مندرجات کا رخ کریں

ساندل بار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ساندل بار پنجاب، پاکستان کا ایک خطہ ہے، جو راوی اور چناب کے درمیان واقع ہے۔ یہ خطہ رچنا دوآب میں واقع ہے۔

حدود

[ترمیم]

یہ خطہ تقریبا 80 کلومیٹر چوڑائی (مغرب سے مشرق) اور 40 کلومیٹر لمبائی (شمال سے جنوب) پر مشتمل ہے۔ اس بار کا زیادہ تر حصہ ضلع جھنگ میں واقع تھا، لیکن موجودہ دور میں یہ خطہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل ہے۔

ساندل بار اصل میں پنجابی قبائل کا ایک وسیع علاقہ تھا، جو ایک ہی ثقافت اور زبان استعمال کرتے تھے اور آپس میں خونی رشتہ دار بھی تھے۔ موجودہ دور میں ساندل بار میں جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، حافظ آباد اور شیخوپورہ کے کچھ اضلاع شامل ہیں۔

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

"بار" مقامی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ایسے گھنے جنگلات کے ہیں، جہاں نہری نظام دستیاب نہیں ہوتا۔ یہ بار ساندل کے نام کی وجہ سے "ساندل بار" کہلانے لگا۔

لفظ ساندل کے حوالے سے تین مختلف روایتیں پائی جاتی ہیں:

  1. ساندل پنجابی رہنما دلا بھٹی کے دادا بجلی خان عرف ساندل تسلیم کیے جاتے ہیں۔
  2. شاہکوٹ کی پہاڑیوں کے ڈاکو سردار کا نام بھی ساندل تھا
  3. مقامی جنگل کے چوہڑوں کے سردار کا نام چوہڑ خان عرف ساندل تھا۔

ان تین میں سے کسی ایک کے نام پر یہ علاقہ ساندل بار مشہور ہوا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