ضد (سائنس)
Appearance
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، ضد (ضد ابہام)
مناعی یا مدافعتی نظام اور اس کی شاخوں یا اقسام کا ایک شجری خاکہ جس میں غلیل یا Y شکل کی ضد کو قرص نما چھوٹے اجسام (مستضدات (angtigens)) سے تفاعل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ | |||
|
ضد (اینٹی باڈی)، خون یا جسم میں پائے جانے والے لحمیاتی سالمات ہوتے ہیں جن کی شکل عام طور پر غلیل یا Y کی سی ہوتی ہے، یہ سالمات مدافعتی نظام کا ایک حصہ شمار کیے جاتے ہیں جو جسم میں داخل ہونے والے (یا جسم میں ہی پیدا ہوجانے والے) ایسے اجسام، سالمات یا جراثیم کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں جو مستضد (antigen) کی حیثیت رکھتے ہوں۔