عمران سیریز کے مصنفین
عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی و حمید سیریز) اردو میں ابن صفی کے تخلیق کردہ جاسوسی ناولوں کے دو بہت ہی مقبول ترین سلسلے ہیں، دونوں سلسلوں کو پاکستان کے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ابن صفی صاحب (اصل نام: اسرار احمد 1928ء–1980ء) نے اردو میں تخلیق کیا، ان سلسلوں نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی، ابن صفی کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا اردو میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناول اور سلسلے ہیں۔ [1] [2]
جاسوسی دنیا کا آغاز ابن صفی نے مارچ 1952ء میں کیا جبکہ عمران سیریز کا آغاز بھی ابن صفی نے اگست 1955ء میں کیا۔ ابن صفی نے جاسوسی دنیا کے 125 ناول، عمران سیریز کے 120 ناول اور کچھ دیگر جاسوسی ناول لکھے، اس طرح ابن صفی کے کل جاسوسی ناولوں کی تعداد 250 سے زائد ہے۔
ابن صفی اور ان کے تخلیق کردہ طبع زاد کردار اور ناول برصغیر، پاکستان ،بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ ابن صفی نے اپنے بہت سارے کردار تخلیق کیے اور ہر کردار اپنی الگ شناخت، عادات، نفسیات اور خصوصیات رکھتا ہے۔ ابن صفی کے چند مثبت کرداروں میں کرنل احمد کمال فریدی، کیپٹن ساجد حمید، علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن، قاسم، انور، رشیدہ، نیلم، سلیمان، جوزف، ریکھا، جولیا، روشی، صفدر، بلیک زیرو ’’طاہر‘‘، اماں بی، کرم رحمان صاحب، سر سلطان، سوپر فیاض، ڈاکٹر داور، تنویر، خاور، صدیقی، نعمانی، چوہان، اسی طرح کرنل فریدی ہارڈ اسٹون کی بلیک فورس اور علی عمران ایکسٹو کی سیکرٹ سروس کے ساتھ کئی مزید مثبت کردار بھی ہیں۔ ابن صفی کے مثبت کرداروں کی طرح کئی منفی کردار بھی دنیا بھر میں مشہور و معروف ہیں مثلاً سنگ ہی، فنچ، زیرولینڈ کی تین بڑی ناگنیں جیسے تھریسیا بمبل بی آف بوہیمیا، نانوتہ وغیرہ، دیگر منفی کرداروں میں لیونارڈ، قلندربیابانی، جیرالڈ شاستری، علامہ دہشت ناک، ایڈلاوا، مسٹر کیو، ڈاکٹر ٹسڈل، ڈاکٹر ڈریڈ، جابر، ڈاکٹر دوبے، لوزاٹا وغیرہ وغیرہ بھی مشہور ہیں۔
یوں تو ابن صفی کے نام کی نقل کرنے کا سلسلہ اور چوری چھپے غیر قانونی طور پر ابن صفی کے ناولوں کی اشاعت یا ابن صفی کے کرداروں پر ناول لکھنے کا سلسلہ تقریباً 1957ء-1958ء ہی سے شروع ہو چکا تھا جس کا ذکر ابن صفی صاحب کے ناولوں کے پیشرس سے مل جاتا ہے، مگر 1957ء - 1958ء میں ان لوگوں کی تعداد کم تھی، پھر ابن صفی کی تین سالہ بیماری (1960ء–1963ء) کے دوران لاتعداد لوگوں نے ابن صفی کے دونوں مشہور و معروف سلسلوں جاسوسی دنیا اور عمران سیریز پر غیر قانونی طور پر دھڑا دھڑ لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، ان میں کئی جعلی ابن صفی اور این صفی وغیرہ بھی سامنے آئے اور کئی ابھی تک گمنام ہیں۔ کئی مصنفین نے ابن صفی کے مشہور و معروف کرداروں پر لکھ کر بہت شہرت بھی حاصل کی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان لوگوں کا ایک سیلاب سا تھا۔ ابن صفی کے کرداروں پر لکھتے ہوئے زیادہ تر مصنفین نے ابن صفی کا نام استعمال کر کے پڑھنے والوں کو دھوکا دیا اور اپنے ناولوں میں چند نئے کردار بھی شامل کیے، چند مصنفین نے اپنے آپ کو ابن صفی صاحب سے وابستہ کرتے ہوئے ابن صفی صاحب کا شاگرد یا جانشنین بھی کہا۔
ابن صفی کے ناول پاکستان اور بھارت میں قانونی طور پر اسرار پبلی کیشنز کراچی، لاہور اور نکہت پبلی کیشنز الہ آباد انڈیا سے شائع ہوتے تھے، لاہور سے اب بھی شائع ہو رہے ہیں۔ نکہت پبلیکیشنز الہ آباد کے مالک عباس حسینی صاحب جو ابن صفی صاحب کے دوست تھے اور ابن صفی کے ناولوں کے حقوق اشاعت ان کے پاس تھے، نکہت پبلی کیشنز کا آغاز عباس حسینی نے 1948ء میں کیا تھا اور ابن صفی نے بھی لکھنے کا آغاز 1948ء میں نکہت سے کیا تھا۔ ابن صفی کے ناول ابن صفی میگزین (نئے افق، نیا رخ ڈائجسٹ) میں بھی قانونی طور پر شائع ہوتے تھے، اٹلانٹس پبلی کیشنز کراچی سے بھی کچھ ناول قانونی طور پر شائع ہوئے۔ سنہ 1963ء سے 1964ء میں عمران سیریز کے ناول ڈاکٹر دعا گو، جونک کی واپسی اور زہریلی تصویر ایک اخبار روزنامہ حریت میں قسط وار شائع ہوئے تھے، جاسوسی دنیا کا ناول صحرائی دیوانہ ایک اخبار روزنامہ جسارت دسمبر 1978ء میں قسط وار شائع ہوا تھا۔ فرید بک ڈپو دہلی، انڈیا سے بھی ابن صفی کے ناول شائع ہو رہے ہیں مگر ابن صفی کے اہل خانہ سے اجازت کے بغیر۔ ان کے علاوہ کئی پبلشروں نے غیر قانونی طور پر ابن صفی کے ناول شائع کیے۔ بلیک میں بھی فروخت کیے۔
