مندرجات کا رخ کریں

حمل میں کووڈ-19

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمل میں کووڈ-19
COVID-19 in pregnancy
قابل تشویشمہلک وبائی مرض
تدارککھانسی کو ڈھانپنا، بیمار لوگوں کے ساتھ بات چیت سے گریز کریں، صابن سے ہاتھ صاف کرنا اور پانی یا ہاتھ صفا (سینٹائزر)
اموات2

حمل میں کووڈ-19 کے اثرات ابھی تک مکمل طور پر معلوم نہیں ہیں، کیوں کہ ابھی ایسا باوثوق مواد (ڈیٹا) دستیاب نہیں ہو سکا۔ [1]چین میں ایک چھوٹے سے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ حاملہ خواتین میں کووڈ-19 کے نمونیا کی طبی علامات و اثرات، غیر حاملہ بالغہ خواتین کی طرح کی تھیں۔[2] مارچ 2020ء تک، کووڈ-19 کی متاثرہ حاملہ خواتین سے، ان کے پیدا ہونے والے بچوں میں، اس کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔[2] البتہ، اسی طرح کے وبائی امراض جیسے سارس اور میرس پر مبنی پیش گوئیاں بتاتی ہیں کہ حاملہ خواتین کو اس وبائی مرض سے شدید خطرہ ہوتا ہے۔[3]

حمل میں کووڈ-19 پر تحقیق

[ترمیم]

حمل میں کووڈ-19 انفیکشن کی نوعیت کے بارے میں کسی ٹھوس نتیجہ اخذ کرنے کے لیے بہت کم ثبوت موجود ہیں۔

حاملہ خواتین پر اثرات

[ترمیم]

نیویارکم یں 43 حاملہ خواتین سے متعلق شماریات کے مطابق ان میں مرض کی کیفیت کسی بھی دوسرے بالغ کورونا وائرس مریض کے جیسی تھی: 86% میں یہ کم خطرناک، 9.3% میں شدید خطر ناک اور 4.7% میں انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔[4] ایک دوسری تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین میں یہ کم خطرناک تھا اور ان کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی بہتر تھی۔[5] چین کے شہر ووہان میں حمل کی تیسری سہ ماہی (تھرڈ ٹریمسٹر) میں 9 متاثرہ خواتین کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ان نو میں سے چھ کو بخار، تین کو پٹھوں میں درد، دو کو گلے کی تکلیف اور دو کو کمزوری/سستی کی شکایات تھیں جب کہ دو خواتین کو جنین کی تکلیف کا سامنا تھا۔ کسی بھی عورت کو شدید کووڈ-19 نمونیا نہیں ہوا یا اس کی موت نہیں واقع نہیں ہوئی۔ ان سبھی نے زندہ بچوں کو جنم دیا اور پیدائشی طور پر کسی نوزائیدہ میں وائرس کی منتقلی یا دیگر نہیں ملے۔ اس مقصد کے لیے سارس کووی 2 کے لیے چھاتی سے دودھ، امینیٹک فلوڈ، ہڈی کا گودا اور نوزائیدہ کے گلے کی رطوبت کے نمونوں کا تجربہ کیا گیا اور تمام نتائج منفی تھے۔

ایک دوسری تحقیق کے مطابق جو 15 حاملہ خواتین کے بارے میں ہے، اس کے مطابق زیادہ تر خواتین کو بخار اور کھانسی کے شکایت رہی، جب کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں 12 خواتین میں لیمفوسیٹوپینیا برآمد ہوا ہے۔[2]ان مریضوں کی گراوؤنڈ گلاس اوپاسٹی کی ابتدائی کمپیوٹری ٹوموگرافی کی رپورٹیں غیر حاملہ مریضوں کی سابقہ معلومات کے مطابق تھیں۔[6][7] وضع حمل کے بعد کی تصاویر میں نمونیا میں اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا۔[6]

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مارچ 2020ء میں 100 حاملہ خواتین نے بچوں کو جن مدیا، جب کہ زچگی کے بعد کسی ماں کی موت واقع نہیں ہوئی۔[8] اپریل 2020ء میں، ایران میں حمل کے 30ویں ہفتے میں 27 سالہ حاملہ کی موت ہوئی، ہو سکتا ہے کہ اس کی موت کوویڈ 19 سے ہوئی ہو۔[9]

