مندرجات کا رخ کریں

شازیہ مری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شازیہ مری
رکن قومی اسمبلی پاکستان
آغاز منصب
13 اگست 2018ء
مدت منصب
30 اگست 2013ء – 31 مئی 2018ء
مدت منصب
6 جولائی 2012 – 30 اگست 2013
معلومات شخصیت
پیدائش 8 اکتوبر 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شازیہ مری (انگریزی: Shazia Marri) (ولادت: 8 اکتوبر 1972ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے قومی اسمبلی پاکستان کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ جولائی 2012ء سے اگست 2013ء تک اور پھر اگست 2013ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رکن تھیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

شازیہ مری 8 اکتوبر 1972ء کو پاکستان کے کراچی میں[1] ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عطا محمد مری کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔[2] شازیہ کے دادا علی محمد سیاست دان بھی تھے اور 1944ء 1945ء کے دوران برطانوی حکومت میں قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔[3] شازیہ کی والدہ پروین مری بھی 1985ء 1986ء کے دوران سندھ اسمبلی کی رکن تھیں۔[3] شازیہ نے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔[1]

سیاسی زندگی

[ترمیم]

2002ء کے عام انتخابات

[ترمیم]

شازیہ 2002ء کے عام انتخابات میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[1][4]

شازیہ 2008ء سے 2010ء تک سندھ کی وزیر اطلاعات کے عہدے پر مقرر ہونے سے قبل وہ سندھ صوبائی وزیر برائے بجلی کے طور پر خدمات انجام دیں۔[1][5][4]

2008ء کے عام انتخابات

[ترمیم]

شازیہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی ایس -133 سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[6] جولائی 2012 میں، انھوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔[7]

پاکستان عام انتخابات، 2013ء

[ترمیم]

انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں سندھ کے حلقہ این اے۔235 (NA-235 (Sanghar-II))میں پاکستان پیپلز پارٹی سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[8]

پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء

[ترمیم]

شازیہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 216 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[9]

اور اسی الیکشن میں وہ سندھ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن بھی منتخب ہوئیں۔[10]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت "Profile"۔ www.pas.gov.pk۔ Provincial Assembly of Sindh۔ 23 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2017 
  2. "A glance at Sindh's female election hopefuls"۔ DAWN.COM۔ 7 May 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  3. ^ ا ب "Shazia Marri"۔ 15 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2021 
  4. ^ ا ب "A glance at Sindh's female election hopefuls"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 7 May 2013۔ 04 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2017 
  5. "Shazia Marri made Sindh's information minister"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 21 November 2011۔ 12 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2017 
  6. Habib Khan Ghori (12 April 2008)۔ "Thumbnail sketches of cabinet ministers"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 12 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2017 
  7. "Shahliani replaces Marri seat"۔ The Nation۔ 09 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2018 
  8. "2013 الیکشن نتائج" (PDF)۔ ای سی پی۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018 
  9. "PPPP's candidate Shazia Marri wins NA-216 election"۔ Associated Press Of Pakistan۔ 27 July 2018۔ 03 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2018 
  10. The Newspaper's Staff Reporter (12 August 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018