کئی پبلشرز اور مصنفین نے ابن صفی کی جاسوسی دنیا اور عمران سیریز سے انتہائی ملتے جلتے نام رکھ کر یا الگ نام رکھ کر بھی ابن صفی کے انہی کرداروں عمران، فریدی اور حمید وغیرہ پر بہت سارے ناول لکھے مثلاً: نئی جاسوسی دنیا کراچی اور ملتان، ایکسٹو پبلی کیشنز فیصل آباد، ملتان، جاسوسی دنیا پبلی کیشنز کراچی، جاسوسی ادب اردو بازار ملتان، عمران دی ایکسٹو سیریز، عمران دی گریٹ سیریز، حمیدی فریدی پبلی کیشن، کرنل فریدی سیریز، جاسوسی دنیا سیریز، جاسوسی سیریز، ایکسٹو سیریز، جدید جاسوسی دنیا، جدید عمران سیریز، مکتبہ جاسوسی دنیا، نئی عمران سیریز، نئی جاسوسی دنیا، ایشیا کی عظیم ترین سیریز، گولڈن سیریز وغیرہ
اسی طرح کئی مصنفین نے اپنے سلسلوں کے نام جاسوسی دنیا کے نام سے ملتے جلتے رکھے جیسے: جاسوسی پنجہ، جاسوسی شکنجہ، جاسوسی ماحول، جاسوسی ناول وغیرہ
ابن صفی نے اپنی تخلیق کردہ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا پر سب سے بہترین ناول لکھے۔ کوئی مصنف ابن صفی کی طرح بہتر ان کے کرداروں پر نہیں لکھ سکا۔ ابن صفی کے کرداروں پر لکھنے والے ڈھائی سو کے قریب مصنفین میں سے ایچ اقبال، ایم اے راحت، ایس قریشی، ایم ایس قادری، حمید اقبال، نجمہ صفی، نغمہ صفی، مختلف این صفی، اظہر کلیم، مظہر کلیم، صفدر شاہین وغیرہ مقبول بھی ہوئے مگر ابن صفی کی طرح بہتر کوئی ان کے کرداروں پر نہیں لکھ سکا، جیسا کہ عالمی ادب میں بھی مثالیں ملتی ہیں کہ تخلیق کار یعنی اصل مصنفین کا تقابل کسی صورت ان مصنفین کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے اصلی مصنفین کے کرداروں یا سلسلوں پر لکھا ہو، اردو ادب کا شمار بھی عالمی ادب میں ہوتا ہے، اردو میں بھی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے اصل مصنف ابن صفی کے ساتھ ان ڈھائی سو کے قریب مصفین کا تقابل ممکن نہیں جنھوں نے غیر قانونی طور پر ابن صفی کے کرداروں پر ان کی اجازت کے بغیر لکھا۔
ابن صفی کا نام استعمال کرنے والے مصنفین اور ابن صفی کے انتہائی مشہور و معروف کرداروں پر لکھنے والے مصنفین کی تعداد ڈھائی سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے کہ دنیا میں کسی مصنف کی زندگی ہی میں اس کے کرداروں پر اتنے زیادہ لوگوں نے غیر قانونی طور پر لکھا ہو۔
ان مصنفین کی معلومات ابن صفی پر لکھی جانے والی چند کتابوں میں بھی مل جاتی ہیں مثلاً مشتاق احمد قریشی صاحب نے عارف اقبال صاحب کی لکھی ایک کتاب ’ابن صفی مشن اور ادبی کارنامہ‘ اشاعت 2013ء میں ایک باب ’ابن صفی کے کرداروں کے نقال‘ نام سے بھی لکھا تھا، راشد اشرف صاحب کی کتاب ’ابن صفی شخصیت اور فن‘ 2013ء میں بھی ان کا ذکر ملتا ہے اور ان مصنفین کی فہرست کو برصغیر پاکستان و ہندوستان سے مختلف محققین اور مصنفین نے محنت کر کے ترتیب دیا جن میں توقیر بھدر صاحب، سید اسد عادل صاحب، طاہر جبران صاحب، ابراہیم جمالی صاحب، ملک فرخ صاحب، ڈاکٹر حامد حسن صاحب، یاسر حسنین صاحب، وقار عظیم صاحب، ممتاز علی کیانی صاحب، پرویز بلگرامی صاحب، محمد سجاد بھٹی صاحب، عقیل قریشی صاحب، سیف الملوک عباسی صاحب، مرزا صہیب اکرام صاحب، اکرام عمران صاحب، ساگر زمان صاحب، سید علی حسن گیلانی صاحب، فیضان مسعود صاحب، حمیرا فیضان صاحبہ، منیب کیانی صاحب، اعجاز احمد لودھی صاحب (ابن نیاز)، اعجاز احمد نواب صاحب، نجم حجازی صاحب، محسن قاضی صاحب، بدر ہلالی صاحب، مدثر احمد صاحب اور سید فہد ترمذی حسینی شامل ہیں۔ سنہ 2012ء میں عمران سیریز کے ایک فیس بُک گروپ میں پھر 2015ء - 2016ء میں ’’دی گریٹ ابن صفی فینز کلب‘‘ فیس بُک گروپ میں ان مصنفین پر اسد عادل صاحب اور یاسر حسنین صاحب نے بھی تحقیق پیش کی تھی، اس کے علاوہ دیگر فورمز پر بھی ان پر تحقیق ہوتی رہی ہے۔
اب ملاحظہ کیجئے ان مصنفین کی فہرست جسے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ بھی کیا جا رہا ہے اور تحقیق پیش کی جارہی ہے۔
- ابن صفی (جعلی مصنفین) ابن صفی نام کے کئی جعلی مصنفین تھے جن کی تعداد معلوم نہیں اور کئی جعلی مصنفین کے ناول سامنے آتے رہتے ہیں
- ابن صفی (ہندی ترجمہ، نکہت پبلی کیشنز الہ آباد، انڈیا، ابن صفی کے نام سے ناول موت کی مالا ہندی میں نقلی ترجمہ لکھا گیا۔ تحقیق کے مطابق یہ ہندی تراجم مصنف پریم پرکاش / ابراہیم جمالی نے کیے تھے اس لیے انہی کے نام سے یہ ترجمہ بھی کیا گیا ہو گا) کچھ ناولوں کی تفصیل آخر میں لکھی ہوئی ہے