پیش بینی

[ترمیم]

چونکہ کووڈ-19 سارس-کووی اور مرس-کووی میں مماثلت ظاہر کرتا ہے، اس لیے امکان ہے کہ حمل پر ان کا اثر ایک جیسے ہو۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Coronavirus Disease 2019 (COVID-19)"۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 11 فروری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  2. ^ ا ب پ Huijun Chen، Juanjuan Guo، Chen Wang، Fan Luo، Xuechen Yu، Wei Zhang، Jiafu Li، Dongchi Zhao، Dan Xu، Qing Gong، Jing Liao، Huixia Yang، Wei Hou، Yuanzhen Zhang (7 مارچ 2020)۔ "Clinical characteristics and intrauterine vertical transmission potential of COVID-19 infection in nine pregnant women: a retrospective review of medical records"۔ The Lancet (بزبان انگریزی)۔ 395 (10226): 809–815۔ ISSN 0140-6736۔ PMID 32151335 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1016/S0140-6736(20)30360-3۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  3. Guillaume Favre، Léo Pomar، Didier Musso، David Baud (22 فروری 2020)۔ "2019-nCoV epidemic: what about pregnancies?"۔ The Lancet (بزبان انگریزی)۔ 395 (10224): e40۔ ISSN 0140-6736۔ PMID 32035511 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1016/S0140-6736(20)30311-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  4. Noelle Breslin، Caitlin Baptiste، Cynthia Gyamfi-Bannerman، Russell Miller، Rebecca Martinez، Kyra Bernstein، Laurence Ring، Ruth Landau، Stephanie Purisch، Alexander M. Friedman، Karin Fuchs (2020-04-09)۔ "COVID-19 infection among asymptomatic and symptomatic pregnant women: Two weeks of confirmed presentations to an affiliated pair of New York City hospitals"۔ American Journal of Obstetrics & Gynecology Mfm۔ ISSN 2589-9333۔ PMC 7144599Freely accessible تأكد من صحة قيمة |pmc= (معاونت)۔ doi:10.1016/j.ajogmf.2020.100118 
  5. Dehan Liu، Lin Li، Xin Wu، Dandan Zheng، Jiazheng Wang، Lian Yang، Chuansheng Zheng (2020-03-18)۔ "Pregnancy and Perinatal Outcomes of Women With Coronavirus Disease (COVID-19) Pneumonia: A Preliminary Analysis"۔ American Journal of Roentgenology: 1–6۔ ISSN 0361-803X۔ doi:10.2214/AJR.20.23072 
  6. ^ ا ب
  7. Sana Salehi، Aidin Abedi، Sudheer Balakrishnan، Ali Gholamrezanezhad (2020-03-14)۔ "Coronavirus Disease 2019 (COVID-19): A Systematic Review of Imaging Findings in 919 Patients"۔ American Journal of Roentgenology (بزبان انگریزی): 1–7۔ ISSN 0361-803X۔ PMID 32174129 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.2214/AJR.20.23034Freely accessible 
  8. Huan Liang، Ganesh Acharya (2020)۔ "Novel corona virus disease (COVID-19) in pregnancy: What clinical recommendations to follow?"۔ Acta Obstetricia et Gynecologica Scandinavica (بزبان انگریزی)۔ 99 (4): 439–442۔ ISSN 1600-0412۔ PMID 32141062 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1111/aogs.13836 
  9. Parisa Karami، Maliheh Naghavi، Abdolamir Feyzi، Mehdi Aghamohammadi، Mohammad Sadegh Novin، Ahmadreza Mobaien، Mohamad Qorbanisani، Aida Karami، Amir Hossein Norooznezhad (2020-04-11)۔ "Mortality of a pregnant patient diagnosed with COVID-19: A case report with clinical, radiological, and histopathological findings"۔ Travel Medicine and Infectious Disease (بزبان انگریزی): 101665۔ ISSN 1477-8939۔ doi:10.1016/j.tmaid.2020.101665