہ سے تعلق رکھنے والی زبان ہے اور فِنّش سے ملتی جلتی ہے۔
تورنیو کا نام پرانے فِنّش لفظ تورنیو سے نکلا ہے جو جنگی نیزے کے لیے مستعمل ہے۔ شہر کو یہ نام دریا سے ملا ہے۔[6] سوئیڈش زبان میں اسے تورنے او کہتے ہیں۔ تورنے نام اور او سوئیڈش میں دریا کو کہتے ہیں۔
اسے قصبے کا درجہ سوئیڈن کے بادشاہ نے 1621 میں دیا اور سوئنساری جزیرے میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ تورنیو 16ویں صدی میں لیپ لینڈ کی تجارت کا اہم مرکز تھا۔ اپنے دور میں انتہائی شمال میں یہ سب سے بڑا تجارتی مرکز تھا اور کئی سال تک اسے سوئیڈش سلطنت کے امیر ترین شہر کا درجہ ملا رہا۔ لیپ لینڈ اور بیرون ملک تجارت کے باوجود شہر کی آبادی کئی سو سال تک 500 کے قریب مستحکم رہی۔
18ویں صدی میں وسطی یورپ سے تورنیو کی جانب کئی مہمات آئیں جو آرکٹک کو جا رہی تھیں۔ سب سے مشہور 1736–1737 کی مہم تھی جو فرانسیسیوں نے ایک ڈگری کی قیمت جاننے کے لیے بھیجی۔ ان کا خیال تھا کہ قطبین پر زمین نسبتاً چپٹی ہوتی ہے۔
تورنیو کا انحصار لیپ لینڈ کی تجارت پر تھا مگر 18ویں صدی میں اس تجارت کا زوال شروع ہو گیا اور اونچی ہوتی زمین کی وجہ سے بندرگاہ کو دو بار منتقل کیا گیا۔ گلیشئر پگھلنے سے آنے والی مٹی کی وجہ سے دریا کی گہرائی بھی کم ہو گئی۔ تاہم سب سے زیادہ نقصان 1808 میں ہوا جب روس اور سوئیڈن کی جنگ میں فن لینڈ پر روس کا قبضہ ہو گیا۔ مُو او نیو اور تورنیا دریاؤں کے گہرے مقامات کو سرھد مان لیا گیا اور لیپ لینڈ دو حصوں میں بٹ گیا۔ اس طرح تجارت متاثر ہوئی۔ تورنیو روس والے حصے پر آ گیا۔ سوئیڈش لوگوں نے ہآپارنڈا کے گاؤں کو بنانا شروع کر دیا۔ یہ گاؤں سوئیڈن کے اندر تھا اور اس کا مقصد تورنیو کے نقصان کا ازالہ کرنا تھا۔ اس طرح تورنیو کی زبان صرف فِنّش بن گئی۔
روسی قبضے کے دوران یہ قصبہ گمنامی کا شکار ہو گیا۔ کرائیمین جنگ اور پہلی جنگِ عظیم کے دوران میں سامان اور انسانوں کی منتقلی کے لیے تورنیو کی اہمیت بڑھ گئی۔ پہلی جنگِ عظیم کے دوران میں تورنیو اور ہاپارنڈا روس اور مغربی اتحاد کے درمیان میں ریل کا واحد ذریعہ تھا۔
1917 میں فن لینڈ کی آزادی کے بعد فن لینڈ میں فوجی گیریژن ختم ہو گیا مگر شہری آبادی بڑھی۔ فن لینڈ کی خانہ جنگی کے دوران میں تورنیو کا کوئی اہم کردار نہ رہا مگر لیپ لینڈ کی جنگ جو فن لینڈ اور نازی جرمنی کے درمیان میں لڑی گئی، کے کئی معرکے یہاں سر ہوئے۔ اس قصبے کو فِنّش فوج نے اتنی تیزی سے آزاد کرایا کہ جرمن اسے آگ نہ لگا سکے حالانکہ لیپ لینڈ کے دیگر قصبے اسی طرح تباہ ہوئے تھے۔ نتیجتاً 1686 کا خوبصورت چرچ آج بھی یہاں موجود ہے۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد لاپِن کُلتا بریوری اور اوتوکُمپو سٹین لیس سٹیل کے کارخانے سے یہاں نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے سیاحت بھی بڑھ گئی۔ مغربی لیپ لینڈ میں تورنیو تعلیمی مرکز بنا ہے اور یہاں ووکیشنل کالج اور اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بھی موجود ہیں۔
تورنیو اور ہاپارنڈا جڑواں شہر ہیں اور انھیں ملا کر ایک بڑا شہر بنایا جا رہا ہے جسے تورنیوہاپارنڈا اور ہاپارنڈاتورنیو کہا جائے گا۔ نئے شہر کے مرکزی مقام کو عین سرحد پر بنایا جا رہا ہے اور کئی بلدیاتی سہولیات دونوں میں منقسم ہیں۔[7] ان کے گالف کے میدان بھی مشتک ہیں جو سرحد کے درمیان میں قائم ہیں۔ یہاں آئیکیا کا نیا اسٹور بھی کھلا ہے اور ہاپارنڈا میں تمام سائن پوسٹ سوئیڈش اور فِنّش میں ہیں۔ اس کے علاوہ اشیائے خریداری پر دونوں ملکوں کی کرنسی میں قیمت درج ہوتی ہے۔
کھیل
[ترمیم]یہاں کا بینڈی کلب کئی بار ملکی سطح پر مقابلے جیت چکا ہے۔ بینڈی برفانی سطح پر گیند اور لکڑیوں کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔
موسم