- اِبّن صِفی، جعلی، عزیز الرحمٰن، خورشید جمالی، رحمٰن سیریز، بھیانک موجد، ریڈ باس وغیرہ
- اِبّن صِفی، جعلی لطیف گل، فریدی حمید سیریز، ناول فولادی انسان
- ابن صفِی، جعلی، شفاد الرحمٰن، آپ کی جاسوسی دنیا، بانو اکیڈمی، ناول عورت کی لاش وغیرہ
- ابن صفی جعلی، ناول فائروں میں گونج، مکتبہ سراغرساں، بہارستان کراچی
- ابّن صِفی، جعلی، فریدی حمید سیریز، ناول ستارے کا قہقہہ
- ابنّ صِفی، جعلی، عمران سیریز ناول ٹھنڈی آگ
- اَبن صفی، جعلی، عمران، فریدی اور حمید پر کئی ناول لکھے
- ابنِ صفی، جعلی، نامعلوم
- ابن صِفی، جعلی، نامعلوم
- ابن صقی، جعلی 1960ء سے 1963ء کے دوران نئی جاسوسی دنیا اور نئی عمران سیریز کے تحت کچھ ناول لکھے
- ابن صقی، جعلی، (ایم ایچ ہمدانی)
- این صفی، جاوید اقبال، سی آئی بی سیریز، فریدی حمید، رئیس پبلیکیشنز، ناول چور دیوانے، آسمانی قاصد، عالمی ڈائجسٹ میں اشتہار، عمران سیریز نیلی فائل، شاہد پبلی کیشنز نیو کراچی، وغیرہ
- این صفی، صابر دہلوی، عمران سیریز انوکھے قتل
- این صفی، (نجمہ صفی، ایم اے راحت) عمران سیریز، حمیدی فریدی سیریز روشن قتل وغیرہ وغیرہ
- این صِفی، (ایس قریشی، محمد صابر قریشی) جاسوسی سیریز سیاہ ڈھانچے، عمران سیریز خون اور لفافے، سہیل پبلی کیشنز
- اینؔ صفی، ایس ایم اسحٰق (شمیم کی عمران سیریز)، عمران سیریز آنکھ کے دشمن
- این صفی، اقلیم علیم، این صفی نام سے عمران سیریز ناول شیطانی ٹولہ لکھا، سید انور فراز صاحب نے محمد عثمان کی سوشل میڈیا فیس بُک کے جاسوسی آفیشل گروپ میں 27 نومبر 2020ء کو کی گئی پوسٹ میں بھی اس میں تبصرہ کیا تھا۔ لنک یہ ہے۔ [1] انور فراز صاحب کی آئی ڈی کا لنک [2]
- این صفی، (ایس کرن) عمران سیریز ناگری ڈیم وغیرہ
- اینِ صفی، ناول خونی جراثیم وغیرہ
- این صفی، (تنویر حسیب)، ناول جے ایس ماک، ڈاکٹر سگناٹ، سازی لارا، آکٹوپس
- این صفی، (مظہر کلیم ایم اے)، عمران سیریز ماکا زونگا، شوگی پاما اشتہار، جاسوسی دنیا ٹرنٹولا اشتہار
- این صفی، (توقیر اسد)، حمیدی فریدی، خونی سیاست دان
- این صفی، (ندیم صفی) ناول قاتل کون
- این صِفی، (شاہد ہوشیارپوری)، عمران سیریز اندھوں کا استاد وغیرہ
- این صِفی، (عبد الرشید)، عمران سیریز فولادی موت
- این صفِی، (تنویر عارف خان بی، اے) عمران سیریز ناول میجر ڈریک
- این قیصر خاں، عمران سیریز ماڈرن اسمگلر
- این صفی، (تنویر حسن) عمران سیریز عالمی دشمن
- این صفی، (زبیر عباسی) کچھ ناول لکھے، زبیر عباسی صاحب کو پرویز بلگرامی صاحب جانتے ہیں
- این صفی، (اقبال قریشی)، عمران سیریز عمران اور بلیک میلر، عمرانیات پبلیکیشنز کراچی
- اَین صِفی، (ایس ایم مطلوب)، فریدی حمید کی ریڈ لائن سیریز ناول مارشل فلیٹ، نیشنل پبلیکیشنز شاہین مارکیٹ ملتان، کراچی، لاہور
- این صفی، (حسین ضیا)، عمران سیریز، مثلث یا دائرہ، سمیرا پبلی کیشنز کراچی
- این صفی، (وائی شاد)، عمران سیریز، بے جان محافظ، نومبر 1969ء، پاپولر پبلیکیشنز، شاہجہان روڈ لاہور
- این صفی، (زیڈ اقبال)، عمران سیریز اشتہاری پاگل
- این صفی، (وحدی بٹ ضیا)، عمران سیریز زخمی گیت، گلستان اکیڈمی لاہور
- این صفی، (نامعلوم)، عمران سیریز بھیانک تنظیم، ڈئیکٹیو سیریز، کراچی
- این صفی، (نامعلوم)، عمران سیریز جرمن جاسوس، ندیم پبلیکیشنز کراچی
- این صفی، (نامعلوم)، عمران سیریز لیڈی موریلا، مقبول پبلشرز، کورنگی کراچی
- این صفی، (نامعلوم)، عمران سیریز ریڈ پوئینٹ، مہران پبلیکیشن، فرئر مارکیٹ کراچی
- این صفی، (نجم صفی)
- این صفی، (ایم اشرف شریر)
- این صفی، (لیاقت علی)
- این صِفی، جعلی (نامعلوم)
- این صفی، جعلی (نامعلوم)
- نؔ صفی، جاسوسی پنجہ سے ناول لکھا
- این زیدی (عبد الحمید بھٹی)، عمران سیریز سیبریٹا کا ناکام مشن، سٹار اکیڈمی لوہاریگیٹ ملتان
- ابو صفی، ابن صفی کی نقل میں دھوکے سے جاسوسی دنیا کے تحت کچھ ناول اور عادل سیریز بھی لکھی، جاسوسی دنیا موت کا طوفان، پراسرار پیغمبر وغیرہ
- نائب صفی، عمران سیریز ڈریم لینڈ کا ہنگامہ، عمران فریدی حمید سیریز خطرناک لڑکی
- سیفی۔ بی اے (نامعلوم)، موت کے تیر، سازش کی آگ، لڑکیوں کا چکر، خوفناک گریٹا، تاریک جزیرہ، جمیلی سیریز، مکتبہ سراغرساں، بہارستان، کراچی
- نجمہ صفی، نامعلوم
- نجمہ صفی، ایم اے راحت
- نجم صفی، (نجمی صفی) ایم اے راحت اور نامعلوم
- نجمہ صفی، جوگندر ڈاور (ایڈیٹر) فریدی حمید ناول ڈاکٹر ڈارگون جولائی 1966ء، دہلی انڈیا
