مندرجات کا رخ کریں

جامعہ عثمانیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جامعہ عثمانیہ
 

معلومات
بانی نواب میر عثمان علی خان   ویکی ڈیٹا پر (P112) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاسیس 1918ء
نوع عوام
محل وقوع
إحداثيات 17°24′27″N 78°31′35″E / 17.4075°N 78.526388888889°E / 17.4075; 78.526388888889   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہر حیدرآباد دکن
ملک بھارت بھارت کا پرچم
شماریات
ویب سائٹ www.osmania.ac.in
Map

جامعہ عثمانیہ حیدر آباد، دکن کی مشہور یونیورسٹی ہے۔

عثمان علي خاں عثمانیہ یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر

1918 میں ریاست حیدرآباد کے ساتویں نظام فتح جنگ نواب میر عثمان علی خان آصف جاہ ہفتم نے سنگ بنیاد رکھی۔ یہ بھارت کی ساتویں اور جنوبی ہند کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے اور ریاست حیدرآباد کی پہلی یونیورسٹی ہے۔[1] .

تبدیلی ذریعہ تعلیم

[ترمیم]

1948ء میں عثمانیہ یونیورسٹی کے اندر موجود اردو کے بیش بہا ذخیرے کو نذرآتش کر دیا گیا۔ دسمبر سنہ 1948ء کے بعد سے دیڑھ دو سال تک جامعہ ہنگامی و غیر یقینی حالات سے دوچار رہا۔ ذریعہ تعلیم کے مسئلہ پر مختلف قسم کی کمیٹیاں بنتی رہیں اور نئی نئی تجویزیں پیش ہوتی رہیں۔ اکثراساتذہ عاجلانہ فیصلوں اور کام کے طریقہ کار سے مطمئن نہ تھے۔

ہندی کو ملک کی قومی زبان بنانے کے فیصلے کے ساتھ ہی ہندوستانی زبان کا تصور بھی ختم ہو گیا۔ ارباب جامعہ دو سال کے تجربے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ ہندی کو ذریعہ تعلیم بنانا ممکن نہیں۔ سابقہ فیصلے کی روشنی میں پروفیشنل کورسز میں انگریزی کے ذریعہ تعلیم کا زور و شور کے ساتھ آغاز ہو چکا تھا۔ آرٹس و سائنس کی شعبوں کے لیے بھی تعلیمی سال 1951-52ء سے انگریزی ذریعہ تعلیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس طرح ایک ہندوستانی زبان کے ذریعہ تعلیم دینے والی ملک کی پہلی منفرد جامعہ کا کردار تبدیل ہو گیا۔

مزید دیکھے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. History آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ oucde.ac.in (Error: unknown archive URL) oucde.ac.in

بیرونی ورابط

[ترمیم]