[ترمیم]تورنیو کا موسم نیم آرکٹک ہے اور سمندر سے قربت کی وجہ سے ہلکا سا معتدل ہوتا ہے تاہم گرمیاں انتہائی مختصر مگر اچھی ہوتی ہیں۔ محکمہ موسمیات سوئیڈش جانب قائم ہے۔
آب ہوا معلومات برائے Haparanda (adjacent to Tornio)، 2002–2015; precipitation 1971–2000; extremes since 1901 | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
بلند ترین °س (°ف) | 8.4 (47.1) |
7.8 (46) |
10.3 (50.5) |
18.5 (65.3) |
28.8 (83.8) |
31.4 (88.5) |
32.5 (90.5) |
29.7 (85.5) |
24.0 (75.2) |
17.0 (62.6) |
11.5 (52.7) |
7.0 (44.6) |
32.5 (90.5) |
اوسط بلند °س (°ف) | −5.9 (21.4) |
−5.5 (22.1) |
−0.5 (31.1) |
5.3 (41.5) |
12.3 (54.1) |
17.6 (63.7) |
20.8 (69.4) |
18.9 (66) |
13.2 (55.8) |
5.5 (41.9) |
0.2 (32.4) |
−2.7 (27.1) |
6.6 (43.9) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | −9.2 (15.4) |
−10.3 (13.5) |
−5.1 (22.8) |
1.1 (34) |
7.5 (45.5) |
13.0 (55.4) |
16.4 (61.5) |
14.6 (58.3) |
9.3 (48.7) |
2.5 (36.5) |
−2.7 (27.1) |
−6.0 (21.2) |
2.5 (36.5) |
اوسط کم °س (°ف) | −13.3 (8.1) |
−13.5 (7.7) |
−9.7 (14.5) |
−3.0 (26.6) |
2.7 (36.9) |
8.2 (46.8) |
12.0 (53.6) |
10.2 (50.4) |
5.4 (41.7) |
−0.5 (31.1) |
−5.2 (22.6) |
−9.4 (15.1) |
−0.8 (30.6) |
ریکارڈ کم °س (°ف) | −40.8 (−41.4) |
−41.7 (−43.1) |
−37.5 (−35.5) |
−26.0 (−14.8) |
−10.5 (13.1) |
−1.5 (29.3) |
2.2 (36) |
−1.8 (28.8) |
−8.1 (17.4) |
−23.0 (−9.4) |
−32.3 (−26.1) |
−37.3 (−35.1) |
−41.7 (−43.1) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 47.2 (1.858) |
36.7 (1.445) |
38.2 (1.504) |
31.0 (1.22) |
34.6 (1.362) |
43.2 (1.701) |
56.8 (2.236) |
67.0 (2.638) |
62.6 (2.465) |
63.7 (2.508) |
61.6 (2.425) |
47.5 (1.87) |
590.1 (23.232) |
ماخذ#1: [8] | |||||||||||||
ماخذ #2: [9] |
نقل و حمل
[ترمیم]تورنیو پر ریلوے کے گیج کی تبدیلی ہوتی ہے۔ بوگیوں اور مسافروں کی منتقلی عمل میں آتی ہے۔ تورنیو میں مسافروں کے لیے تورنیو کے مشرقی اسٹیشن سے فن لینڈ کی ریلوے وی آر ہفتے میں تین مرتبہ رات کی ٹرین چلاتی ہے۔[10] کیمی-تورنیو ایئرپورٹ کیمی میں ہے جو یہاں سے 18 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
ہائی وے 29 کیمین مآ اور تورنیو کو ملاتی ہے اور اسے دنیا کی انتہائی شمالی موٹر وے کا درجہ ملا ہوا ہے۔ تورنیو کو یورپی روٹ ای 4 کا اختتامی نکتہ مانا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]نگار خانہ
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish)۔ Land Survey of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011
- ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish)۔ Population Register Center of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009
- ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011
- ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009
- ↑ Jouko Vahtola (1980)۔ Studia Historica Sptentrionalia 3 (بزبان الفنلندية)۔ Rovaniemi۔ صفحہ: 102–107۔ ISBN 951-95472-1-5
- ↑ Rajalla – På Gränsen آرکائیو شدہ جون 28, 2007 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "SMHI"۔ 20 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "SMHI Average Monthly Data 2002–2015"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
- ↑ "Finnish Railways VR Timetable"۔ 9 اکتوبر 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2018
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر تورنیو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Town of Tornio – Official website
- تورنیو سفری معلومات ویکی سفر پر
- Rajalla – På Gränsen