- نغمہ صفی، تقریباً دو سو سے زائد ناول عمران، فریدی اور حمید پر لکھے
- نغمہ صفی، (اظہر کلیم)
- ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) (تقریباً سو سے زائد فریدی، حمید اور عمران پر ناول لکھ چکے ہیں)
- ایم اے راحت، مختلف ناموں سے تقریباً ایک ہزار ناول اور کہانیاں عمران، فریدی، حمید، قاسم وغیرہ پر لکھ چکے ہیں
- ایس قریشی (دو سو سے زائد عمران سیریز ناول لکھ چکے ہیں)
- ایس قریشی (شمیم قریشی)، عمران سیریز فلمی قلم، مرڈر کلاک، شکست کی موت وغیرہ
- ایم ایس قادری (دو سو سے زائد عمران، فریدی اور حمید پر ناول لکھ چکے ہیں)
- ایس ایم قادری، عمران سیریز لنگڑی کوٹھی، اندھی لاش، اصلی کون، منحوس چہرہ وغیرہ
- ایم ایس قریشی، عمران سیریز خونی تنظیم
- ایس اقبال قریشی، عمران سیریز سائے کا دشمن
- ایس آر قریشی (سلیم قریشی)، عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے کئی ناول لکھے جیسے بارش کی آگ، گرین ولی 2، برس گئی نرس وغیرہ
- ایس قریشی (نامعلوم) عمران سیریز دھماکے ہی دھماکے، ایٹمی دھماکے، نیو سیکرٹ سروس پبلیکیشنز کراچی
- ایس ایم عارفین، عمران سیریز میجر آزوُلا، ایکسٹو پبلی کیشنز اردو بازار لاہور
- اے ایس ملک، عمران سیریز موت کے کھلاڑی، رن آف ڈیتھ وغیرہ
- ایس ملک، عمران سیریز نیند کی بارش وغیرہ 1973ء، 1974ء
- ایس ایم خان، شاہین پبلشنگ ایجنسی، سلیم پبلشنگ ایجنسی، ایس آر قریشی، سلیم کی جاسوسی دنیا فریب کار لڑکی کے پیش لفظ میں ذکر ہے
- راحیلہ بانو، جاسوسی دنیا آٹھ بجے وغیرہ
- ناصر جاوید، عمران سیریز میں کئی ناول لکھے جیسے لٹل سٹار، ساتوراما، موت کی وادی وغیرہ
- ایم اے ساجد، رینگتی لاشیں، دیوتا کے پجاری وغیرہ
- ایم اے پیرزادہ، ناول بے بس تھا عمران وغیرہ
- لیاقت علی، ناول کاغذی سوداگر، نیانگر کی تباہی، خون کی زنجیریں (سلوری جوبلی) وغیرہ
- ارشد شیروانی
- شاہین چوہدری (تقریباً 1966ء سے 1975ء کے دوران عمران سیریز ناول لکھے جیسے پاکیشیا کی تباہی، ایٹمی شعاعیں وغیرہ)
- ایس کرن، عمران، فریدی و حمید پر پچیس سے زائد ناول لکھے
- خان آفریدی ’قدوس خان آفریدی‘، عمران سیریز کے چالیس سے زائد ناول لکھے
- معراج صدیقی، کرنل فریدی سیریز ناول سرخ سازش
- احسن شکوہؔ، عمران سیریز جونک کی تلاش وغیرہ، عمران کا جاسوسی دور، مارٹن روڈ کراچی
- اظہر کلیم (تقریباً تین سو عمران، فریدی و حمید پر ناول لکھ چکے ہیں)
- ابن کلیم (تقریباً پچاس سے زائد عمران، فریدی و حمید پر ناول لکھے)
- مظہر کلیم ایم اے (تقریباً چھ سو سے زائد عمران، فریدی و حمید پر ناول لکھے)
- اسد کلیم، عمران سیریز میں کئی ناول لکھے مثلاً منصوبے کی تباہی، ڈیتھ سپاٹ وغیرہ
- مظہر علیم، عمران سیریز پراسرار ریوالور، مقتول بلیک میلر وغیرہ
- محمود احمد مودی، عمران سیریز کا ایک ناول لکھا، ابراہیم جمالی صاحب، نثار لائبریری کراچی، نے 27 نومبر 2020ء کو محمد عثمان کی جاسوسی آفیشل فیس بک میں کی گئی پوسٹ میں بتایا، لنک [3] ابراہیم جمالی صاحب کی آئی ڈی کا لنک [4]
- راجپوت اقبال احمد، عمران سیریز کا ناول لکھا، سید انور فراز صاحب نے 27 نومبر 2020ء میں محمد عثمان کی جاسوسی سرگشت آفیشل میں کی گئی پوسٹ میں تبصرہ کیا تھا، لنک [5]
- ایم اظہر جاوید، عمران سیریز کنگ آف پاور
- صفدر شاہین (تقریباً تین سو سے زائد عمران، فریدی و حمید پر ناول لکھ چکے ہیں)
- آمینہ شاہین (صفدر شاہین)
- ایچ اقبال (حمید اقبال) تقریباً پچاس سے زائد عمران، فریدی اور حمید پر ناول لکھے
- ایچ اقبال (ہما اقبال)
- ایچ اقبال (حسن اقبال) عمران سیریز جھیل کا قیدی، سفاک خونی اور بھی کئی ناول لکھے
- ایچ اقبال بزمی، عمران سیریز موت کا مقابلہ، نئی جاسوسی دنیا پبلشرز کراچی
- ایچ اقبال حامد اقبال، سنہ 1969ء میں ان کے کچھ ناول شائع ہو چکے ہیں۔
- ایچ اقبال (جاسوسی ادب مین بازار ملتان) عمران سیریز پراسرار گولہ وغیرہ
- ایچ اقبال (حنیف اقبال) 1966ء
- ایچ گل، عمران سیریز شعلوں کی بارش، لٹیروں کا جال عمران فریدی ناول لاسٹ ٹرپ، شامی پبلیکیشنز، سی ٹی او کمپاؤنڈ کراچی
- ابن حق (حبیب الرحمٰن)، عمران سیریز ویڈٰو مشن، ٹایان، ڈینجر ڈیتھ، اشوکا وغیرہ
- اسلم راہی ایم اے، عمران سیریز کنگ آف کرائمز، بھیڑیوں کا رقص، زہریلے پجاری، ایکسٹو کا قتل، جہنم کے عفریت وغیرہ
- مشتاق احمد قریشی عمران، فریدی اور حمید پر ساٹھ سے زائد ناول لکھے
