مندرجات کا رخ کریں

دی اکنامسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دی اکنامسٹ کا شارہ (لوگو)

دی اکنامسٹ (انگریزی: The Economist) انگریزی زبان کا ایک ہفت روزہ خبری و بین الاقوامی امور کا جریدہ ہے جو اکنامسٹ نیوزپیپر لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور اس کی ادارت ویسٹ منسٹر شہر، لندن میں ہوتی ہے۔ اس کی مستقل اشاعت کا آغاز بانی جیمز ولسن کی قیادت میں ستمبر 1843ء کو ہوا۔ حالانکہ اکنامسٹ خود کو "اخبار" کہتا ہے، لیکن اس کا ہر شمارہ خبری جرائد کی طرح عمدہ کاغذ پر طبع ہوتا ہے۔

2009ء کے مطابق اس کی اوسط اشاعت 14 لاکھ نقول فی شمارہ سے زائد ہے، جس میں سے نصف شمالی امریکا میں فروخت ہوتے ہیں۔[1]

جریدے کے موجودہ مدیر جان میکلتھویٹ (John Micklethwait) ہیں۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عالمی دائرۂ اشاعت آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ads.economist.com (Error: unknown archive URL) اکنامسٹ ڈاٹ کام