ضلع کوئٹہ
District Quetta | |
---|---|
ضلع کوئٹہ | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
تشکیل | اپریل 1983 |
مرکزی دفتر | کوئٹہ |
انتظامی تقسیم | ۵
|
حکومت | |
• قسم | کوئٹہ میٹروپالیٹن کارپوریشن |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد |
• انتخابی حلقہ | این اے-263 (کوئٹہ۔2) |
رقبہ | |
• کل | 3,447 کلومیٹر2 (1,331 میل مربع) |
بلندی | 1,680 میل (5,510 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 2,271,290 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 87300 |
ٹیلی فون کوڈ | 081 |
شناختی کارڈ کوڈ | 54400 |
ضلع کوئٹہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویژن کا ضلع ہے۔ 1975ء تک ضلع کوئٹہ - پشیین کہلاتا تھا پھر دونوں اضلاع تقسیم ہو کر الگ الگ اضلاع بن گئے۔
تاریخ
[ترمیم]اپریل 1883ء میں ضلع کوئٹہ کو برطانیہ کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔ اسکو پشین کے ساتھ انتظامی طور پر جوڑ دیا گیا اور سر ایچ ایس ہارنیزکو پہلے پولیٹکل ایجنٹ کے طور پر مقرر کیاگیا۔
1878ء میں قبضہ سے پہلے اور 1879ء کے اسائمٹنس کے بعد پشین ہمیشہ قندھار کا حصہ رہا ہے۔ بٹےزئی اور ترینوں نے حکومت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
برطانیہ کے قبضے سے پہلے اور 1882ء تک یہ ایک گورنر جنرل کے زیر سایہ تھا اور 1883ء کے بعد جب کوئٹہ پشین اور شوراوڈ کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ ایک پولیٹیکل ایجنٹ یا ڈپٹی کمشنر کے زیر سایہ آ گیا۔ یہ صورت حال تقسیم پاک و ہند 1947ء تک رہی۔ 1975ء تک کوئٹہ اور پشین ایک سنگل یونٹ رہا۔ پھر پشین کو کوئٹہ سے الگ کر دیا گیا اور الگ ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ 1993ء میں پشین کو دوبارہ تقسیم کر دیاگیا اور ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ بنا دیا گیا۔ اب تین اضلاع ہیں کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ جو کہ تقسیم سے پہلے ایک انتظامی ضلع تھا جسکا نام کوئٹہ - پشین تھا۔
علم آبادیات
[ترمیم]زبانیں
تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں
[ترمیم]انتظامی طور پر اس کی تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں درج ذیل ہیں۔