- محی الدین نواب (ابن شہاب) (تین ناول : ’’عمران ایک بٹا دو‘‘، ’’عمران چھوٹی بے بڑی بے‘‘ اور ’’عمران عمرانہ‘‘)
- ش صغیر ادیب، فریدی حمید سیریز لمبی قیامت
- ایم ایس طارق، عمران سیریز ٹو سٹار ون مون، ہینڈز اپ، ڈائری کا فتنہ، دیوانہ قاتل، سازش کی موت وغیرہ، جاسوسی ادب، شاہین مارکیٹ ملتان
- طارق عباس، عمران سیریز مون گرل، لائن آف ایکشن
- طارق پرویز، عمران سیریز ریڈیم سیارہ
- فضل احمد کریمی، عمران سیریز موت کی پیاس، سرِورق اظہر کلیم، ادارہ نسرین ادب، کراچی
- وائی شاد، عمران سیریز ڈینجرس موومنٹ 1969ء
- ایس قمر
- احمد سعید (جاسوسی دنیا پبلی کیشنز کراچی)، عمران سیریز وقار کی موت، تحریر کی تلاش، سنہرے بت، خون آشام جزیرہ، برفانی بوڑھا، وادئی اجل وغیرہ
- احمد سعید (جاسوسی ادب اردو بازار مین روڈ ملتان)، عمران سیریز سسکو، قتل کی دھمکی وغیرہ
- ایم شہزاد بی اے، عمران سیریز بنڈر ڈریم، کیپٹن شارق، دیوانہ قاتل، دیوانوں کی بستی، قاتل اک دیوانہ، بلائینڈ مین وغیرہ
- ایم شہزاد کلیم، عمران سیریز کم برگ، پیشکار ایم شاہجہان
- علی عُمران جاسوسی دنیا، ناول قاتل ہیرے۔ پیش لفظ معین فاروقی نے لکھا
- ظہیر احمد، عمران سیریز کے تقریباً سو ناول لکھے
- الطاف چوہدری، عمران سیریز نقاب کے پیچھے وغیرہ، ڈیٹیکٹو سیریز، لیاقت آباد کراچی
- ایس احمد، عمران سیریز برف کی سرنگ،
- شگفتہ محمود، عمران سیریز ہیروں کا سمگلر (عمران ڈائجسٹ)
- خیر محمد، عمران سیریز میٹرو کا خفیہ کاروبار (عمران ڈائجسٹ)
- بلیغ الدی جاوید، اپالو کی عمران سیریز ایکسٹو کا قتل وغیرہ
- پرنس وسیم گوہر، عمران سیریز ڈاکٹر کاربنل، پرنس پبلی کیشن لاہور
- ایچ ڈین، عمران سیریز شناختی کتے، بھیانک چیخ، پراسرار آدمی وغیرہ، کوئین بکس کراچی
- اقبال ناز
- انجم چوہان، عمران سیریز روشی کا قتل
- ایم ایس چوہان، عمران سیریز پراسرار تصویر، چوہان اکیڈمی لائلپور فیصل آباد
- ارشاد العصر جعفری عمران سیریز کے تقریباً بیس ناول لکھے جیسے ٹارگٹ سی ورلڈ وغیرہ
- شاہد محمود، عمران سیریز سمورائی، گنجے فرشتے، سپر ایجنٹ ڈریگن، ہارڈ کلرز، بلائنڈ ایکشن، سڈن ڈیتھ
- شاہد اصغر، عمران سیریز تباہ کن لاشیں، منصوبے کی موت، ظفر پبلشرز لاہور
- زرین قمر (ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے کرداروں انور رشیدہ پر ایک ناول نئے افق 2018 میں لکھا) ان کی آئی ڈی کا لنک: زرین قمر
- ایم اقبال ناصر، 1967ء، گولڈن سیریز، نیو جاسوسی دنیا پبلیکیشنز ملتان عمران سیریز اور جاسوسی دنیا، روم نمبر تھرٹی فور، دماغ کی چوری، ریڈ سٹار، جاسوس کی ٹولی، موت کی موت، شعلوں کی شہزادی، زولی لینڈ، چوچی کاکا وغیرہ
- جانسن تصور، عمران سیریز موت ہے ہنگامہ
- ایم اے رزاق، عمران سیریز صفدر کا انتقام، جوزف کی ڈائری وغیرہ
- ایم اے فرحت، عمران سیریز خطرناک سپیرا، گمشدہ دنیا، مڈنائیٹ ٹرین، معاہدے کا اغوا، بلی کا مجسمہ، کرنل بانڈے وغیرہ
- صلاح الدین انقلابی، عمران سیریز ویلکم مشن، ڈیفینس لائن، سیکرٹ آئی وغیرہ
- فاروق سلیم، عمران سیریز ون آئی، ہولو مشن، سوپر مائنڈ، سفلی چہرے، گریٹ میسن
- محمد عثمان علی، عمران سیریز سائبر اٹیک
- ایم عرفان علی، عمران سیریز آخری سرفروش، سنہری ڈائری، شکرالی حکمران، جیوش لینڈ کے جاسوس، معزز بھیڑیئے وغیرہ
- ایاز حسین سومرو، عمران سیریز ڈیتھ اِن سائیکل
- نین تارا، عمران سیریز مشن آف کرنل، جنگ کا طوفان، گفٹ پیکٹ وغیرہ
- نجمہ نیازی
- ایس نذیر، عمران سیریز ریڈ اسکوئر (دوسرا ناول)
- اثر نعمانی، رحمٰن سیریز، جاسوسی دنیا دوسرا فائر، گرین فائل وغیرہ، عمران کی شہادت، برساتی کتا وغیرہ
- مظہر الحق علوی عمران سیریز دھوئیں کی لکیر، فرشتے کی موت وغیرہ۔
- فہیم صدیقی، عمران سیریز ایجنٹ تھری زیرو ٹو
- اے قادری
- عتیق الرحمن (مجیب برادرز)، عمران سیریز سیکرٹ پروجیکٹ
- اشتیاق احمد، ناول عمران کی واپسی، انسپکٹر جمشید سیریز کے ان ناولوں میں بھی کرنل فریدی، کیپٹن حمید اور علی عمران شامل ہیں۔ اندھا سفر، بٹوما کے شیطان، تاریک سفر، موت کا جنگل، غلامی کا سمندر، سبران کے بھوت، بادلوں کے اس پار۔
- ایم ایس فاروق، ناول خونی آبشار، جاسوسی ادب اردو بازار ملتان۔
- فاروق احمد، عمران سیریز عمران کی واپسی (اشتیاق احمد کے ساتھ مل کر ناول لکھا)
- سید علی حسن گیلانی، عمران سیریز گرین ڈائمنڈ وغیرہ
- آذر تمنا، عمران سیریز سورج کی تلاش، مہذب بھیڑیئے وغیرہ، مکتبہ اقرا لاہور
- ساجد ملک، عمران سیریز نقاب پوش درندہ وغیرہ، ملک پلبشرز، نواب شاہ
