رضویات
رضویات امام احمد رضا خان بریلوی اور بریلوی تحریک کی علمی، فکری، تحقیقی و تصنیفی خدمات کی علمی تحقیق کے لیے استعمال کی جانی والی اصطلاح ہے۔ جب کہ اس کے ماہرین ماہرین رضویات کہلاتے ہیں۔ یہ اصطلاح بطور علم کی فرع، پہلی بار 1989ء میں تحریری طور پر ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی کی شائع کردہ کتاب آئنیہ رضویات میں وجاہت رسول قادری نے استعمال کی، یہ کتاب ڈاکٹر مسعود احمد نقشبندی کی احمد رضا خان کی 22 کتابوں پر مطبوعہ مقدمات پر مشتمل تھی۔ اس کے بعد 1992ء سے یہ اصطلاع باقاعدہ ماہنامہ معارف رضا (جو اس وقت سالانہ تھا) میں استعمال کی جانی لگی۔ ڈاکٹرمسعود احمد نقشبندی کے لیے پہلی بار ماہر رضویات کا خطاب استعمال کیا گیا۔[1] سال ٢٠١٨ میں کنز الایمان فاؤنڈیشن ، بریلی شریف ، انڈیا نے رضویات کے موضوع پر دنیا کی پہلی اکیڈمک ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے بعد تنظیم نے رضویات کی فروغ کے لیے ایک ریسرچ شعبے کا اعلان کیا ور اس ریسرچ شعبے نے سال ٢٠١٩ میں رضویات پر دنیا کا پہلا اکیڈمک جرنل شایع کیا جس کا نام کنز الایمان اکیڈمک انٹرنیشنل جرنل ان رضویات ہے .
ماہرین رضویات کی فہرست
[ترمیم]- پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی مجددی
- پروفیسر اوشا سانیال
- پروفیسرڈاکٹر مجید اللہ قادری
- پروفیسر محمد شکیل اوج
- علامہ مفتی محمد حنیف رضوی بانی امام احمد رضا اکیڈمی، بریلی انڈیا
- علامہ مولانا مفتی قاضی شہید عالم رضوی دار العلوم جامعہ نوریہ رضویہ، بریلی انڈیا
- مفتی محمد راحت خان قادری بانی دار العلوم فیضان تاج الشریعہ، بریلی انڈیا
- مفتی محمد عیسی رضوی، دار العلوم مظہر العلوم، گرسہائے گنج، انڈیا
- ڈاکٹر غلام مصطفی نجم القادری، جامعہ رضویہ، پٹنہ، بہار انڈیا
- محمد اسلم رضا میمن شیوانی(مفتئ احناف – افتاء سینٹر، ابوظبی)
- علامہ ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری(کراچی۔پاکستان)
تحقیقی ادارے
[ترمیم]- رضا اکیڈمی ممبئی
- رضا اکیڈمی، یو کے
- رضا اکیڈمی، جنوبی افریقا
- رضا اکیڈمی، بنگلہ دیش
- مرکزی مجلس رضا، لاہور
- المدینہ العلمیہ (شعبہ کتب اعلیٰ حضرت)، کراچی
- ادارہ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی
- ادارۂ اہل سنّت کراچی (پاکستان)
- امام احمد رضا اکیڈمی، بریلی انڈیا
- اعلی حضرت فاؤنڈیشن، بنگلہ دیش
- کنز الایمان فاؤنڈیشن ، بریلی شریف ، انڈیا
- کنز الایمان ریسرچ
جامعاتی تحقیق
[ترمیم]پی ایچ ڈی
[ترمیم]آپ کی زندگی، دینی خدمات، مکتوبات و تصانیف پر بہت سے اسکالروں نے پی ایچ ڈی کی ہے، جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
- ڈاکٹر حسن رضا خان، پٹنہ یونیورسٹی، انڈیا، 1979 عنوان : فقیہ اسلام۔
- ڈاکٹر مسز اوشا سانیال، کولمبیا یونیورسٹی، نیو یارک، 1990 عنوان: برطانوی ہندستان میں عقیدت پر مبنی اسلام اور سیاست (احمد رضا خان بریلوی اور ان کی تحریک) 1870–1920
