مندرجات کا رخ کریں

رجب علی بلوچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رجب علی بلوچ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 24 ستمبر 1969ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 مئی 2018ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ عائشہ رجب علی   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
1 جون 2013 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔78  
پارلیمانی مدت چودہویں قومی اسمبلی  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میاں رجب علی خان بلوچ 24 ستمبر 1969ء کو کنجوانی چک نمبر 455 گ ب جھوک محلہ ( تاندلیانوالہ ) ضلع فیصل آباد میں میاں بہادر خان کے گھر پیدا ہوئے،

2002ء کو این اے 78 (فیصل آباد) سے ق لیگ کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 57071 ووٹ لے کر ن لیگ کے پیرزادہ اشرف ضیاء کو شکست دی،

2008ء کے انتخابات میں بھی ق لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، 59231 ووٹ حاصل کیے لیکن راحیلہ بلوچ سے ہار گئے،

2013ء کے انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے این اے 103 فیصل آباد سے الیکشن لڑا اور 88162 ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انھوں نے آزاد امیدوار محمد صفدر شاکر کو شکست دی،

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بھی بنے رہے۔

13 مئی 2018ء کو بوجہ کینسر لاہور میں وفات پاگئے، جہاں زیر علاج تھے، اپنے آبائی علاقہ چک نمبر 455 گ ب میں تدفین ہوئی ان کی زوجہ عائشہ رجب بھی 2018ء کو ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں، ان کا بیٹا روشان رجب سیاسی و سماجی حوالے سے والد کا جانشین ہے،

حوالہ جات

[ترمیم]