- ایس یامین جعفری ایم اے، عمران سیریز شعلہ لپکتا ہے
- امتیاز علی، عمران سیریز مردہ چھپکلی، میڈم میاؤں، گنجی پستول والی، کالی مونچھیں نیلی آنکھیں، لٹکتی لاشیں، سلیمان بمقابلہ جوزف، توپ والا، تھریسیا اور سنگ ہی، ولایتی شہزادی دیسی شہزادہ، نقاب اترتا ہے وغیرہ
- تاج پرویز، عمران سیریز اندھیرے میں فائر، منصوبے کی موت، بلیک پرنس، بلیک ڈاگ، بلیک سی آپریشن، لاشوں کا چکر، لاشوں کا ناچ، گرین پیکٹ وغیرہ
- ضیاء ساجد، عمران سیریز حکومت کا تختہ، لہو کے دھماکے
- ایس منہاج، عمران سیریز ہارڈو کی واپسی وغیرہ
- محمد حسین ضیا، عمران سیریز سیاسی دشمن، ٹیپ کی تلاش، کتا بھونکتا ہے وغیرہ، ضمیر پبلشرز کراچی، سمیرا پبلیکیشن کراچی
- ازور ضیا بی کام آنرز، ایم کام، عمران سیریز ریوینج آف ساراٹوگا، فریدی حمید سیریز ڈیوز آف سکائی وغیرہ
- ایم اشرف (ایم اشرف شریر)، عمران سیریز عمران کی وصیت، شعلے کا راز، خون کی مہندی وغیرہ
- مشاہد صدیقی، عمران سیریز بادلوں کے بونے، آدھا فرعون، اندھے کتے، تار عنکبوت وغیرہ
- مقصود ایاز، عمران فریدی سیریز فولاد کے ہاتھ، عمران سیریز دوزخ سے واپسی، پانچواں آدمی، آئی لینڈ آف بلیک کوبرا وغیرہ
- منوہر صدیقی، عمران سیریز مفلوج نسل
- ایم اے اشرف، عمران سیریز شمبالو
- ایس اے اختر، عمران سیریز ریٹائرنگ روم، تنظیم کی موت، آپریشن ٹوالیٹ، عمران اور موت، ہارٹ بزنس، شیڈو آف ڈیتھ، تصوراتی موت، بلڈی ریونج وغیرہ
- ایس اے طاہر، عمران سیریز سیکارلینڈ مشن
- ایس اے سلیم، عمران سیریز پلی گوڈا
- اے قریشی، عمران سیریز سائبیریا سے فرار، ڈاکٹر ژواگو، وحشی عمران، خطرناک ایکسٹو، عمران کا اغوا، جولیا ان ایکشن، سیاہ لاشیں، درندہ ایکسٹو، بلیک ڈاگ وغیرہ
- طالب قریشی عمران سیریز بدروحوں کی بستی
- سجیل یار خان، عمران سیریز خوابوں کے سوداگر
- خالد نور، عمران سیریز ورلڈ پلے، سیکرٹ ڈیمانڈر، فاسٹ ایجنٹ وغیرہ
- احمد شہیر (خالد نور)، عمران سیریز ریڈ آئی
- عاطر شاہین (خالد نور)، عمران سیریز عمران کا کارنامہ 2023ء
- اشرف سعید، عمران سیریز برفانی بوڑھا
- شکیل صدیقی، عمران سیریز دل کی موت، گرجدار پرندہ وغیرہ، پاک پنجاب پبلی کیشن، کراچی
- شکیل چغتائی، عمران سیریز خونی غبار، پنجاب بک ایجنسی، کشمیری بازار لاہور
- اے ڈی عاصی، عمران سیریز مارشل اسکیپ زورا، پنجاب بک ایجنسی، لاہور
- ایم اے مرزا، عمران سیریز قاتل گروہ، اندھا بلیک میلر، زہریلی ناگن، کالا بازار، پراسرار نقاب پوش وغیرہ
- امانت علی، عمران سیریز کہانیاں، بچوں کے لیے، الاسد پبلی کیشن لاہور
- طاہر نجمی، دو یا زائد عمران سیریز ناول لکھے، اسٹون فالنگ، گولڈ ریکٹ وغیرہ
- طارق جاوید، عمران سیریز ستاروں کی تباہی وغیرہ
- مرتضی زیدی جاوید، عمران سیریز ہنگامہ، جاسوسی دنیا فریدی اور زیدی وغیرہ
- ابن غلام، عمران سیریز، شیطان کی چیخ، اپریل 1987ء مون ڈائجسٹ
- جنید کمال، عمران سیریز کوبالٹ بم، موت کے سوداگر، دسمبر 1987ء، عمران کا خفیہ مشن، جمیکا ایکشن، کوبالٹ بم، جنوری 1986ء وغیرہ، مون ڈائجسٹ
- علی اختر (ایم اے علی نام سے عمران سیریز برننگ پرابلم، ٹرمینل سکس 6) نادر پبلیکیشنز فیصل آباد اور عمران سیریز ایول سپاٹ، مون ڈائجسٹ
- احمد فراز کی جاسوسی دنیا، ناول مشینی انسان، مسٹر ایکسٹو، جولی کا اغوا، الاسد پبلی کیشنز اردو بازار لاہور
- احمد فاروق، عمران سیریز بگ ریڈ ستمبر 1987ء، لیڈی بلیک، مون ڈائجسٹ اکتوبر 1985ء
- جاوید اختر، عمران سیریز موت کی جھیل، وغیرہ، ناز پبلیکیشنز کراچی
- جاوید احمد خان، عمران سیریز ہنگامہ، ہنگامے کی موت، کوہ نور پبلیکیشنز کراچی
- ایم اے جاوید، عمران سیریز شوباگو، رقاصہ کا اغواء
- رفیق ندیم، عمران سیریز جب چھناکہ ہوا
- ندیم گلریز، عمران سیریز موت کے متلاشی، عارف برادرز ملتان
- ایم رفیق پاشا،
- مظہر سلیم، عمران سیریز مجاور کی تلاش، آدم خور قبیلہ
- نادر اعوان، عمران سیریز ایکسٹو کا اغوا، قاتل ایکسٹو وغیرہ
- علی نوازش، عمران سیریز زمین کا جہنم وغیرہ
- جہانزیب عزیز، عمران سیریز عمران کون
- دل محمد خان، عمران سیریز گوریو کرائی
- ہارون پاشا
- شکیل انجم، عمران سیریز سرکٹ ہاؤس، مجھے لہو چاہیے، باپ کا باپ وغیرہ
- آصف جاوید، عمران سیریز سرخ نقاب، عاصم پبلیکیشنز لیاقت آباد
- لطیف گل
- سلطان الجہادی ابو محمد
- عشرت حسین
- عشرت ندیم، بلال الدین، عمران سیریز ٹی بم
- بلال الدین، عمران سیریز ٹی بم