- ڈاکٹر سید جمال الدین، ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی، ساگر، ایم پی، 1992 عنوان : اعلیٰ حضرت محمد امام احمد رضا خان اور ان کی نعت گوئی۔
- ڈاکٹر محمد امام الدین جوہر شفیع آبادی، بہار یونیورسٹی، مظفر پور، انڈیا، 1992عنوان: حضرت رضا بریلوی بحیثیت شاعرِ نعت
- ڈاکٹر طیب رضا، ہندو یونیورسٹی، بنارس، انڈیا، 1993عنوان: امام احمد رضا خان حیات و کارنامے۔
- ڈاکٹر مجید اللہ قادری، جامعہ کراچی، پاکستان، 1993، عنوان: کنز الایمان اور دیگر معروف اردو تراجم کا تقابلی جائزہ۔
- ڈاکٹر حافظ الباری صدیقی، سندھ یونیورسٹی، جامشورو، پاکستان، 1993، عنوان: امام احمد رضا بریلوی کے حالات افکار اور اصلاحی کارنامے (سندھی)۔
- ڈاکٹر عبد النعیم عزیزی، روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی، انڈیا، 1994، عنوان: اردو نعت گوئی اور فاضل بریلوی۔
- ڈاکٹر سراج احمد بستوی، کانپور یونیورسٹی، انڈیا، 1995، عنوان: مولانا احمد رضا خان بریلوی کی نعتیہ شاعری۔
- ڈاکٹر مولانا امجد رضا قادری، ویر کنور سنگھ یونیورسٹی، آرہ، بہار، انڈیا1998، عنوان: امام احمد رضا کی فکری تنقیدیں۔
- پروفیسر ڈاکٹر محمد انور خان، سندھ یونیورسٹی، جامشورو، پاکستان، 1998، عنوان: مولانا احمد رضا بریلوی کی فقہی خدمات۔
- ڈاکٹر غلام مصطفٰی نجم القادری، میسور یونیورسٹی، انڈیا، 2002، عنوان: امام احمد رضا کا تصورِ عشق۔
- ڈاکٹر رضا الرحمٰن عاکف سنبھلی، روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی، انڈیا، 2003، عنوان: روہیل کھنڈ کے نثری ارتقا میں مولانا امام احمد رضا خان کا حصہ۔
- ڈاکٹر غلام غوث قادری، رانچی یونیورسٹی، انڈیا، 2003، عنوان: امام احمد رضا کی انشاء پردازی
- مسز ڈاکٹر تنظیم الفردوس، جامعہ کراچی، پاکستان2004، عنوان: مولانا احمد رضا خان کی نعتیہ شاعری کا تاریخی اور ادبی جائزہ۔
- ڈاکٹر سید شاہد علی نورانی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور، پاکستان، 2004، عنوان: الشیخ احمد رضا شاعر اربیا مع تدوین دیوانہ العربی۔
- ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی، بی آر امبیڑکر یونیورسٹی، مظفر پور، انڈیا، 2004، عنوان: امام احمد رضا اور ان کے مکتوبات۔
- ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری، اما م احمد رضا کی فارسی زبان و ادبیات میں خدمات، ایک تحقیقی جائزہ، پشاور یونی ورسٹی، پشاور۔2023
ایم فل
[ترمیم]گل احمد،علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی،شعبہ اقبالیات،موضووع:علامہ اقبال اور امام احمد رضا کے سیاسی افکار کا تحقیقی و تقابلی مطالعہ،2013ع
رسائل و جرائد
[ترمیم]- کنز الایمان اکیڈمک انٹرنیشنل جرنل ان رضویات
- ماہنامہ جہاں رضا، لاہور
- ماہنامہ معارف رضا، کراچی
- ماہنامہ اعلیٰ حضرت، بریلی
- ماہ نامہ سنی دنیا، بریلی
- سہ ماہی رضا بک ریو
- سہ ماہی افکار رضا، ممبئی
- سالنامہ معارف رضا، عربی، فارسی، انگریزی اور اردو (الگ الگ)
- سالنامہ یادگار اعلیٰ حضرت
- سالنامہ امام احمد رضا