حافظ محمد محسن دہلوی
Appearance
اس میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
حافظ محمد محسن دہلوی ایک عالم و فاضل، حافظ قرآن اور ولی کامل تھے جو حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ کے نواسے ہیں۔
آپ حضرت امام ربانی قدس سرہ کے پوتے حضرت خواجہ سیف الدین بن حضرت خواجہ محمد معصوم کے دست اقدس پر طریقہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں بیعت ہوئے اور بہت جلد طریقت کی روحانی منازل طے کرکے کمال درجہ پر فائز ہوئے اور خلافت و اجازت سے سرفراز ہوئے۔ آپ تقویٰ و پرہیزگاری کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔ علوم شرعیہ سے آپ کو خصوصی شوق تھا۔
خواجہ سیف الدین کے وصال کے بعد آپ کے قائم کردہ اصلاحی مرکز کو آپ ہی نے سنبھالا اور طریقت کے طالب علموں کی روحانی تربیت کی۔
دہلی ہی میں آپ نے انتقال فرمایا وہیں پر آپ کا مزار پر انوار زیارت گاہِ خاص و عام ہے۔