- فاطمہ شیخ بی اے، عمران سیریز پرنس کون، ٹھاہ، ٹھاہ، ٹھاہ، جیوش آرگنائزیشن، پروفیسر جی، خدائی فوجدار، لولو مانڈز وغیرہ، ندیم احسان پبلشرز ایند بک ڈپو، گوجرانوالہ
- محمود پرویز شیخ، عمران سیریز مادام کی موت
- دلدار شمیم
- مختار احمد، عمران سیریز ڈریڈ آف کارپس، بلائنڈ ایرو، پروفیسر واگی وغیرہ
- آئی ایچ کاظمی (اقبال کاظمی)
- سپنا عباسی، عمران سیریز مسٹر ایکسٹو، القائم ٹریڈرز لاہور
- کامران آعظمی، عمران سیریز رقاصہ کا انتقام
- ایم اے زاہد، ابن صفی کے کرداروں عقرب اور ایرج پر ناول لکھے اور عمران سیریز کے ناول بھی لکھ چکے ہیں جو ابھی ملے نہیں
- عقاب صحرائی (اصلی نام: عبد القدوس) عمران سیریز آپریشن گیارہ ستمبر، کیمیکل اٹیک، آپریشن شانتی، کلوننگ بم، آپریشن دجال، شیطانی کھیل، خود کش حملہ وغیرہ
- سلطان احمد، عمران سیریز موت کا گیت، وطن کے دشمن، بلیک کراس پروجیکٹ، آزاد قیدی، آپریشن شاریکا وغیرہ
- شاہد اقبال، عمران سیریز وطن فروش، کالی مائی، عمران اور کتے، ڈینجرس کلپرٹ
- غضنفر کاظمی، عمران سیریز تھری وائی سی ’ٹھری یلو کیٹس
- جی ایم مغل، عمران سیریز البرق
- منصور عارفی بی۔اے، عمران سیریز سپائلڈ پرنس
- نعیمہ صفی، عمران پبلیکیشنز ناظم آباد کراچی، ناول جنگی مرغا
- ظہور احمد بٹ (بچوں کی عمران سیریز)
- محمود خاور (بچوں کی عمران سیریز)، ناکام منصوبہ وغیرہ
- سلیم احمد صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)، عمران کا پہلا کارنامہ وغیرہ
- مشیر صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)
- سجاد جہانیہ دو ناول: ’’ڈیتھ میسنجرز‘‘ اور ’’ٹائیگرز کا انتقام‘‘
- نجم حجازی (غلام مرتضی) دسمبر 2020ء سے عمران سیریز کے ایک سے زائد ناول لکھے، جیسے کنگ آف ڈھمپ اور انٹروڈکشن آف علی عمران وغیرہ
- رانا ابوبکر، ایک ناول: عمران سیرز سفید زہر
- سہیل اقبال، عمران سیریز لائن آف ڈیتھ، یوسف برادرز ملتان، کرنل پوکاک، عمران اور سکس ملین ڈالر مین ملک برادرز ملتان
- اے آر جمشید (آر اے جمشید) (اے آر جمشیدی)، عمران سیریز آتشی مقبرہ، جہنم کی تلاش، موت کی چھلانگ،
- اے آر سیفی
- اے آر خاں، عمران فریدی سیریز مارشل فلیٹ
- شہاب شیخ، عمران سیریز آسیبی دنیا، مشن ڈارک ورلڈ وغیرہ
- محمد جبران، عمران سیریز علی عمران ہینگ ٹل ڈیتھ
- بابر امین، عمران سیریز غیبی دنیا
- شبیر شفقت (شبیر شفی)، عمران سیریز ناول شناسا دشمن، اشاعت ستمبر 2021ء
- محمد عثمان ذو الفقار، عمران سیریز ناول یونیک پلان، اشاعت اکتوبر نومبر 2022ء، نیکی کی جنت 2023ء
- محمد اسلم غازی (انڈیا) فریدی حمید سیریز، سنگ ہی کی واپسی، اخبار میں جولائی 2023ء
- ملک فرخ ندیم
- عمران آعظمی عمران سیریز شادی کے بعد، علی عمران سے اک خیالی ملاقات
- محمد سرفراز، عمران سیریز عمران بمقابلہ جیمز بانڈ
- راشد نذیر طاہر، ڈر پبلیکیشنز کراچی سے ان کی عمران سیریز شائع ہونی تھی جس کا اشتہار شائع ہوا، ناول شائع بھی ہوا ہو گا، تلاش جاری ہے
- محمد شہزاد علوی، عمران سیریز لائٹ پراجیکٹ
- عرفان محمود، عمران سیریز وائس آف ڈیتھ، اشاعت نومبر 2021ء
- چن ماہی (فرضی نام) عمران سیریز ناول جاسوس، درندہ (2020ء سے 2022ء کے دوران)
- فرحان رفیق، تیرہ اقساط پر ناول جوزف مگونڈا 2023ء میں لکھا
- صفدر علی حیدری، عمران سیریز عمران بٹا عمران، اشاعت مئی 2023ء
- منصور احمد بٹ، عمران سیریز میکالو کی لاش، جہاز کا اغوا، خونی برادرز، فائل ڈی 13، فلائٹ بی 077 وغیرہ
- چمن جبین پری، عمران سیریز، عمران کے کارنامے، چھوٹی چھوٹی کہانیاں، ناپید خزانہ، قسطوں کا مجرم، سیاہ بادلوں کا تعاقب، ناقابل یقین مشن، خفیہ قاتل کا تعاقب، ہوشیار مجرم اور عمران کی چال، مشن اسرائیل، جنگل کا خونی معرکہ، چمچے کی چوری، عمران کی مشکوک شادی۔ نومبر 2024ء
- شاہنواز عامر، عمران سیریز مونا
- ظفر اقبال، عمران سیریز چینج، فیس بک گروپ عمران سیریز، 13 مئی 2024ء
- وسیم بھٹی، عمران سیریز ڈینجرس پلان، تقریباً مئی 2023ء (غیر مصدقہ)
- حنا فاطمہ (بچوں کی عمران سیریز) برین کنٹرول (غیر مصدقہ)
- شاہد فاروق (بچوں کی عمران سیریز) اغوا کا مقصد (غیر مصدقہ)
- بینش احمد (بچوں کی عمران سیریز) چاکلیٹ (غیر مصدقہ)
- محمد اکمل معروف (بچوں کی عمران سیریز) ناول کی موت
- سعید احمد، عمران سیریز ڈریم گرل جولیا، اگست 2024ء
- رابعہ کنول، عمران سیریز اگھوا مگھوا، جولائی، اگست 2024ء
- شازیہ ستار نایاب (بچوں کی عمران سیریز) زمین کا خطرہ
- عرفان علی عزیز، عمران سیریز انوکھا پتھر، ستمبر اکتوبر 2024ء
