مندرجات کا رخ کریں

سرود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرود

سرود بر صغیر کا ایک تانتل ساز ہے جو زیادہ تر بر صغیر کی کلاسیکی موسیقی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ستار کے علاوہ، یہ ہندوستانی (یعنی شمالی بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کی) کلاسکی سنگیت کا ایک سب سے مقبول اور نمایاں ساز ہے۔ سرود معروف ہے اپنی گہری اور بھاری سی آواز سے، جس میں ترب کے تار (Sympathetic strings) ایک گونج بھی ملاتے ہیں۔ یہ ایک بے کلید (Fretless) ساز ہے جو دو سُروں کے بیچ کا مینڈ، یعنی مسلسل اتار چڑھاؤ، پیدا کر سکتا ہے۔