مندرجات کا رخ کریں

محمد طاہر حسین قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد طاہر حسین قادری

معلومات شخصیت
پیدائش 23 ستمبر 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منگانی ،  ضلع جھنگ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
والد پیر محمد کرم حسین قادری منگانوی
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  سوانح نگار ،  سفرنامہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں تاریخ ابن کرم
لمعات قطب
کلیات طاہر
تحریک پاکستان اور خانوادہ قطبیہ
فیضانِ کرم
ابرِ کرم
متاعِ دید (سفرنامہ حجاز)
ترکی میں ایک ہفتہ (سفرنامہ
باب ادب

پیرمحمد طاہر حسین قادری پنجاب، پاکستان میں واقع خانقاہ منگانی شریف سے وابستہ سلسلہ قادریہ قطبیہ کے روحانی شخصیت، مصنف، مورخ، سوانح نگار اور شاعر ہیں۔ آپ کی چالیس 40 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں تذکرہ مشائخ قادریہ قطبیہ پر مبنی کتاب تاریخ ابن کرم آپ کا شاہکار تصور جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی دیگر اہم کتب میں تحریک پاکستان اور خانوادہ قطبیہ، دستِ کرم، عکسِ کرم، فیضانِ کرم،ابرِ کرم، متاعِ دید،ترکی میں ایک ہفتہ، آئرلینڈ میں کچھ روز، کلیات طاہر جلد اول اور دیوان قادری شامل ہیں۔

حالات زندگی

[ترمیم]

پیرمحمد طاہر حسین قادری کی پیدائش 23 ستمبر 1976ء کو خانقاہ منگانی شریف ضلع جھنگ، پاکستان میں ہوئی۔[1] آپ پیر محمد کرم حسین قادری منگانوی کے فرزند اور خواجہ حافظ گل محمد قادری رحمہ اللہ کے پوتے ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب 37 واسطوں سے حضرت غازی عباس بن علی کرم اللہ وجہہ سے جاملتا ہے۔پیر محمد طاہر حسین کی تعلیم و تربیت خانقاہی ماحول میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی سات پارے مولانا قاری غلام رسول سے قرآن حفظ کیے۔ دینی علوم کی تعلیم خانقاہ کے مدرسہ جامعہ محمدیہ غوثیہ دارالکرم سے حاصل کی اور میڑک گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 170 سے پاس کیا۔ آپ کی تعلیم و تربیت میں اپنے والد ماجد کی ظاہری و باطنی توجہات نمایاں نظر آتی ہیں۔آپ نے 1989ء میں تیرہ سال کی عمر میں اپنے والد ماجد کے دست حق پرست پر سلسلہ قادریہ میں بیعت کی۔ایک سال بعد والد ماجد نے اجازت بیعت سے سرفراز فرمایا۔1991ء سے آپ نے سلسلہ بیعت کا آغاز کیا اور 1992ء سے ملک کے طول وعرض میں سالانہ تبلیغی دورے شروع کیے۔جو آج تک اسی طرح جاری وساری ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں بزرگانِ سلسلہ قادریہ کی علمی وعرفانی خدمات پر مطبوعہ لٹریچر نہ ہونے کے برابر تھا آپ نوعمری سے اس کمی کو محسوس کرتے تھے۔ آخر اس عظیم خدمت کے لیے خود کو تیار کیا اور 1990ء سے مواد کی فراہمی اور مسودات لکھنے کا آغاز کیا۔سب سے پہلے آپ نے اپنے دادا بزرگوار خواجہ حافظ گل محمد (متوفی 1954ء) کی سیرت و سوانح پر کام کیا، پھر اپنے والدومرشد پیر محمد کرم حسین قادری (متوفی 1991ء)کے علمی آثار محفوظ کیے۔ آپ کی سب سے پہلی مرتبہ کتاب تنویر الابرار مع اوراد قادریہ صرف بیس سال کی عمر میں 1996ء میں شائع ہوئی۔پھر تواتر سے بزرگان سلسلہ کی سیرت وسوانح اوران کی علمی وعرفانی خدمات کا ایک سلسلہ چل پڑا۔ آپ ستر 70 کتب تالیف،تصنیف اور مرتب کر چکے ہیں جن میں سے چالیس 40 سے زائد شائع بھی ہو چکی ہیں اور بہت سی زیرِ طبع ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی زیرِ ادارت آئینہ کرم کے نام سے ایک مجلہ 1999ء سے شائع ہو رہا ہے جس کے اب تک چالیس شمارے چھپ چکے ہیں۔آپ کے مضامین اور مقالات وطن عزیز کے مختلف رسائل اور مجلات میں بھی گاہے بگاہے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ آپ اردو، فارسی، پنجابی اور سرائیکی کے قادرالکلام شاعر، محقق ، ادیب ، سوانح نگار اور سفرنامہ نگار ہیں۔ سلسلہ قادریہ کی مشہور و معروف شاخ قطبیہ قادریہ پر آپ کا کام سند کا درجہ رکھتا ہے۔ خانقاہ منگانی شریف میں واقع آپ کی ذاتی لائبریری میں اس وقت بیس ہزار کتب ورسائل اور پانچ سو سے زائد اردو، فارسی، پنجابی، سرائیکی اور پشتو کے نایاب مخطوطات محفوظ ہیں۔اس ذخیرہ کو آپ نےکتابخانہ ابن کرم کا نام دیا ہے، جو ایک ریفرنس لائبریری بن چکی ہے۔ اس کب خانے سے مختلف جامعات سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اسکالرز استفادہ کرنے کے لیے خانقاہ پر آتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے ایوان کرم میوزیم بھی قائم کیا ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک سے لے کر اکابرینِ سلسلہ قادریہ کے آثار و تبرکات ، زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء ،مخطوطات ،قلمی عکس،اسلامی ادوار کے سکے اور بہت سے نادر و نایاب نوادرات محفوظ کیے گئے ہیں۔[2] آپ کی شادی اپنے چھوٹے چچا مفسر قران پیر زادہ محمد امداد حسین (بانی ومہتمم جامعہ الکرم، برطانیہ) کے ہاں ہوئی۔ اولاد میں ایک فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین (پیدائش 2003ء) اور دو صاحبزادیاں ہیں۔جو برطانیہ ہی میں زیرِ تعلیم ہیں۔

تصانیف و تالیفات

[ترمیم]
  • تاریخِ ابن کرم جلد اول و دوم (تذکرہ مشائخ قادریہ قطبیہ)
  • تنویر الابرار مع اوراد قادریہ
  • تحریک پاکستان اور خانوادہ قطبیہ
  • عین التصوف
  • دستِ کرم (مجموعہ حمد، نعت ومناقت)
  • عکسِ کرم (مجموعہ حمد، نعت ومناقت)
  • نظرِ کرم (مجموعہ نعت)
  • فیضانِ کرم (ملفوضات حضور قبلہ عالم منگانوی)
  • ابرِ کرم (مکتوبات حضور قبلہ عالم منگانوی)
  • متاعِ دید (سفرنامہ حجاز)
  • ترکی میں ایک ہفتہ (سفرنامہ)
  • اسپین کا مطالعاتی سفر (سفرنامہ)
  • آئرلینڈ میں کچھ روز (سفرنامہ)
  • کلیات طاہر جلد اول (اردو کلام)
  • دیوان قادری
  • آس (اردو غزلیات و رباعیات)
  • وظائف قادریہ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ملک رب نواز قادری، تجلیات کرم، کتابخانہ ابنِ کرم خانقاہ منگانی شریف ضلع جھنگ، 2018ء، ص 115
  2. تجلیات کرم، ص 133