- نورین خان، عمران سیریز ایکسٹو کی شادی، اکتوبر 2024ء
- بدر ہلالی (بدر خلیل)، عمران سیریز عمران اور عمرانیات، اکتوبر 2024ء
- علی زین (ابن صفی) جعلی، ناول مخلوق زیر آب، حسین بلائیں، مئی 2024ء، عمران سیریز کے ایک فیس بک گروپ میں کہانی شیئر کی گئی
- عثمان عدیل، عمران سیریز جنگل کوڈ، اکتوبر نومبر 2024ء
- ابن کیفی (انڈیا) ناول زمین کے خدا، پتھریلی لاشیں، بھیانک دنیا، لاشوں کے کھنڈر
- ڈائمنڈ عزیز (انڈیا، اردو ایڈیشن) (ناول کاغذات کی چوری)
- احمد فاروق (انڈیا، اردو ایڈیشن) (ناول بگ ریڈ)
- عابد علی رضوی (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
- پریم پرکاش / ابراہیم جمالی (انڈیا، ہندی ایڈیشن) ناول موت کی مالا، زہریلی شام، نیلا ہاتھ، دھوپ کا سمندر، نیلی دھوپ، شیطان کا بھوت، قتل کا سویرا، قیدی کی لاش، رات کی راجکماری، ایک گناہ سو مجرم، چٹانوں کے آنسو،
- وید پرکاش شرما (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
- وید پرکاش کمبوج (انڈیا، ہندی ایڈیشن)
- درویش خان، کانپور انڈیا (اس مصنف پر ابن صفی صاحب کے کرداروں پر لکھنے کی وجہ سے نکہت پبلی کیشنز کے مالک عباس حسینی صاحب نے عدالت میں کیس کیا تھا اور اسے چھ ماہ قید اور جرمانہ بھی ہوا تھا)
- فاروق ارگلی، انڈیا (ابن صفی نام کی پیروی میں ابن شفیع نام سے جاسوسی پھندا کے تحت کچھ ناول لکھے، سوشل میڈیا پر فیس بک کی پوسٹ میں انھوں نے اس کا اعتراف کیا)
- حاجی شاہد انجم ’ابن شفیع‘ (انڈیا)، فریدی اور حمید پر کہانی، امیجنری ستمبر 2023ء
- نکہت پبلی کیشن، الہ آباد بھارت سے ابن صفی صاحب کے نام سے اپریل، مئی 1971ء میں دو جعلی ناول ’’سائے کا قتل‘‘ اور ’’روشنی کی آواز‘‘ شائع ہوئے تھے جن کے مصنف کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا مگر پیش لفظ میں ابن صفی کے قریبی دوست عباس حسینی صاحب کا نام لکھا ہے۔ اس ادارے سے ابن صفی صاحب کے دیگر دوست بھی وابستہ تھے جن میں پروفیسر مجاور حسین رضوی (قلمی نام ابن سعید)، راہی معصوم رضا، شکیل جمالی وغیرہ بھی شامل ہیں۔
- غیر قانونی طور پر ابن صفی کے ناول شائع کرنے والے کئی پبلشرز بھی اس فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں، جنھوں نے چوری چھپے ابن صفی کے ناول شائع کیے، ان کی تعداد بھی زیادہ ہے مثلاً آزاد اکیڈمی بیرون بوہڑ گیٹ ملتان (جمال پبلشرز اندرون بوہڑ گیٹ ملتان اور خالد پبلیکیشنز چوک نواں شہر ملتان)، پراسرار پبلی کیشنز گولیمار کراچی، پراسرار پبلی کیشنز نمبر 2 گلستان کالونی کراچی نمبر 3، سرتاج پبلیکیشنز اندرون لوہاریگیٹ لاہور، مکتبہ گیلانی سیریز، چوک دال گراں لاہور، ہفت روزہ سحر لاہور، ہفت روزہ آبشار لاہور وغیرہ۔
- کچھ مزید لوگ جنھوں نے جاسوسی دنیا اور عمران سیریز پر ناول لکھے اور ان کے ناول انٹرنیٹ پر شیئر ہوئے یا کتاب کی شکل میں شائع ہوئے اور انھوں نے کہا کہ ان کا نام اس فہرست میں شامل نہ کیا جائے، لہذا ان کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ دیگر مصنفین کی تلاش بھی جاری ہے۔
- ان کے علاوہ کچھ لوگوں نے اخبارات وغیرہ میں ابن صفی کے کرداروں پر چھوٹی موٹی کہانیاں اور پیروڈیز بھی لکھی ہیں، اردو ڈائجسٹ مئی 2018ء میں ابن صفی کے ناول پراسرار کنواں پر تلخیص ابن صفی کے اہل خانہ کی اجازت کے بغیر لکھی گئی تھی، ابن صفی کے فرزند احمد صفی نے اس کی مزید اشاعت روک دی تھی۔ ایسے ہی کچھ اور واقعات بھی ہیں۔ اگر ان کو بھی الگ کیا جائے تو ان مصنفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
- ہندی تراجم میں ابن صفی کے کرداروں کیپٹن حمید اور اس کے دوست قاسم کے علاوہ کئی کرداروں کے نام بدلے گئے تھے، جیسے کرنل فریدی کا نام کرنل ونود، علی عمران کا نام راجیش بہاری، کرائم رپورٹر انور کا نام رمیش، رشیدہ کا نام سرلا، صفدر کا نام مدن، ایکسٹو کا نام پوون، بلیک زیرو کا نام فائیو ٹو (زیرو ٹو)، سلیمان کو بھولو، جوزف کو میکف، فیاض کو ملکھان، جولیانا کو جولی، رحمان صاحب کو راکیش بہاری، سر سلطان کو سر شمبھو دیال لکھا گیا۔ اسی طرح بنگلہ زبان میں ’گوئندہ جگت‘ نام سے اور دیگر زبانوں میں ابن صفی کے ناولوں کے تراجم بھی ہوئے ہیں، ان کے متعلق معلومات نہیں کہ کرداروں کے نام بدلے گئے یا نہیں۔
یہی معلومات جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) و عمران سیریز کے مصنفین میں بھی میسر ہے۔
حوالہ جات
- ↑ ابن صفی
- ↑ جاسوسی دنیا ’’فریدی حمید سیریز‘‘ اور عمران سیریز