مندرجات کا رخ کریں

طالع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زائچہ کے پہلے خانے یا گھر کو نجوم کی اصطلاح میں طالع کہتے ہیں۔ حسن اتفاق سے یہی لفظ ارود اور فارسی شاعری میں تقدیر اور خوش قسمتی کے مترادف کے طور پر استعمال ہوا ہے۔

طالع، زائچہ کا سب سے اہم مقام ہے۔ اسے سنسکرت و ہندی میں ’’لگن‘‘ اور انگریزی میں Ascendant کہتے ہیں۔ جنم کنڈلی میں طالع، مولود کے مقصد حیات، کردار، جسمانی ساخت، رنگت، ظاہری حالت اور حسن و قبح کا عکاس ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]