مندرجات کا رخ کریں

ملا محمد امین حافظ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ملا محمد امین حافظ آبادی مفتی محمد باقر لاہوری کے حقیقی بھائی اور خواجہ محمد معصوم کے خلیفہ تھے۔ آپ کا شمار مکتوبات امام ربانی کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ آپ کو ان مکتوبات کے پڑھنے اور پڑھانے کا اتنا درک اور شغف تھا کہ خواجہ سیف الدین نے آپ کو مکتوب خوان کے خطاب سے سرفراز کیا۔[1]

آپ نے سلوک کی ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے بھائی کی خدمت میں کیا اور خلافت خواجہ محمد معصوم سے حاصل کی۔

مکتوبات معصومیہ میں آپ کے نام خواجہ محمد معصوم کے چار مکتوبات ہیں، جن میں سے دو جلد دوم میں مکتوب نمبر 116 اور 155 اور دو جلد سوم میں مکتوب نمبر 102 اور مکتوب نمبر 196 ہیں۔

خواجہ محمد معصوم کے وصال کے بعد آپ خواجہ سیف الدین سے منسلک رہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مقامات معصومی خواجہ صفر احمد معصومی ص490
  2. مقامات معصومی،خواجہ صفر احمد معصومی ص490